’جاؤ پھانسی لگا لو‘ کہہ دینے کو خودکشی کے لیے اکسانا قرار نہیں دیا جا سکتا: کرناٹک ہائی کورٹ

Source: S.O. News Service | Published on 4th May 2024, 11:25 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو، 4/مئی (ایس او نیوز /ایجنسی)  کرناٹک ہائی کورٹ نے خودکشی کے ایک معاملے میں اہم فیصلہ دیا ہے۔ عدالت نے کہا کہ کسی نے اگر کسی کو کہہ دیا کہ جاؤ پھانسی لگالو، اس کے صرف اتنا کہہ دینے کو خودکشی کے لیے اکسانے کے زمرے میں نہیں رکھا جا سکتا ہے۔ یہ فیصلہ جسٹس ایم ناگ پرسنّا کی عدالت نے قابل اعتراض بیانات پر مشتمل خودکشی کے معاملات کی پیچیدگیوں پر سماعت کے بعد دیا ہے۔

واضح رہے کہ یہ معاملہ ایک پادری کی خودکشی سے جڑا ہوا ہے جس پر عدالت میں سماعت ہوئی۔ اس میں جس شخص کو ملزم بنایا گیا تھا اس پر الزام تھا کہ اس نے پادری کو خودکشی کے لیے اکسایا تھا۔ یہ کیس ساحلی کرناٹک کے اڈوپی میں ایک چرچ میں پادری کی موت سے متعلق ہے۔ ملزم کا کہنا تھا کہ اس نے پادری کو خودکشی پر مجبور نہیں کیا تھا بلکہ صرف یہ کہا تھا کہ جاؤ پھانسی لگالو اور پادری نے پھانسی لگالی تھی۔ پادری اور درخواست گزار کی بیوی کے درمیان مبینہ تعلقات تھے اور اسی معاملے پر دونوں کے درمیان جھگڑا ہوا تھا۔

وکیل دفاع نے دلیل دی کہ ملزم نے یہ بات مبینہ تعلقات کا پتہ چلنے پر غصے میں کہی تھی اور پادری نے اپنی زندگی ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ اس کی وجہ ان کے مبینہ تعلقات کا دوسروں کو پتہ چل جانا تھا نہ کہ ملزم کے کہنے پر اس نے ایسا کیا۔ دوسرے فریق کے وکیل نے کہا کہ پادری نے اپنی جان اس لیے لی کیونکہ ملزم نے سب کو اس مبینہ تعلقات کو بتانے کی دھمکی دی تھی۔ سنگل جج کی بنچ نے سپریم کورٹ کے سابقہ ​​فیصلوں کی بنیاد پر اس بات پر زور دیا کہ صرف ایسے بیانات کو خودکشی پر اکسانا نہیں سمجھا جا سکتا۔

کرناٹک ہائی کورٹ نے پادری کی خودکشی کے پیچھے کئی وجوہات کو ذمہ دار ٹھہرایا۔ مثال کے طور پر ایک باپ اور پادری ہونے کے باوجود اس کے مبینہ ناجائز تعلقات۔ عدالت نے انسانی نفسیات کی پیچیدگیوں کا حوالہ دیتے ہوئے اسے سمجھنے کے چیلنج پر زور دیا۔ عدالت نے ملزم کے بیان کو خودکشی پر اکسانے کے طور پر درجہ بندی کرنے سے انکار کر تے مقدمے کو خارج کر دیا۔

ایک نظر اس پر بھی

ہبلی : ناکام عاشقی کے نتیجے میں دوسرا قتل 

ہبلی میں ایک 20 سالہ لڑکی کو مبینہ طور پر چاقو کے وار کر کے قتل کر دیا گیا کیونکہ اس نے اپنے پڑوسی کی محبت کو ٹھکرا دیا تھا۔ اس شخص کو اپنی محبت کے انکار پر اتنا غصہ آیا کہ اس نے لڑکی کو قتل کر دیا۔ پولیس رپورٹ کے مطابق مذکورہ شخص نے خاتون کے گھر میں گھس کر اس پر چاقو سے وار کیا جب وہ ...

ایچ ڈی ریونا جنسی استحصال سے متعلق اغوا کیس میں جیل سے باہر آگئے

کرناٹک کے بنگلورو میں ایک خصوصی عدالت نے پیر کو ’فحش ویڈیو‘ اسکینڈل سے متعلق ایک ہائی پروفائل اغوا کیس میں پھنسے ہولیناراسی پورہ سے جنتا دل (ایس) کے ایم ایل اے ایچ ڈی ریونا کو مشروط ضمانت پر رہا کردیا ہے۔ سپریم کورٹ کے حکم کے بعد انہیں منگل کو پارپنا اگرہارا جیل سے مشروط طور پر ...

پرجول ریونا معاملہ کی سی بی آئی تحقیقات ہونی چاہیئے : سابق وزیر اعلی بسواراج بومئی

کرناٹک کے سابق وزیر اعلی بسواراج بومئی نے اتوار کے روز ایم پی پرجول ریوناکیس میں جاری خصوصی تفتیشی ٹیم (ایس آئی ٹی) کی تحقیقات کے بارے میں شدید خدشات کا اظہار کیا اور منصفانہ تحقیقات کو یقینی بنانے کے لئے مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) کی مداخلت کی ضرورت پر زور دیا۔

پرجول ریونا کےجنسی اسکینڈل کا شکار ایک متاثرہ کی آپ بیتی

کرناٹک کے مشہور سیکس اسکینڈل کیس کی ایک شکار نے آگے آکر معطل جے ڈی ایس لیڈر پرجول ریونا اور ان کے والد ایچ ڈی ریونا پر سنگین الزامات لگائے ہیں۔  رپورٹ  کے مطابق اس نے کہا کہ پرجول نے چار سے پانچ سال قبل اس کی بنگلور میں رہائش گاہ پر اس کی ماں کی عصمت دری کی تھی۔ میرے ساتھ بھی جنسی ...

سورنا نیوز چینل پر مسلمانوں کی نشاندہی پاکستانی پرچم سے کرنے پر چینل اور اینکر کے خلاف کارروائی کا مطالبہ ؛ اے پی سی آر نے اسسٹنٹ کمشنر سے کی شکایت

کنڑا نیوز  چینل ایشیاء نٹ سورنا ٹی وی  پر وزیر اعظم کی اقتصادی مشاورتی کونسل (EAC-PM) کی طرف سے جاری کردہ آبادی کی رپورٹ پر تبادلہ خیال کرنے کے دوران  چینل پر ہندو آبادی کی نمائندگی کے لیے ہندوستانی پرچم اور مسلمانوں کی نمائندگی کے لیے پاکستانی پرچم  دکھائے جان کو لے کر ایک طرف ...