بی جے پی اُمیدوار صرف مودی کے نام پرووٹ مانگ رہے ہیں،بھٹکل سمیت کرناٹک کی 20 سے زائد سیٹوں پرہماری جیت یقینی؛ کانگریس ترجمان کا بیان

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 2nd May 2024, 11:51 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل 2 مئی (ایس او نیوز)لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی اُمیدوار    ترقی کے نام پر یا حلقہ کے مسائل کو حل کرنے کے نام پر  عوام سے  ووٹ نہیں مانگ رہے ہیں    بلکہ مودی کے نام پر ووٹ مانگ رہے  ہیں۔ بی جے پی کے پاس ڈیولپمنٹ کا کوئی منصوبہ نہیں ہے،  وہ صرف ذات پات، ہندو مسلم منافرت اور جھوٹے اور نفرتی بیانات کے ذریعے  انتخابات جیتنے کی کوشش کررہی  ہے، لیکن اس بار ان کا یہ دائو چلنے والا نہیں ہے، اِس بار ان کا The End ہونے والا ہے۔ان باتوں کا اظہارکانگریس کے ترجمان،  کرناٹکا پردیش کانگریس کمیٹی  کے نائب صدر اور لوک سبھا انتخابات کے لئے ساحلی کرناٹکا کے انچارج ایون ڈیسوزا نے کیا۔

بھٹکل کانگریس دفتر میں اخبارنویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے ایون ڈیسوزا نے بتایا کہ تینوں ساحلی اضلاع دکشن کنڑا، اُڈپی اور اُترکنڑا میں الیکشن کی ذمہ داری ان کی ہے، جس میں سے دکشن کنڑا اور اُڈپی میں انتخابی کاروائی مکمل ہوچکی ہے اور کانگریس دونوں اضلاع میں جیت درج کررہی ہے۔ ضلع اُترکنڑا میں 7 مئی کو انتخابات ہوں گے اور یہاں جیت درج کرنے کے لئے ہم پوری تیاری کررہے ہیں۔ ایون ڈیسوزا نے بتایا کہ اُترکنڑا میں بھی ہم بڑی جیت درج کرنے جارہے ہیں، یلاپور میں بی جے پی  لیڈران کانگریس کی حمایت کررہے  ہیں۔ ڈیسوزا نے بتایا کہ کرناٹک میں ہم پوری قوت سے الیکشن کے میدان میں اُترے ہیں، گذشتہ انتخابات میں کرناٹک کی 28 سیٹوں میں  بی جے پی نے 25  میں جیت درج کی تھی ،جبکہ جے ڈی ایس اور  آزاد اُمیدوار کے بی جے پی میں شامل ہونے کے بعد  اُن کے پاس 27 اراکین پارلیمان  ہیں، لیکن اِس بار  کے انتخابات میں    کانگریس زبردست  فائٹ بیک کررہی ہے  اور ہم   28  میں سے  20 سے  زائد سیٹوں پر جیت درج کرنے جارہے ہیں۔

ڈیسوزا نے بتایا کہ بی جے پی نے اپنے دور اقتدار میں کوئی ترقیاتی کام نہیں کیا،  پچھلے تیس سالوں سے ضلع اُترکنڑا    پچھڑا ہوا ہے، بی جے پی کے پاس ضلع میں کوئی ترقیاتی  منصوبہ نہیں ہے، میڈیکل کالج، ملٹی اسپیشلٹی ہسپتال، جنگلات کا مسئلہ اور سیاحت کی  ترقی  کا کوئی پلان  نہیں ہے، لیکن یقین کیجئے اُترکنڑا میں کانگریس اُمیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر کی جیت کے ساتھ ہی یہاں ترقی کا مرحلہ شروع ہوجائے گا۔  یہاں کے ایم پی نے مرکز سے  اُترکنڑا  کے لئے  کوئی پروجکٹ نہیں لایا، یہی وجہ ہے کہ یہاں کے نوجوانوں کے لئے روزگار کے مواقع لانے میں بھی بی جے پی ناکام رہی، ضلع کی ترقی پر توجہ دینے کے بجائے بی جے پی نے یہاں ہمیشہ مذہب اور ذات پات کے نام پر ہی سیاست کی ہے اور نفرتی بھاشنوں  کو لے کر ہی  عوام سے ووٹ مانگا گیا ہے۔ لیکن اب وقت آٓگیا ہے کہ  ضلع کی ترقی پر توجہ دی جائے۔ ایون ڈیسوزا کے مطابق اگر بی جے پی  لیڈران  سے کہا جاتا ہے کہ وہ ریاست کے لوگوں کے سامنے آکر بحث کریں  اور بتائیں کہ انہوں نے اس ریاست کی ترقی کے لئے کیا کیا ہے تو کوئی اس چیلنج کو  قبول کرنے تیار نہیں ہے۔

اس موقع پر بھٹکل بلاک کانگریس صدر وینکٹیش نائک، راما موگیر، سریش نائک وغیرہ موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

اترا کنڑ ا ڈپٹی کمشنر نے نیشنل ہائی وے کام کو بروقت مکمل کرنے کی دی ہدایت؛ صرف 7.8 کلومیٹر کام باقی ہونے کا ہائی وے حکام نے کیا دعویٰ

 ضلع  اُترکنڑا  کی ڈپٹی کمشنر  گنگوبائی مانکر نے جب  ضلع سے گذرنے والے نیشنل ہائی وے فورلائن کے توسیعی کام  کو  بروقت مکمل کرنے  ہائی وے افسران کو  ہدایت دی تو افسران نے دعویٰ کیا کہ  ہائی وے کا صرف 7.8  کلومیٹر  کام ہی باقی رہ گیا ہے۔

بھٹکل: انجمن نور اسکول میں 19 مئی کو شروع ہورہا ہے آدھار کارڈ کیمپ؛ بھٹکل کے عوام اُٹھا سکتے ہیں فائدہ

بھٹکل کے چھ اسپورٹس سینٹروں پر مشتمل نور حلقہ کی جانب سے  مورخہ 19 مئی کو نورمسجد کے قریب واقع نور انجمن اسکول میں آدھار کارڈ کا میگا کیمپ منعقد کیا گیا ہے جہاں پہنچ کر  بھٹکل کے عوام  نیا  آدھار کارڈ بھی بنواسکتے ہیں، پرانے کارڈ کو درست کرنا ہے تو کرکشن بھی کرواسکتے ہیں، نام ...

چکمگلورو میں چلتی بس میں لگی آگ 

شیموگہ سے میسورو کی طرف جا رہی کے ایس آر ٹی سی کی آئیراوتی بس میں اچانک آگ لگنے سے پوری بس جل کر خاکستر ہوگئی ۔ ڈرائیور کی پھرتی اور مستعدی کی وجہ سے کسی بھی مسافر کو کوئی نقصان نہیں پہنچا ۔