کرناٹک: پرجول ریونّا سیکس اسکینڈل معاملہ میں اب ایچ ڈی ریونّا کے خلاف بھی درج ہوئی ایف آئی آر، عصمت دری اور اغوا کا الزام

Source: S.O. News Service | Published on 4th May 2024, 11:03 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو، 4/اپریل (ایس او نیوز /ایجنسی) پرجول ریونّا  سیکس اسکینڈل معاملے میں اب ان کے والد اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیو ے گوڑا کے بیٹےایچ ڈی ریونّا کے خلاف بھی  کرناٹک پولیس نے عصمت دری اور اغوا کی ایف آئی آر درج کی ہے۔

متاثرہ خواتین میں سے ایک کے بیٹے نے پولیس میں اپنی ماں کے اغوا کی شکایت درج کرائی ہے جس کے بعد ایچ ڈی ریونّا کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ۔ اسی کے ساتھ ایچ ڈی ریونّا کے رشتہ دار ستیش بابو کو ایف آئی آر میں دوسرا ملزم نامزد کیا گیا ہے۔

یہ ایف آئی آر میسورو ضلع کی کے آر نگر پولیس نے درج کی گئی  ہے جس  میں متاثرہ کے بیٹے نے الزام لگایا ہے کہ اس کی ماں اس سیکس ویڈیو کے منظر عام پر آنے کے بعد سے غائب ہو گئی ہے جس میں پرجول ریونّا کی خواتین کے ساتھ جنسی زیادتی کی فوٹیج موجود ہے۔ پولیس کو دیے گئے متاثرہ کے بیٹے کے بیان کے مطابق دوسرا ملزم ستیش بابو اس کے گھر آیا اور اس کی ماں کو یہ کہہ کر موٹر سائیکل پر لے گیا کہ ایچ ڈی ریونّا اس سے ملنا چاہتے ہیں، اس کے بعد سے وہ گھر نہیں لوٹی۔

شکایت کنندہ نے بتایا کہ 29 اپریل کو رات تقریباً 9 بجے ستیش بابو اس کی ماں کو زبردستی اپنے ساتھ لے گئے اور گھر والوں کو دھمکی دی کہ اگر انہوں نے اس کی مخالفت کی تو ان کے خلاف پولیس کیس درج کیا جائے گا۔ متاثرہ کے بیٹے نے یہ بھی کہا ہے کہ اس کی والدہ کو نامعلوم مقام پر لے جاکر رکھا گیا ہے۔ اس نے پولیس سے اپنی والدہ کی تلاش میں مدد کرنے کی اپیل کی ہے۔ اسی کے ساتھ اس نے ایچ ڈی ریونّا اور ستیش بابو کے خلاف قانونی کارروائی کا بھی مطالبہ کیا ہے۔

اپنی شکایت میں متاثرہ کے بیٹے نے کہا ہے کہ اس کی ماں نے 6 سال تک ریونّا کے گھر اور فارم پر کام کیا اور تین سال قبل اس نے نوکری چھوڑ دی تھی۔ 26 اپریل کو ہونے والی ووٹنگ سے صرف تین دن پہلے ستیش بابو اس کی ماں کو یہ کہتے ہوئے لے گئے تھے  کہ ایچ ڈی ریونّا کی بیوی بھوانی ریونّا اس سے ملنا چاہتی ہیں۔ پھر ووٹنگ کے دن اس کی ماں کو واپس گھر لا کر چھوڑ دیا گیا تھا اور ستیش بابو نے پولیس سے بات نہ کرنے کی وارننگ دی تھی۔ بیٹے نے بتایا کہ ستیش بابو نے دھمکی دی کہ اگر اس نے پولیس سے بات کی تو مقدمہ درج کیا جائے گا اور یہ بھی کہا کہ اگر پولیس اس کے پاس آئے تو وہ پولیس سے بات نہ کرے۔

29 اپریل کو رات 9 بجے ستیش بابو دوبارہ اس کے گھر آیا  اور کہا کہ اگر پولیس نے متاثرہ کا سراغ لگا لیا تو وہ مشکل میں پڑ جائے گی، مقدمہ درج ہو جائے گا اور اسے جیل ہو جائے گی۔ شکایت کنندہ نے کہا کہ وہ نہیں جانتا کہ اس کی ماں کو کہاں رکھا گیا ہے۔ اس نے کہا کہ اگلے دن اس کے دوستوں اور رشتہ داروں نے پرجول ریونّا کے ذریعے اس کی اپنی ماں کے ساتھ عصمت دری کی ویڈیو جاری ہونے کے بارے میں پوچھا۔ اس نے ستیش بابو کو فون کیا اور اپنی ماں کو واپس لانے پر زور دیا۔ بیٹے نے اپنی شکایت میں کہا ہے کہ ستیش بابو نے مشورہ دیا کہ اسے کسی دوسرے شخص کے فون سے بات کرنی چاہئے۔ اغوا ہونے والی متاثرہ خاتون بڑی عمر کی ہے۔ پولیس نے ایچ ڈی ریونّا کے خلاف ایف آئی آر درج کرتے ہوئے تفتیش شروع کر دی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

ہبلی میں انجلی امبیگر کو قتل کرکے فرار ہونے والے گریش کو داونگیرے سے کیا گیا گرفتار

  ہبلی کی 20 سالہ انجلی امبیگر کو  اُس کے گھر پہنچ کر چاقو سے پے درپے حملہ کرکے اُسے موت کے گھاٹ اُتارکر فرار ہونے والے ملزم  گریش عرف وشوا کو  کرناٹک پولس نے داونگیرے سے گرفتار کرلیا ہے۔ یاد رہے کہ مہلوک انجلی نے مبینہ طور پر ملزم کے ساتھ فرار ہونے   کی تجویز  کو ماننے سے انکار ...

ہبلی : ناکام عاشقی کے نتیجے میں دوسرا قتل 

ہبلی میں ایک 20 سالہ لڑکی کو مبینہ طور پر چاقو کے وار کر کے قتل کر دیا گیا کیونکہ اس نے اپنے پڑوسی کی محبت کو ٹھکرا دیا تھا۔ اس شخص کو اپنی محبت کے انکار پر اتنا غصہ آیا کہ اس نے لڑکی کو قتل کر دیا۔ پولیس رپورٹ کے مطابق مذکورہ شخص نے خاتون کے گھر میں گھس کر اس پر چاقو سے وار کیا جب وہ ...

ایچ ڈی ریونا جنسی استحصال سے متعلق اغوا کیس میں جیل سے باہر آگئے

کرناٹک کے بنگلورو میں ایک خصوصی عدالت نے پیر کو ’فحش ویڈیو‘ اسکینڈل سے متعلق ایک ہائی پروفائل اغوا کیس میں پھنسے ہولیناراسی پورہ سے جنتا دل (ایس) کے ایم ایل اے ایچ ڈی ریونا کو مشروط ضمانت پر رہا کردیا ہے۔ سپریم کورٹ کے حکم کے بعد انہیں منگل کو پارپنا اگرہارا جیل سے مشروط طور پر ...

پرجول ریونا معاملہ کی سی بی آئی تحقیقات ہونی چاہیئے : سابق وزیر اعلی بسواراج بومئی

کرناٹک کے سابق وزیر اعلی بسواراج بومئی نے اتوار کے روز ایم پی پرجول ریوناکیس میں جاری خصوصی تفتیشی ٹیم (ایس آئی ٹی) کی تحقیقات کے بارے میں شدید خدشات کا اظہار کیا اور منصفانہ تحقیقات کو یقینی بنانے کے لئے مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) کی مداخلت کی ضرورت پر زور دیا۔

پرجول ریونا کےجنسی اسکینڈل کا شکار ایک متاثرہ کی آپ بیتی

کرناٹک کے مشہور سیکس اسکینڈل کیس کی ایک شکار نے آگے آکر معطل جے ڈی ایس لیڈر پرجول ریونا اور ان کے والد ایچ ڈی ریونا پر سنگین الزامات لگائے ہیں۔  رپورٹ  کے مطابق اس نے کہا کہ پرجول نے چار سے پانچ سال قبل اس کی بنگلور میں رہائش گاہ پر اس کی ماں کی عصمت دری کی تھی۔ میرے ساتھ بھی جنسی ...