روہت ویمولا کیس میں مزید تحقیقات کرے گی تلنگانہ پولیس، والدہ نے کلوزر رپورٹ پر ظاہر کیا شبہ

Source: S.O. News Service | Published on 4th May 2024, 11:50 AM | ملکی خبریں |

حیدرآباد، 4/مئی (ایس او نیوز /ایجنسی)  تلنگانہ پولیس نے جمعہ کو کہا کہ وہ طالب علم روہت ویمولا کی موت کی مزید تحقیقات کرے گی کیونکہ پولیس نے عدالت میں جو کلوزر رپورٹ داخل کی ہے اس پر متوفی کی والدہ اور کچھ دیگر افراد کی جانب سے شکوک و شبہات ظاہر کئے گئے ہیں۔ اس بارے میں جانکاری دیتے ہوئے تلنگانہ کے ڈی جی پی نے کہا کہ عدالت میں ایک عرضی داخل کی جائے گی اور اس معاملے میں مزید تفتیش کے لیے مجسٹریٹ سے اجازت لی جائے گی۔

قبل ازیں بتایا گیا تھا کہ حیدرآباد پولیس نے اس معاملے میں تحقیقات مکمل کر لی ہے اور تلنگانہ ہائی کورٹ میں کلوزر رپورٹ داخل کی گئی ہے۔ کیس کی تحقیقات کو بند کرتے ہوئے پولیس نے تلنگانہ ہائی کورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ روہت کو معلوم تھا کہ وہ دلت نہیں ہے اور اس نے اپنی ذات کی شناخت ظاہر ہونے کے خوف سے خودکشی کی!

یاد رہے کہ جنوری 2016 میں روہت ویمولا کی خودکشی سے موت نے یونیورسٹیوں میں دلتوں کے ساتھ امتیازی سلوک کے خلاف ملک گیر احتجاج کو جنم دیا تھا۔ پولیس نے جانچ کے بعد دعویٰ کیا کہ روہت نے اپنی اصل ذات کے سامنے آنے کے خوف سے خودکشی کی تھی، انہوں نے خود کو درج فہرست ذات کے زمرے سے تعلق رکھنے کا اعلان نہیں کیا تھا۔

پولیس نے اپنی رپورٹ تلنگانہ ہائی کورٹ میں پیش کی ہے اور کہا ہے کہ روہت کو معلوم تھا کہ ان کی ماں نے ان کا درج فہرست ذات کا سرٹیفکیٹ جاری کرایا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

انتخابات کے اعدادوشمار پر سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کو جاری کیا نوٹس

ملک بھر میں انتخابی ماحول ہے۔ لوک سبھا انتخابات کے چار مراحل مکمل ہو چکے ہیں۔ اب انتخابات کا پانچواں مرحلہ 20 مئی کو ہونا ہے۔ دریں اثنا، سپریم کورٹ میں ایک درخواست دائر کی گئی جس میں پولنگ اسٹیشنوں پر ریکارڈ شدہ ووٹوں کے اکاؤنٹ کو فوری طور پر اپ لوڈ کرنے کی ہدایت کی مانگ گئی ہے۔

لوک سبھا انتخابات: انتخابی مہم کا پانچواں دور آج شام ختم ہوگا، 20 مئی کو 8 ریاستوں کی 49 سیٹوں پر ووٹنگ

  لوک سبھا انتخابات کے پانچویں دور کی انتخابی مہم آج شام ختم ہو جائے گی۔ 20 مئی کو ہونے والی ووٹنگ کے دوران 6 ریاستوں اتر پردیش، بہار، مغربی بنگال، مہاراشٹر، اڈیشہ، جھارکھنڈ اور دو مرکز کے زیر انتظام علاقوں جموں کشمیر اور لداخ کی کل 49 نشستوں پر ووٹ ڈالے جا رہے ہیں۔

کنہیا کمار پر حملہ بی جے پی کی مایوسی کا نتیجہ: کانگریس

  کانگریس نے پارٹی کے شمال مشرقی دہلی کے لوک سبھا امیدوار کنہیا کمار پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے اسے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی بزدلانہ حرکت اور انتخابات میں شکست پر مایوسی قرار دیا اور کہا کہ ملک کی سب سے پرانی جماعت پر اس طرح کی حرکتوں کاکوئی اثر ہونے والا نہیں ہے۔

اروند کیجریوال کی گرفتاری کو چیلنج کرنے والی عرضداشت پر سپریم کورٹ نے فیصلہ رکھا محفوظ

سپریم کورٹ نے جمعہ (17 مئی) کو دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کی ای ڈی کے ذریعے آبکاری پالیسی کے تحت گرفتاری کو چیلنج کرنے والی عرضداشت پر اپنا فیصلہ محفوظ رکھ لیا ہے۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور جسٹس دیپانکر دتّہ کی بنچ نے فیصلہ محفوظ کرتے ہوئے اروند کیجریوال کو ضمانت کے لیے نچلی ...

دہلی میں بڑھتی آلودگی کی ذمہ دار مودی حکومت ہے، کانگریس کا سنگین الزام

دہلی میں بڑھتی آلودگی کے لیے کانگریس نے مرکز کی مودی حکومت کو ذمہ دارٹھہریا ہے۔ کانگریس کے جنرل سکریٹری جے رام رمیش نے آج (17 مئی) کو ایک پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ معیار کو نظر انداز کرتے ہوئے دہلی میں تقریباً ایک درجن بجلی گھروں میں کوئلہ استعمال کیا جا رہا ہے اور مرکز کی ...

بی جے پی محکمہ پولیس میں بھی اگنی ویر اسکیم لانے کی تیاری کر رہی ہے، تیجسوی یادو کا بڑا دعویٰ

بہار کے سابق نائب وزیر اعلی تیجسوی یادو نے مرکز کی اگنی ویر اسکیم کے تعلق سے ایک بڑا دعویٰ کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ مرکز کی بی جے پی حکومت محکمہ پولیس میں بھی فوج کی طرح اگنی ویر اسکیم لانے کی تیاری کر رہی ہے۔ ملک بھر کے نوجوانوں کا سب سے بڑا مسئلہ اگنی ویر اسکیم ہے۔ ہم نے حکام ...