ہوناور میں لاپتہ نوجوان کی نعش پائی جانے کے بعد حالات تشویشناک؛ کئی سواریوں پر پتھرائو؛ اقلیتوں میں خوف وہراس؛ پولس کا سخت بندوبست

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 8th December 2017, 6:38 PM | ساحلی خبریں | ریاستی خبریں |

بھٹکل 8/ڈسمبر (ایس او نیوز) پڑوسی تعلقہ ہوناور میں آج صبح ایک لاپتہ نوجوان کی نعش قریبی تالاب سے برآمد ہونے کے بعد ہوناور میں حالات تشویشناک رُخ اختیار کرگئے ہیں، جس کے ساتھ مسلمان محسوس کررہے ہیں کہ  اس واقعے کے بعدشدت پسند تنظیموں کے کارکنوں کو حالات خراب کرنے کا  بہترین موقع ہاتھ آگیا ہے۔ تالاب میں ملی نعش کی شناخت  پریش میستا  (21) کی حیثیت سے کی گئی ہے جو ہوناور تعلقہ کے اُدیم نگر   کا رہنے والا تھا۔  

ہوناور میں غیر مسلم نوجوان کی لاش برآمد ہونے  کی اطلاع پل بھر میں پورے ضلع میں  جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی، جس کے ساتھ ہی ہوناور میں حالات جو پہلے ہی کشیدہ تھے، تشویشناک ہوگئے۔  بدھ کی شب کو ٹمپو پر پتھرائو کی وارداتوں کےبعد جمعرات کو یہاں بند منایا گیا تھا، مگر آج جمعہ  لاش ملنے کے بعد  بند آگے بڑھایا گیا۔ جس کے ساتھ ہی پورے علاقہ میں خوف وہراس کی لہر پائی گئی۔ 

بتایا گیا ہے کہ لاش ملنے کی اطلاع کے ساتھ  ہی ہوناور کے قصبوں میں جہاں مسلمان  آباد ہیں،   خوف و ہراس  میں مبتلا ہوگئے ہیں، بتایا گیا ہے کہ اس واقعے کے بعد ہوناور سے ہیرانگڈی اور قریبی دیہاتوں میں گذرنے کے دوران کئی سواریوں پر پتھرائو کیا گیا ہے، بائک پر جانے والوں کو روک کر اُن پر حملہ کئے جانے کی بھی خبریں موصول ہوئی ہیں۔  ذرائع کی مانیں تو ان حملوں میں نورالدین ،  بھنڈاری  محمد غوث اور مقبول مختصر نامی نوجوانوں  کو شدید چوٹیں آئی ہیں  مگر یہ شرپسندوں کے ہاتھوں  سے بچ کر قریبی دیہات ولکی تک پہنچنے  میں کامیاب ہوگئے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ  ان میں سے دو کو   ہاڈین بال  اور تیسرے کو آرولّی گھاٹ پر حملہ کیا گیا، ان میں سے دو لوگوں نے اپنی اپنی بائکوں کو متعلقہ مقام پر ہی چھوڑ کر بھاک نکلے اور  ولکی میں جاکر پناہ لی جبکہ تیسرا مقبول نامی نوجوان ہوناور فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ سننے میں آیا ہے کہ ان تینوں کی بائکوں کو  شرپسندوں نے یا تو  نذر آتش کردیا ہے یا پھر شدید نقصان پہنچایا ہے۔

ہوناورمیں حالات خراب ہونے کے بعد کئی ایک مسلم ذمہ داران  نے مجلس اصلاح و تنظیم بھٹکل سے رابطہ کرکے تعائون کی درخواست کی ہے۔ جس کے بعد تنظیم کے نائب صدر جناب عنایت اللہ شاہ بندری اور جنرل سکریٹری محی الدین الطاف کھروری نے ضلع کے سپرنٹنڈنٹ آف پولس ، ضلع کے  ڈپٹی کمشنر اور ضلعی انچارج وزیر آر وی دیش پانڈے سے رابطہ کرتے ہوئے  مسلمانوں کو تحفظ فراہم کرنے کی درخواست کی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ ہوناور کے  مختلف قصبوں میں اب  پولس سکوریٹی بڑھادی گئی ہے۔ ضلع کے ایس پی سمیت ویسٹرن رینج انسپکٹر جنرل آف پولس ہیمنت نمبالکربھی اس وقت خود ہوناور پہنچ گئے  ہیں اور حالات پرگہری نظر رکھی ہے۔جمعہ کی شام کو یہاں سی آر پی ایف کے جونواں نے راستوں پر مارچ بھی کیا ہے اور عوام کو  پیغام دیا ہے کہ  اُنہیں ڈرنے  کی ضرورت نہیں ہے۔

اس دوران پتہ چلا ہے کہ  تالاب سے برآمد ہونے والی  پریش میستا کی  لاش پر کسی بھی قسم کے کوئی نشان نہیں  پائے گئے ہیں ، جس سے اندازہ لگایا جارہا ہے کہ بدھ کی شب کو جب  گڑبڑ ہوئی تھی تو غالباً  بھاگنے کے دوران وہ قریبی تالاب میں گر گیا ہوگا ، جس سے اُس کی موت واقع ہوگئی۔ اس تعلق سے ضلع اُترکنڑا کے ڈپٹی کمشنر ایس ایس نکھول نے ساحل آن لائن سے فون پر گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ لاش کا پوسٹ مارٹم کیا جاچکا ہے،  اور کیمیکل کے سیمپل لئے گئے ہیں، جب تک رپورٹ نہیں ملے گی، وہ کچھ بھی کہنے کے موقف میں نہیں ہیں۔ جب اُن سے لاش پر  کسی بھی قسم کے زخموں کے نشانات نہ ہونے کے تعلق سے پوچھا گیا تو انہوں نے اسی بات کو دہرایا کہ موت کیسے واقع ہوئی، اس بات کا جواب  وہ  لاش کا پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد ہی   دے سکتے ہیں۔

خیال رہے کہ بدھ کی شب قریب نو بجے  ہوناور ٹمپو اسٹائنڈ  پر پارک کی گئی ٹمپو اور بس اسٹائنڈ کے قریب واقع دکانوں اور ہوٹلوں میں پتھرائو کے بعد یہاں حالات کشیدہ ہوگئے تھے، جس کے بعد  پولس نے 29 مسلمانوں سمیت  41 لوگوں کو گرفتار کرلیا تھا۔

ویسے تو ہوناور میں  حالات پر قابو پالیا گیا ہے، مگر عوام بالخصوص اقلیتوں میں خوف و دہشت  پائی جارہی ہے۔

واضح رہے کہ ریاست کرناٹک میں آئندہ کچھ ہی ماہ میں انتخابات ہونے والے ہیں، جس کو دیکھتے ہوئے  شرپسندوں کی طرف سے ریاست کے مختلف علاقوں میں حالات  کو خراب کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔ چنداورکے بعد اب ہوناور میں ہوئے حالات کو بھی اسی تناظر میں دیکھاجارہا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

لوک سبھا انتخابات جیتنے کے بعد اتی کرم داروں کا مسئلہ حل کرنا اور کمٹہ میں سوپر اسپیشالٹی اسپتال قائم کرنا میری اولین ترجیح؛ ڈاکٹر انجلی نمبالکر

اُترکنڑا لوک سبھا حلقہ  کا سب سے بڑا اور سنگین مسئلہ اتی کرم کا ہے، یہاں کے زیادہ ترعلاقے جنگلات سے گھرے ہوئے  ہیں اوربہت زیادہ لوگ جنگلاتی زمین کو اتی کرم کرکے رہنے پر مجبورہیں، یہاں کے لوگ اگر مجھے اپنا ووٹ دے کر پارلیمنٹ بھیجتے ہیں تو میری اولین ترجیح اس مسئلہ کو حل کرنا ...

بھٹکل واطراف بھٹکل والوں کے لئے خوش خبری؛ دیرہ دبئی میں حیدرآباد ہاوس ریسٹورینٹ کا افتتاح

حیدرآبادی کھانے بالخصوص حیدرآبادی بریانی دنیا بھر میں مشہور ہے اور گلف سمیت دبئی میں لوگ اکثر حیدرآبادی کھانوں کا مزہ لینے حیدرآبادی ریسٹورینٹ کی تلاش میں رہتے ہیں،  لیکن اب دبئی میں رہائش پذیر بھٹکل اور اطراف بھٹکل والوں کے لئے خوش خبری یہ ہے کہ بھٹکل والوں کی ملکیت میں ...

بی جے پی نے بیف ایکسپورٹ کمپنی سمیت پاکستانی ایجنسی سے بھی لیا ہے چندہ ؛ بھٹکل میں کانگریس کی پریس کانفرنس

گئو کشی کی مخالفت اور مویشیوں کی سپلائی کے دوران غریب مسلمانوں اور دلتوں پر حملہ کرنے اور کئی ایک کو موت کے گھاٹ اُتارنے والے نام نہاد گئورکھشکوں کی حمایت کرنے والی بی جے پی پر کانگریس نے الزام لگایا ہے کہ بی جے پی نے الیکٹورل بونڈ کے ذریعے بیف ایکسپورٹ کرنے والی کمپنی سے ...

سرسی: نقلی دستاویزات کی بنیاد پر کاروں کی خریداری - بینکوں کو دیا گیا کروڑوں روپیوں کا دھوکہ

موٹر گاڑیوں کی خریداری کے لئے فریب کاروں کی ایک ٹولی کے ذریعے نقلی دستاویزات کی بنیاد پر کروڑوں روپئے قرضہ لینے اور پھر گاڑیاں نہ خریدتے ہوئے کےڈی سی سی بینک کے علاوہ کئی نیشنلائزڈ بینکوں کو دھوکہ دینے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔

منڈگوڈ میں سدارامیا نے کہا : بی جے پی جھوٹ کا کارخانہ اور مودی جھوٹوں کے سردار

منڈگوڈ میں کانگریس کی طرف سے منعقدہ پرجا دھونی - ۲ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سدا رامیا نے بی جے پی اور وزیر اعظم نریندرا مودی پر تیکھے وار کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی جھوٹ کا کارخانہ تو وزیر اعظم مودی جھوٹوں کے سردار ہیں ۔ جھوٹ ہی ان کا خاندانی بھگوان ہے اس لئے ان پر اعتبار ...

ہاسن جنسی اسکینڈل معاملے میں جے ڈی (ایس) لیڈر ایچ ڈی ریونّا عدالت کی جانب سے عبوری ضمانت مسترد ہونے کے بعد گرفتار

  سابق وزیر اعظم اور  جے ڈی (ایس) سپریمو ایچ ڈی دیوے گوڑا کے فرزند اور ہولے نرسی پور کے جنتادل ّ(ایس) رکن اسمبلی  ایچ ڈی ریونّا   کو  خصوصی تحقیقاتی ٹیم (ایس آئی ٹی) نے   پدمنابھ نگر میں واقع دیوے گوڈا کے  مکان  سے ہفتہ کی شام  حراست میں لے لیا ہے۔ ان کے خلاف  جنسی ہراسانی اور ...

پرجول ریونّا سیکس اسکینڈل: متاثرہ خواتین کے لیے فکر مند راہل گاندھی نے وزیر اعلیٰ سدارمیا کو لکھا خط

پرجول ریونّا سیکس اسکینڈل نے کرناٹک کی سیاست زوردار ہلچل پیدا کر دی ہے۔ کئی خواتین سے جنسی استحصال کے الزامات کا سامنا کر رہے سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا کے پوتے پرجول ریونّا کی مشکلات دن بہ دن بڑھتی جا رہی ہے۔ اب اس معاملے میں کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے کرناٹک کے وزیر ...

’جاؤ پھانسی لگا لو‘ کہہ دینے کو خودکشی کے لیے اکسانا قرار نہیں دیا جا سکتا: کرناٹک ہائی کورٹ

کرناٹک ہائی کورٹ نے خودکشی کے ایک معاملے میں اہم فیصلہ دیا ہے۔ عدالت نے کہا کہ کسی نے اگر کسی کو کہہ دیا کہ جاؤ پھانسی لگالو، اس کے صرف اتنا کہہ دینے کو خودکشی کے لیے اکسانے کے زمرے میں نہیں رکھا جا سکتا ہے۔ یہ فیصلہ جسٹس ایم ناگ پرسنّا کی عدالت نے قابل اعتراض بیانات پر مشتمل ...

پرجول سیکس معاملہ کو لے کر ششی تھرور نے کہا؛ اس کی بازگشت ملک بھر میں سنائی دے گی، بی جے پی کو صفائی دینا ہوگامشکل

کانگریس کے سینئر لیڈر ششی تھرور نے کہا ہے کہ جنتا دل (ایس) کے رکن پارلیمنٹ پرجول ریونا کے حق میں مہم چلانے کے بعد بی جے پی کے لیے وضاحت دینا مشکل ہو جائے گا اور اس 'سیکس سکینڈل' کی بازگشت نہ صرف کرناٹک بلکہ لوک سبھا میں بھی ہوگی۔ انتخابات کے باقی مراحل پورے ملک میں سنائے جائیں گے۔

کرناٹک: پرجول ریونّا سیکس اسکینڈل معاملہ میں اب ایچ ڈی ریونّا کے خلاف بھی درج ہوئی ایف آئی آر، عصمت دری اور اغوا کا الزام

کرناٹک سیکس اسکینڈل معاملے میں سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیو ے گوڑا کے بیٹے رکن اسمبلی ایچ ڈی ریونّا کے خلاف کرناٹک پولیس نے عصمت دری اور اغوا کی ایف آئی آر درج کی ہے۔ متاثرہ خواتین میں سے ایک کے بیٹے نے پولیس میں اپنی ماں کے اغوا کی شکایت درج کرائی ہے جس کے بعد ایچ ڈی ریونّا کے ...