’پاکستان زندہ باد‘ نعرہ لگانے والی امولیہ لیونا کے خلاف ملک سے غداری کا کیس درج

Source: S.O. News Service | Published on 21st February 2020, 11:34 PM | ساحلی خبریں | ریاستی خبریں | ملکی خبریں |

بنگلورو،21/فروری(ایس او نیوز/ایجنسی) شہریت ترمیمی قانون (سی اے اے) کے خلاف بنگلورو کی ایک تقریب میں ’پاکستان زندہ باد‘ کا نعرہ لگانے والی لڑکی امولیہ لیونا کے خلاف ملک سے غداری کا کیس درج کر لیا گیا ہے۔ ساتھ ہی اسے 14 دن کی عدالتی حراست میں بھی بھیج دیا گیا ہے۔ امولیہ لیونا نے آل انڈیا مجلس اتحادالمسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) سربراہ اسدالدین اویسی کی سی اے اے مخالف ریلی میں ان کی موجودگی میں ’پاکستان زندہ باد‘ کا نعرہ لگایا تھا جس کی وجہ سے کافی ہنگامہ برپا ہوگیا۔

دراصل اسدالدین اویسی کی ریلی جمعرات کو منعقد ہوئی تھی جس میں امولیہ نے اسٹیج پر پہنچ کر ’پاکستان زندہ باد‘ کا نعرہ لگا دیا۔ اس کے بعد ریلی میں ہنگامہ برپا ہو گیا۔ اس واقعہ کے بعد اویسی اسٹیج پر پہنچے اور امولیہ سے مائک چھیننے کے لیے بڑھے۔ کچھ دیگر لوگوں نے بھی امولیہ کو اسٹیج سے ہٹانے کی کوشش میں آگے بڑھے۔ لیکن امولیہ اپنی بات رکھنے کے لیے اسٹیج پر بضد نظر آئی۔ بعد میں پولس نے آگے بڑھ کر امولیہ کو اسٹیج سے ہٹایا۔ واضح رہے امولیہ نے بعد میں اپنی بات کہنے کے لئے ہندوستان زندآباد کے نعرے بھی لگائے لیکن منتظمین نے اس کو پولیس کے ذریعہ اسٹیج سے نیچے اتروا دیا۔

اس واقعہ کے بعد اسدالدین اویسی نے مائک ہاتھ میں لے کر ’پاکستان زندہ باد‘ کا نعرہ لگانے والی لڑکی کی مذمت کی۔ اویسی نے اس واقعہ پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ’’میں نے جیسے ہی سنا کہ اسٹیج پر کوئی ’پاکستان زندہ باد‘ کا نعرہ لگا رہا ہے تو میں دوڑ کر آیا۔ میں نماز پڑھنے کے لیے جا رہا تھا جب یہ نعرہ لڑکی نے لگایا۔ میں نے جیسے ہی یہ واہیات نعرہ سنا تو آ کر اسے روکا۔ اسے وہاں سے ہٹا دیا گیا۔‘‘ انھوں نے مزید کہا کہ ’’ان کو (امولیہ کو) ملک سے کوئی محبت نہیں ہے۔ میں اس طرح کی بات کی مذمت کرتا ہوں۔ اس طرح کی حرکت کو کبھی برداشت نہیں کیا جا سکتا۔ ہندوستان زندہ باد ہے اور رہے گا۔‘‘

امولیہ کے والد کا بھی اس پورے معاملے میں رد عمل سامنے آیا ہے۔ انھوں نے کہا ہے کہ ان کی بیٹی ایک خاص طبقہ کے لوگوں سے متاثر تھی اور اسے ایسی سرگرمیوں سے دور رہنے کے لیے کہا گیا تھا لیکن وہ نہیں مانی۔ اس کے والد نے کہا کہ وہ بیتی کے اس عمل کی حمایت نہیں کرتے اور پولیس جو چاہے اس کے ساتھ کرے۔ ادھر خبر ہے کہ کل کچھ شدت پسندوں نے امولیہ کے گھر پر توڑ پھوڑ کی۔

ایک نظر اس پر بھی

اُترکنڑا میں پھرسامنے آئے کورونا کے معاملات؛ کمٹہ میں چار اور سداپور میں ایک کی رپورٹ کورونا پوزیٹو

ضلع اُترکنڑا میں کورونا پوزیٹو کے معاملات ہر روز سامنے آرہے ہیں، آج تازہ رپورٹ کمٹہ اور سداپور سے سامنے آئی ہے جہاں بالترتیب چار اور ایک کیس کورونا پوزیٹو موصول ہوئی ہے۔

بھٹکل سرکاری اسپتال میں معروف سماجی کارکن نثار احمد ٹاپ کی تہنیت

بھٹکل کے معروف سماجی کارکن جناب نثار احمد رکن الدین عرف نثار ٹاپ کی آج اتوار کو بھٹکل تعلقہ سرکاری اسپتال میں  تہنیت کی گئی اور بھٹکل میں کورونا وباء پر قابو پانے میں تعلقہ انتظامیہ  کو بھرپور تعاون فراہم کرنے پر  ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفسر سمیت تعلقہ اسپتال کے دیگر ڈاکٹروں  نے ان ...

دبئی سے مینگلور جانے کے لئے350 سے زائد درخواستیں موصول،کن کن کو کریں روانہ ؟ ذمہ داران کے سامنے اہم سوال

چارٹرڈ فلائٹ پر دبئی میں پھنسے بھٹکل اور اطراف کے لوگوں کو مینگلور روانہ کرنے کے تعلق سے سینکڑوں  لوگوں کے رابطہ کرنے پر دبئی میں موجود بھٹکل کے ذمہ داران سوچ میں پڑ گئے ہیں کہ اتنی بڑی تعداد میں لوگ دبئی لاک ڈاون میں پھنسے ہیں تو اُنہیں انڈیا روانہ کرنے کے لئے کس طرح کے ...

منگلورو: جانچ رپورٹ آنے سے پہلے ہی مہاراشٹرا سے لوٹنے والےشخص کو کوارنٹین سینٹرسے چھٹی دیناپڑا مہنگا۔ رپورٹ آئی پوزیٹیو!

ممبئی سے لوٹے ہوئے ایک شخص کو کوارنٹین سینٹر میں رکھنے کے بعد جانچ رپورٹ ملنے سے پہلے ہی اس کو گھر جانے کی اجازت دینا ضلع انتظامیہ کو بڑا مہنگا پڑا ہے کیونکہ اس شخص کی جانچ رپورٹ کووِڈ پوزیٹیو آئی ہے۔

ساحلی کرناٹکا میں رُکنے کا نام نہیں لے رہے ہیں کورونا معاملات؛ مینگلور میں دو دنوں میں 28 اور اُڈپی میں 23 معاملات؛ آج اُترکنڑا میں بھی پانچ پوزیٹو

مہاراشٹرا سے واپس آنے والوں میں  جس طرح کرناٹک کے دیگر اضلاع میں کورونا کے معاملات میں  تشویشناک حدتک اضافہ دیکھنے میں آرہاہے، اُسی طرح  ساحلی کرناٹکا کے اضلاع  اُترکنڑا، اُڈپی اور دکشن  کنڑا میں بھی کورونا کے معاملات میں روز بروز اضافہ دیکھا جارہا ہے۔

ریاستی بی جے پی حکومت میں میں بغاوت کے آثار، سرگرمیاں تیز ؛ جگدیش شٹر یا پرہلاجوشی کو وزیر اعلیٰ بنانے دو مختلف دھڑوں کی لابی

بھارتیہ جنتاپارٹی (بی جے پی ) میں دل بدلی کر کے آنے والوں سے پارٹی کے بنیادی ورکرس اور قائدین کے ساتھ ناانصافی ہورہی ہے، جس کی وجہ سے حکومت پھر ایک مرتبہ ڈانواں ڈول نظر آرہی ہے ۔ یہ بات کے پی سی سی کے کارگزار صدر شیش جارکی ہولی نے کہی۔

مرکزی اور ریاستی بی جے پی حکومتیں کورونا وائرس سے نپٹنے میں ناکام ؛ رام مندر سپریم کورٹ کے فیصلہ سے بن رہا ہے ، مودی اپنے سر سہرانہ بنادھیں : کانگریس

کرناٹک میں کانگریس نے کہا ہے کہ اس ملک کو ترقی کی راہ پر لانے کے لئے پچھلے 50 سال کے دوران جو محنت ہوئی تھی مودی نے اپنے 6 سالہ دور اقتدار میں اس ساری محنت پر پانی پھیر دیا ہے اور ملک کو انہوں نے اسی مقام پر پہنچا دیا ہے جب ملک کی حیثیت صفر تھی ۔کے پی سی سی صدر ڈی کے شیو کمار اور ...

کرناٹک میں کورونا وائرس کے 141 نئے کیس ، ایک اور موت ، بنگلورو میں سب سے زیادہ 33 معاملہ، ایک ہی خاندان سے 20 افراد متاثرین میں شامل 

کرناٹک میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے والی ایک اور خاتون کی موت کے ساتھ ریاست میں اب تک اس وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 49 تک پہنچ چکی ہے۔ جبکہ 141 نئے متاثرین کی نشاندہی کے ساتھ کرناٹک میں جملہ متاثرین کی تعداد 2922 تک پہنچ گئی ہے۔

25؍جون سے ایس ایس یل سی امتحانات؛ کولار میں وزیر تعلیم سریش کمار نے تیاریوں کا اجلاس طلب کیا

25؍جون سے ایس ایس ایل سی امتحانات منعقدہوں گے اورپوری حفاظت اوراحتیاط کے ساتھ امتحان کی کارروائی مکمل کی جائے گی، یہ بات ریاستی وزیربرائے بنیادی وثانوی تعلیم ایس سریش کمار نے کہی، انہوں نے آج یہاں ضلع پنچایت میٹنگ ہال میں کولار چکبالاپور اضلاع کے افسروں کااجلاس طلب کرکے ایس ...