کاسرگوڈ میں ٹرک اور بس کے درمیان تصادم - پانچ افراد زخمی 

Source: S.O. News Service | Published on 13th May 2024, 6:32 PM | ساحلی خبریں |

کاسرگوڈ ، 13/ مئی (ایس او نیوز) اوپلا گیٹ کے قریب آج صبح ایک نجی بس اور ٹرک کے درمیان پیش آئے تصادم کی وجہ سے بس ڈرائیور سمیت پانچ افراد زخمی ہوگئے ۔
    
عینی شاہدین کے مطابق جب ایک کنٹینر ٹرک نے مسافروں کو اتارنے کے لئے رکی ہوئی بس کو اوور ٹیک کرنے کی کوشش کی تو یہ حادثہ پیش آیا جس کی وجہ سے بس کے سامنے والے حصے کو شدید نقصان پہنچا اور  بس ڈرائیور اشرف اس میں پھنس کر رہ گیا ۔ مقامی لوگوں نے بڑی مشقف کے بعد زخمی ڈرائیور اشرف کو باہر نکالا ۔ اس کے علاوہ دیگر چار مسافر زخمی ہوگئے ۔  
    
حادثے کی وجہ سے کچھ وقت کے لئے نیشنل ہائی وے ٹریفک متاثر رہی جس کے بعد منجیشور پولیس نے موقع پر پہنچ کر موٹر گاڑیوں کی آمد و رفت کے لئے راہ ہموار کر دی ۔ 

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل میں ریلائنس کمپنی کی کولڈ ڈرنک 'کمپا کولا' ڈسٹری بیوشن شاپ کا افتتاح؛ پورے اُتر کنڑا ضلع میں ہوگی سپلائی

  تعلقہ  کے جامعہ آباد روڈ، مدینہ کالونی میں   ZAM ڈسٹری بیوٹرس  کا افتتاح قاضی  جماعت المسلمین بھٹکل  مولانا عبدالرب خطیبی ندوی کی دعا کے ساتھ کیا گیا۔ ضلع اُترکنڑا میں  زام ڈسٹری بیوٹرس  کو  ریلائنس کمپنی کی کمپا کولا کولڈ ڈرنک کو ڈسٹری بیوشن دیا گیا ہے جس پر مولانا نے ...

بھٹکل میں منعقدہ چھاتی کے کینسر کے متعلق بیداری کیمپ میں ڈاکٹر بسیلہ نے فراہم کی موثر معلومات ؛ بروقت تشخیص اور کینسر کے خطرے کو کم کرنے کے بتائے طریقے

کے ایم سی اسپتال منگلورو ،  روٹری کلب بھٹکل اور ویلفیئر اسپتال بھٹکل کے اشتراک سے خواتین کے لئے بریسٹ کینسر یعنی چھاتی کے کینسر سے متعلق  معلومات فراہم کرنے   نوائط کالونی آمنہ پیلیس میں  ایک بیداری کیمپ منعقد کیاگیا جس میں کے ایم سی اسپتال منگلورو کی کنسلٹنٹ بریسٹ سرجن ...

کاروار کے ایم ایل اے ستیش سئیل کو غیر قانونی کانکنی کے معاملے میں سات سال قید کی سزاکے ساتھ کروڑوں روپئے کا جرمانہ

بینگلور کی خصوصی عدالت نے اپنے ایک اہم فیصلے میں کاروار کے کانگریسی ایم ایل اے ستیش سئیل کو بیلکیری بندرگاہ سے  غیر قانونی کان کنی  کی اسمگلنگ کے معاملے میں ملوث پاتے ہوئے  سات سال قید کی سزا کے ساتھ کروڑوں روپئے جرمانہ بھی عائد کیا ہے۔ یہ مقدمہ  اتر کنڑا ضلع کے انکولہ میں واقع ...

کاروار کے ایم ایل اے ستیش سئیل گرفتار؛ کرناٹک کی خصوصی عدالت نے غیر قانونی کانکنی کے معاملے میں قرار دیا مجرم

کرناٹکا کے غیر قانونی کان کنی کے اسکینڈل میں ایک تاریخی فیصلے کے تحت، کانگریس کے رکن اسمبلی ستیش کرشنا سئیل اور ان کے ساتھیوں کو ایک خصوصی عدالت نے جمعرات کو سزا سنانے کے بعد سی بی آئی نے گرفتار کرلیا ہے۔یہ گرفتاری بنگلورو کی خصوصی عدالت برائے عوامی نمائندگان کے فیصلے کے بعد ...