یمن میں آئینی حکومت اور عبوری کونسل جنگ بندی پر متفق

Source: S.O. News Service | Published on 23rd June 2020, 9:34 PM | خلیجی خبریں | عالمی خبریں |

دبئی، 23/جون (آئی این ایس انڈیا)یمن کی آئینی حکومت کی ملک میں رٹ بحال کرنے کے لیے معاون عرب اتحادی فوج کے ترجمان نے بتایا ہے کہ یمنی حکومت اور عدن کی عبوری کونسل سعودی عرب کی میزبانی میں طے پائے جنگ بندی معاہدے پرعمل درآمد پر متفق ہوگئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق عرب اتحادی فوج کے ترجمان کرنل ترکی المالکی نے ایک بیان میں کہا کہ جزیرہ سقطری اور ابین گورنری میں حالیہ ایام میں سامنے آنے والی پیش رفت کی روشنی میں یمنی حکومت اور عدن کی عبوری کونسل کے درمیان جنگ بندی کا خیر مقدم کیا جاتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کی میزبانی میں طے پانے والے جنگ بندی معاہدے یمنی فریقین کا عمل درآمد کا اعلان خوش آئند ہے اور اس کے نتیجے میں یمن میں امن کے قیام اور جاری سیاسی اور عسکری محاذ آرائی کو ختم کرنے میں مدد ملے گی۔

المالکی نے کہا کہ جنوبی یمن کے علاقے عدن میں حالیہ ایام میں انقلابی کونسل اور آئینی حکومت کے درمیان پیدا ہونے والی کشیدگی افسوسناک ہے۔ انہوں نے تمام یمنی گروپوں اور جماعتوں پر زور دیا کہ وہ فروعی اختلافات کو بالائے طاق رکھ کر الریاض کی میزبانی میں طے پائے جنگ بندی معاہدے پر اس کی روح کے مطابق عمل درآمد کریں۔

ترکی المالکی نے کہا کہ عرب اتحاد اور سعودی عرب پڑوسی ملک یمن کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کی کسی کو اجازت نہیں دے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب نے جنگ زدہ یمنی عوام کی ہرممکن مدد کی ہے اور آئندہ بھی ان کی بھرپور مدد جاری رکھی جائے گی۔ترجمان نے یمن کی وحدت، سا  لمیت، خود مختاری اور دیر پر قیام امن کیلئے تمام قوتوں سے اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ ترجمان نے یمن میں ایرانی حمایت یافتہ حوثی فسادیوں کی عسکری کارررائیوں کی مذمت کی اور کہا کہ عرب اتحاد یمنی حکومت کیساتھ مل کر حوثی باغیوں کے خلاف آپریشن جاری رکھے گا۔

ایک نظر اس پر بھی

نوید ائیکری بھٹکل کمیونٹی جدہ کے نئے جنرل سکریٹری منتخب، عبدالمُعیز جوکاکو بنے نئے سکریٹری

نوید حسن ائیکری بھٹکل کمیونٹی جدہ کے نئے جنرل سکریٹری اور عبدالمعیز جوکاکو نئے سکریٹری  منتخب ہوگئے  ہیں، اس بات کی اطلاع بھٹکل کمیونٹی جدہ کے صدر جناب عبدالسلام دامدا ابو نے دی ہے۔

سعودی عرب نے ہندوستان پر لگائی سفری پابندی

ہندوستان میں کورونا انفیکشن بے قابو ہوتا ہوا نظر آ رہا ہے۔ روزانہ تقریباً ایک لاکھ مریض سامنے آ رہے ہیں اور کورونا مریضوں کی تعداد کے معاملے میں ہندوستان دنیا میں دوسرے نمبر پر ہے۔

بحرین کی اسرائیل سے ڈیل،علاقائی سلامتی کو تقویت ملے گی: شیخ سلمان کی نیتن یاہو سے گفتگو

بحرین کے ولی عہد شیخ سلمان بن حمد آل خلیفہ نے اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو سے ٹیلی فون پر بات چیت کی ہے۔انھوں نے عالمی سلامتی اور امن کو مضبوط بنانے اور امن ، استحکام اور خوش حالی کے فروغ کے لیے مسلسل کوششیں جاری رکھنے کی ضرورت پر زوردیا ہے۔

سعودی عربیہ کے طائف میں کار حادثہ کا شکارایک نوجوان جاں بحق، دوسرا شدید زخمی

یہاں سے قریب  35 کلو میٹر دور گولی ہوڑے کا ایک نوجوان سعودی عربیہ کے طائف میں ہوئے سڑک حادثہ میں جاں بحق ہوگیا جس کی شناخت  افتخار مٹّا (33) کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ حادثے میں گنگولی کا رہنے والا ایک شخص جس کی شناخت مالی سرفراز (43) کی حیثیت سے کی گئی ہے شدید زخمی ہوا ہے جسے طائف کے کنگ ...

بحرین کی اسرائیل سے ڈیل،علاقائی سلامتی کو تقویت ملے گی: شیخ سلمان کی نیتن یاہو سے گفتگو

بحرین کے ولی عہد شیخ سلمان بن حمد آل خلیفہ نے اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو سے ٹیلی فون پر بات چیت کی ہے۔انھوں نے عالمی سلامتی اور امن کو مضبوط بنانے اور امن ، استحکام اور خوش حالی کے فروغ کے لیے مسلسل کوششیں جاری رکھنے کی ضرورت پر زوردیا ہے۔

ایردوآن نے یو این میں اٹھایا مسئلہ کشمیر، ’اندرونی معاملات میں دخل نہ دے ترکی‘ انڈیا کی تاکید

 جموں و کشمیر کے حوالہ سے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں ترکی کے صدر رجب طیب اردوآن کے بیان پر اقوام متحدہ میں ہندوستان کے مستقل نمائندہ ٹی ایس ترومورتی نے سخت احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ ترکی کو دوسرے ممالک کی خودمختاری کا احترام کرنا سیکھنا چاہئے۔