جو لوگ آئین کو مٹانا چاہتے ہیں انہیں ملک کے عوام مٹا دیں گے: سنجے سنگھ

Source: S.O. News Service | Published on 4th May 2024, 12:31 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی، 4/مئی (ایس او نیوز /ایجنسی ) عا م آدمی پارٹی نے کہا کہ اگر بی جے پی جیت جاتی ہے تو یہ آخری الیکشن ہوگا کیونکہ اگر غلطی سے  وہ جیت جاتی ہے تو وہ بابا صاحب کا آئین تبدیل کرکے ریزرویشن چھین لے گی۔ عام آدمی پارٹی کے سینئر لیڈر اور راجیہ سبھا ممبر پارلیمنٹ سنجے سنگھ نے کل جنوبی دہلی لوک سبھا حلقہ کے کالکاجی اور بدر پور اسمبلی میں ' جیل کا جواب ووٹ سے' مہم کے تحت سنکلپ سبھا میں کہا کہ وزیر اعلی اروند کیجریوال نے آپ کے گھر کا بجلی، پانی ، اسکول، اسپتال کا بل زیرو کرنے کا کام کیا لہذا آپ کو اس بار دہلی میں بی جے پی کو زیرو دینے کے لیے کام کریں۔ اگر بی جے پی غلطی سے بھی جیت جاتی ہے تو وہ آپ کی ووٹنگ کی طاقت، بابا صاحب کا آئین اور ریزرویشن چھین لے گی۔ بی جے پی والے آپ کے لیے صرف شمشان بنا سکتے ہیں، جب کہ کجریوال اسکول اور اسپتال بنا کر آپ کو ترقی دے سکتے ہیں۔

سنجے  سنگھ نے کہا کہ اس بار جب آپ ووٹ ڈالنے نکلیں تو باہر جانے سے پہلے اپنے گھر کا سلنڈر چیک کر لیں۔ گھریلو گیس سلنڈر 2014 میں 400 روپے کا تھا، اب 1200 روپے ہے۔ آپ ایسے امیدوار کو منتخب کریں جو کسی بھی وقت آپ کے ساتھ کھڑا ہو سکے۔ جنوبی دہلی کے امیدوار سہی رام پہلوان ہمیشہ آپ کے لیے کھڑے ہوں گے اور پارلیمنٹ میں آپ کے لیے لڑیں گے۔

انہوں نے کہا کہ یہ آخری الیکشن ہے۔ اگر بی جے پی غلطی سے جیت گئی تو وہ آپ کی ووٹنگ کی طاقت، بابا صاحب کا آئین اور ریزرویشن چھین لیا جائے گا۔ غریبوں کا حق چھین لیا جائے گا۔ بی جے پی کے کئی امیدوار اور لیڈر کھلے عام کہہ رہے ہیں کہ 400 سیٹیں دو، ہمیں آئین ختم کرنا ہے۔ جو لوگ آئین کو مٹانا چاہتے ہیں انہیں ملک کے عوام مٹا دیں گے لیکن اپنے آئین کو متاثر نہیں ہونے دیں گے۔ وزیر اعظم نے ہر سال 2 کروڑ نوکریوں کی گارنٹی دے کر ملک کے نوجوانوں کو بے وقوف بنایا۔

اے اے پی کی سینئر لیڈر اور دہلی کی وزیر  آتشی نے کہا کہ 2014 کے انتخابات میں پورے ملک کے لوگوں نے بڑی امیدوں کے ساتھ بی جے پی کو ووٹ دیا۔ لوگوں کو لگا کہ شاید ان کی زندگی میں بہتری آئے گی، ان کے بچوں کو اچھی تعلیم ملے گی، مہنگائی کم ہو جائے گی لیکن بی جے پی نے کچھ نہیں کیا۔ 2019 میں لوگوں نے ایک بار پھر بی جے پی کو اس امید کے ساتھ ووٹ دیا کہ وہ اپنے وعدے پورے کرے گی، لیکن بی جے پی کی حکومت کو اقتدار میں آئے 10 سال گزر چکے ہیں اور اس کی تمام باتیں محض باتیں ہی ثابت ہوئیں۔ عام لوگوں کی زندگیوں میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔

ایک نظر اس پر بھی

لوک سبھا انتخابات کے چار مرحلوں میں بی جے پی چاروں خانے چت ہو گئی: اکھلیش یادو

سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے قومی صدر اکھلیش یادو نے جمعرات کو باندہ میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’’ووٹنگ کے چار مراحل مکمل ہو چکے ہیں، جن میں بی جے پی چاروں خانے چت ہو گئی ہے۔ آپ نے دیکھا ہی ہوگا کہ اب تو آنسوؤں کا دریا بہنے لگا ہے، اس بار آنسوؤں کا پانی خطرے کے ...

بی جے پی مہاراشٹر میں گندی سیاست کر رہی ہے: آدتیہ ٹھاکرے

ایم این ایس کے صدر راج ٹھاکرے نے سشما آندھرے کو شیوشینا (ٹھاکرے) میں شامل کیے جانے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ سشما آندھرے شیوسینا کے سربراہ بالا صاحب ٹھاکرے پر تنقید کی تھی اور اب انھیں کی پارٹی میں شامل کیا گیا ہے۔اس کا جواب دیتے ہوئے آدتیہ ٹھاکرے نے کہا کہ بی جے پی مہاراشٹر میں ...

شکایت پر عدالت کے نوٹس لینے کے بعد ای ڈی ملزم کو گرفتار نہیں کر سکتا: سپریم کورٹ

سپریم کورٹ نے جمعرات کو ایک اہم فیصلے میں کہا کہ منی لانڈرنگ کی روک تھام ایکٹ کی دفعہ 44 کے تحت ایک شکایت پر عدالت کی طرف سے نوٹس لینے کے بعد انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کسی شخص کو گرفتار نہیں کر سکتا۔ جسٹس ابھے ایس اوکا اور اجل بھویان کی بنچ نے یہ فیصلہ سنایا۔

ہمارا حکم صاف ہے، کیجریوال کو خود سپردگی کرنی ہوگی: سپریم کورٹ

دہلی آبکاری پالیسی معاملے میں اروند کیجریوال کی گرفتاری کو چیلنج کرنے والی عرضداشت پر آج (16 مئی) کو سپریم کورٹ میں سماعت ہوئی۔ عرضداشت پر سماعت کرتے ہوئے جسٹس سنجیو کھنہ اور جسٹس دیپانکر دتّہ کی بنچ نے کہا کہ کیجریوال کو 2 جون کو خودسپردگی کرنی ہوگی۔ عام آدمی پارٹی کے سربراہ ...

1000 ٹھگوں کی اسکائپ آئی ڈی بلاک، ہزاروں سِم کارڈ کیخلاف بھی ہوئی کارروائی

حکومت ہند نے ملک میں تیزی سے بڑھ رہے ڈیجیٹل اریسٹ اور بلیک میلنگ کے واقعات کے خلاف سخت قدم اٹھایا ہے۔حکومت نے 1000 اسکائپ آئی ڈی کو بلاک کر دیا ہے اور ساتھ ہی اس طرح کی دھوکہ دہی میں شامل ہزاروں سِم کارڈ کو بھی بلاک کر دیا ہے۔