منگلورو فساد اور پولیس فائرنگ کو ہوگیا ایک سال۔ متاثرین کو نہیں ملا ابھی  تک انصاف

Source: S.O. News Service | Published on 20th December 2020, 8:17 AM | ساحلی خبریں | اسپیشل رپورٹس |

منگلورو،19؍ دسمبر(ایس او نیوز) شہریت ترمیمی قانون کے خلاف احتجاج کے پس منظر میں  19دسمبر 2019 کو منگلورو میں جو فسادبھڑک اٹھا تھا اور پولیس  کی طرف سے کی گئی فائرنگ میں دوافراد کو اپنی جان سے ہاتھ دھوناپڑا تھا، اس واقعے کو پور اایک سال گزر گیا، مگر سی آئی ڈی کے ذریعے تفتیش اور میجسٹریٹ سے تحقیقات کے بعد بھی متاثرین کو ابھی تک انصاف نہیں ملا ہے۔

خیال رہے کہ منگلورو کے بندر اور دیگر دو ایک علاقوں میں احتجاجی مظاہرین اور پولیس کےد رمیان تصادم ہواتھا۔ جس کے بعد پولیس نے کہیں لاٹھی چارج کیا تو کہیں پر براہ راست گولیاں چلادیں جس کے نتیجے میں عبدالجلیل اور نوشین نامی دو ایسے افراد کی جان چلی گئی جو احتجاجی مظاہرے میں شامل ہی نہیں تھے۔ مظاہرین کو روکنےکے لئے پولیس نے جس  طرح طاقت کا استعمال کیا تھا اس کے بعد پولیس پر انسانی حقوق کی خلاف ورز ی اور بے جا ظلم وستم کے الزامات لگے تھے۔

کیا ہوا تحقیقاتی رپورٹس کا؟:  نیشنل  اور انٹرنیشنل میڈیا  میں پولیس کے رویے پر مختلف زاویوں سے سوالات اٹھنے کے بعد ریاستی حکومت اس پورے معاملے کی تفیش کا کام ایک طرف سی آئی ڈی کو سونپ دیا تھا تو  دوسری طرف جنوبی کینرا ڈپٹی کمشنر  جی جگدیشا کو ضلع میجسٹریٹ کی حیثیت  سے تحقیقات کرنے کا حکم دیا تھا۔سی آئی ڈی  کے ایس پی راہل شاہ پور کی قیادت میں   تفتیشی  ٹیم نے اپنی رپورٹ عدالت میں داخل کردی ہے اورضلع میجسٹریٹ  نے اپنی 2,500دستاویزات اور 50صفحات پر مشتمل تحقیقاتی رپورٹ ریاستی حکومت کے ایڈیشنل چیف سیکریٹری کو سونپ دی ہے۔ مگر ان رپورٹس کی تفصیلات ابھی تک راز میں رکھی گئی ہیں ۔اس بارے میں نہ کوئی اقدام کیا جارہا ہے اور نہ ہی کوئی بات بتائی جارہی ہے۔

کیا کہتی ہےپی یو سی ایل کی رپورٹ؟: ادھرانسانی حقوق کی تنظیم پیوپلس یونین فار سوِل لیبرٹیز(پی یو سی ایل) نے اپنی تحقیقات کے بعد عبوری رپورٹ دی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ایک ہی فرقے کو نشانہ بناکر پولیس کے ذریعے ظلم و زیادتی کرنے کی بات پہلی نظر میں دکھائی دے رہی ہے۔اس کے علاوہ ایک ہی قوم کو نشانہ بناکر پولیس نے ایف آئی آر بھی داخل کیے  ہیں۔حالات کوسنبھالنے میں ناکام پولیس کی طرف سے معصوم لوگوں کےقتل کا سبب بننے والے اُس وقت کے پولیس کمشنر کو معطل کردیا  جاناچاہیے ۔متنازعہ بیان دینے والے کدری پولیس اسٹیشن کے انسپکٹر شانتا را م کُندر کو معطل کیا جانا چاہیے۔پولیس فائرنگ میں ہلاک ہونے والوں کو فی کس 10لاکھ روپے معاوضہ دینا چاہیے اور تمام زخمیوں کاعلاج سرکاری خرچ پر ہونا چاہیے۔ بین الاقوامی جنگ کی  حالت میں بھی اسپتال پر حملہ نہیں کیا جاتا ، مگر منگلورو کے اس معاملے میں اسپتال کے اندر آنسو گیس کے گولے داغنا قابل مذمت ہے۔

کیا ہے"جنتاعدالت" کی رپورٹ میں ؟: منگلورو فساد اور فائرنگ کے حقائق جاننے کے لئے سپریم کورٹ کے مؤظف جسٹس گوپال گوڈ ا کی قیادت میں جنتا عدالت قائم کی گئی تھی ۔ اس کی طرف سے رپورٹ کے جو اہم نکات جاری کیے گئے ہیں اس کے مطابق  ہنگامے سے تعلق نہ رکھنے والے معصوموں  پر ظلم ڈھایا گیا ہے۔پولیس نے جنونی انداز میں لاٹھی چارج کیا  اور فائرنگ بھی کی ۔ لاٹھی چارج اور فائرنگ شروع کرنےسے قبل وہاں پر موجود لوگوں کو وارننگ نہیں دی گئی تھی۔جائے واردات پر موجود پولیس افسران نے  مظاہرین کو اُکسانے کا کام کیا ہے۔انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی ہوئی ہے۔

ایک ہزار افراد پر مقدمات : پولیس فائرنگ میں ہلاک ہونے والوں کو ریاستی حکومت نے فی کس 10لاکھ روپے معاوضہ دینے کا اعلان کیا تھا جسے بعد میں اس بنیاد پر رد کردیا گیا کہ پولیس نے مہلوک نوشین اور جلیل پر بھی پرتشدد فساد کاحصہ ہونے کا الزام لگاتے ہوئے کیس دائر کردیا تھا۔اس کے علاوہ پولیس نے ایک ہزار سے زیادہ افراد پر فساد کرنے اور پر تشدد کی کارروائیوں میں ملوث ہونے کےالزامات کے ساتھ مقدمات دائر کررکھے ہیں۔ 22 ملزمین کو گرفتار کیا گیا تھا جن میں سے دو کو ہائی کورٹ سے ضمانت ملی جبکہ بقیہ 20کو ۹ مہینے جیل میں قید رہنے کے بعدسپریم کورٹ سے ضمانت حاصل ہوئی ہے۔

اب جبکہ اس واردات کو ایک سال کا عرصہ گزرگیا ہے ، مگر نہ خاطی پولیس افسران کے خلاف  اب تک کوئی کارروائی کی گئی  ہے اورنہ ہی بشمول مہلوک افراد کے دیگر سینکڑوں متاثرین کو کسی قسم کی راحت ملی ہے اور نہ انصاف  ملا ہے۔ اور حالت یہ ہے کہ ظلم و زیادتی کی گواہ بنی ہوئی آنکھیں بس عدل وانصاف کا  انتظار کرتے کرتے دھندلاتی جارہی ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...

یہ الیکشن ہے یا مذاق ؟ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔آز: ڈاکٹر مظفر حسین غزالی

ایک طرف بی جے پی، این ڈی اے۔۔ جی نہیں وزیر اعظم نریندرمودی "اب کی بار چار سو پار"  کا نعرہ لگا رہے ہیں ۔ وہیں دوسری طرف حزب اختلاف کے مضبوط امیدواروں کا پرچہ نامزدگی رد کرنے کی  خبریں آرہی ہیں ۔ کھجوراؤ میں انڈیا اتحاد کے امیدوار کا پرچہ نامزدگی خارج کیا گیا ۔ اس نے برسراقتدار ...

بھٹکل سنڈے مارکیٹ: بیوپاریوں کا سڑک پر قبضہ - ٹریفک کے لئے بڑا مسئلہ 

شہر بڑا ہو یا چھوٹا قصبہ ہفتہ واری مارکیٹ عوام کی ایک اہم ضرورت ہوتی ہے، جہاں آس پاس کے گاوں، قریوں سے آنے والے کسانوں کو مناسب داموں پر روزمرہ ضرورت کی چیزیں اور خاص کرکے ترکاری ، پھل فروٹ جیسی زرعی پیدوار فروخت کرنے اور عوام کو سستے داموں پر اسے خریدنے کا ایک اچھا موقع ملتا ہے ...

نئی زندگی چاہتا ہے بھٹکل کا صدیوں پرانا 'جمبور مٹھ تالاب'

بھٹکل کے اسار کیری، سونارکیری، بندر روڈ، ڈارنٹا سمیت کئی دیگر علاقوں کے لئے قدیم زمانے سے پینے اور استعمال کے صاف ستھرے پانی کا ایک اہم ذریعہ رہنے والے 'جمبور مٹھ تالاب' میں کچرے اور مٹی کے ڈھیر کی وجہ سے پانی کی مقدار بالکل کم ہوتی جا رہی ہے اور افسران کی بے توجہی کی وجہ سے پانی ...

بڑھتی نفرت کم ہوتی جمہوریت  ........ ڈاکٹر مظفر حسین غزالی

ملک میں عام انتخابات کی تاریخوں کا اعلان ہونے والا ہے ۔ انتخابی کمیشن الیکشن کی تاریخوں کے اعلان سے قبل تیاریوں میں مصروف ہے ۔ ملک میں کتنے ووٹرز ہیں، پچھلی بار سے اس بار کتنے نئے ووٹرز شامل ہوئے، نوجوان ووٹرز کی تعداد کتنی ہے، ایسے تمام اعداد و شمار آرہے ہیں ۔ سیاسی جماعتیں ...

مالی فراڈ کا نیا گھوٹالہ : "پِگ بُوچرنگ" - گزشتہ ایک سال میں 66 فیصد ہندوستانی ہوئے فریب کاری کا شکار۔۔۔۔۔۔۔(ایک تحقیقاتی رپورٹ)

ایکسپوژر مینجمنٹ کمپنی 'ٹینیبل' نے ایک نئی رپورٹ جاری کی ہے جس میں یہ انکشاف کیا گیا ہے کہ پچھلے سال تقریباً دو تہائی (66 فیصد) ہندوستانی افراد آن لائن ڈیٹنگ یا رومانس اسکینڈل کا شکار ہوئے ہیں، جن میں سے 81 فیصد کو مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

مسلمان ہونا اب اس ملک میں گناہ ہے۔۔۔۔۔۔۔۔از: ظفر آغا

انہدام اب ایک ’فیشن‘ بنتا جا رہا ہے۔ یہ ہم نہیں کہہ رہے بلکہ یہ مدھیہ پردیش ہائی کورٹ کا بیان ہے۔ بے شک مکان ہو یا دوکان ہو، ان کو بلڈوزر کے ذریعہ ڈھا دینا اب بی جے پی حکومت کے لیے ایک فیشن بن چکا ہے۔ لیکن عموماً اس فیشن کا نشانہ مسلم اقلیتی طبقہ ہی بنتا ہے۔ اس کی تازہ ترین مثال ...