لوک سبھا انتخابات کا چوتھا مرحلہ ؛ حیدر آباد میں بی جے پی امیدوار کے خلاف کیس درج، برقع پوش خواتین سے بدسلوکی کا الزام، ویڈیو وائرل

Source: S.O. News Service | Published on 13th May 2024, 7:53 PM | ملکی خبریں |

حیدرآباد، 13/مئی (ایس او نیوز /ایجنسی) لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلے میں اج پیر کو ہوئی ووٹنگ کے دوران حیدر آباد لوک سبھا حلقہ کی بی جے پی امیدوار مادھوی لتا کے خلاف متعدد دفعات کے تحت معاملہ درج کرلیا ہے۔

مادھوی لتا پر الزام ہے کہ اس نے کئی برقع پوش خواتین کو چہرہ دکھانے اور ووٹر شناختی کارڈ دکھانے کے لئے مجبور کررہی تھی، بتایا گیا ہے اس تعلق سے سوشیل میڈیا پر ایک وڈیو وائرل ہوئی جس میں وہ ایک بوتھ پر  برقع پوش  کچھ مسلم خواتین ووٹرس سے ان کے چہرے کا نقاب ہٹانے کہہ رہی تھیں۔ ویڈیو میں وہ مسلم خواتین کو شناختی کارڈ اور اپنا چہرہ دکھانے کے لیے مجبور کرتی بھی نظر آئی۔ اسی بدسلوکی کے الزام میں اس کے خلاف معاملہ درج کیا گیا ہے۔

میڈیا ذرائع کے مطابق حیدر آباد کے ملک پیٹ تھانہ میں مادھوی لتا کے خلاف تعزیرات ہند کی دفعات 171 سی، 186، 505(1)(سی) اور عوامی نمائندگی ایکٹ کی دفعہ 132 کے تحت معاملہ درج کیا گیا ہے۔ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد حیدر آباد ضلع کلکٹر اور ضلع مجسٹریٹ انودیپ دُری شیٹی (جو حیدر آباد لوک سبھا حلقہ کے ریٹرننگ افسر بھی ہیں) نے کہا کہ مادھوی لتا کے خلاف معاملہ درج کر لیا گیا ہے۔ مادھوی لتا کا سیدھا مقابلہ اے آئی ایم آئی ایم چیف اسدالدین اویسی سے ہے جو لگاتار پانچویں مرتبہ حیدر آباد سے انتخاب لڑ رہے ہیں۔

مسلم خواتین سے بدسلوکی کے الزامات پر مادھوی لتا نے کہا کہ ’’90 فیصد بوتھوں پر گڑبڑی ہوئی ہے۔ پولیس خاتون کانسٹیبل کو ووٹر شناختی کارڈ کے ساتھ چہرے کی جانچ کرنے کی ہدایت نہیں دینا چاہتی ہے۔ جب میں نے پولیس افسر سے پوچھا تو انھوں نے کہا کہ یہ ان کی ذمہ داری نہیں ہے۔‘‘

ایک نظر اس پر بھی

پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں کانگریس کی عام بجٹ پر سخت تنقید

ام بجٹ پر  پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں کانگریس نے بجٹ پر زبر دست تنقید کی  اوراسےایک طرف کرسی بچانے والا بجٹ قراردیا تو  دوسری طرف یہ بھی کہا کہ بجٹ میں کانگریس کے انتخابی منشور کی کئی  اسکیموں کو شامل کیا گیا ہے ۔

اب کانوڑ یاترا روٹ کی دکانوں پر ’نیم پلیٹ‘ نصب کرنے کے فیصلے کی حمایت میں بھی سپریم کورٹ میں درخواست

سپریم کورٹ نے ایک درخواست پر سماعت کرتے ہوئے کانوڑ یاترا کے روٹ پر موجود تمام دکانوں پر نیم پلیٹ نصب کرنے کے فیصلے کو کالعدم قرار دے دیا تھا، تاہم یہ تنازعہ ابھی ختم نہیں ہوا ہے۔ اب سپریم کورٹ میں 'نیم پلیٹ' کی حمایت میں مداخلت کی درخواست دائر کی گئی ہے۔ درخواست گزار کا کہنا ہے ...

پٹنہ میں کانگریس لیڈروں اور کارکنوں پر لاٹھی چارج، پارٹی کا ریاست گیر احتجاج کا اعلان

بہار کی راجدھانی پٹنہ میں ریاستی یوتھ کانگریس نے بدھ کو اسمبلی کا گھیراؤ کرنے کی کوشش کی، اس دوران پولیس نے انہیں روکنے کے لیے لاٹھی چارج کیا۔ اس واقعہ پر مشتعل کانگریس پارٹی نے آج جمعرات کو تمام ضلع دفاتر پر احتجاج کرنے کا اعلان کیا ہے۔

نیٹ کی ترمیم شدہ ’میرٹ لسٹ‘ جلد ہوگی جاری، 4 لاکھ امیدواروں کے نتائج پر پڑے گا فرق!

 سپریم کورٹ نے ان تمام درخواستوں کو مسترد کر دیا ہے جس میں نیٹ-یو جی امتحان کو منسوخ کرنے اور نئے امتحان کے انعقاد کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ عدالت نے کہا کہ اس بات کے ثبوت کافی نہیں ہیں کہ امتحان میں بڑے پیمانے پر بے ضابطگیاں ہوئیں، اس لیے 24 لاکھ بچوں کے لیے دوبارہ امتحان کا انعقاد ...

منالی ۔ لیہہ قومی شاہراہ پر بادل پھٹنے سے بھاری نقصان، پلچان میں سیلاب

ہماچل پردیش کے مختلف علاقوں میں کل رات موسلا دھار بارش ہوئی۔ اس بارش کی وجہ سے عام زندگی متاثر ہوئی ہے۔ کئی مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ اور بادل پھٹنے کے واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔ کل رات منالی-لیہہ قومی شاہراہ-003 پر پلچان کے قریب بادل پھٹ گیا۔ بادل پھٹنے سے سڑکوں پر بڑے بڑے پتھر آ گئے ...

مانسون اجلاس: بجٹ پر دوسرے دن بھی بحث جاری، لوک سبھا میں رجیجو کے بیان پر اپوزیشن کا ہنگامہ

پارلیمنٹ کے مانسون اجلاس کا آج جمعرات   کو چوتھا دن ہے اور بجٹ پر مسلسل دوسرے روز بھی بحث جاری ہے۔ اپوزیشن لیڈر ایوان میں ہنگامہ برپا کر رہے ہیں، ان کے مطابق بجٹ میں ریاستوں کے ساتھ امتیازی سلوک کیا گیا ہے۔ بجٹ کو لے کر ایوان میں گزشتہ روز بھی ہنگامہ کیا گیا تھا اور اپوزیشن ...