ہبلی : وزیر اعظم نریندرا مودی نے کیا 26 ویں نیشنل یوتھ فیسٹیول کا افتتاح 

Source: S.O. News Service | Published on 13th January 2023, 8:45 PM | ریاستی خبریں | ملکی خبریں |

ہبلی 13 / جنوری (ایس او نیوز) وزیر اعظم نریندرا مودی نے شہر کے کیشوا پورا میں ریلوے میدان میں 26 ویں نیشنل یوتھ فیسٹیول 2023 کا افتتاح کیا ۔ 12 جنوری سے 16 جنوری تک چلنے والے اس پانچ روزہ فیسٹیول کا شلوگن  "ترقی یافتہ نوجوان - ترقی یافتہ دیش" ہے جس میں ملک کی مختلف ریاستوں سے نوجوانوں کی ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں ۔
    
وزیر اعظم نے فیسٹیول کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ ڈیجیٹل انڈیا کے اس دور میں صلاحیتوں سے بھرپور نوجوانوں کے لئے بہترین مواقع اپنا دروازہ کھولے کھڑے ہیں ۔ اس لئے نوجوانوں کو چاہیے کہ 'اٹھو، آگے بڑھو اور منزل پانے تک قدم مت روکو' والے سوامی ویویکانندا کے منتر پر عمل کرتے ہوئے ملک کو ترقی کی بلندیوں تک لے جانے کے لئے متحد ہونا چاہیے ۔
    
انہوں نے کہا کہ کرناٹکا کے ساتھ سوامی ویویکانندا کا خاص تعلق رہا ہے ۔ میسور کے مہا راجہ نے انہیں شیکاگو کانفرنس میں شرکت جانے کے لئے سہولتیں فراہم کی تھیں ۔ رانی چینمّا، سنگولی رائینّا، وشویشوریا جیسی عظیم ہستیوں کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے نوجوانوں کو ملک کی ترقی میں شامل ہونے کی آواز دی ۔ 
    
وزیر اعظم نے کہا کہ بھارت معیشت کے اعتبار سے اس وقت دنیا میں پانچویں مقام پر کھڑا ہے ، اسے تیسرے مقام پر لانے کا نشانہ ہم نے طے کیا ہے ۔ زرعی لحاظ سے بھی ہمارا ملک دنیا میں بہت آگے ہے ۔ اس میں ٹیکنالوجی کے استعمال سے نوجوانوں کے لئے بہت زیادہ مواقع ملنے والے ہیں ۔ 
    
انہوں نے کہا کہ ملک کے الگ الگ مقامات سے نوجوانوں کی ٹیمیں مقابلوں میں حصہ لینے کے لئے یہاں پہنچی ہیں ۔ ان مقابلوں میں چاہے جو بھی تیم جیتے ، مگر آخر یہ جیت تو بھارت کی ہی جیت ہوتی ہے ۔ 
    
وزیر اعظم جب ایئر پورٹ سے روڈ شو کرتے ہوئے ریلوے میدان کی طرف جا رہے تھے تو اس دوران سڑک کنارے سے بیریکیڈ پھلانگ کر ایک 10 سالہ نوجوان وزیر اعظم  کو پھولوں کا ہار پہنانے کے لئے آگے بڑھا ۔ سیکیوریٹی والوں نے اسے دبوچ لیا مگر وزیر اعظم نے خود ہی مداخلت کرتے ہوئے اس لڑکے کو ہار پہنانے کے لئے  موقع فراہم کیا ۔ 
    
اس موقع پر ایک ریلی نکالی گئی جس میں مختلف ثقافتی جھلکیوں، یوگا آسن ، اسپورٹس اور پوشاکوں کے ساتھ ملک کی دیگر ریاستوں سے آنے والے وفود نے حصہ لیا ۔ 

ایک نظر اس پر بھی

’جاؤ پھانسی لگا لو‘ کہہ دینے کو خودکشی کے لیے اکسانا قرار نہیں دیا جا سکتا: کرناٹک ہائی کورٹ

کرناٹک ہائی کورٹ نے خودکشی کے ایک معاملے میں اہم فیصلہ دیا ہے۔ عدالت نے کہا کہ کسی نے اگر کسی کو کہہ دیا کہ جاؤ پھانسی لگالو، اس کے صرف اتنا کہہ دینے کو خودکشی کے لیے اکسانے کے زمرے میں نہیں رکھا جا سکتا ہے۔ یہ فیصلہ جسٹس ایم ناگ پرسنّا کی عدالت نے قابل اعتراض بیانات پر مشتمل ...

پرجول سیکس معاملہ کو لے کر ششی تھرور نے کہا؛ اس کی بازگشت ملک بھر میں سنائی دے گی، بی جے پی کو صفائی دینا ہوگامشکل

کانگریس کے سینئر لیڈر ششی تھرور نے کہا ہے کہ جنتا دل (ایس) کے رکن پارلیمنٹ پرجول ریونا کے حق میں مہم چلانے کے بعد بی جے پی کے لیے وضاحت دینا مشکل ہو جائے گا اور اس 'سیکس سکینڈل' کی بازگشت نہ صرف کرناٹک بلکہ لوک سبھا میں بھی ہوگی۔ انتخابات کے باقی مراحل پورے ملک میں سنائے جائیں گے۔

کرناٹک: پرجول ریونّا سیکس اسکینڈل معاملہ میں اب ایچ ڈی ریونّا کے خلاف بھی درج ہوئی ایف آئی آر، عصمت دری اور اغوا کا الزام

کرناٹک سیکس اسکینڈل معاملے میں سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیو ے گوڑا کے بیٹے رکن اسمبلی ایچ ڈی ریونّا کے خلاف کرناٹک پولیس نے عصمت دری اور اغوا کی ایف آئی آر درج کی ہے۔ متاثرہ خواتین میں سے ایک کے بیٹے نے پولیس میں اپنی ماں کے اغوا کی شکایت درج کرائی ہے جس کے بعد ایچ ڈی ریونّا کے ...

منڈگوڈ میں سدارامیا نے کہا : بی جے پی جھوٹ کا کارخانہ اور مودی جھوٹوں کے سردار

منڈگوڈ میں کانگریس کی طرف سے منعقدہ پرجا دھونی - ۲ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سدا رامیا نے بی جے پی اور وزیر اعظم نریندرا مودی پر تیکھے وار کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی جھوٹ کا کارخانہ تو وزیر اعظم مودی جھوٹوں کے سردار ہیں ۔ جھوٹ ہی ان کا خاندانی بھگوان ہے اس لئے ان پر اعتبار ...

سیکس اسکینڈل: ریونّا کی گرفتاری کے لیے لُک آؤٹ سرکلر جاری، مزید ایک خاتون نے درج کرائی شکایت

ایک طرف لوک سبھا انتخاب کی سرگرمیاں جاری ہیں، اور دوسری طرف کرناٹک میں ریونّا سیکس اسکینڈل نے ہلچل مچا رکھی ہے۔ کئی خواتین پر جنسی استحصال کرنے کے الزامات کا سامنا کر رہے سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا کے پوتے پرجول ریونّا کی مشکلات بڑھتی ہی جا رہی ہیں۔ تازہ ترین خبروں کے ...

سپریم کورٹ نے حکومت سے طلب کیا جی ایس ٹی نوٹس اور گرفتاریوں کا ڈیٹا

سپریم کورٹ نے مرکز سے اشیا اور خدمات ٹیکس (جی ایس ٹی) کی دفعات کے تحت جاری کردہ نوٹس اور گرفتاریوں کی تفصیلات طلب کی ہیں۔ اس کے ساتھ، عدالت نے کہا کہ وہ قانون کی تشریح کر سکتی ہے اور شہریوں کو آزادی سے محروم کرنے والے کسی بھی ظلم سے بچانے کے لیے مناسب رہنما اصول دے سکتی ہے۔

روہت ویمولا کیس میں مزید تحقیقات کرے گی تلنگانہ پولیس، والدہ نے کلوزر رپورٹ پر ظاہر کیا شبہ

 تلنگانہ پولیس نے جمعہ کو کہا کہ وہ طالب علم روہت ویمولا کی موت کی مزید تحقیقات کرے گی کیونکہ پولیس نے عدالت میں جو کلوزر رپورٹ داخل کی ہے اس پر متوفی کی والدہ اور کچھ دیگر افراد کی جانب سے شکوک و شبہات ظاہر کئے گئے ہیں۔ اس بارے میں جانکاری دیتے ہوئے تلنگانہ کے ڈی جی پی نے کہا کہ ...

بہار سے بنگال تک شدید گرمی سے عوام کا حال بے حال، دہلی اوریوپی سمیت بعض ریاستوں میں ہلکی بارش کا امکان

  مئی کا مہینہ شروع ہوتے ہی ملک بھر میں شدید گرمی پڑنے لگی ہے۔ ملک کے بعض علاقوں میں دن کا درجہ حرارت 45 ڈگری سے تجاوز کر گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج یعنی 4 مئی کو مغربی بنگال، بہار، تلنگانہ اور رائلسیما میں گرمی کی لہر کا الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ وہیں، پنجاب، ہریانہ، دہلی اور ...

سیبی کی کارروائی ایک بار پھر اڈانی گروپ، بی جے پی اور ان کے حامیوں کے جھوٹے دعووں پر مہر: کانگریس

شیئر مارکیٹ ریگولیٹر سیبی نے اڈانی گروپ کی چھ کمپنیوں کو نوٹس جاری کیا ہے جس کے بعد کانگریس ایک بار پھر پی ایم مودی اور اڈانی پر حملہ آور دکھائی دے رہی ہے۔ کانگریس جنرل سکریٹری اور رکن پارلیمنٹ جئے رام رمیش کا کہنا ہے کہ ’’سالوں تک ہاتھ پر ہاتھ دھرے بیٹھے رہنے والے سیبی نے ...

لگتا ہے وزیر اعظم ایمس کا جائزہ لینے آ رہے ہیں، پی ایم مودی کے دربھنگہ دورہ پر تیجسوی یادو کا طنز

آر جے ڈی لیڈر تیجسوی یادو نے وزیر اعظم نریندر مودی کے دربھنگہ دورہ پر طنز کے تیر چلائے ہیں۔ انھوں نے دربھنگہ میں اب تک ایمس نہیں بنائے جانے پر مزاحیہ انداز میں کہا کہ لگتا ہے وزیر اعظم مودی ایمس کا جائزہ لینے آ رہے ہیں۔