قطر میں انڈین نیوی کے آٹھ سابق افسران کو سزائے موت کا اعلان؛ اسرائیل کے لئے جاسوسی کا الزام

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 27th October 2023, 10:37 AM | ملکی خبریں | خلیجی خبریں |

دوحه - 27 اکتوبر (ایس او نیوز): اسرائیل کے لیے جاسوسی کے الزام میں ایک سال سے زائد عرصے سے قطر کی جیل میں بند ہندوستانی بحریہ کے آٹھ سابق افسران کو الزام ثابت ہونے پر موت کی سزا سنائی گئی ہے۔ ہندوستانی وزارت خارجہ نے سزاؤں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ انڈیا کو قطر کی جانب سے آٹھ انڈین ملازمین کو سزائے موت سنانے پر گہرا صدمہ پہنچا ہے۔ وزارت خارجہ نے اس فیصلے کو حیران کن اور پریشان کن قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہم اہل خانہ اور قانونی ٹیم کے ساتھ رابطے میں ہیں اور تمام قانونی پہلوؤں پر غور کر رہے ہیں۔

میڈیا رپورٹوں کے مطابق ہندوستانی بحریہ کے سابق اہلکاروں کو ۲۰۲۲ میں قطر کے خلاف اسرائیل کے لیے جاسوسی کے الزام میں جیل بھیجا گیا تھا ۔ وہ الظاہرہ گلوبل ٹیکنالوجی میں چھوٹی آبدوزیں بنانے جیسے ایک حساس نوعیت کے منصوبے پر کام کر رہے تھے۔ پتہ چلا ہے کہ ان کی ضمانت کی درخواستیں متعدد بار مسترد کی گئیں تھیں۔ گرفتار شدگان کی شناخت کمانڈر (ریٹائرڈ) پور نیند و تیواری ، کیپٹن (ریٹائرڈ) نوتیج سنگھ گل، کمانڈر (ریٹائرڈ) بیرندر کمار ورما، کیپٹن (ریٹائرڈ) سوربھ وششت، کمانڈر سوگنا کر پکالا، کمانڈر اور سیلر را گیش کے طور پر ظاہر کی گئی تھی۔ سزا پانے والے انگرین انڈین بحریہ کے سابق اہلکار دوحہ میں قائم الظاہرہ العالی کنسلٹینسی اینڈ سروسز کے لیے کام کرتے تھے۔ یہ کمپنی قطر کی بحریہ کو تربیت اور ساز و سامان فراہم کرتی ہے۔ پتہ چلا ہے کہ کمپنی مبینہ طور پر ایک عمانی شہری کی ملکیت ہے، جو رائل عمانی فضائیہ کے ایک ریٹائرڈ سکواڈرن لیڈر ہیں، انھیں بھی آٹھ انڈین افراد کے ساتھ گرفتار کیا گیا تھا لیکن بعد ازاں تفتیش کے بعد انھیں نومبر میں رہا کر دیا گیا تھا۔

سزائے موت سنانے کو لے کر ہندوستانی وزارت خارجہ نے کہا کہ ہم اس فیصلے سے انتہائی صدمے میں ہیں اور فیصلے کی مکمل تفصیلات کے منتظر ہیں۔ ہم اہل خانہ اور قانونی ٹیم کے ساتھ رابطے میں ہیں اور تمام قانونی پہلوؤں پر غور کررہے ہیں۔ مزید کہا گیا ہے کہ ہم اس فیصلے کو قطری حکام کے ساتھ بھی اٹھائیں گے۔ وزارت خارجہ کے مطابق کیس کی کارروائی چونکہ خفیہ نوعیت کی ہے، اس وجہ سے مزید کوئی تبصرہ کرنا مناسب نہیں ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

کانگریس کے ریونت ریڈی بنے تلنگانہ کے نئے وزیر اعلیٰ؛ گورنر نے دلایا حلف

تلنگانہ کانگریس کے صدر ریونت ریڈی، جنہوں نے ۳۰؍ نومبر کو تلنگانہ اسمبلی انتخابات میں کلیدی کردار ادا کیا تھا آج تلنگانہ کے دوسرے وزیر اعلیٰ کے طور پر حلف اُٹھایا۔ ان کی حلف برداری کی تقریب حیدرآباد میں لال بہادر شاستری اسٹیڈیم میں منعقد کی گئی تھی جہاں انہیں تلنگانہ کی ...

بابری مسجد کی شہادت کی۳۱؍ویں برسی؛ ممبئی میں اذان اور دعا کااہتمام

6 ڈسمبر1992 کو جس طرح ایودھیا میں شرپسندوں کے ہاتھوں تاریخی بابری مسجد شہید کی گئی تھی، اس کی شہادت کی۳۱؍ویں برسی کے موقع پر ممبئی شہر سمیت مضافات میں اذان دینے اوردعا کااہتمام کیا گیا۔ اور وہاٹس ایپ کے الگ الگ گروپ میں۶؍دسمبر کو یومِ سیاہ لکھ کربابری مسجد کی یاد تازہ کی گئی۔

میزورم میں حکمراں جماعت کے ساتھ وزیراعلیٰ خود بھی ہارگئے الیکشن

مدھیہ پردیش، راجستھان، چھتیس گڑھ اور تلنگانہ میں انتخابی نتائج سامنے آنے کے اگلے روز یعنی پیر کوشمال مشرق کی ریاست میزورم میں ووٹوں کی گنتی کی گئی جس کے بعد انتخابی نتائج میں حکمراں جماعت کے ساتھ ساتھ  خود ریاست کے وزیراعلیٰ کو شکست سے دوچار ہونا پڑگیا۔

سمندری طوفان میچونگ سے چینائی میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر ہوئی آٹھ؛ آندھرا میں بھی ایک لڑکے کی موت؛ میچونگ آج آندھرا اور اُڈیشہ کے ساحل سے ٹکرانے کے پیش نظرالرٹ جاری

سمندری طوفان میچونگ کی آمد سے پیر کو چینائی میں جو تباہی مچی تھی اور پانچ لوگوں کی موت واقع ہوئی تھی، آج ایک بچہ سمیت مزید چار لوگوں کی موت واقع ہونے کی اطلاع موصول ہوئی ہے جس کے ساتھ ہی طوفان اور سیلاب سے متاثرہ ساحلی اضلاع میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر نو ہوگئی ہے۔

چینائی میں گردابی طوفان مچونگ نے مچائی تباہی، پانچ ہلاک، اسکول اور دفاتر میں ۵ ڈسمبر کو بھی چھٹی کا اعلان؛ 144 ٹرینیں کینسل، 33فلائٹس کارُخ بینگلور کی طرف موڑدیا گیا

طوفان مچونگ Michaung نے شہر سمیت چینائی کے مضافاتی علاقوں میں بڑے پیمانے پرتباہی مچادی ہے جبکہ طوفان کے نتیجے میں شدید بارش ہورہی ہے اور اس کے نتیجے میں سیلاب آ گیا ہے۔

معروف سماجی کارکن ڈاکٹرواسیم مانی بنے مُرڈیشورریاض جماعت کے نئے صدر؛ بڈچول فوزان پھرایک بارجنرل سکریٹری کےعہدہ پرمنتخب

سعودی عربیہ  کے شہر ریاض میں  سماجی خدمات میں معروف ڈاکٹر واسیم مانی مرڈیشور جماعت ریاض کے صدر منتخب ہوئے ہیں جبکہ  جنرل سکریٹری کے عہدہ پر جناب بڑچول فوزان کا پھر ایک بار انتخاب عمل میں آیا ہے۔

دبئی سمیت متحدہ عرب امارات کے کئی شہروں میں موسلادھاربارش؛ کئی علاقوں میں سڑکیں تالاب میں تبدیل؛ کئی مکانوں میں گھس گیا پانی

دبئی سمیت عرب امارات کے مختلف شہروں میں جمعہ سے جاری موسلادھار بارش کا سلسلہ  بعض شہروں میں جاری رہا، البتہ دبئی میں  بارش  تو رُک گئی ہے، مگر پورا دبئی گہرے  بادلوں میں ڈھکا ہوا نظر آرہا ہے۔ پتہ چلا ہے کہ پڑوسی  اماراتی شہر شارجہ، عجمان اور آس پاس کے علاقوں  میں اب بھی ہلکی ...

فلسطین پر ہورہی اسرائیل کی وحشیانہ بمباری کے درمیان او آئی سی اور عرب لیگ کا ہنگامی اجلاس؛ ایران بھی ہوا شریک : کیامتحدہونگے57مسلم ممالک؟

7/اکتوبر سے اسرائیل ملٹری کی طرف سے فلسطین پر وحشیانہ بمباری  اور گیارہ  ہزار سے زائد فلسطینیوں کو شہید  کئے جانے  کے بعد   سعودی عرب میں عرب و اسلامی ممالک کا مشترکہ غیر معمولی سربراہی اجلاس منعقد کیا گیا ہے  جس میں فلسطین کے علاقے غزہ میں جاری اسرائیلی ریاستی دہشت گردی کے ...

کمپنیوں کا سسٹم ہیک کرنے والے بین الاقوامی گروہ کو دبئی پولس نے کیا گرفتار

متعدد ملکوں میں بڑی کمپنیوں کا سسٹم ہیک کرنے والے  بین الاقوامی گروہ کو دبئی پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق  یہ گروہ معروف کمپنیوں کے سی ای اوز اور ڈائریکٹرز کے ای میلز ہیک کرکے وارداتیں  انجام دے رہا  تھا۔ 

ایک ہی ویزا پر گلف کے مختلف ممالک کی سیر کرنا اب ہوگا ممکن؛ خلیجی کونسل نے مشترکہ سیاحتی ویزے کو دی منظوری

گلف کوآپریشن کونسل (جی سی سی) میں شامل ممالک کے وزرائے داخلہ نے مسقط میں منعقدہ  اجلاس میں گلف کے مختلف ممالک کے لئے  مشترکہ سیاحتی ویزے کی منظوری دے  دی ہے۔ الاقتصادیہ کی رپورٹ کے مطابق جی سی سی کے سیکریٹری جنرل جاسم البدیوی نےبتایا کہ   مسقط میں عمانی وزیر داخلہ کی ...

ابوظہبی ایئرپورٹ کا نام بدل کر شیخ زائد انٹرنیشنل ائرپورٹ

 متحدہ عرب امارات کے ابوظہبی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا نام تبدیل کرکے شیخ زاید انٹرنیشنل ایئرپورٹ رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ دبئی سے شائع ہونے والے  معروف انگریزی روزنامہ خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق ابوظہبی ایئرپورٹ کے نام کی تبدیلی کا اطلاق 9 فروری 2024 سے ہوگا جس دن 7 لاکھ 42 ہزار ...