دنیا کی سب سے بڑی کورونا ٹیسٹنگ لیب ہندوستان میں ہوگی تیار

Source: S.O. News Service | Published on 29th May 2020, 8:23 PM | ملکی خبریں | عالمی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

ممبئی،29؍مئی(ایس او نیوز؍ایجنسی)انڈین ٹیکنالوجی انسٹی ٹیوٹ (آئی آئی ٹی) کے سابق طالب علموں نے کورونا وبا (كووڈ -19) کے متاثرین کی جانچ کے لئے دنیا کی سب سے بڑی ٹیسٹنگ لیب تیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ آئی آئی ٹی ایلومنائی کونسل نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ وہ ممبئی میں کورونا کے ٹیسٹ کے لئے ایک میگا لیب بنائے گی جس کے ذریعہ ہر ماہ ایک کروڑ لوگوں کا ٹیسٹ کیا جاسکے گا۔

کونسل کے صدر روی شرما نے یہاں ایک بیان میں کہا کہ دنیا میں کورونا کا ٹیکہ تیار کرنے کی کوششیں جاری ہیں لیکن کونسل نے وائرس کے ماہرین سے رابطہ کرکے یہ فیصلہ کیا ہے کہ ممبئی میں ایک بہت بڑی لیب بنائی جائے۔ اس کے لئے گلوبل پارٹنرس کی تلاش اور انہیں مدعو کیا جا رہا ہے۔

آئی آئی ٹی کے تقریباً ایک ہزار سابق طالب علم دنیا بھر میں اپنی سطح پر کوششیں کرکے اس خاص پروجیکٹ کو پورا کرنے میں مصروف ہیں۔ اس لیب میں روبوٹ ٹیکنالوجی کااستعمال کیا جائے گا اور دیگر متعدی امراض کی جانچ بھی ہوگی۔ اس میں مستقبل میں ہر ماہ دس کروڑ لوگوں کے ٹیسٹ کی سہولت ہوگی۔

ایک نظر اس پر بھی

کانپور انکاؤنٹر: وکاس دوبے کادوست گرفتار، کہا تھانے سے فون آنے کے بعدہوئی واردات

کانپور میں 8 پولیس اہلکاروں کے قتل کے معاملے میں پولیس کو بڑی کامیابی ملی ہے۔ قتل کیس کے مرکزی ملزم گینگسٹر وکاس دوبے کے ایک انعامی ساتھی کوکلیان پور میں تصادم کے بعد پولیس نے گرفتار کرلیا۔

کورونا سے متاثرہ لوگوں کو بھٹکل ویمن سینٹر کیا گیا شفٹ؛ مزید بستروں کی ہوگی ضرورت

بھٹکل ویمن سینٹر کو کوویڈ۔19 سینٹر میں منتقل کرنے کے بعد  آج اتوار کو بھٹکل سرکاری اسپتال سے تمام کورونا سے متاثرہ لوگوں کو منتقل کیا گیا۔ اس موقع پر قومی سماجی ادارہ مجلس اصلاح و تنظیم  بھٹکل کی جانب سے محمد صادق مٹا  موجود تھے۔ انہوں نے بتایا کہ کل سنیچر رات کو سونارکیری ...

مینگلور کے قریب بنٹوال میں مکانوں پر پہاڑی کھسک گئی؛ دو معصوم جاں بحق

گذشتہ دس دنوں سے جاری موسلادھار بارش کے دوران آج اتوار کو  قریبی علاقہ بنٹوال کے بنگلاگُڈے میں  ایک پہاڑی کھسک کر تین   مکانوں پر گرنے سے تینوں  مکان زمین بوس ہوگئے  بتایا گیا ہے کہ دوپہر کو جس وقت یہ حادثہ پیش آیا،  ایک مکان میں دو  بچے آرام کررہے تھے، مکان  گرنے سے دونوں ...

آج 16 پوزیٹیو آنے والوں میں تین دبئی سے اور آٹھ وجے واڑہ سے لوٹے لوگ شامل

بھٹکل کے آج جن 16 لوگوں کی رپورٹ کورونا  پوزیٹیو آئی ہے، اُن میں سے تین لوگ دبئی سے آئے ہوئے لوگ ہیں، آٹھ لوگ وجئے واڑہ ،  تین لوگ  اُترپردیش  اور مہاراشٹرا سے لوٹا ہوا ایک شخص بھی آج کی لسٹ میں شامل ہیں۔