سیبی کی کارروائی ایک بار پھر اڈانی گروپ، بی جے پی اور ان کے حامیوں کے جھوٹے دعووں پر مہر: کانگریس

Source: S.O. News Service | Published on 4th May 2024, 11:39 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی، 4/مئی (ایس او نیوز /ایجنسی) شیئر مارکیٹ ریگولیٹر سیبی نے اڈانی گروپ کی چھ کمپنیوں کو نوٹس جاری کیا ہے جس کے بعد کانگریس ایک بار پھر پی ایم مودی اور اڈانی پر حملہ آور دکھائی دے رہی ہے۔ کانگریس جنرل سکریٹری اور رکن پارلیمنٹ جئے رام رمیش کا کہنا ہے کہ ’’سالوں تک ہاتھ پر ہاتھ دھرے بیٹھے رہنے والے سیبی نے سپریم کورٹ کے ذریعہ کارروائی کے لیے مجبور کیے جانے کے بعد رلیٹیڈ-پارٹی لین دین سے متعلق اصولوں کی خلاف ورزی اور لسٹنگ و آڈیٹر سرٹیفکیٹ کے جواز سے متعلق اصولوں پر عمل نہ کرنے کے معاملے میں اڈانی گروپ کی کئی کمپنیوں کو وجہ بتاؤ نوٹس جاری کیا ہے۔ جن کمپنیوں سے پوچھ تاچھ کی جا رہی ہے وہ اڈانی گروپ کے بیش قیمتی اثاثے ہیں: اڈانی انٹرپرائزیز، اڈانی پورٹس اینڈ اسپیشل اکونومک زون، اڈانی پاور، اڈانی انرجی سالیوشنز، اڈانی ولمر اور اڈانی ٹوٹل گیس۔‘‘

جئے رام رمیش کا کہنا ہے کہ سیبی کے ذریعہ کی گئی کارروائی ایک بار پھر اڈانی گروپ، بی جے پی اور ان کے حامیوں کے جھوٹے دعووں پر مہر لگاتی ہے، جس میں وہ کہا کرتے تھے کہ سپریم کورٹ کی ایکسپرٹ کمیٹی نے ’کلین چٹ‘ دے دی ہے۔ جئے رام رمیش کہتے ہیں کہ ’’اب ہم جانتے ہیں اڈانی کے قریبی ساتھیوں چانگ چُنگ لنگ اور ناصر علی شعبان اہلی نے اڈانی گروپ میں بڑی حصہ داری حاصل کرنے کے لیے بے نامی فنڈ کا استعمال کیا تھا۔‘‘

کانگریس لیڈر نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ’’اڈانی مہا گھوٹالے کے کئی پہلو ہیں جن کی جانچ کی جانی چاہیے۔ چاہے وہ اہمیت کے حامل انفراسٹرکچر شعبہ میں کمپنیوں کو وزیر اعظم کے قریبی متروں (دوستوں) کو ملکیت فروخت کرنے کے لیے مجبور کرنے کے لیے ای ڈی، سی بی آئی اور انکم ٹیکس محکمہ جیسی ایجنسیوں کا غلط استعمال ہو یا بنگلہ دیش، سری لنکا اور دیگر مقامات پر اڈانی کو کانٹریکٹ دلانے کے لیے ہمارے سفارتی وسائل کا استعمال ہو۔‘‘ ساتھ ہی وہ یہ بھی کہتے ہیں کہ ’’موڈانی کی بدعنوانی کو مکمل طور سے سامنے لانے کے لیے ایک جے پی سی کی ضرورت ہے جو جون 2024 میں انڈیا اتحاد کی حکومت بنتے ہی تشکیل دی جائے گی۔‘‘

ایک نظر اس پر بھی

ہیمنت سورین کو فی الحال سپریم کورٹ سے نہیں ملی راحت، عبوری ضمانت کی درخواست پر سماعت ملتوی

جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کو جمعہ کو سپریم کورٹ سے راحت نہیں مل سکی۔ سورین نے ای ڈی کی کارروائی اور گرفتاری کے خلاف درخواست دائر کی ہے۔ انہوں نے انتخابی تشہیر کے لئے عبوری ضمانت کے لئے بھی درخواست دائر کی ہے لیکن جسٹس سنجیو کھنہ اور جسٹس دیپانکر دتہ کی بنچ نے کہا ...

امیٹھی میں ’سلینڈر‘ والے لوگ اب ’سرینڈر‘ کر رہے ہیں؛ اسمرتی ایرانی پر اکھلیش یادو کی سخت تنقید

سماجوادی پارٹی کے لیڈر اکھلیش یادو نے امیٹھی لوک سبھا حلقہ سے کانگریس امیدوار کشوری لال شرما کے حق میں انتخابی مہم چلائی۔ اس دوران انہوں نے بھارتیہ جنتا پارٹی کی امیدوار اور مرکزی وزیر اسمرتی ایرانی پر سخت تنقید کی۔ انہوں نے کہا کہ امیٹھی میں ’سلینڈر‘ والے لوگ اب ’سرینڈر‘ ...

انڈیا الائنس کی حکومت بننے کے بعد اگنی ویر اسکیم کو کوڑے دان میں پھینک دیا جائے گا: راہل گاندھی

کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے کہا ہے کہ مرکز میں انڈیا الائنس کی حکومت بننے کے بعد اگنی ویر اسکیم کو کوڑے دان میں میں پھینک دیا جائے گا۔ شہید کی ایک ہی قسم ہوگی اور سب کو پینش ملےگی۔ وہ اتر پردیش کی امیٹھی لوک سبھا حلقے میں ایک انتخابی جلسہ عام سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ...

سواتی مالیوال معاملے کو آپ‘ نےجھوٹ اور سازش قرار دیا

  عام آدمی پارٹی کی رکن پارلیمان سواتی مالیوال کی جانب سے  کیجریوال کے پرسنل سیکریٹری ویبھوکے خلاف مبینہ بدسلوکی اور تشدد کی شکایت درج کرانے کے بعد دہلی پولیس نے تفتیش شروع کردی ہے۔ دہلی پولیس نےجمعرات کو سواتی کا میڈیکل چیک اپ کروایا اور جمعہ کو انہیں  لے کر کیجریوال کے گھر ...

کپل سبل سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر منتخب

سینئر وکیل کپل سبل سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر منتخب ہو گئے ہیں ۔ جمعرات16 مئی یعنی گزشتہ روز  کو ہونے والے انتخابات میں کپل سبل کو 1066 ووٹ ملے جبکہ  ان کے قریب ترین حریف سینئر وکیل پردیپ رائے تھے، جنھیں 689 ووٹ ملے۔ کپل سبل نے دو دہائیوں کے بعد یہ الیکشن لڑا تھا۔ اس سے پہلے ...

آئندہ 15 اگست تک 30 لاکھ آسامیوں پر بھرتی شروع کریں گے: راہل گاندھی

کانگریس کے سینئر رہنما راہل گاندھی نے کہا ہے کہ ناانصافی کو ختم کرنے کے لیے ہر ایک ووٹ ضروری ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر مرکز میں انڈیا اتحاد کی مخلوط حکومت بنتی ہے تو 15 اگست تک 30 لاکھ آسامیوں پر بھرتی شروع کردی جائے گی۔