سرسی: نقلی دستاویزات کی بنیاد پر کاروں کی خریداری - بینکوں کو دیا گیا کروڑوں روپیوں کا دھوکہ

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 4th May 2024, 9:15 AM | ساحلی خبریں |

سرسی 4 / مئی (ایس او نیوز) موٹر گاڑیوں کی خریداری کے لئے فریب کاروں کی ایک ٹولی کے ذریعے نقلی دستاویزات کی بنیاد پر کروڑوں روپے قرضہ لینے اور پھر گاڑیاں نہ خریدتے ہوئے کےڈی سی سی بینک کے علاوہ کئی نیشنلائزڈ بینکوں کو دھوکہ دینے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔

 سرسی تعلقہ کی تین چار کو آپریٹیو سوسائٹیوں سے کروڑوں روپیوں کا موٹر وھیکل لون لینے کے بعد اسے کسی اور مقصد کے لئے خرچ کرنے کا معاملہ دو تین مہینے قبل منظر عام پر آیا جس سے معلوم ہوا کہ نوجوانوں کی ایک گینگ اس فراڈ میں شامل ہے جو گاڑیوں کی خریدی کے لئے لیا گیا قرضہ آن لائن گیم ، گوا کے جوا خانوں (کیسینو) اور دیگر عیاشیوں میں اڑانے کا کام کرتی ہے۔

اس دھوکہ باز گینگ کا طریقہ یہ رہا ہے کہ وہ کے ڈی سی سی بینک اور دیگر نیشنلائزڈ بینکوں میں جا کر موٹر گاڑی خریدنے کے لئے قرضہ کی مانگ رکھتے ہیں۔ بینک والے اس قرضے کے جو دستاویزات طلب کرتے ہیں اسے جعلی طور پر تیار کیا جاتا ہے ۔ ہبلی کے آدی شکتی شو روم کے نام سے بینک میں کھاتہ کھولا جاتا ہے۔ حقیقی طور پر ہبلی میں اس نام کا شو روم موجود ہی نہیں ہے ۔ پھر یہ لوگ نئی کار کا ایک فوٹو، کار کی ایک نقلی چابی اور دیگر نقلی دستاویزات بینک افسران کے پاس جمع کرواتے ہیں۔ 

 اسی طرح کے ڈی سی سی بینک والے سرسی، منچیکیری سمیت چار پانچ شاخوں سے نقلی دستاویزات کی بنیاد پر 28 موٹر کاروں کے لئے قرضہ منظور کروایا جاچکا ہے۔ پتہ چلا ہے کہ گاڑی کے لئے جاری کیے گئے قرضوں کے چیک ان جعلسازوں نے دوسری جگہوں سے کیش کروائے ہیں اور اس رقم کو کسی اور ہی مقصد کے لئے خرچ کیا ہے۔ 

 فراڈ کا یہ معاملہ صرف کے ڈی سی سی بینک تک محدود نہیں رہا ہے بلکہ کئی بڑے بینکوں سے بھی اسی طرز پر قرضہ حاصل کرکے دھوکہ دینے کے معلومات سامنے آئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق چار پانچ اہم بینکوں سے تقریباً 50 موٹر کاروں کے لئے قرضہ لیا گیا ہے۔ اس جعلساز گینگ نے بعض بے گناہ لوگوں کے نام پر بینک کھاتے کھلوا کر بینکوں سے رقم اڑائی ہے۔ 

 معلوم ہوا ہے کہ کے ڈی سی سی بینک کی منچیکیرے شاخ کے منیجر نے جب متعلقہ مقام پر پہنچ کر خریدی گئی کار کا عینی مشاہدہ کرنے کی کوشش کی تو فراڈ کا یہ پورا معاملہ روشنی میں آیا۔ سمجھا جاتا ہے کہ اس معاملے کے تعلق سے اسی ہفتے کے ڈی سی سی بینک کے منیجروں کی طرف سے سپرنٹنڈنٹ آف پولیس کے پاس شکایت درج کروائی جائے گی، اس کے بعد پولیس کی تحقیقات سے اس گینگ کی کارستانیوں کا خلاصہ سامنے آنے کی توقع ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل میں پینے کے پانی کے لئے آئے ہوئے فنڈ کا کیسے ہورہا ہے استعمال ؟ تعمیر شدہ ٹینک میں کیوں نہیں چڑھ رہا ہے پانی ؟

گزشتہ ایک دہائی کے دوران مختلف سرکاری اسکیموں کے تحت کروڑوں روپیوں  کا فنڈ موصول ہونے کے باوجود بھٹکل تعلقہ میں پینے کے پانی قلت کی وجہ سے عوام سخت دشواریوں کا سامنا کر رہے ہیں ۔

بھٹکل کڈوین کٹہ ندی میں غرق ہوکر دو لوگوں کی موت؛ گذشتہ تیس دنوں میں پیش آئی غرق ہوکر ہلاک ہونے کی تیسری واردات

بھٹکل کڈوین کٹہ ندی میں غرق ہوکر  ایک خاتون اور ایک لڑکا ہلاک ہوگیا جن کی شناخت  پاروتی شنکر نائک (39) اورسورج پانڈو نائک (17)  کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ پاروتی نائک کا شوہر  شنکر نائک بھٹکل میونسپالٹی  کا ورکر  بتایا گیا ہے۔

بھٹکل؛ پڑوسی ریاست کیرالہ میں بھٹکلی اسٹوڈینٹس کی نمایاں کامیابی

پڑوسی ریاست کیرالہ کے کالی کٹ میں  بھٹکل کی ایک طالبہ  خدیجہ افزا ء بنت  محمد امجد جعفر نے گریڈ 12 کے شعبہ سائنس میں  98 فیصد کے ساتھ شاندار کامیابی درج کی ہے۔ اس طالبہ نے ہندی میں سو میں سو مارکس، میتھس سائنس میں 120 میں  120 ،  فزیکس میں 120 میں 119 اورانگلش میں سو میں 99 مارکس حاصل کئے ...

اترا کنڑ ا ڈپٹی کمشنر نے نیشنل ہائی وے کام کو بروقت مکمل کرنے کی دی ہدایت؛ صرف 7.8 کلومیٹر کام باقی ہونے کا ہائی وے حکام نے کیا دعویٰ

 ضلع  اُترکنڑا  کی ڈپٹی کمشنر  گنگوبائی مانکر نے جب  ضلع سے گذرنے والے نیشنل ہائی وے فورلائن کے توسیعی کام  کو  بروقت مکمل کرنے  ہائی وے افسران کو  ہدایت دی تو افسران نے دعویٰ کیا کہ  ہائی وے کا صرف 7.8  کلومیٹر  کام ہی باقی رہ گیا ہے۔

بھٹکل: انجمن نور اسکول میں 19 مئی کو شروع ہورہا ہے آدھار کارڈ کیمپ؛ بھٹکل کے عوام اُٹھا سکتے ہیں فائدہ

بھٹکل کے چھ اسپورٹس سینٹروں پر مشتمل نور حلقہ کی جانب سے  مورخہ 19 مئی کو نورمسجد کے قریب واقع نور انجمن اسکول میں آدھار کارڈ کا میگا کیمپ منعقد کیا گیا ہے جہاں پہنچ کر  بھٹکل کے عوام  نیا  آدھار کارڈ بھی بنواسکتے ہیں، پرانے کارڈ کو درست کرنا ہے تو کرکشن بھی کرواسکتے ہیں، نام ...