بھٹکل : مدینہ ٹی 10 بلاسٹ  کرکٹ ٹورنامنٹ میں اسداللہ نے این ایس اے منکی کو شکست دےکر ٹرافی پر کیا قبضہ

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 15th March 2021, 9:06 PM | ساحلی خبریں | اسپورٹس |

بھٹکل ، 15؍ مارچ (ایس او نیوز) مدینہ ویلفئیر سوسائٹی کی جانب سے منعقد ہونے والے  ٹی 10 بلاسٹ کرکٹ ٹورنامنٹ میں  بھٹکل کی اسداللہ ٹیم  نے این ایس اے منکی کو ایک کڑے مقابلے میں شکست دے کر ٹرافی کو اپنے نام کرلیا۔  

اتوار کو کھیلے گئے فائنل مقابلے میں پڑوسی ہوناور تعلقہ کے منکی قصبہ کی مضبوط سمجھی جانے والی این ایس اے منکی نے ٹوس جیت کر بھٹکل کی معروف ٹیم اسداللہ کو پہلے بلے بازی کی دعوت دی اور اسداللہ کی طرف سے اسجد حیدر نے بلہ سنبھالتے ہوئے منکی کے باؤلروں کی دھنائی شروع کردی انہوں نے صرف 12 گیندوں میں2 چوکوں اور 5 چھکوں کی  مددسے دھواں دار  41 رن اسکور کرڈالے دوسری طرف اطفان نے 7 گیندوں میں 2 چھکوں اور 1چوکے کی مدد سے   21 رن بناکر اسداللہ کو مضبوط پوزیشن میں پہنچانے میں اہم رول ادا کیا۔ این ایس اے منکی کی طرف سے گیند بازی میں  فیصل شیخ نے 20 رن دے کر 3 وکٹیں اور سلمان حسن باپو نے 14 رن دے کر 2 وکٹیں  حاصل کیں ۔ اس طرح اسداللہ نے مقررہ صرف دس اووروں میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 135 رنوں کا پہاڑ کھڑا کردیا۔

این ایس اے منکی نے جیت کے لئے درکار 136 رنوں کا پیچھا اسی برق رفتاری سے کرنے کی کوشش کی۔ بالخصوص حذیفہ قادرہ نے محض  33 گیندوں میں 88 رنوں کی شاندار پاری کھیلتے ہوئے ایک مرحلے میں اسداللہ کے کھلاڑیوں کو دن میں تارے دکھادئیے۔ انہوں نے اپنی تیز رفتار اننگز میں 12 چھکے لگائے۔ مگر ان کو دیگر کھلاڑیوں کا ساتھ نہ مل سکا جسکے نتیجے میں ان کی ٹیم اسداللہ سے صرف گیارہ رنوں سے پچھڑھ گئی۔ اسداللہ کے صفوان نے 13 رن دے کر 2 وکٹیں جبکہ اسجد حیدر  اور اطفان نے ایک ، ایک  وکٹ حاصل کی  ۔ اس طرح اسداللہ نے  فائنل مقابلہ 11 رنوں سے جیت لیا۔

شاندار کھیل کا مظاہرہ پیش کرنے میں کامیاب اسداللہ کو ٹورنامنٹ جیتنے پر 33٫333 روپیہ مع ٹرافی سے نوازا گیا۔ جبکہ ٹورنامنٹ میں دوسرا مقام پانے والی این ایس اے منکی کو17٫999 روپیہ مع ٹرافی دی گئی جس کے ساتھ ہی 20 فروری سے جاری ٹورنامنٹ کامیابی کے ساتھ اختتام کو پہنچا۔

اسداللہ کے اسجد حیدر کو اُن کی بہترین بلے بازی اور گیند بازی کے لئے مین آف دی میچ کے اعزاز سے نوازا گیا۔

ٹورنامنٹ میں  33 ٹیموں نے حصہ لیا تھا ۔ جس میں اسدااللہ نے سیمی فائنل میں نور اسپورٹس کو اور این ایس اے منکی نے آر ایس اے منکی کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی تھی۔ 

ٹورنامنٹ میں  این ایس اے منکی کے حذیفہ قادرہ نے  پانچ میچوں میں شاندار 291 رن بنائے جس کی بنیاد پر انہیں پلیئر آف دی ٹورنامنٹ کے  اعزاز سے نوازا گیا۔ این ایس اے منکی کے ہی سیف حاجیکا نے  پانچ میچوں میں 7 وکٹیں حاصل کرنے میں کامیاب رہے جس کی بنیاد پر انہیں بیسٹ باولر کے اعزاز سے نوازا گیا۔ الجامعہ کے صواف نے  چار میچوں میں  شاندار بلے بازی کرتے ہوئے تین نصف سنچریوں  سمیت 237  رن بنائے۔ جس کی بنیاد پر انہیں بیسٹ بیٹسمین کا خطاب دیا گیا۔  سوپر اسٹار کے عبدالباقی کو  فاسٹ ففٹی اور الفلاح کے احمد ڈاٹا نے تیز رفتار سنچری بنانے کا اعزاز حاصل کیا، اسی طرح  زیادہ چھکے لگانے والے بلے باز کا اعزاز منکی کے حذیفہ قادرہ نے حاصل کیا۔ مدینہ کے موسیٰ کو ایمرجنگ پلئیر اور بھٹکل کی ای سی بی ٹیم کو بیسٹ ڈسپلن ٹیم  کے اعزاز سے نوازا گیا ۔

فائنل تقریب کا آغاز میزیان موٹیا کی تلاوتِ کلام پاک سے ہوا۔ رافع گنگاولی نے مدینہ کا تعارف پیش کیا۔فائنل تقریب میں کینرا مسلم خلیج کونسل کے جنرل سکریٹری ابو احمد مختصر مہمان خصوصی کے طور پر تشریف فرما تھے۔  بھٹکل مسلم یوتھ فیڈریشن کے اسپورٹس سکریٹری طلحہ سمیت کافی دیگر ذمہ داران اور کھلاڑی بھی موجود تھے۔ بھٹکل ایم اے ایل سنیل نائک نے تقریب کی صدارت کی۔

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...

حیدرآباد نے آئی پی ایل کا سب سے بڑا اسکور بنایا ، ممبئی کو 31 رنز سے دی بری طرح شکست

آئی پی ایل 2024 کے 8ویں میچ میں سن رائزرز حیدرآباد نے ممبئی انڈینز کو 31 رنز سے شکست دے دی۔ میچ میں حیدرآباد نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں پر 277 رنز بنائے۔ جواب میں ممبئی کی ٹیم 20 اوورز میں 246/5 ​​رنز ہی بنا سکی۔ تلک ورما نے ممبئی کے لیے کافی دیر کوشش کی اور 64 رنز کی ...

آئی پی ایل 2024: دفاعی چمپئن چنئی نے جیت کے ساتھ کیا آغاز، بنگلورو کو 6 وکٹ سے ملی شکست

آج آئی پی ایل 2024 کا پہلا میچ دفاعی چمپئن چنئی سپرکنگز (سی ایس کے) اور رائل چیلنجرس بنگلور (آر سی بی) کے درمیان کھیلا گیا جس میں چنئی کو 6 وکٹ سے جیت ہاتھ لگی ہے۔ بنگلورو نے چنئی کے سامنے جیت کے لیے 174 رنوں کا ہدف رکھا تھا جسے اس نے 18.4 اوورس میں محض 4 وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ اس ...

ہندوستان نے پانچویں ٹیسٹ میں انگلینڈ کو اننگ اور 64 رن سے شکست ، سیریز پر 4-1 سے قبضہ

دھرم شالہ میں کھیلے جا رہے پانچویں ٹیسٹ میچ میں ہندوستان نے انگلینڈ کو اننگز اور 64 رنز سےشکست دی  ہے۔ اس طرح ہندوستان نے سیریز 4-1 سے جیت لی۔ ہندوستانی ٹیم نے میچ کے تیسرے دن انگلینڈ کو بڑی شکست دی۔ انگلینڈ کی ٹیم دوسری اننگز میں بھی بری طرح لڑکھڑا گئی۔ صرف جو روٹ ہی بلے سے کچھ ...

ہندوستان نے دوسرے ٹیسٹ میں انگلینڈ کو 106 رنوں سے دی شکست، سیریز 1-1 سے برابر

) ہندوستان نے پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ سے ملی شکست کا بدلہ آج وشاکھاٹنم میں لے کر سیریز کو 1-1 سے برابر کر دیا ہے۔ 5 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا ٹیسٹ ہندوستان نے 106 رنوں سے جیت لیا ہے۔ اس جیت کے ہیرو پلیئر آف دی میچ جسپریت بمراہ رہے جنھوں نے دونوں اننگ میں مجموعی طور پر 9 ...

کیپ ٹاؤن میں ہندوستان کی جنوبی افریقہ پر تاریخی فتح، میچ دوسرے ہی دن ختم، ٹیسٹ سیریز 1-1 سے برابر

ہندوستانی مینس کرکٹ ٹیم نے 2024 کا آغاز ایک شاندار اور ریکارڈ ساز جیت کے ساتھ کیا ہے۔ کیپ ٹاؤن کے نیولینڈس میں 3 جنوری سے شروع ہوا ٹیسٹ میچ 4 جنوری یعنی دوسرے دن ہی ختم ہو گیا۔ ہندوستان کو جیت کے لیے دوسری اننگ میں 79 رنوں کا ہدف ملا تھا جسے روہت بریگیڈ نے محض 3 وکٹ کے نقصان پر حاصل ...

جنوبی آفریقہ نے پہلے ٹیسٹ میں انڈیا کو دی ایک اننگ اور 32 رنوں سے شکست

جنوبی افریقہ کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ ہندوستانی ٹیم ایک اننگ اور 32 رنوں سے ہار گئی ہے۔ اس شرمناک شکست کا ذمہ دار ہندوستانی بلے باز اور گیندبازوں دونوں رہے، کیونکہ پہلی اننگ میں کسی طرح 245 رن کا اسکور بنانے کے بعد ہندوستانی ٹیم دوسری اننگ میں محض 131 رنوں پر ...