منڈگوڈ میں سدارامیا نے کہا : بی جے پی جھوٹ کا کارخانہ اور مودی جھوٹوں کے سردار

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 4th May 2024, 8:59 AM | ساحلی خبریں | ریاستی خبریں |

منڈگوڈ 4/ مئی (ایس او نیوز) منڈگوڈ میں کانگریس کی طرف سے منعقدہ پرجا دھونی - ۲ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سدا رامیا نے بی جے پی اور وزیر اعظم نریندرا مودی پر تیکھے وار کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی جھوٹ کا کارخانہ ہے تو وزیر اعظم مودی جھوٹوں کے سردار ہیں۔ جھوٹ ہی ان کا خاندانی بھگوان ہے اس لئے ان پر اعتبار نہ کیا جائے۔

 جھوٹ بولنے والوں پر بھروسہ مت کرو: سدا رامیا نے کہا کہ مرکز میں نریندرا مودی کی قیادت والی حکومت نے نوجوانوں کی بے روزگاری کا مسئلہ حل کرنے ، نئے کارخانے قائم کرنے اور سرمایہ کاری کے مواقع فراہم کرنے کے سلسلے میں آج تک کوئی کار آمد قدم نہیں اٹھایا ہے ۔ بس جھوٹ اور صرف جھوٹ بولتے ہوئے دیش کے عوام کو بے وقوف بناتے آئے ہیں ۔ ذات پات اور دھرم کے نام پر لوگوں کے بیچ دشمنی کے بیچ بونے والی سیاست کرتے آئے ہیں۔ عوام کو یہ بات سمجھنی چاہیے اور ان سفید جھوٹ بولنے والوں پر بھروسہ نہیں کرنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ مودی سرکار نے کسانوں کی آمدنی دوگنی کرنے کا وعدہ کیا تھا مگر اشیائے ضروریہ کی قیمتیں بڑھا دی گئیں۔ ہم نے کرناٹکا کے غریبوں کو بھوکے پیٹ سونے کی تکلیف سے راحت دینے کے لئے انا بھاگیہ اسکیم کے تحت چاول دئے مگر بی جے پی کی ایڈی یورپا والی سرکار نے اس میں تخفیف کرتے ہوئے دو کلو گرام چاول کردئے۔ ہم نے اب اقتدار سنبھالتے ہی اپنے وعدوں کے مطابق گارنٹیوں کو جاری کر دیا۔ 

 ضلع کے عوام عقلمند ہیں: لوک سبھا الیکشن کے لئے اتر کنڑا سے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر کے تعلق سے سدا رامیا نے کہا کہ وہ اسی اتر کنڑا حلقہ کی رہنے والی ہیں ۔ ایک مراہٹا خاتون کو ٹکٹ دینے اور کرناٹکا کی آواز کو پارلیمنٹ میں اٹھانے کے مقصد سے ہم نے انہیں میدان میں اتارا ہے ۔ آپ لوگ ان کا ساتھ دیں ۔ انہیں آشیرواد اور شکتی دیں۔ انہوں نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ اس ضلع کے عوام نہایت عقلمند ہیں وہ جانتے ہیں کہ اپنے وعدوں کا پاس و لحاظ کرنے والے کون لوگ ہیں اور وعدوں سے مکرنے والی کونسی پارٹی کے لوگ ہیں۔ اگر آپ کو لگتا ہے کہ 10 سال سے اقتدار پر رہنے والے نریندرا مودی نے اپنے وعدوں کے مطابق کام کرکے دکھایا ہے تو آپ انہیں حمایت دیں اور اگر ایسا نہیں ہے تو پھر انہیں مسترد کر دیں۔ 

 سدا رامیا نے کہا کہ ملک کے دستور کے تحفظ اور جمہوریت کی بقا کے لئے کانگریس کو اپنی حمایت دیں۔ اگر کانگریس باقی نہیں رہے گی تو پھر ہم سب کا باقی رہنا ممکن نہیں ہوگا ۔ 

اتی کرم داروں کے معاملے میں بی جے پی کی سیاست: اسی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوا کمار نے بھی بی جے پی کو اس کی پالیسیوں ، جھوٹے وعدوں اور مہنگائی کے مسئلے پر آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ اتی کرم داروں کے معاملے میں بھی بی جے پی نے سیاست کی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اگر مرکز میں کانگریس برسر اقتدار آتی ہے تو پھر جنگلاتی زمین کے اتی کرم داروں کو زمین کے حقوق والے دستاویز (پٹّا) دینے کا کام کرے گی۔ اس ضمن میں کسی کو بھی خوف زدہ ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔ اتی کرم داروں کے حقوق کے لئے لڑنے والے رویندرا نائک کو بھی مناسب مقام و مرتبہ دیا جائے گا۔ 

 ہم بھی ہندو ہیں - ہم نے بھی مندر تعمیر کیے ہیں: شیوا کمار نے کہا ہم سب ہندو ہیں، ہم نے مندر تعمیر کیے ہیں۔ بنگارپّا کے دور میں ہی سیکڑوں مندر تعمیر کیے گئے ہیں۔ مگر بی جے پی ہندوتوا کی سیاست کرتی ہے۔ دھرم کے معاملے میں سیاست کرنے والی بی جے پی کو ہندوتوا کی سیاست کرنے کا حق نہیں ہے۔ 

 ملک میں تبدیلی کے لئے کانگریس کو اقتدار دیں: انہوں نے کہا کہ کانگریس کی طاقت دیش کی طاقت ہے ۔ بی جے پی کے دور میں عوام کی زندگی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے ۔ ریاست میں کانگریس اقتدار پر آنے کے بعد عوام کی زندگی میں تبدیلی آئی ہے ۔ اب ملک میں تبدیلی لانے کے لئے اس مرتبہ کانگریس کو کامیاب کریں۔ 

 مودی کے پاس بے روزگاری کا حل نہیں ہے: اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سینئر کانگریسی لیڈر آر وی دیشپانڈے نے کہا ملک میں بے روزگاری کا مسئلہ بڑھتا جا رہا ہے۔ ترقی کی رفتار ختم ہو گئی ہے۔ مگر وزیر اعظم نریندرا مودی کے پاس اس کا کوئی جواب یا حل نہیں ہے۔ بس وہ بڑی بڑی خوب صورت باتیں کرنے کے ماہر ہیں۔ وہ نہ دیش کے عوام کے ساتھ ہیں اور نہ غریبوں کے ساتھ ہیں۔ 

 ان سب کو دیکھتے ہوئے انہوں نے عوام الناس پر زور دیا کہ اس مرتبہ لوک سبھا الیکشن میں کانگریسی امیدوار کو جیت دلائیں۔ 

 ضلع کی ترقی کے لئے انجلی کو ووٹ دیں: ضلع انچارج وزیر منکال وئیدیا نے خطاب کرتے ہوئے عوام سے اپیل کی کہ ضلع کی ترقی کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر کو لوک سبھا الیکشن میں کامیاب بنائیں۔ جس طرح ریاست میں کانگریسی حکومت نے اپنے وعدوں کے مطابق گارنٹی اسکیمیں جاری کی ہیں بالکل اسی طرح مرکز میں کارنگریس پارٹی بر سر اقتدار آنے پر وعدے پورے کیے جائیں گے۔ دیش میں تبدیلی لانی ہے تو کانگریس کو برسر اقتدار لانا ہوگا۔ ضلع میں سیکڑوں مسائل درپیش رہنے کے باوجود بی جے پی کے رکن پارلیمان نے اس کا تذکرہ پارلیمان میں نہیں کیا۔ اگر اس مرتبہ ضلع کی ترقی مقصود ہے تو پھر کانگریسی امیدوار کو الیکشن میں کامیاب کریں۔ 

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل میں پینے کے پانی کے لئے آئے ہوئے فنڈ کا کیسے ہورہا ہے استعمال ؟ تعمیر شدہ ٹینک میں کیوں نہیں چڑھ رہا ہے پانی ؟

گزشتہ ایک دہائی کے دوران مختلف سرکاری اسکیموں کے تحت کروڑوں روپیوں  کا فنڈ موصول ہونے کے باوجود بھٹکل تعلقہ میں پینے کے پانی قلت کی وجہ سے عوام سخت دشواریوں کا سامنا کر رہے ہیں ۔

بھٹکل کڈوین کٹہ ندی میں غرق ہوکر دو لوگوں کی موت؛ گذشتہ تیس دنوں میں پیش آئی غرق ہوکر ہلاک ہونے کی تیسری واردات

بھٹکل کڈوین کٹہ ندی میں غرق ہوکر  ایک خاتون اور ایک لڑکا ہلاک ہوگیا جن کی شناخت  پاروتی شنکر نائک (39) اورسورج پانڈو نائک (17)  کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ پاروتی نائک کا شوہر  شنکر نائک بھٹکل میونسپالٹی  کا ورکر  بتایا گیا ہے۔

بھٹکل؛ پڑوسی ریاست کیرالہ میں بھٹکلی اسٹوڈینٹس کی نمایاں کامیابی

پڑوسی ریاست کیرالہ کے کالی کٹ میں  بھٹکل کی ایک طالبہ  خدیجہ افزا ء بنت  محمد امجد جعفر نے گریڈ 12 کے شعبہ سائنس میں  98 فیصد کے ساتھ شاندار کامیابی درج کی ہے۔ اس طالبہ نے ہندی میں سو میں سو مارکس، میتھس سائنس میں 120 میں  120 ،  فزیکس میں 120 میں 119 اورانگلش میں سو میں 99 مارکس حاصل کئے ...

اترا کنڑ ا ڈپٹی کمشنر نے نیشنل ہائی وے کام کو بروقت مکمل کرنے کی دی ہدایت؛ صرف 7.8 کلومیٹر کام باقی ہونے کا ہائی وے حکام نے کیا دعویٰ

 ضلع  اُترکنڑا  کی ڈپٹی کمشنر  گنگوبائی مانکر نے جب  ضلع سے گذرنے والے نیشنل ہائی وے فورلائن کے توسیعی کام  کو  بروقت مکمل کرنے  ہائی وے افسران کو  ہدایت دی تو افسران نے دعویٰ کیا کہ  ہائی وے کا صرف 7.8  کلومیٹر  کام ہی باقی رہ گیا ہے۔

بھٹکل: انجمن نور اسکول میں 19 مئی کو شروع ہورہا ہے آدھار کارڈ کیمپ؛ بھٹکل کے عوام اُٹھا سکتے ہیں فائدہ

بھٹکل کے چھ اسپورٹس سینٹروں پر مشتمل نور حلقہ کی جانب سے  مورخہ 19 مئی کو نورمسجد کے قریب واقع نور انجمن اسکول میں آدھار کارڈ کا میگا کیمپ منعقد کیا گیا ہے جہاں پہنچ کر  بھٹکل کے عوام  نیا  آدھار کارڈ بھی بنواسکتے ہیں، پرانے کارڈ کو درست کرنا ہے تو کرکشن بھی کرواسکتے ہیں، نام ...

ہبلی میں انجلی امبیگر کو قتل کرکے فرار ہونے والے گریش کو داونگیرے سے کیا گیا گرفتار

  ہبلی کی 20 سالہ انجلی امبیگر کو  اُس کے گھر پہنچ کر چاقو سے پے درپے حملہ کرکے اُسے موت کے گھاٹ اُتارکر فرار ہونے والے ملزم  گریش عرف وشوا کو  کرناٹک پولس نے داونگیرے سے گرفتار کرلیا ہے۔ یاد رہے کہ مہلوک انجلی نے مبینہ طور پر ملزم کے ساتھ فرار ہونے   کی تجویز  کو ماننے سے انکار ...

ہبلی : ناکام عاشقی کے نتیجے میں دوسرا قتل 

ہبلی میں ایک 20 سالہ لڑکی کو مبینہ طور پر چاقو کے وار کر کے قتل کر دیا گیا کیونکہ اس نے اپنے پڑوسی کی محبت کو ٹھکرا دیا تھا۔ اس شخص کو اپنی محبت کے انکار پر اتنا غصہ آیا کہ اس نے لڑکی کو قتل کر دیا۔ پولیس رپورٹ کے مطابق مذکورہ شخص نے خاتون کے گھر میں گھس کر اس پر چاقو سے وار کیا جب وہ ...

ایچ ڈی ریونا جنسی استحصال سے متعلق اغوا کیس میں جیل سے باہر آگئے

کرناٹک کے بنگلورو میں ایک خصوصی عدالت نے پیر کو ’فحش ویڈیو‘ اسکینڈل سے متعلق ایک ہائی پروفائل اغوا کیس میں پھنسے ہولیناراسی پورہ سے جنتا دل (ایس) کے ایم ایل اے ایچ ڈی ریونا کو مشروط ضمانت پر رہا کردیا ہے۔ سپریم کورٹ کے حکم کے بعد انہیں منگل کو پارپنا اگرہارا جیل سے مشروط طور پر ...

پرجول ریونا معاملہ کی سی بی آئی تحقیقات ہونی چاہیئے : سابق وزیر اعلی بسواراج بومئی

کرناٹک کے سابق وزیر اعلی بسواراج بومئی نے اتوار کے روز ایم پی پرجول ریوناکیس میں جاری خصوصی تفتیشی ٹیم (ایس آئی ٹی) کی تحقیقات کے بارے میں شدید خدشات کا اظہار کیا اور منصفانہ تحقیقات کو یقینی بنانے کے لئے مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) کی مداخلت کی ضرورت پر زور دیا۔

پرجول ریونا کےجنسی اسکینڈل کا شکار ایک متاثرہ کی آپ بیتی

کرناٹک کے مشہور سیکس اسکینڈل کیس کی ایک شکار نے آگے آکر معطل جے ڈی ایس لیڈر پرجول ریونا اور ان کے والد ایچ ڈی ریونا پر سنگین الزامات لگائے ہیں۔  رپورٹ  کے مطابق اس نے کہا کہ پرجول نے چار سے پانچ سال قبل اس کی بنگلور میں رہائش گاہ پر اس کی ماں کی عصمت دری کی تھی۔ میرے ساتھ بھی جنسی ...