مرکز حافظ ابن حجر العسقلانی بھٹکل کے زیر اہتمام پندرہ روزہ اسلامک سمر کیمپ ؛ 120 طلبہ رہے شریک

Source: S.O. News Service | Published on 13th May 2024, 12:30 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل، 13/مئی (ایس او نیوز/پریس ریلیز  ) مدارس و اسکول میں سالانہ تعطیلات کے موقع پر  مرکز حافظ ابن حجر العسقلانی بھٹکل کے زیر اہتمام حسب سابق پندرہ روزہ اسلامک سمر کیمپ کا انعقاد کیا گیا جو 21 اپریل  کو شروع ہوکر 5 مئی  کو  کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔  اس سمر کلاس میں بھٹکل کے مختلف دینی وعصری  اسکولوں میں زیر تعلیم تقریباً 120 طلبہ شریک رہے جنھیں کل 7 حلقوں میں تقسیم کیا گیا تھا۔
 
 پندرہ روزہ سمر کیمپ میں بچوں کو قرآن کی مخصوص سورتیں، اور صبح وشام کے اذکار یاد کرنے کا پابند بنایا گیا تھا۔  ساتھ ہی ساتھ عقیدہ، فقہ، آداب اور سیرت کے تعلق سے بھی مفید معلومات فراہم کی گئیں اور طلبہ نے بھی بہت ہی دلچسپی کا مظاہرہ کرتے ہوئے خوب استفادہ کیا۔

اخیر میں بچوں کے لیے قرآن، سیرت اور صحابہ کے متعلق مزید معلومات فراہم کرنے اور اس کو یاد رکھنے کے لیے کوئز مسابقہ کا انعقاد کیا گیا جس میں 5 طلبہ نے مکمل حفظ کیا  جنہیں گراں قدر انعامات سے نوازا گیا، اسی کے ساتھ عمدہ کارکردی پیش کرنے والے تقریبا 40 طلبہ کو مومینٹو اور بقیہ تمام طلبہ کو تشجیعی انعامات سے نوازا گیا ہے ۔

 سمر کیمپ  میں  بچوں کو تعلیم کے ساتھ کھیل اور تواضع (رفریشمنٹ) کا بھی انتظام کیا گیا تھا۔ جس سے تمام طلبہ خوب لطف اندوز ہوئے۔

 9 مئی بروز جمعرات مغرب تا عشاء اختتامی اجلاس منعقد کیا گیا تھا جس میں بطور مہمان خصوصی فضیلة الشیخ شاکر مٹا عمری مدنی حفظہ اللہ تشریف فرما تھے، جس میں سمر کیمپ کے طلبہ نے اپنی کارکردگی پیش کی اور شیخ محترم نے سمر کیمپ اور صباحیہ ومسائیہ کلاسز کی اہمیت وافادیت پر گفتگو کی ۔  10 مئی بروز جمعہ کیمپ میں شریک  تمام طلبہ کے لیے  بعد نماز جمعہ پکنک کا بھی انتظام کیا گیا تھا۔

کیمپ کے اختتام کے  موقع پر منتظمین نے  دعا کی  کہ  سمر کیمپ  کو چلانے میں جن لوگوں نے بھی دامے، درمے، قدمے، سخنے کسی بھی طرح کا تعاون پیش کیا ہو اللہ رب العالمین ان کی خدمات کو قبول فرمائے ۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل ٹی ایم سی میں گرما گرم بحث : گیس اسٹیشن کے لئے نو آبجکشن لیٹر منسوخ کرنے کا مطالبہ

شہر کے سنڈے مارکیٹ روڈ پر ایل پی جی بنک قائم کرنے کے لئے ٹی ایم سی ایڈمنسٹریٹر اور اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر نینا کی طرف سے جو نو آبجکشن لیٹر ضلع ڈپٹی کمشنر کو بھیجا گیا ہے اس پر ٹاون میونسپل کاونسل کی میٹنگ میں گرما گرم بحث ہوئی اور اسے منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا گیا ۔

بھٹکل انجمن کی پانچ نئی اسکول بسوں کا افتتاح

نجمن حامئی مسلمین  بھٹکل کے    تعلیمی اداروں کے لئے آج جمعرات کو 5 نئی اسکول بسوں کا افتتاح  عمل میں آیا، اس موقع پر  انجمن کے صدر  یونس قاضیا، جنرل سکریٹری  اسحاق شاہ بندری ، سابق جنرل سکریٹری صدیق اسماعیل سمیت کئی دیگر  عہدیداران واراکین انتظامیہ موجود تھے۔

انکولہ چٹان کھسکنے کا معاملہ: فوت شدہ خاتون کی آخری رسومات میں تعاون کرنے والے مینگلور کے صحافیوں کی ڈی سی نے کی تہنیت

دکشن کنڑا ڈپٹی کمشنر مولئی موہیلن نے انکولہ کے شیرور میں چٹان کھسکنے کے بعد ملبے کے اندر دب کر ہلاک ہونے والی خاتون کی آخری رسومات انجام دینے میں تعاون کرنے والے مینگلورو کے صحافیوں کی انسانیت نوازی کو سراہا اور ان کی تہنیت کی

ہوناور کے شراوتی کنارے بسنے والوں کے لئے جاری ہوا الرٹ؛ لنگن مکی میں بڑھ گئی پانی کی سطح

ہوناور میں موسلا دھار بارش کے نتیجے میں لنگن مکّی آبی ذخیرے میں پانی کی سطح خطرے کے نشان کی طرف بڑھنے لگی ہے جس کی وجہ سے شراوتی ندی کے دونوں کناروں پر بسنے والوں کے چوکنا رہنےکا پہلا الرٹ جاری کیا گیا ہے ۔