پرجول سیکس معاملہ کو لے کر ششی تھرور نے کہا؛ اس کی بازگشت ملک بھر میں سنائی دے گی، بی جے پی کو صفائی دینا ہوگامشکل

Source: S.O. News Service | Published on 4th May 2024, 11:19 AM | ریاستی خبریں | ملکی خبریں |

نئی دہلی، 4/اپریل (ایس او نیوز/ایجنسی) کانگریس کے سینئر لیڈر ششی تھرور نے کہا  کہ جنتا دل (ایس) کے رکن پارلیمنٹ پرجول ریونّا   'سیکس اسکینڈل' کی بازگشت نہ صرف کرناٹک بلکہ لوک سبھا میں بھی سنائی دے گی اور لوک سبھا انتخابات کے لئے بی جے پی نے جس طرح  اس کے حق مہم چلائی،  اب بی جے پی کو  اس کے تعلق سے وضاحت دینا مشکل ہوجائے گا۔

پولیس نے اتوار کے روز پرجول ریونا اور ان کے والد   کرناٹک کے سابق وزیر ایچ ڈی ریونا کے خلاف ان کے گھریلو ملازموں میں سے ایک کی شکایت کے بعد جنسی طور پر ہراساں کرنے اور مجرمانہ دھمکی دینے کے الزام میں مقدمہ درج کیا۔ پرجول جے ڈی (ایس) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا کے پوتے ہیں۔

ششی تھرور سے یہ پوچھے جانے پر کہ کیا یہ معاملہ انتخابات میں بی جے پی کو متاثر کرے گا، تھرور نے کہا، ’’حقیقت یہ ہے کہ یہ ’شریف آدمی‘ بی جے پی کا حلیف ہے۔ بی جے پی نے حال ہی میں ختم ہونے والے انتخابات میں ان کے لیے مہم چلائی تھی۔ اس لیے انہیں یہ وضاحت دینے میں پریشانی ہوگی کہ انہیں حقیقت میں کوئی علم نہیں تھا۔ پتہ چلا ہے کہ انہیں علم تھا اور الیکشن سے کچھ وقت پہلے بی جے پی کے ایک ایم ایل اے کو یہ قابل اعتراض ویڈیوز موصول ہوئی تھیں۔‘‘

کانگریس لیڈر نے کہا، ’’ان حالات کو دیکھتے ہوئے، مجھے لگتا ہے کہ بی جے پی کے لیے جواب دینا مشکل ہو جائے گا، اب بی جے پی پانسہ پلٹ کر یہ کہنے کی کوشش کر رہی ہے کہ کانگریس نے کوئی کارروائی کیوں نہیں کی اور کانگریس نے انہیں جانے کی اجازت کیوں دی؟ کانگریس کو اس کی اطلاع نہیں دی گئی تھی۔‘‘ تھرور نے کہا کہ ریاستی حکومت نے فوری طور پر ایک ایس آئی ٹی (خصوصی تحقیقاتی ٹیم) تشکیل دی اور اگر پرجول ریونا کو ملک چھوڑنے کی جلدی نہ کی ہوتی تو انہیں لک آؤٹ نوٹس کے ذریعے روکا جا سکتا تھا۔

ششی تھرور نے کہا، ’’یقینی طور پر انتخابات کے بقیہ مراحل میں اس معاملہ کی بازگشت نہ صرف کرناٹک میں بلکہ ملک بھر میں سنائی دے گی۔ مثال کے طور پر پڑوسی تلنگانہ میں ایک ہنگامہ آرائی کی جا رہی ہے اور کچھ خواتین کارکنان احتجاج کرتے ہوئے کہہ رہی ہیں کہ آخر پدرانہ نظام کب بیدار ہوگا اور اسے احساس ہو کہ خواتین کے ساتھ کس طرح کا سلوک کیا جا رہا ہے اور انہوں نے اس کے بارے میں کیا کیا ہے؟‘‘ تھرور نے کہا، ’’اظہار کا یہ احساس تمام مردوں کے خلاف نہیں خاص طور پر ان کے خلاف ہے جو آج ملک پر حکمرانی کر رہے ہیں۔‘‘

ایک نظر اس پر بھی

ہبلی : ناکام عاشقی کے نتیجے میں دوسرا قتل 

ہبلی میں ایک 20 سالہ لڑکی کو مبینہ طور پر چاقو کے وار کر کے قتل کر دیا گیا کیونکہ اس نے اپنے پڑوسی کی محبت کو ٹھکرا دیا تھا۔ اس شخص کو اپنی محبت کے انکار پر اتنا غصہ آیا کہ اس نے لڑکی کو قتل کر دیا۔ پولیس رپورٹ کے مطابق مذکورہ شخص نے خاتون کے گھر میں گھس کر اس پر چاقو سے وار کیا جب وہ ...

ایچ ڈی ریونا جنسی استحصال سے متعلق اغوا کیس میں جیل سے باہر آگئے

کرناٹک کے بنگلورو میں ایک خصوصی عدالت نے پیر کو ’فحش ویڈیو‘ اسکینڈل سے متعلق ایک ہائی پروفائل اغوا کیس میں پھنسے ہولیناراسی پورہ سے جنتا دل (ایس) کے ایم ایل اے ایچ ڈی ریونا کو مشروط ضمانت پر رہا کردیا ہے۔ سپریم کورٹ کے حکم کے بعد انہیں منگل کو پارپنا اگرہارا جیل سے مشروط طور پر ...

پرجول ریونا معاملہ کی سی بی آئی تحقیقات ہونی چاہیئے : سابق وزیر اعلی بسواراج بومئی

کرناٹک کے سابق وزیر اعلی بسواراج بومئی نے اتوار کے روز ایم پی پرجول ریوناکیس میں جاری خصوصی تفتیشی ٹیم (ایس آئی ٹی) کی تحقیقات کے بارے میں شدید خدشات کا اظہار کیا اور منصفانہ تحقیقات کو یقینی بنانے کے لئے مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) کی مداخلت کی ضرورت پر زور دیا۔

پرجول ریونا کےجنسی اسکینڈل کا شکار ایک متاثرہ کی آپ بیتی

کرناٹک کے مشہور سیکس اسکینڈل کیس کی ایک شکار نے آگے آکر معطل جے ڈی ایس لیڈر پرجول ریونا اور ان کے والد ایچ ڈی ریونا پر سنگین الزامات لگائے ہیں۔  رپورٹ  کے مطابق اس نے کہا کہ پرجول نے چار سے پانچ سال قبل اس کی بنگلور میں رہائش گاہ پر اس کی ماں کی عصمت دری کی تھی۔ میرے ساتھ بھی جنسی ...

سورنا نیوز چینل پر مسلمانوں کی نشاندہی پاکستانی پرچم سے کرنے پر چینل اور اینکر کے خلاف کارروائی کا مطالبہ ؛ اے پی سی آر نے اسسٹنٹ کمشنر سے کی شکایت

کنڑا نیوز  چینل ایشیاء نٹ سورنا ٹی وی  پر وزیر اعظم کی اقتصادی مشاورتی کونسل (EAC-PM) کی طرف سے جاری کردہ آبادی کی رپورٹ پر تبادلہ خیال کرنے کے دوران  چینل پر ہندو آبادی کی نمائندگی کے لیے ہندوستانی پرچم اور مسلمانوں کی نمائندگی کے لیے پاکستانی پرچم  دکھائے جان کو لے کر ایک طرف ...

ہیمنت سورین کو فی الحال سپریم کورٹ سے نہیں ملی راحت، عبوری ضمانت کی درخواست پر سماعت ملتوی

جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کو جمعہ کو سپریم کورٹ سے راحت نہیں مل سکی۔ سورین نے ای ڈی کی کارروائی اور گرفتاری کے خلاف درخواست دائر کی ہے۔ انہوں نے انتخابی تشہیر کے لئے عبوری ضمانت کے لئے بھی درخواست دائر کی ہے لیکن جسٹس سنجیو کھنہ اور جسٹس دیپانکر دتہ کی بنچ نے کہا ...

امیٹھی میں ’سلینڈر‘ والے لوگ اب ’سرینڈر‘ کر رہے ہیں؛ اسمرتی ایرانی پر اکھلیش یادو کی سخت تنقید

سماجوادی پارٹی کے لیڈر اکھلیش یادو نے امیٹھی لوک سبھا حلقہ سے کانگریس امیدوار کشوری لال شرما کے حق میں انتخابی مہم چلائی۔ اس دوران انہوں نے بھارتیہ جنتا پارٹی کی امیدوار اور مرکزی وزیر اسمرتی ایرانی پر سخت تنقید کی۔ انہوں نے کہا کہ امیٹھی میں ’سلینڈر‘ والے لوگ اب ’سرینڈر‘ ...

انڈیا الائنس کی حکومت بننے کے بعد اگنی ویر اسکیم کو کوڑے دان میں پھینک دیا جائے گا: راہل گاندھی

کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے کہا ہے کہ مرکز میں انڈیا الائنس کی حکومت بننے کے بعد اگنی ویر اسکیم کو کوڑے دان میں میں پھینک دیا جائے گا۔ شہید کی ایک ہی قسم ہوگی اور سب کو پینش ملےگی۔ وہ اتر پردیش کی امیٹھی لوک سبھا حلقے میں ایک انتخابی جلسہ عام سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ...

سواتی مالیوال معاملے کو آپ‘ نےجھوٹ اور سازش قرار دیا

  عام آدمی پارٹی کی رکن پارلیمان سواتی مالیوال کی جانب سے  کیجریوال کے پرسنل سیکریٹری ویبھوکے خلاف مبینہ بدسلوکی اور تشدد کی شکایت درج کرانے کے بعد دہلی پولیس نے تفتیش شروع کردی ہے۔ دہلی پولیس نےجمعرات کو سواتی کا میڈیکل چیک اپ کروایا اور جمعہ کو انہیں  لے کر کیجریوال کے گھر ...

کپل سبل سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر منتخب

سینئر وکیل کپل سبل سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر منتخب ہو گئے ہیں ۔ جمعرات16 مئی یعنی گزشتہ روز  کو ہونے والے انتخابات میں کپل سبل کو 1066 ووٹ ملے جبکہ  ان کے قریب ترین حریف سینئر وکیل پردیپ رائے تھے، جنھیں 689 ووٹ ملے۔ کپل سبل نے دو دہائیوں کے بعد یہ الیکشن لڑا تھا۔ اس سے پہلے ...

آئندہ 15 اگست تک 30 لاکھ آسامیوں پر بھرتی شروع کریں گے: راہل گاندھی

کانگریس کے سینئر رہنما راہل گاندھی نے کہا ہے کہ ناانصافی کو ختم کرنے کے لیے ہر ایک ووٹ ضروری ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر مرکز میں انڈیا اتحاد کی مخلوط حکومت بنتی ہے تو 15 اگست تک 30 لاکھ آسامیوں پر بھرتی شروع کردی جائے گی۔