لگتا ہے وزیر اعظم ایمس کا جائزہ لینے آ رہے ہیں، پی ایم مودی کے دربھنگہ دورہ پر تیجسوی یادو کا طنز

Source: S.O. News Service | Published on 4th May 2024, 11:35 AM | ملکی خبریں |

دربھنگہ، 4/مئی (ایس او نیوز /ایجنسی) آر جے ڈی لیڈر تیجسوی یادو نے وزیر اعظم نریندر مودی کے دربھنگہ دورہ پر طنز کے تیر چلائے ہیں۔ انھوں نے دربھنگہ میں اب تک ایمس نہیں بنائے جانے پر مزاحیہ انداز میں کہا کہ لگتا ہے وزیر اعظم مودی ایمس کا جائزہ لینے آ رہے ہیں۔

دربھنگہ میں جمعہ کے روز نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے تیجسوی یادو نے مذکورہ بیان دیا۔ انھوں نے کہا کہ جب ہماری 17 مہینے تک بہار میں حکومت تھی، تب ہم لوگوں نے دربھنگہ میں ایمس کی تعمیر کے لیے زمین بھی دستیاب کرا دی تھی۔ اس سے دربھنگہ شہر کی ترقی بھی ہوتی۔ اب تو دربھنگہ میں بھی وہ قبرستان-شمشان، ہندو-مسلمان کی ہی بات کریں گے۔

تیجسوی یادو نے دربھنگہ ہوائی اڈہ کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ ہوائی اڈہ کا ٹرمینل ابھی تک ڈھنگ سے بن کر تیار نہیں ہوا ہے۔ ہوائی جہاز آ رہا ہے، لیکن دربھنگہ میں ملک کا سب سے مہنگا ٹکٹ ملتا ہے۔ وزیر اعظم مودی بولتے تھے کہ ہوائی چپل پہننے والے بھی ہوائی سفر کریں گے، لیکن ہوائی چپل والے کیا، اعلیٰ متوسط طبقہ کے لوگ بھی ٹکٹوں کی زیادہ قیمت سے پریشان ہیں۔

واضح رہے کہ تیجسوی یادو گزشتہ دو دنوں سے دربھنگہ میں ٹھہرے ہیں۔ وہ لگاتار آس پاس کے لوک سبھا حلقوں میں انتخابی مہم چلا رہے ہیں اور انڈیا اتحاد کے امیدوار کو کامیاب بنانے کے لیے اپنا پورا زور لگا رہے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

آئندہ 15 اگست تک 30 لاکھ آسامیوں پر بھرتی شروع کریں گے: راہل گاندھی

کانگریس کے سینئر رہنما راہل گاندھی نے کہا ہے کہ ناانصافی کو ختم کرنے کے لیے ہر ایک ووٹ ضروری ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر مرکز میں انڈیا اتحاد کی مخلوط حکومت بنتی ہے تو 15 اگست تک 30 لاکھ آسامیوں پر بھرتی شروع کردی جائے گی۔

لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی عوام تک اپنی بات پہنچانے میں ناکام: ادھو ٹھاکرے

شیو سینا (یو بی ٹی) کے سربراہ ادھو ٹھاکرے نے دعویٰ کیا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) لوک سبھا انتخابات میں لوگوں تک اپنی بات پہنچانے میں ناکام رہی ہے۔ انہوں نے ایک نیوز چینل کو دئے گئے انٹرویو میں کہا کہ بے روزگاری اور مہنگائی سے ہر کوئی متاثر ہے اور لوگ بی جے پی کی 10 سال کی ...

لوک سبھا انتخابات کے چار مرحلوں میں بی جے پی چاروں خانے چت ہو گئی: اکھلیش یادو

سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے قومی صدر اکھلیش یادو نے جمعرات کو باندہ میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’’ووٹنگ کے چار مراحل مکمل ہو چکے ہیں، جن میں بی جے پی چاروں خانے چت ہو گئی ہے۔ آپ نے دیکھا ہی ہوگا کہ اب تو آنسوؤں کا دریا بہنے لگا ہے، اس بار آنسوؤں کا پانی خطرے کے ...

بی جے پی مہاراشٹر میں گندی سیاست کر رہی ہے: آدتیہ ٹھاکرے

ایم این ایس کے صدر راج ٹھاکرے نے سشما آندھرے کو شیوشینا (ٹھاکرے) میں شامل کیے جانے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ سشما آندھرے شیوسینا کے سربراہ بالا صاحب ٹھاکرے پر تنقید کی تھی اور اب انھیں کی پارٹی میں شامل کیا گیا ہے۔اس کا جواب دیتے ہوئے آدتیہ ٹھاکرے نے کہا کہ بی جے پی مہاراشٹر میں ...

شکایت پر عدالت کے نوٹس لینے کے بعد ای ڈی ملزم کو گرفتار نہیں کر سکتا: سپریم کورٹ

سپریم کورٹ نے جمعرات کو ایک اہم فیصلے میں کہا کہ منی لانڈرنگ کی روک تھام ایکٹ کی دفعہ 44 کے تحت ایک شکایت پر عدالت کی طرف سے نوٹس لینے کے بعد انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کسی شخص کو گرفتار نہیں کر سکتا۔ جسٹس ابھے ایس اوکا اور اجل بھویان کی بنچ نے یہ فیصلہ سنایا۔