گودام میں گائے کا گوشت ذخیرہ کرنے کا الزام؛ ہائی کورٹ کی طرف سے ایف آئی آر رد کرنے کے فیصلے کو سپریم کورٹ نے قراردیا درست

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 29th February 2024, 8:10 PM | ریاستی خبریں | ملکی خبریں |

نئی دہلی 29/ فروری (ایس او نیوز) گودام میں غیر قانونی طور پر بڑی مقدار میں گائے کا گوشت ذخیرہ کرنے کے تعلق سے درج کی گئی ایک ایف آر آئی کو کرناٹکا ہائی کورٹ نے رد کرنے کا جو حکم دیا تھا اس کے خلاف کی گئی اپیل کو سپریم کورٹ نے نا منظور کرلیا اور ہائی کورٹ کے فیصلے کو درست قرار دیا۔

    اس معاملے میں ویٹرنری ڈپارٹمنٹ کی طرف سے جمع کیے گئے سیمپلس کو پوری طرح خلاف قانون قرار دیتے ہوئے جسٹس ابھئے ایس اوکا اور جسٹس اجول بھویان کی ڈیویژن بینچ نے کہا کہ کرناٹکا ہائی کورٹ نے جو فیصلہ سنایا ہے اس میں کوئی خامی نہیں ہے۔

    خیال رہے کہ گائے کا گوشت ذخیرہ کرنے کے اس معاملے میں آصفہ سلطانہ اور دیگر افراد کو ملزم بنا کر ایف آئی آر داخل کی گئی تھی جسے ہائی کورٹ نے رد کرنے کا فیصلہ سنایا تھا اور اب سپریم کورٹ نے ہائی کورٹ کے اس فیصلے کو درست قرار دیا ہے۔

    سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ اس معاملے میں ویٹرنری ڈپارٹمنٹ کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر ڈاکٹر اومکار پاٹل کو اس طرح سیمپلس جمع کرنے کا اختیار ہی نہیں ہے۔ یہ مکمل طور پر خلاف قانون کارروائی ہے۔ ان سیمپلس کو کیماوی تجزیہ کے لئے روانہ کیا جانا چاہیے تھا۔ اس کے بجائے ایک افسر کے ذریعے غیر قانونی طور پر جمع کیے گئے گوشت کے سیمپلس کی بنیاد پر تحقیقات کی گئی ہیں۔ اس لئے ہائی کورٹ نے ایف آئی آر رد کرنے کا جو فیصلہ سنایا ہے وہ بالکل درست ہے۔
    سپریم کورٹ کی بینچ نے اپنے فیصلے میں واضح کیا کہ کرناٹکا گئو ہتھیا مخالف قانون 1964 کی دفعہ 10 کے تحت اُس افسر کے اختیارات محدود ہیں۔ پولیس نے اس مقام پر پہنچنے کے باوجود گوشت کے نمونے جمع کیے بلکہ افسرکے ذریعے جمع کیے گئے نمونوں کو تحقیقات کی بنیاد بنائی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

’جاؤ پھانسی لگا لو‘ کہہ دینے کو خودکشی کے لیے اکسانا قرار نہیں دیا جا سکتا: کرناٹک ہائی کورٹ

کرناٹک ہائی کورٹ نے خودکشی کے ایک معاملے میں اہم فیصلہ دیا ہے۔ عدالت نے کہا کہ کسی نے اگر کسی کو کہہ دیا کہ جاؤ پھانسی لگالو، اس کے صرف اتنا کہہ دینے کو خودکشی کے لیے اکسانے کے زمرے میں نہیں رکھا جا سکتا ہے۔ یہ فیصلہ جسٹس ایم ناگ پرسنّا کی عدالت نے قابل اعتراض بیانات پر مشتمل ...

پرجول سیکس معاملہ کو لے کر ششی تھرور نے کہا؛ اس کی بازگشت ملک بھر میں سنائی دے گی، بی جے پی کو صفائی دینا ہوگامشکل

کانگریس کے سینئر لیڈر ششی تھرور نے کہا ہے کہ جنتا دل (ایس) کے رکن پارلیمنٹ پرجول ریونا کے حق میں مہم چلانے کے بعد بی جے پی کے لیے وضاحت دینا مشکل ہو جائے گا اور اس 'سیکس سکینڈل' کی بازگشت نہ صرف کرناٹک بلکہ لوک سبھا میں بھی ہوگی۔ انتخابات کے باقی مراحل پورے ملک میں سنائے جائیں گے۔

کرناٹک: پرجول ریونّا سیکس اسکینڈل معاملہ میں اب ایچ ڈی ریونّا کے خلاف بھی درج ہوئی ایف آئی آر، عصمت دری اور اغوا کا الزام

کرناٹک سیکس اسکینڈل معاملے میں سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیو ے گوڑا کے بیٹے رکن اسمبلی ایچ ڈی ریونّا کے خلاف کرناٹک پولیس نے عصمت دری اور اغوا کی ایف آئی آر درج کی ہے۔ متاثرہ خواتین میں سے ایک کے بیٹے نے پولیس میں اپنی ماں کے اغوا کی شکایت درج کرائی ہے جس کے بعد ایچ ڈی ریونّا کے ...

منڈگوڈ میں سدارامیا نے کہا : بی جے پی جھوٹ کا کارخانہ اور مودی جھوٹوں کے سردار

منڈگوڈ میں کانگریس کی طرف سے منعقدہ پرجا دھونی - ۲ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سدا رامیا نے بی جے پی اور وزیر اعظم نریندرا مودی پر تیکھے وار کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی جھوٹ کا کارخانہ تو وزیر اعظم مودی جھوٹوں کے سردار ہیں ۔ جھوٹ ہی ان کا خاندانی بھگوان ہے اس لئے ان پر اعتبار ...

سیکس اسکینڈل: ریونّا کی گرفتاری کے لیے لُک آؤٹ سرکلر جاری، مزید ایک خاتون نے درج کرائی شکایت

ایک طرف لوک سبھا انتخاب کی سرگرمیاں جاری ہیں، اور دوسری طرف کرناٹک میں ریونّا سیکس اسکینڈل نے ہلچل مچا رکھی ہے۔ کئی خواتین پر جنسی استحصال کرنے کے الزامات کا سامنا کر رہے سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا کے پوتے پرجول ریونّا کی مشکلات بڑھتی ہی جا رہی ہیں۔ تازہ ترین خبروں کے ...

سپریم کورٹ نے حکومت سے طلب کیا جی ایس ٹی نوٹس اور گرفتاریوں کا ڈیٹا

سپریم کورٹ نے مرکز سے اشیا اور خدمات ٹیکس (جی ایس ٹی) کی دفعات کے تحت جاری کردہ نوٹس اور گرفتاریوں کی تفصیلات طلب کی ہیں۔ اس کے ساتھ، عدالت نے کہا کہ وہ قانون کی تشریح کر سکتی ہے اور شہریوں کو آزادی سے محروم کرنے والے کسی بھی ظلم سے بچانے کے لیے مناسب رہنما اصول دے سکتی ہے۔

روہت ویمولا کیس میں مزید تحقیقات کرے گی تلنگانہ پولیس، والدہ نے کلوزر رپورٹ پر ظاہر کیا شبہ

 تلنگانہ پولیس نے جمعہ کو کہا کہ وہ طالب علم روہت ویمولا کی موت کی مزید تحقیقات کرے گی کیونکہ پولیس نے عدالت میں جو کلوزر رپورٹ داخل کی ہے اس پر متوفی کی والدہ اور کچھ دیگر افراد کی جانب سے شکوک و شبہات ظاہر کئے گئے ہیں۔ اس بارے میں جانکاری دیتے ہوئے تلنگانہ کے ڈی جی پی نے کہا کہ ...

بہار سے بنگال تک شدید گرمی سے عوام کا حال بے حال، دہلی اوریوپی سمیت بعض ریاستوں میں ہلکی بارش کا امکان

  مئی کا مہینہ شروع ہوتے ہی ملک بھر میں شدید گرمی پڑنے لگی ہے۔ ملک کے بعض علاقوں میں دن کا درجہ حرارت 45 ڈگری سے تجاوز کر گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج یعنی 4 مئی کو مغربی بنگال، بہار، تلنگانہ اور رائلسیما میں گرمی کی لہر کا الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ وہیں، پنجاب، ہریانہ، دہلی اور ...

سیبی کی کارروائی ایک بار پھر اڈانی گروپ، بی جے پی اور ان کے حامیوں کے جھوٹے دعووں پر مہر: کانگریس

شیئر مارکیٹ ریگولیٹر سیبی نے اڈانی گروپ کی چھ کمپنیوں کو نوٹس جاری کیا ہے جس کے بعد کانگریس ایک بار پھر پی ایم مودی اور اڈانی پر حملہ آور دکھائی دے رہی ہے۔ کانگریس جنرل سکریٹری اور رکن پارلیمنٹ جئے رام رمیش کا کہنا ہے کہ ’’سالوں تک ہاتھ پر ہاتھ دھرے بیٹھے رہنے والے سیبی نے ...

لگتا ہے وزیر اعظم ایمس کا جائزہ لینے آ رہے ہیں، پی ایم مودی کے دربھنگہ دورہ پر تیجسوی یادو کا طنز

آر جے ڈی لیڈر تیجسوی یادو نے وزیر اعظم نریندر مودی کے دربھنگہ دورہ پر طنز کے تیر چلائے ہیں۔ انھوں نے دربھنگہ میں اب تک ایمس نہیں بنائے جانے پر مزاحیہ انداز میں کہا کہ لگتا ہے وزیر اعظم مودی ایمس کا جائزہ لینے آ رہے ہیں۔