ریاض پر حوثیوں کا بیلسٹک میزائل حملہ قابل مذمت ہے: ماکروں

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 10th November 2017, 4:46 PM | خلیجی خبریں | عالمی خبریں |

فرانسیسی صدر ماکروں کی غیر علانیہ دورے پر سعودی عرب آمد، ولی عہد سے ملاقات
پیرس10نومبر (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)فرانسیسی صدر عمانو ایل ماکروں جعمرات کی شب متحدہ عرب امارات کا دورہ مکمل کرنے کے بعد غیر علانیہ طور پر سعودی عرب پہنچ گئے جہاں انہوں نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کی۔ سعودی پریس ایجنسی کے مطابق شہزادہ محمد نے فرانسیسی مہمان صدر کو ہوائی اڈے پر خوش آمدید کہا۔صدر ماکروں نے بتایا کہ انہوں نے یمن کے حوثیوں کی جانب سعودی دارلحکومت ریاض کو نشانہ بنانے کی اطلاعات اور ایران سے متعلق معاملات پر تبادلہ خیال کے لئے جمعرات کی صبح ہی سعودی عرب آنے کا پروگرام بنایا۔ انھوں نے حملے کا ذمہ دار ایران کو قرار دیتے ہوئے کہا اگرچہ میں نے 2015ء کو تہران اور عالمی طاقتوں کے درمیان طے پانے والے نیوکلیئر معاہدے کی حمایت کی تھی لیکن اب میں سمجھتا ہوں کہ ایران کے میزائل پروگرام سے متعلق ایک نیا معاہدہ کیا جانا چاہئے۔دبئی میں فرانسیسی سکول میں نیوز کانفرنس کے موقع پر مسٹر ماکروں نے بتایا کہ یمن سے دارلحکومت ریاض پر داغا جانے والا میزائل بادی النظر میں ایرانی تھا، جس سے ان کے )میزائل( پروگرام کی طاقت کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔ایران کے سرکاری ذرائع ابلاغ نے اگرچہ اس تبصرے کو فورا نشر نہیں کیا، تاہم بعد ازاں حوثیوں کی حمایت کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے ان باغیوں کو براہ راست مسلح کرنے سے انکار کیا۔ہفتے کی شب داغا جانے والا بیلسٹک میزائل ریاض کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کے قریب سعودی ایئر ڈیفنس نے مار گرایا تھا۔ پیر کی صبح سعودی عرب نے ایران کو خبردار کیا تھا کہ میزائل حملے کو ‘جنگی اقدام سمجھا جا سکتا ہے’۔فرانسیسی صدر نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ خطے کے استحکام کو یقینی بنانے اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہم سعودی عرب کے ساتھ مل کر کام کریں۔سعودی عرب آمد سے قبل انھوں نے ابو ظہبی میں فرانسیسی نیوی کے دستوں کے ساتھ نیول بیس پر ملاقات کی۔ متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابْوظہبی کے قریب پورٹ زید پر فرانسیسی نیول بیس IMFEAU واقع ہے۔ فرانسیسی حکومت نے یہ بحری فوجی مرکز سن 2009 میں قائم کیا تھا۔فرانسیسی سیلرز سے خطاب کرتے ہوئے صدر ماکروں نے اس بیس کو دہشت گرد تنظیم ’اسلامک اسٹیٹ‘ کے خلاف جاری عسکری کارروائیوں میں انتہائی اہم قرار دیا ہے۔فرانسیسی صدر کا کہنا ہے کہ بظاہر شام اورعراق میں دہشت گرد تنظیم ’اسلامک اسٹیٹ‘ کو حالیہ مہینوں کے دوران مختلف مقامات پر مسلسل شکست کا سامنا رہا ہے لیکن ابھی بھی جہادی برسرپیکار ہیں۔ عمانو ایل ماکروں نے اس تناظر میں مزید کہا کہ جہادیوں کے خلاف مسلح جد و جہد اور جنگ جاری رکھی جائے گی۔

پورٹ زید کے نیول بیس پر فرانسیسی صدر نے کہا کہ اسلامک اسٹیٹ کو اْس کے خودساختہ دارالخلافہ الرقہ میں شکست دی جا چکی ہے اور بہت جلد سارے عراق اور شام میں اس جہادی تنظیم کو مکمل شکست سے دوچار کر دیا جائے گا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ کئی سالوں سے قائم مسلح عسکری گروپوں کے خلاف عسکری جد و جہد جاری رکھی جائے گی۔ انہوں نے واضح کیا کہ دہشت گرد گروپوں کے ساتھ نمٹنے سے ہی اس خطے کی ترقی اور مسائل کا حل ممکن ہے۔اپنے اس دورے کے دوران فرانسیسی صدر نے خطے میں فرانس کے عسکری کردار اور تعاون کو عمومی طور پر مگر متحدہ عرب امارات کے ساتھ خاص طور پر اہم قرار دیا۔ متحدہ عرب امارات میں قائم ایک اور فوجی بیس الظفرہ پر بھی فرانسیسی فوجی متعین ہیں۔ الظفرہ بیس پر پانچ ہزار امریکی فوجی بھی مقیم ہیں۔عمانو ایل ماکروں متحدہ عرب امارات میں مشہور آرٹ میوزیم لْوور کی ابو ظہبی شاخ کے افتتاح کے موقع پر وہاں گئے ہیں۔ فرانسیسی صدر نے لْوور ابوظہبی کو تہذیبوں کا سنگم قرار دیا۔ بنیادی لْوورآرٹ میوزیم فرانسیسی دارالحکومت پیرس میں واقع ہے۔ ابوظہبی کی حکومت لوور نام استعمال کرنے پر 525 ملین ڈالر اگلے تیس برسوں تک ادا کرتی رہے گی۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل کا کھلاڑی ابوظبی انڈر۔16 کرکٹ ٹیم میں منتخب؛

بھٹکل کے معروف اور مایہ ناز بلے بازاور کوسموس اسپورٹس سینٹر کے سابق کپتان ارشد گنگاولی کے فرزند ارمان گنگاولی کو ابوظبی انڈر۔ 16 کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو جلد منعقد ہونے والے انڈر 16  ایمریٹس کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

ووٹنگ کے لئے خلیجی ممالک سے لوٹ آئے تیس ہزار سے زائد ملیالیس ؛ گلف کی مختلف جماعتوں پر لگی ہیں بھٹکل اور اُترکنڑا کے ووٹروں کی نگاہیں

ملک میں لوک سبھا کے  دوسرے مرحلہ  کے  انتخابات  جمعہ  26 اپریل کو ہونے والے ہیں ، جس میں  پڑوسی ضلع اُڈپی، مینگلور اور پڑوسی ریاست کیرالہ شامل ہیں۔ مگر اس بار  مودی حکومت سے ناراض   اور ملک میں جمہوری کو اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے  کیرالہ کے تیس ہزار افراد صرف ووٹنگ کےلئے ...

قطر میں بھٹکل مسلم جماعت کی خوبصورت عید ملن تقریب

بھٹکل مسلم جماعت کی طرف سے حسب سابق۲ شوال  مطابق ١١ اپریل  بروز جمعرات قطر کے مختلف علاقوں میں رہائش پذیر بھٹکلی احباب کے لئے عید ملن کے نام سے ایک گیٹ ٹوگیدر تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں بچوں نے اپنی گوناگو صلاحیتوں کا مظاہرہ پیش کرتے ہوئے شریک حاضرین سے داد و تحسین حاصل ...

متحدہ عرب امارات میں شدید بارش؛ نظام زندگی مفلوج، عمان میں 18 افراد جاں بحق

  متحدہ عرب امارات (یو اے ای) اور اس کے گردونواح میں منگل کو طوفانی بارش ہوئی۔ صورتحال ایسی ہو گئی کہ متحدہ عرب امارات میں ہر طرف پانی ہی پانی نظر آیا۔ سیلاب کے باعث کئی شہر جام ہو گئے۔ وہیں، پڑوسی ملک عمان میں شدید بارشوں سے آنے والے سیلاب کے باعث 18 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

عمان میں سیلاب سے تباہی، 13 افراد جاں بحق، لاپتہ لوگوں کی تلاش جاری

مشرق وسطیٰ کے شہر عمان میں اس وقت سیلاب نے زبردست تباہی مچا رکھی ہے۔ اتوار سے ہی عمان میں سیلاب کا قہر دیکھنے کو مل رہا ہے اور پیر کے روز بھی موسلادھار بارش کی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔ موصولہ اطلاع کے مطابق اب تک اس سیلاب نے 13 لوگوں کی جان لے لی ہے اور کئی دیگر لاپتہ ہیں جن کی تلاش ...

سعودی عربیہ میں روڈ ایکسڈینٹ کے کیس میں پھنسا ہے بھٹکل کا ایک نوجوان؛ بھٹکل کمیونٹی جدہ اور بھٹکل مسلم خلیج کونسل سے مدد کی اپیل

  بھٹکل بیلنی کا ایک  28 سالہ نوجوان محمد خالد ابن محمد جعفر گذشتہ چار سال سے   سعودی عربیہ کے   تيماء  میں معمولی  روڈ ایکسیڈنٹ کے   ایک کیس میں بری طرح پھنس گیا ہے اور عدالت نے اُس پر 34500 ریال (قریب سات لاکھ ہندوستانی رقم ) کا جرمانہ عائد کیا ہے۔ نوجوان کا کہنا ہے کہ اُس کی ...

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔