ممبئی میں طوفانی ہواوں کے ساتھ بارش کے چلتے سو فٹ لمبا بورڈ گرنے کے نتیجے میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر ہوگئی 14؛ 80 زخمی

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 14th May 2024, 9:54 AM | ملکی خبریں |

ممبئی 14/مئی (ایس او نیوز) ممبئی میں پیر دوپہر گردو غبار کے طوفان کے نتیجے میں سو فٹ لمبا بورڈ/ ہورڈنگ گرنے سے مرنے والوں کی تعداد  بڑھ کر 14 ہو گئی ہے ۔ ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق آج منگل صبح  بورڈ کے نیچے  ملبے سے مزید پانچ لاشیں نکالی گئی ہیں ، جہاں سو سے زائد لوگوں کے پھنسے ہونے کا خدشہ ظاہر کیا گیا تھا۔

یاد رہے کہ پیر کو طوفانی ہواوں کے ساتھ ہوئی بارش  سے ممبئی میں ایسٹرن ایکسپریس ہائی وے کے قریب گھاٹ کوپر میں چیڈا نگر جنکشن کے قریب پنت نگر میں پٹرول اسٹیشن اور سی این جی پمپ کے اوپرنصب کیا گیا  دیو ہیکل  بورڈ منہدم ہو گیا تھا۔ 

پیر  کو رات بھر ریسکیو اور ریلیف آپریشن چلایا گیا، بتایا گیا ہے کہ آج  منگل کو بھی ریلیف آپریشن جاری رہے گا۔

میڈیا سے ملی جانکاری کے مطابق برہن  ممبئی میونسپل کارپوریشن کے ڈیزاسٹر مینجمنٹ یونٹ نے 14 /اموات کی تصدیق کی ہے، جبکہ 80 سے زائد زخمیوں کو بچا نے کی خبر دی گئی ہے۔ 43افراد مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں جن میں سے ایک کی حالت تشویشناک  بتائی گئی ہے۔ زیادہ تر مریض ودیا وہار کے راجواڑی اسپتال میں داخل ہیں۔

مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے، جنہوں نے جائے وقوع کا معائنہ کیا اور امدادی کارروائیوں کی نگرانی کی، نے مرنے والوں کے لواحقین کے لیے 5 لاکھ روپے کی امداد کے ساتھ ساتھ زخمیوں کے لیے مفت طبی علاج کا اعلان کیا ہے۔

رپورٹوں کے مطابق اچانک اُٹھے گردوغبار  کے طوفان ، آندھی اور بارش نے ممبئی کے چھترپتی شیواجی مہاراج بین الاقوامی ہوائی اڈے پر فلائٹ آپریشن کو بھی متاثر کیا - جو ایشیا کے مصروف ترین ہوائی اڈوں میں سے ایک ہے -  یہاں تقریباً ایک گھنٹے تک ہوائی سروس متاثر رہی ہے۔

ممبئی سٹی کے جڑواں اضلاع اور ممبئی مضافاتی اور پڑوسی اضلاع پالگھر، تھانے اور رائے گڑھ میں موسم میں اچانک تبدیلی  سےدرخت اکھڑنے کے واقعات بھی پیش آئے۔

ایک الگ واقعے میں، ایک زیر تعمیر میٹل پارکنگ ٹاور بھی طوفان کے دوران وڈالا میں برکت علی نالہ کے گودام کے باہر سڑک پر گر گیا۔

 

ایک نظر اس پر بھی

ممتا بنرجی کا ’نیتی آیوگ‘ کو ختم کرنے اور ’پلاننگ کمیشن‘ کو بحال کرنے کا مطالبہ

مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے نیتی آیوگ کو ختم کرنے اور پلاننگ کمیشن کی بحالی کا مطالبہ کیا ہے۔ ممتا بنرجی ہفتہ، 27 جولائی کو نیتی آیوگ کی میٹنگ میں شرکت کے لئے دہلی پہنچی ہیں۔ ممتا بنرجی نے موجودہ تنظیم پر تنقید کرتے ہوئے کہا، ’’نیتی آیوگ کو ہٹاؤ، پلاننگ کمیشن کو ...

نوی ممبئی میں تین منزلہ عمارت منہدم، متعدد افراد کے پھنسے ہونے کا خدشہ

نوی ممبئی یعنی نئی ممبئی میں ایک تین منزلہ عمارت 'اندرا نواس' گر گئی ہے ۔ عمارت کے ملبے تلے کئی افراد کے دبے ہونے کا خدشہ ہے۔ شہباز گاؤں میں اس حادثے کی اطلاع ملتے ہی این ڈی آر ایف، ممبئی پولیس، محکمہ  فائر اور میونسپلٹی کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور بچاؤ آپریشن شروع کیا۔

سونا 6700 روپے سستا، چاندی میں بھی 13000 روپے کی گراوٹ

  سونے کی قیمتوں میں مسلسل کمی دیکھنے میں آ رہی ہے اور یہ اپنی تاریخی بلند ترین سطح سے تقریباً 6700 روپے فی 10 گرام سستا ہو گیا ہے جبکہ چاندی کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح سے 13000 روپے فی کلو کم ہو گئی ہے۔

شمال مغربی ہندوستان میں مانسون پھر سے سرگرم، پنجاب-ہریانہ سے دہلی اور یوپی تک بارش کا امکان

جولائی کا آخری ہفتہ جاری ہے اور مانسون ایک بار پھر سرگرم ہو گیا ہے۔ کم بارش سے پریشان شمالی ہندوستان میں اب کئی دنوں تک بارش ہونے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ اس بار پر بھی خوب بارش ہوگی۔ محکمہ موسمیات نے دہلی سے ممبئی تک بارش کا الرٹ جاری کیا ہے۔

مغربی بنگال اور کیرالہ حکومتوں کا بل پینڈنگ رکھنے کے معاملہ میں سپریم کورٹ نے مرکز سے طلب کیا جواب

سپریم کورٹ نے جمعہ کے روز مرکزی حکومت کو نوٹس جاری کر مغربی بنگال اور کیرالہ حکومتوں کے ذریعہ بل پینڈنگ معاملے میں داخل عرضی پر جواب طلب کیا ہے۔ عدالت عظمیٰ نے مغربی بنگال اور کیرالہ کے گورنرس کے سکریٹریز سے بھی ان ریاستی حکومتوں کی طرف سے داخل علیحدہ درخواستوں کے بارے میں ...