منگلورو ایئر پورٹ پر بم رکھنے کا معاملہ ؛ ملزم آدتیہ راؤ سے پوچھ تاچھ کیلئے مرکزی وزارت داخلہ سے اجازت کا انتظار

Source: S.O. News Service | Published on 30th May 2020, 1:35 PM | ساحلی خبریں | ریاستی خبریں | ملکی خبریں |

بنگلورو،30؍ مئی (ایس او نیوز) گودی میڈیا نے منگلورو ایئر پورٹ پر بم رکھ کر تہلکہ مچانے والے سنگھ پریوار سے جڑے نوجوان آدتیہ راؤ کے معاملہ پر پوری طرح اب تک خاموشی اختیار رکھی ہے اور اب تک اس سلسلہ میں کوئی خبر ہی نہیں دی گئی تھی، اس معاملہ پر پردہ ڈالنے کی بھی کوشش جاری ہے ، اس دوران جب چند سوشیل آرگنائزیشن اور اداروں کی جانب سے حکومت سے اس معاملہ کے بارے میں دریافت کیا گیا تو اب یہ خبر آئی ہے کہ بنگلورو ایئر پورٹ پر بم رکھ کر بنگلورو میں گرفتا رہونے والے سنگھ پریوار سے جڑے نوجوان آدتیہ راؤ کے خلاف عدالتی کارروائی کرنے اور اس معاملہ کی پوچھ تاچھ شروع کرنے مرکزی وزارت داخلہ سے اجازت کا انتظار کیا جارہا ہے۔

 پتہ چلا ہے کہ ملزم آدتیہ راؤ کو عدالت کے آگے حاضر کرنے اور عدالتی کارروائی شروع کرنے ریاست کے محکمہ داخلہ امور نے فائل کا جائزہ لیا ہے اور قانونی ماہرین کے پاس فائل روانہ کی ہے، لیکن قانونی ماہرین کا کہنا ہے کہ اس رپورٹ میں اس واقعہ کے سلسلہ میں کئی اہم نکات غائب ہیں اور رپورٹ مبہم انداز میں پیش کی گئی ہے۔

’’دی فائل ‘‘ نامی ایک ادارہ نےدعویٰ کیا ہے کہ اس سلسلہ میں انہیں کئی اہم ثبوت ملے ہیں، تحقیقاتی ٹیم نے جانچ اور اس کے پاس سے اکٹھا کئے گئے دستاویزات کی بنیاد پر الزام عائد کیا ہے کہ آدتیہ راؤ نے ملک کے سلامتی کو دھکہ پہنچانے والی حرکت کر کے ائیر پورٹ میں بم دھماکہ کرنے کی کوشش کی ہے، لیکن اب رپورٹ پیش کی گئی ہے تو ان اہم نکات کو کس بنیاد پر رپورٹ میں شامل نہیں کیا گیا ، جس سے اب یہ شبہ ظاہر کیا جانے لگا ہے کہ اس کی پشت پناہی کرنے والی طاقتیں حکومت پر دباؤ ڈال کر اسے الزامات سے بچانے کی کوشش کررہی ہیں۔

 لیکن ریاست کے افسروں کا کہنا ہے کہ ملزم آدتیہ راؤ کے خلاف مقدمہ چلانے کیلئے سیول ایویشن ایکٹ 1982 کے تحت ایف آئی آر درج کرنے کیلئے انہیں مرکزی وزارت داخلہ سے اس کیلئے اجازت حاصل کرنی ہے، جس کی وجہ سے مقدمہ کی کارروائی شروع کرنے میں تاخیر ہورہی ہے، غیر قانونی سرگرمیاں چلانے پر قانون کے تحت کس ملزم کے خلاف عدالت میں کیس چلانے ریاستی حکومت سے پیشگی اجازت کی ضرورت نہیں ہوتی، لیکن ائیر پورٹ اور شہری ہوا بازی قوانین کے تحت کسی ایئر پورٹ پر ہونے والی غیر قانونی سرگرمیوں کے معاملہ میں جانچ کیلئے مرکزی حکومت سے اجازت حاصل کرنا ضروری  ہوتا ہے۔

ملزم کے خلاف ’’ سپریشن ان لانلی ایکٹ سینٹی آف سیول ایویشن ایکٹ 1982 کے تحت جرم کئے جانے کا تحقیقات سے واضح ہواہے اور اس کے خلاف اس قانون کے تحت ہی اب کارروائی کی جانی ہے اور واضح کیا گیا ہے کہ عدالت میں اسے حاضر کرنے ریاستی حکومت کو پیشگی مرکزی حکومت سے اجازت لینے کی بھی ضرورت نہیں ہے، اس معاملہ میں ریاست کی پولیس کے افسروں نے جانچ شروع کی تھی ، لیکن رپورٹ میں یہ واضح نہیں کیا گیا ہے کہ اس سلسلہ میں ریاست کی پولیس کے افسروں نے جانچ شروع کی تھی، لیکن رپورٹ میں یہ واضح نہیں کیا گیا ہےکہ اس سلسلہ میں مرکزی حکومت سے اجازت لی گئی تھی، یا نہیں، ایسے ملزمین کو مرکزی حکومت سے منظور شدہ عدالت کے آگے ہی پوچھ تاچھ کیلئے پیش کیا جانا ہے اور اس کیلئے ریاستی ہائی کورٹ کے جج سےاجازت حاصل کرنا بھی ضروری ہے اور اس کیلئے خصوصی عدالت کا قیام بھی ضروری ہے لیکن اس کی رپورٹ میں یہ ساری تفصیلات کا کہیں بھی ذکر نہیں کیا گیا ہے۔

آدتیہ راؤ نے ایئر پورٹ پر جو دھماکہاشیاء رکھی تھیں اس کا جائزہ لے کر بنگلورو کے فورنسک شعبہ کے ماہرین نے جو رپورٹ پیش کی ہے اور اس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس نے جو دھماکو اشیاء ایئر پورٹ پر رکھی تھی ، اس میں پوٹاشیم کلورائیڈ، پوٹاشیم نائٹریٹ، سلفر چارکول شامل تھے اور اس کے پھٹنے سے انسانی جانیں جانے کا خطرہ تھا۔ ایئر پورٹ پر دھماکہ کرنے کے مقصد سے اس نے پوری تیاری کر کے اس کیلئے اس نے امیزان کوریئر سرویس سے دھماکہ اشیائ بھی منگوائیں تھیں، یہ بات بھی جانچ رپورٹ میں واضح طور پر درج کی گئی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل مسلم اسوسی ایشن ریاض کا اہم فیصلہ؛ ووٹنگ کے لئے بھٹکل جانے والے جماعت کے ممبران کو فری ٹکٹ کا اعلان

  فسطائی طاقتوں کو  برسر اقتدار  پر آنے سے روکنے اورملک  میں جمہوری اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے    بھٹکل مسلم اسوسی ایشن  ریاض نے محسوس کیا ہے کہ اِس بار کے انتخابات میں   مسلمانوں کی طرف سے صد فیصد ووٹنگ ضروری ہے  اور اس کے لئے ہرممکن قدم اُٹھانے کی ضرورت ہے۔اسی اقدام کے ...

منگلورو میں بی جے پی کارکن نے پولنگ بوتھ کے پاس کیا ہنگامہ - کنداپور میں 'نوٹا' کی مہم زوروں پر

ووٹنگ کے دوران پولنگ بوتھ کے قریب  بی جے پی کارکنوں  کی پہلے پولس پھر صحافیوں کے ساتھ اُس  وقت جھڑپ شروع ہوگئی جب کانگریس امیدوار پدماراج آر پجاری  ایک گھنٹہ تک  ووٹنگ کی قطار میں کھڑے ہونے کے بعد  اپنا ووٹ ڈال کر باہر آرہے تھے۔  واردات  جمعہ صبح کو پیش آئی۔

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...

لوک سبھا انتخابات 2024: 88 سیٹوں پر ووٹنگ ختم؛ شام پانچ بجے تک تریپورہ میں سب سے زیادہ اور اُترپردیش میں سب سے کم پولنگ

لوک سبھا الیکشن 2024 کے کے دوسرے مرحلہ میں آج ملک کی 13 ریاستوں  سمیت  مرکز کے زیر انتظام خطوں کی جملہ  88 سیٹوں پر انتخابات  کا عمل انجام پا گیا۔جس میں شام پانچ  بجے تک ملی اطلاع کے مطابق  تریپورہ میں سب سے زیادہ   79.50 فیصد پولنگ ریکارڈکی گئی جبکہ  سب سے کم پولنگ اُترپردیش ...

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔