گلف سے لوٹنے والوں کے لئے خوش خبری: کویڈ نگیٹیو رپورٹ لانے کی صورت میں نہیں ہوگی سرکاری کوارنٹین؛ 8اگست سے لاگو ہونگے قوانین

Source: S.O. News Service | Published on 3rd August 2020, 11:05 PM | ملکی خبریں | ساحلی خبریں | خلیجی خبریں |

نئی دہلی 3/اگست (ایس ا و نیوز) مرکزی حکومت نے بیرونی ممالک سے ہندوستان لوٹنے والے مسافروں کے لئے اس سے پہلے لازمی کوارنٹین کی جو گائڈ لائنس جاری کی تھی، اب اس پروٹوکول میں کچھ ترمیم کی ہے اور نئی گائڈ لائنس جاری کی  ہیں جن پر 8/اگست سے عمل درآمد کیاجائے گا۔

اس سے پہلے بین الاقوامی مسافروں کے لئے ہوٹل میں سرکاری طور پر کوارنٹین میں رہنا لازمی تھا، لیکن اب اس میں کچھ شرائط کے ساتھ ڈھیل دی گئی ہے جس کے مطابق کچھ لوگوں کوہوٹل میں لازمی طور پر نہ رہتے ہوئے 14دنوں تک صرف گھر میں کوارنٹین کی اجازت دی جاسکتی ہے۔ 

یہ ڈھیل ان لوگوں کے لئے ہوگی جنہوں نے سفر سے پہلے مگر 96گھنٹے کے اندر اپنی کووِڈ جانچ کروائی ہوگی اور اس کی رپورٹ نگیٹیو آئی ہوگی۔ان مسافروں کو بھی یہ چھوٹ مل سکتی ہے جن کے ساتھ کوئی بہت بڑی مجبوری ہوگی۔ جیسے وہ کسی تکلیف یا مصیبت میں مبتلا ہوگئے ہونگے۔ سفر کرنے والی خاتون حاملہ ہو، خاندان میں کوئی بہت ہی زیادہ سنگین حالت میں بیمار ہویا پھر ایسے والدین جن کے ساتھ 10 سال سے کم عمر کے بچے ہونگے۔

 لازمی طورپر ہوٹل کوارنٹین سے چھوٹ پانے کے لئے جو طریقہ سرکاری گائڈ لائنس میں بتایا گیا ہے اس کے مطابق بیرونی ملک سے ہوائی، بحری اور برّی راستے سے سفر کرکے ہندوستان میں داخل ہونے اور لازمی کوارنٹین سے بچنے کے خواہشمندوں کو مندرجہ ذیل اقدامات کرنے ہونگے:

1۔ تمام مسافروں کو اپنے سفر سے 72گھنٹے پہلے سرکاری ویب سائٹ (www.newdelhiairport.in)پر ایک خود کا اقرا ر نامہ (سیلف ڈکلریشن) اَپ لوڈ کرنا ہوگا اور وعدہ کرنا ہوگا کہ وہ اپنے ذاتی خرچ پر 7دن سرکاری نگرانی میں اور پھر 7دن گھر پر لازمی کوارنٹین میں رہنے کے لئے تیار ہیں۔

2۔  اگر کوئی سرکار کی طرف سے دی گئی مشروط چھوٹ کے زمرے میں آتا ہے اور وہ صرف ہوم کوارنٹین ہونا چاہتا ہے، تو ایسے مسافر کو جہاز پر سوار ہونے سے 72گھنٹے قبل مذکورہ بالا سرکاری ویب سائٹ پر اپنی درخواست اَپ لوڈ کرنی ہوگی۔اور اس درخواست کے جواب میں اسی آن لائن پورٹل پر درخواست منظور یا مسترد کرنے کاجو فیصلہ اسے سنایا جائے گا وہ قطعی اور آخری ہوگا۔

3۔  سرکاری کوارنٹین سے بچنے کی سہولت پانے کے لئے مسافراپنی کووِڈ جانچ کی نگیٹیو آنے والی رپورٹ کا سہارا لے سکیں گے۔ لیکن یہRT-PCR جانچ سفر سے پہلے اور 96گھنٹوں کے اندر کی گئی ہو۔ اس ٹیسٹ رپورٹ کوافسران کو متوجہ کرنے کے لئے پورٹل پر اپ لوڈ کیا جانا چاہیے۔ایسی رپورٹ پیش کرنے والے ہر مسافر کے لئے ضروری ہوگا کہ وہ اس جانچ رپورٹ کے مستند اور مصدقہ ہونے کے سلسلے میں اقرار نامہ بھی پیش کرے اوریاد رکھنا چاہیے کہ اگر رپورٹ جھوٹی ثابت ہوئی تو اس کے خلاف کریمنل قانونی کارروائی کی جائے گی۔کووِڈ نگیٹیو رپورٹ ہندوستانی ایئر پورٹ پر اترنے کے بعد پیش کیا جاسکے گا۔

4۔  جن مسافروں نے سرکاری پورٹل پر خود کا اقرار نامہ (سیلف ڈکلریشن)اپ لوڈ نہیں کیاہوگا انہیں طیارے /جہاز کے اندر اصل او رنقل (ڈوپلی کیٹ) کے ساتھ یہ ڈکلریشن بھرنا ہوگا اور اپنی منزل پر پہنچنے کے بعد متعلقہ افسران کے حوالے کرنا ہوگا۔ جن لوگوں نے پورٹل پر اپ لوڈ کیا ہوگا انہیں اپنے سیلف ڈکلریشن کی کاپی موبائل وغیرہ پر افسران کو دکھانی ہوگی۔

اس کے علاوہ تمام مسافروں کواپنے موبائل فون پر’آروگیہ سیتو‘ ایپ ڈاؤن لوڈ کرنا ہوگا۔ہوائی جہاز یا پانی کے جہاز پر سوار ہونے سے قبل مسافروں کی طبی جانچ کی جائے گی اور صرف ایسے مسافروں کو سفر کرنے کی اجازت دی جائے گی جن کے اندر بیماری کی کوئی علامت موجود نہیں ہوگی۔

منزل پر پہنچنے والے جو مسافر چھوٹ پانے والے زمرے میں ہونگے(جس کی اطلاع انہیں پہلے سے پورٹل پر دی جاچکی ہوگی) اور ان کے اندر بیماری کی کوئی علامت نہیں ہوگی انہیں 14دن کے ہوم کوارنٹین میں بھیج دیا جائے گا۔ اور جن مسافروں کے اندر بیماری کی علامات ہونگی انہیں طبی سہولت والے مراکز میں بھیج دیا جائے گا۔

چھوٹ پانے والے زمرے میں جو مسافر شامل نہیں ہونگے انہیں 7دن کے لئے سرکاری نگرانی والے کوارنٹین مراکز میں بھیجا جائے گا اور آئی سی ایم آر پروٹوکول کے مطابق کووڈ کے لئے ان کی جانچ کی جائے گی۔ان کی رپورٹ نگیٹو آنے کی صورت میں مزید 7دن گھر میں کوارنٹین کے لئے بھیج دیا جائے گا اور جن کی رپورٹ پوزیٹیو آئے گی ان کی حالت او رعلامات کا جائزہ ہیلتھ ڈپارٹمنٹ کی طرف سے لینے کے بعد ضروری اقدامات کیے جائیں گے۔بحری اوربرّی راستے سے آنے والے مسافروں کے لئے بھی یہی پروٹو کول اپنا یا جائے گا۔

مرکزی حکومت کی جانب نئی گائڈ لائنس جاری کرتے ہوئے ریاستوں کو یہ اختیار دیا گیا ہے کہ وہ اپنی ریاستوں کی صورت حال کو سامنے رکھتے ہوئے مسافروں کے کوارنٹین اور آئسولیشن کے سلسلے میں خود اپنا پروٹوکول وضع کرسکیں گے او راپنے حساب سے اس پر عمل درآمد کرسکیں گے۔    
 

ایک نظر اس پر بھی

ممبئی میں طوفانی ہواوں کے ساتھ بارش کے چلتے سو فٹ لمبا بورڈ گرنے کے نتیجے میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر ہوگئی 14؛ 80 زخمی

ممبئی میں پیر دوپہر گردو غبار کے طوفان کے نتیجے میں سو فٹ لمبا بورڈ/ ہورڈنگ گرنے سے مرنے والوں کی تعداد  بڑھ کر 14 ہو گئی ہے ۔ ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق آج منگل صبح  بورڈ کے نیچے  ملبے سے مزید پانچ لاشیں نکالی گئی ہیں ، جہاں سو سے زائد لوگوں کے پھنسے ہونے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ...

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلے میں نو ریاستوں کے ساتھ جموں و کشمیر میں ہوئی پولنگ؛ 67.71 فیصد ووٹنگ درج

چوتھے مرحلے کے لوک سبھا انتخابات میں پیر کو جن نو ریاستوں اور ایک مرکز کے زیر انتظام (جموں و کشمیر) میں ہوئی جملہ 96 لوک سبھا سیٹوں کی  پولنگ میں الیکشن کمیشن کی دی گئی جانکاری کےمطابق 67.71 فیصد  ووٹنگ درج کی گئی ہے۔

لوک سبھا انتخابات کا چوتھا مرحلہ ؛ حیدر آباد میں بی جے پی امیدوار کے خلاف کیس درج، برقع پوش خواتین سے بدسلوکی کا الزام، ویڈیو وائرل

حیدر آباد پولیس نے آج حیدر آباد لوک سبھا سیٹ پر ووٹنگ کے درمیان بی جے پی امیدوار مادھوی لتا کے خلاف کئی دفعات میں معاملہ درج کیا ہے۔ دراصل مادھوی لتا کی ایک ویڈیو سامنے آئی تھی جس میں وہ ایک بوتھ پر  برقع پوش  کچھ مسلم خاتون ووٹرس سے ان کے چہرے کا نقاب ہٹانے کہہ رہی تھیں۔ ...

سماج وادی پارٹی کے افضال انصاری کا معاملہ: ہائی کورٹ میں سماعت ملتوی، افضال اور ان کی بیٹی دونوں نے غازی پور سے داخل کیا پرچۂ نامزدگی

اتر پردیش کی غازی پور سیٹ سے سماجوادی پارٹی امیدوار افضال انصاری کی گینگسٹر معاملے میں ملی چار سال کی سزا کے خلاف عرضی پر آج ہائی کورٹ میں سماعت ہوئی اور پھر آئندہ پیر یعنی 20 مئی تک کے لیے اسے ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اس درمیان غیر یقینی والی حالت کو دیکھتے ہوئے افضال ...

ہیمنت سورین کی گرفتاری کے خلاف داخل عرضی پر سپریم کورٹ نے ای ڈی سے 17 مئی تک جواب طلب کیا

سپریم کورٹ نے 13 مئی کو ایک اہم قدم اٹھاتے ہوئے مبینہ اراضی گھوٹالہ سے منسلک منی لانڈرنگ کے ایک معاملے میں جھارکھنڈ مکتی مورچہ (جے ایم ایم) اور سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی گرفتاری کو چیلنج دینے والی عرضی پر انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) سے 17 مئی تک جواب مانگا ہے۔

بھٹکل میں موبائل کو ہیک کرکے بینک اکاونٹ سے نکالی گئی 4.4 لاکھ کی رقم

بھٹکل میں ایک ماہی گیر کشتی کے مالک نے پولیس تھانہ پہنچ کر شکایت درج کرائی ہے کہ نامعلوم افراد نے اس کے موبائل فون کو ہیک کرکے موبائل بینکنگ کے ذریعے اس کے بینک اکاونٹ سے چار لاکھ چالیس ہزار روپئے چرا لئے ہیں۔ 

 مرکز حافظ ابن حجر العسقلانی بھٹکل کے زیر اہتمام پندرہ روزہ اسلامک سمر کیمپ ؛ 120 طلبہ رہے شریک

مدارس و اسکول میں سالانہ تعطیلات کے موقع پر  مرکز حافظ ابن حجر العسقلانی بھٹکل کے زیر اہتمام حسب سابق پندرہ روزہ اسلامک سمر کیمپ کا انعقاد کیا گیا جو 21 اپریل سے لے کر 5 مئی تک کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔

سیول سروسس، جوڈیشیری اور میڈیا میں آبادی کے حساب سے مسلمانوں کی نمائندگی ضروری؛ مولانا فضل الرحیم مجّددی کا بھٹکل میں پرسوز خطاب

ہندوستان ایک جمہوری ملک ہے اور جمہوری ملک کا اُصول یہ ہوتا ہے کہ جس کی جتنی آبادی ہوتی ہے ملک میں اُس کی اتنی  حصہ داری ہوتی ہے۔ یعنی آبادی کے تناسب کے حساب سے ملک کے تمام شعبوں کی انتظامیہ میں اُتنی ہی حصہ داری ہونی چاہئے۔ ضابطہ اور اُصول کے مطابق اگر آپ کی آبادی 18 فیصد ہے ...

سورنا نیوز چینل پر مسلمانوں کی نشاندہی پاکستانی پرچم سے کرنے پر چینل اور اینکر کے خلاف کارروائی کا مطالبہ ؛ اے پی سی آر نے اسسٹنٹ کمشنر سے کی شکایت

کنڑا نیوز  چینل ایشیاء نٹ سورنا ٹی وی  پر وزیر اعظم کی اقتصادی مشاورتی کونسل (EAC-PM) کی طرف سے جاری کردہ آبادی کی رپورٹ پر تبادلہ خیال کرنے کے دوران  چینل پر ہندو آبادی کی نمائندگی کے لیے ہندوستانی پرچم اور مسلمانوں کی نمائندگی کے لیے پاکستانی پرچم  دکھائے جان کو لے کر ایک طرف ...

قطر میں مقیم بھٹکلی طالب علم کی ماس کمیونیکشن میں نمایاں کامیابی

قطر میں مقیم بھٹکل کارگیدے کے رہائشی مولانا فضیل احمد ارمار ندوی کے فرزند حافظ احمد عویمر ارمار نے قطر یونیورسٹی سے ماس کمیونیکیشن میں نمایاں کامیابی حاصل کی ہے جس کے نتیجے میں انہیں ایک پروقار تقریب میں امیر قطر شیخ تمیم بن احمد الثانی کے ہاتھوں ایک میمنٹو اور تہنیتی خط پیش ...

بھٹکل واطراف بھٹکل والوں کے لئے خوش خبری؛ دیرہ دبئی میں حیدرآباد ہاوس ریسٹورینٹ کا افتتاح

حیدرآبادی کھانے بالخصوص حیدرآبادی بریانی دنیا بھر میں مشہور ہے اور گلف سمیت دبئی میں لوگ اکثر حیدرآبادی کھانوں کا مزہ لینے حیدرآبادی ریسٹورینٹ کی تلاش میں رہتے ہیں،  لیکن اب دبئی میں رہائش پذیر بھٹکل اور اطراف بھٹکل والوں کے لئے خوش خبری یہ ہے کہ بھٹکل والوں کی ملکیت میں ...

ریاض کے بعد دمام اور جدہ بھٹکلی جماعتوں نے بھی ممبران سے کی ووٹنگ میں حصہ لینے کی اپیل؛ فری ائیرٹکٹ کی بھی پیشکش

لوک سبھا انتخابات کے تیسرے مرحلے میں بھٹکل اور اُترکنڑا میں  7/مئی کو ووٹنگ ہوگی ، یعنی وقت بالکل کم بچا ہے۔ ایسے میں ایک طرف  بھٹکل اسوسی ایشن ریاض نے پہل کرتے ہوئے  اپنے ممبران کے لئے جماعت کی طرف سے  ائیر ٹکٹ  کا اعلان کیا،  وہیں دوسری طرف  لوک سبھا انتخابات کی سنگینی کو ...

بھٹکل مسلم اسوسی ایشن ریاض کا اہم فیصلہ؛ ووٹنگ کے لئے بھٹکل جانے والے جماعت کے ممبران کو فری ٹکٹ کا اعلان

  فسطائی طاقتوں کو  برسر اقتدار  پر آنے سے روکنے اورملک  میں جمہوری اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے    بھٹکل مسلم اسوسی ایشن  ریاض نے محسوس کیا ہے کہ اِس بار کے انتخابات میں   مسلمانوں کی طرف سے صد فیصد ووٹنگ ضروری ہے  اور اس کے لئے ہرممکن قدم اُٹھانے کی ضرورت ہے۔اسی اقدام کے ...

بھٹکل کا کھلاڑی ابوظبی انڈر۔16 کرکٹ ٹیم میں منتخب؛

بھٹکل کے معروف اور مایہ ناز بلے بازاور کوسموس اسپورٹس سینٹر کے سابق کپتان ارشد گنگاولی کے فرزند ارمان گنگاولی کو ابوظبی انڈر۔ 16 کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو جلد منعقد ہونے والے انڈر 16  ایمریٹس کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔