بھٹکل: تیز چلتی لاری کا ڈیزل ٹینک ہائی وے پرگرگیا؛ بڑا حادثہ ہوتے ہوتے ٹلا؛ ڈیزل سڑک پر بکھرنے سے موٹر بائکس پھسلنے لگی

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 27th October 2023, 10:48 PM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بھٹکل 27 اکتوبر(ایس او نیوز) نیشنل ہائی وے پر تیزی سے دوڑتی ہوئی ایک لاری کا اچانک ڈیزل  ٹینک نیچے گرگیا جس کے ساتھ ہی پورا ڈیزل سڑک پر بکھر گیا ، اس موقع پر لاری کے پیچھے سے آنے والی موٹر بائکس سڑک پر پھسل کر نیچے گرنے لگی۔ واردات جمعہ شب قریب ساڑھے آٹھ بجے، نوائط کالونی، سٹی لائٹ نیشنل ہائی وے پر پیش آئی۔

مچھلی کی  خالی لاری غالباً شرالی الوے کوڑی بندر جارہی تھی، جہاں سے لاری پر مچھلیوں کا لوڈ لے کر گوا کے لئے نکلنے والی تھی، لیکن  نوائط کالونی  سے گذرنے کے دوران  حادثہ پیش آیا۔

ایک عینی شاہد نے بتایا کہ تیزی کے ساتھ سڑک پر دوڑنے کے دوران   پہلےلاری کے  ٹینک کا ایک حصہ زمین کو چھونے لگا  تو چنگاریاں   اُٹھنے لگی، اس سے پہلے کہ ٹینک  اور لاری آگ کے شعلے میں لپٹتی، پوری ٹینک ہی نیچے گرپڑی اورقسمت اچھی رہی کہ چنگاریاں شعلہ میں تبدیل ہونے سے پہلے  ٹینک نیچے گرپڑی، ورنہ  ڈیزل سے آگ پھیلنے میں دیر نہ لگتی۔  ٹینک نیچے گرنے کے بعد بھی لاری قریب پچاس میٹر دور جاکر ٹہری۔

قریب 200 لیٹر کی ڈیزل ٹینک غالباً بھری ہوئی تھی،  ڈیزل جیسے ہی سڑک پر بکھرا، پیچھے سے آنے والی  دوپہیوں والی سواریاں  سڑک پر پھسلنے لگی، ایک کے بعد ایک تین بائک  سڑک پر پھسلنے کے بعد عوام سڑک پر آگئے اور بیریکیڈ کی مدد سے سڑک کا ایک حصہ  بند کرنے کی کوشش کی، پھر پولس جائےوقوع پر پہنچ گئی، جنہوں نے کچھ دیر کے لئے ہائی وے کے ایک حصے کو سواریوں کے لئے بند کردیا ۔ فوری طور پر فائر بریگیڈ بھی جائے وقوع پر پہنچ گئی۔ موٹر بائک  کو نیچے گرنے سے محفوظ رکھنے کی غرض سے موقع پر موجود بعض سماجی کارکنوں نے فوری طور پر اپنے گھر سے ریت کی بوریاں لاکر سڑک پر پھیلاتے دیکھے گئے۔

بھٹکل سے تعلق رکھنے والے لاری  کمپنی کے ایک  اہلکار نے بتایا کہ اُسے سمجھ میں نہیں آرہا ہے کہ  ڈیزل ٹینک آخر کیسے گرا۔  اس نے بتایا کہ  لاری خالی تھی، لیکن  آگے سے مچھلیاں لوڈ کرکے گوا  کے لئے نکلنا تھا۔

 

ایک نظر اس پر بھی

مرڈیشور سمندر میں غرق ہوکر ایک طالب علم سمیت دو جاں بحق؛ ساگر سمر کیمپ کے طلبہ پکنک کے لئے پہنچے تھے بھٹکل

سیاحت کے لئے مشہور مرڈیشور سمندر میں غرق ہوکر دو نوجوان جاں بحق ہوگئے جس میں ایک کی شناخت  مولوی اسماعیل ابن  مرحوم مولانا اقبال برماور  (22) کی حیثیت سے کی گئی ہے، البتہ دوسرے نوجوان کا نام معلوم نہیں ہوسکا۔ واردات اتوار شام قریب پانچ  بجے پیش آئی۔

کمٹہ میں کانگریس کا پرجا دھونی ۔2 اجلاس - سدا رامیا نے کہا : مودی ایک اچھے ڈرامہ باز ایوینٹ منیجر 

کانگریس پارٹی کی طرف سے منکی میدان میں منعقدہ پرجا دھونی ۔۲ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ریستی وزیر اعلیٰ سدا رامیا نے براہ راست وزیر اعظم پر فقرہ کستے ہوئے کہا کہ مودی ایک بہت اچھے ڈرامے باز اور ایوینٹ منیجر ہیں ۔ 

آئین کو بچانے کے لیے اس اہم الیکشن میں حصہ لیں اور پورے اعتماد کے ساتھ کانگریس کو ووٹ دیں - بھٹکل میں کانگریس جنرل سکریٹری کا بیان

ملک میں ہو رہی تبدیلیوں کو دیکھتے ہوئے یہ الیکشن آئین کو بچانے کے لیے سب سے اہم الیکشن ہے، ایسے میں ملک کے تمام لوگوں کے لئے ضروری ہیں کہ وہ  کانگریس کے حق میں  ووٹ دیں اور دستور کو بچانے کے لئے کانگریس کو مضبوط کریں۔ یہ بات کرناٹکا پردیش کانگریس کمیٹی کے جنرل سکریٹری اور ...

ڈانڈیلی میں والدین کے آپسی جھگڑے نے لی معذور بچے کی جان؛ کیا ماں نے ہی بچے کو کیا مگرمچھ کے حوالے ؟

  معذور بچے کو لے کر شوہر کے بار بار کے جھگڑے سے پریشان  خاتون نے اپنے ہی معصوم بچے کو   اُس ندی میں پھینک دیا جہاں مگرمچھوں کا بسیرا  ہے۔ واردات سنیچر  رات کو پیش آئی۔  پوری رات تلاشی کے بعد آج اتوار صبح بچے کی نعش ندی سے برآمد کرلی گئی ہے۔

لوک سبھا انتخابات پر پڑسکتا ہےگرمی اور لو کا اثر

مئی کے مہینے کی آمد کے ساتھ ہی شمالی ہندوستان کے کئی حصوں میں گرمی کا بڑھتا ہوا اثر بھی دیکھا جا رہا ہے۔ اس کے علاوہ ملک کے کئی حصوں میں ووٹنگ کے ابھی پانچ مراحل باقی ہیں اور بڑھتی ہوئی گرمی کا اثر لوک سبھا انتخابات پر بھی دیکھا جا سکتا ہے۔ ادھر محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر جنرل ...

تین ماہ میں 22کروڑ سے زائد وہاٹس ایپ اکاؤنٹس معطل

اگر آپ بھی واٹس ایپ استعمال کرتے ہیں تو آپ کے لیے بڑی خبر ہے۔ آپ کو یہ جان کر حیرت ہوگی کہ صرف تین ماہ میں واٹس ایپ نے ہندوستان میں 22 کروڑ سے زائد اکاؤنٹس پر پابندی لگا دی ہے۔ واٹس ایپ نے یہ کارروائی پالیسی کی خلاف ورزی پر کی ہے۔ یہ تعداد گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں دوگنی ...

برازیل میں زبردست طوفان ؛ 29 افراد ہلاک

برازیل کی جنوبی ریاست ریو گرانڈے ڈو سل میں مسلسل چار دنوں سے جاری شدید بارش اور لینڈ سلائیڈنگ کے بعد آنے والے طوفان میں 29 افراد کی موت ہو گئی ہے اور 60 دیگر لاپتہ ہیں۔ گورنر ایڈورڈو لیٹی نے جمعرات کو یہ اطلاع دی۔ انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے ہم جانتے ہیں کہ یہ تعداد بڑھے گی۔ انہوں ...

بہار سے بنگال تک شدید گرمی سے عوام کا حال بے حال، دہلی اوریوپی سمیت بعض ریاستوں میں ہلکی بارش کا امکان

  مئی کا مہینہ شروع ہوتے ہی ملک بھر میں شدید گرمی پڑنے لگی ہے۔ ملک کے بعض علاقوں میں دن کا درجہ حرارت 45 ڈگری سے تجاوز کر گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج یعنی 4 مئی کو مغربی بنگال، بہار، تلنگانہ اور رائلسیما میں گرمی کی لہر کا الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ وہیں، پنجاب، ہریانہ، دہلی اور ...

ہیمنت سورین کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے جھٹکا، ای ڈی کی کارروائی کے خلاف دائر درخواست مسترد

جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے اس وقت جھٹکا لگا، جب کارگزار چیف جسٹس ایس چندرشیکھر اور جسٹس نونیت کمار کی بنچ نے ای ڈی کی کارروائی اور گرفتاری کو چیلنج دینے والی ان کی درخواست کو خارج کر دیا۔ اس درخواست پر ہائی کورٹ نے 28 فروری کو سماعت مکمل ...