ہیمنت کرکرے کی موت آر ایس ایس کے وفادار افسر کی گولی سے ہوئی تھی ؛ کانگریس لیڈر وجے ویڈٹی وار کا سنسنی خیز بیان

Source: S.O. News Service | Published on 6th May 2024, 11:26 AM | ملکی خبریں |

ممبئی، 6/مئی (ایس او نیوز /ایجنسی ) مہاراشٹر کانگریس کے سینئر لیڈر وجے ویڈٹی وار نے یہ کہہ کر ایک نئے سیاسی تنازع کو ہوا دیدی ہے کہ ممبئی حملوں  کے دوران شہید ہونےوالے سینئر آئی پی ایس افسر ہیمنت کرکر ے کی موت دہشت گردوں  کی گولی سے نہیں بلکہ ’’آر ایس ایس سے وابستہ ‘‘پولیس افسر کی گولی سے ہوئی۔ ممبئی حملوں  کے دوران جاں  بحق ہونے والے ہیمنت کرکرے اُس وقت اے ٹی ایس سربراہ تھے اور مالیگاؤں   بم دھماکوں  کی پرتیں  کھولنے نیز بھگوا دہشت گردوں  کے گروہ کو بے نقاب کرنے کی وجہ سے زعفرانی خیمہ کی شدید مخالفت کا سامنا کررہے تھے۔ 

  ۱۹۸۲ء بیچ کے آئی پی ایس افسر ہیمنت کرکرے جو اُس وقت ۵۴؍ سال کے تھے، کی موت پر روز اول سے ہی سوال اٹھ رہے ہیں۔ ممبئی حملوں  کے سرکاری وکیل اُجول نکم کو بی جےپی کا ٹکٹ دیئے جانے پر برہمی کااظہار کرتے ہوئے ویڈٹی وار نے سنیچر کو کہا کہ ’’نکم نے بریانی کا معاملہ اٹھا کر کانگریس حکومت کو بدنام کیا، کیا کوئی قصاب کو بریانی کھلائےگا؟بعد میں  نکم نے خود مانا کے وہ جھوٹ بول رہے تھے، وہ کیسے وکیل ہیں، وہ غدار ہیں  جنہوں  نےکورٹ میں  بھی سچ نہیں  بولا۔ ‘‘ اس کےبعد انہوں  نے کہا کہ ’’ہیمنت کرکرے جس گولی سے مرے وہ اجمل قصاب کی بندوق سے نہیں  چلی تھی، بلکہ ایک پولیس افسر کی بندوق سے چلی تھی جو اس وقت آر ایس ایس کا وفاداتھا۔ ‘‘ کانگریس لیڈر نے سوال کیا کہ ’’اگر بی جےپی ایسے غداروں کو جنہوں  نے کورٹ سے سچ چھپایا ٹکٹ دیتی ہے تو سوال پیدا ہوتا ہے کہ بی جےپی غدارو ں کی حمایت کیوں  کررہی ہے؟‘‘

ان کے اس بیان پر بی جےپی نے کانگریس پر ممبئی حملوں  کے معاملے میں  پاکستان کو کلین چٹ دے دینے کا الزام عائد کیا ہے۔ بی جےپی جنرل سیکریٹری ونود تاؤڑے کے مطابق’’کانگریس اپنے اسپیشل ووٹ بینک کو خوش کرنے کیلئے کسی بھی حدتک گر سکتی ہے۔ مہاراشٹر کے سینئر اور اپوزیشن لیڈر نے پاکستان کو کلین چٹ دے کر یہ ثابت کردیا۔ ‘‘دوسری طرف اتوار کو ویڈٹی وار نے وضاحت کی کہ وہ حسن مشرف کی کتاب’’کرکرے کوکس نے مارا: ہندوستان میں  دہشت گردی کا اصل چہرہ‘‘ کا حوالہ دے رہے تھے۔ 

اُجول نکم نے ویڈٹی وار کے بیان پر کہا ہے کہ ’’کیا غیر ذمہ دارانہ باتیں  کی جارہی ہیں۔ ایسے بے بنیاد الزامات سے مجھے تکلیف ہوئی ہے، میری ایمانداری پر سوال اٹھایا جارہاہے۔ ‘‘ انہوں نے کہا کہ ’’اس سے ظا ہر ہوتا ہے کہ انتخابی سیاست کس حد تک گر چکی ہے۔ میں نے کبھی سوچا نہیں تھا کہ سیاستداں اس حدتک گرجائیں گے۔ یہ سب سیاسی مفاد کیلئے؟وہ مجھے نہیں ان ۱۶۶؍ لوگوں کی توہین کررہے ہیں جو ممبئی حملوں میں مارے گئے۔‘‘  یاد رہے کہ ہیمنت کرکرے جو مرکزی تعیناتی سے مہاراشٹر واپس آنے سے قبل ہندوستان کی خفیہ ایجنسی ’ریسرچ ایند اینالائسس ونگ(راء)‘ میں خدمات انجام دے چکے تھے، نے مہاراشٹر میں بم دھماکوں کی جانچ میں بھگوا دہشت گردوں  کے گروہ کو بے نقاب کیاتھا۔   ۲۶؍ نومبر کے حملوں میں  مارے جانے سے قبل ان کی قیادت میں  اے  ٹی ایس  مالیگاؤں بم دھماکوں کا کیس حل کرچکی تھی ۔ تھانے،و اشی اور پنویل دھماکوں میں بھی بھگوا دہشت گردوں کے رول کو بھی بے نقاب کیاتھا۔ 

ایک نظر اس پر بھی

دہلی میں درجۂ حرارت 47 ڈگری کے پار، پنجاب میں 11 سال کا اور دہلی میں 14 سال کا ٹوٹا ریکارڈ

ہندوستان کی کئی ریاستوں میں سورج کی تمازت نے عوام کو بے حال کر دیا۔ شدید گرمی سے معمولات زندگی درہم برہم دکھائی دے رہا ہے۔ محکمہ موسمیات نے کئی ریاستوں میں 21 مئی تک لو (گرم ہوا) چلنے کا الرٹ جاری کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات نے گزشتہ روز ہی اپنے ایک بیان میں واضح کر دیا تھا کہ شمالی ...

بی جے پی نے سواتی مالیوال کو بلیک میل کیا اور پھر کیجریوال کے خلاف سازش میں اسے شامل کیا، عآپ کا دعویٰ

عآپ لیڈر آتشی نے ہفتہ کے روز دعویٰ کیا کہ ان کی پارٹی کی رکن پارلیمنٹ سواتی مالیوال ناجائز بھرتی معاملے میں گرفتاری کا سامنا کر رہی ہیں اور انھیں بی جے پی نے ’بلیک میل‘ کر وزیر اعلیٰ کیجریوال کے خلاف سازش کا حصہ بنایا۔

مالیوال حملہ کیس: چیف منسٹر کجریوال کا پی اے ویبھو کمار گرفتار

دہلی کمیشن برائے خواتین (ڈی سی ڈبلیو) کی سابق سربراہ سواتی مالیوال کی ایف آئی آر پر کارروائی کرتے ہوئے دہلی پولیس نے ہفتہ کے روز اروند کجریوال کے پرسنل سکریٹری ویبھو کمار کو چیف منسٹر دہلی کی قیامگاہ سے گرفتار کرلیا۔

2023 میں ’انٹرنیٹ شٹ ڈاؤن‘ نے سب سے زیادہ ہندوستانیوں کو پریشان کیا، دیگر ممالک کے مقابلے حالت دگر گوں

دنیا میں کئی مواقع پر انٹرنیٹ شٹ ڈاؤن کی خبریں سامنے آتی رہی ہیں۔ 2023 کا سال اس معاملے میں بدترین قرار دیا جا رہا ہے۔ خصوصاً ہندوستانی انٹرنیٹ صارفین کے لیے سال 2023 سب سے خراب رہا۔

وزیر اعظم مودی نے اپنے دس سال کے دور کا حساب نہیں دیا: تیجسوی یادو

بہار کے سابق نائب وزیر اعلیٰ اور بہار اسمبلی میں قائد حزب اختلاف تیجسوی یادو نے الزام لگایا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے گزشتہ دس سال کے اپنے دور اقتدار میں ترقی کے لیے کیا کیا کام کیے ہیں، ان کا حساب ان کے پاس نہیں ہے۔ تیجسوی سارن پارلیمانی حلقے سے راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کی ...

بی جے پی کا تقسیم کرنے کا خواب کبھی حقیقت نہیں بنے گا: ایم کے اسٹالن

  تمل ناڈو کے وزیر اعلی ایم کے اسٹالن نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اور وزیر اعظم نریندر مودی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی کا تقسیم کرنے کا خواب پورا نہیں ہوگا اور اپوزیشن کی قیادت والے انڈیا اتحاد کی جیت ہوگی۔