لوک سبھا انتخابات جیتنے کے بعد اتی کرم داروں کا مسئلہ حل کرنا اور کمٹہ میں سوپر اسپیشالٹی اسپتال قائم کرنا میری اولین ترجیح؛ ڈاکٹر انجلی نمبالکر

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 5th May 2024, 1:18 AM | ساحلی خبریں |

بھٹکل 5 مئی (ایس او نیوز)اُترکنڑا لوک سبھا حلقہ  کا سب سے بڑا اور سنگین مسئلہ اتی کرم کا ہے، یہاں کے زیادہ ترعلاقے جنگلات سے گھرے ہوئے  ہیں اوربہت زیادہ لوگ جنگلاتی زمین کو اتی کرم کرکے رہنے پر مجبورہیں، یہاں کے لوگ اگر مجھے اپنا ووٹ دے کر پارلیمنٹ بھیجتے ہیں تو میری اولین ترجیح اس مسئلہ کو حل کرنا ہوگی۔ ان باتوں کا اظہار اُترکنڑا لوک سبھا حلقہ کی کانگریسی اُمیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے کیا۔ ساحل آن لائن سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا  کہ اتی کرم داروں کے ایک لاکھ پچیس ہزار درخواستیں پینڈنگ پڑی ہوئی ہیں اور اس مسئلہ کی جلد یکسوئی ضروری ہے، میں چاہوں گی کہ پارلیمنٹ کے پہلے سیشن میں ہی میں اس مسئلہ کو اُٹھاوں گی۔

 ضلع میں چونکہ ایک بھی  سوپر اسپیشالٹی اسپتال نہیں ہیں اور ایمرجنسی کی صورت میں لوگوں کو اُڈپی، منی پال اور مینگلور سمیت گوا اور ہبلی اسپتالوں میں جانا پڑتا ہے،  اس لحاظ سے میر ی اولین ترجیحات میں  کمٹہ میں ایک سوپراسپیشالٹی اسپتال قائم کرنا  بھی ہے۔ نمبالکر نے بتایا کہ کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے بھی کمٹہ میں  انتخابی پرچار کے دوران اس بات کا وعدہ کیا ہے کہ  کمٹہ میں ایک سوپر اسپشالٹی اسپتال قائم کرکے دیں گے۔ اس لئے مجھے اُمید ہے کہ کمٹہ چونکہ ضلع کے درمیان واقع ہے اس لئے یہاں اسپتال کے قیام سے پورے ضلع کےعوام مستفید ہوسکیں گے۔

ڈاکٹر نمبالکر نے کہا کہ اس کے ساتھ ہی ضلع کے دیگر مسائل کی طرف بھی میں توجہ دوں گی ، خاص کر کائیگا  اور سی برڈ پروجکٹ ضلع میں  چل رہے ہیں تو میں چاہوں گی کہ مقامی لوگوں کو یہاں روزگار ملے۔ نیشنل ہائی وے کا ادھے ادھورے کام کو  مکمل کرنے کی طرف  توجہ دینا بھی  میری  ترجیحات میں شامل ہے، انہوں نے بتایا کہ ہائی وے کا کام مکمل نہ ہونے کی وجہ سے  بہت  سارے سڑک حادثات ہورہے ہیں اور لوگوں کو اپنی جانیں گنوانی پڑرہی ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ مختلف علاقوں میں کئے گئے دوروں اور مختلف  لوگوں سے ملاقاتوں کے بعد   اُن کےسامنے قریب دس مسائل ایسے  ہیں جس کو وہ جلد سے جلد  حل کرنے کی طرف توجہ دیں گی۔

ڈاکٹر نمبالکر نے بتایا کہ اُترکنڑا میں سیاحت کو ترقی دینا بھی ضروری ہے، پڑوس میں  ہی چونکہ نہ صرف  نیشنل بلکہ انٹرنیشنل سطح پر مشہور گوا کے بیچس ہیں، ایسے میں یہاں بھی سیاحت کو بہت زیادہ فروغ دیا جاسکتا ہے اور مقامی لوگوں کے لئے  روزگار کے مواقع پیدا کئے جاسکتے ہیں،   لیکن اس کے لئے مجھے تھوڑا  مطالعہ کرنا پڑے گا ۔ میں چاہوں گی کہ  اُترکنڑا کے بیچس کو بھی  نہ صرف نیشنل لیول پر بلکہ انٹرنیشنل لیول پر  خوبصورت بنائیں جائیں اور  سیاحوں کو راغب کرنے کی پوری کوشش کی جائے۔

یاد رہے کہ اُترکنڑا لوک سبھا  حلقہ میں 7/ مئی کو انتخابات ہوں گے۔

 

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل کے بینگرے میں کمپاونڈ تعمیر کرنے کا تنازعہ - پنچایت نائب صدر پر حملہ

بھٹکل تعلقہ کے بینگرے گرام میں سڑک سے متصل کمپاونڈ کی دیوار تعمیر کرنے کے خلاف گاوں والوں کی طرف سے اعتراض اور شکایت موصول ہونے پر جائزہ لینے کے لئے  پہنچے پنچایت نائب صدر اور کانگریس لیڈر گوندنائک پر دو بھائیوں نے حملہ کردیا۔ واردات جمعہ کی شام کو پیش آئی۔

بھٹکل میں پینے کے پانی کے لئے آئے ہوئے فنڈ کا کیسے ہورہا ہے استعمال ؟ تعمیر شدہ ٹینک میں کیوں نہیں چڑھ رہا ہے پانی ؟

گزشتہ ایک دہائی کے دوران مختلف سرکاری اسکیموں کے تحت کروڑوں روپیوں  کا فنڈ موصول ہونے کے باوجود بھٹکل تعلقہ میں پینے کے پانی قلت کی وجہ سے عوام سخت دشواریوں کا سامنا کر رہے ہیں ۔

بھٹکل کڈوین کٹہ ندی میں غرق ہوکر دو لوگوں کی موت؛ گذشتہ تیس دنوں میں پیش آئی غرق ہوکر ہلاک ہونے کی تیسری واردات

بھٹکل کڈوین کٹہ ندی میں غرق ہوکر  ایک خاتون اور ایک لڑکا ہلاک ہوگیا جن کی شناخت  پاروتی شنکر نائک (39) اورسورج پانڈو نائک (17)  کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ پاروتی نائک کا شوہر  شنکر نائک بھٹکل میونسپالٹی  کا ورکر  بتایا گیا ہے۔

بھٹکل؛ پڑوسی ریاست کیرالہ میں بھٹکلی اسٹوڈینٹس کی نمایاں کامیابی

پڑوسی ریاست کیرالہ کے کالی کٹ میں  بھٹکل کی ایک طالبہ  خدیجہ افزا ء بنت  محمد امجد جعفر نے گریڈ 12 کے شعبہ سائنس میں  98 فیصد کے ساتھ شاندار کامیابی درج کی ہے۔ اس طالبہ نے ہندی میں سو میں سو مارکس، میتھس سائنس میں 120 میں  120 ،  فزیکس میں 120 میں 119 اورانگلش میں سو میں 99 مارکس حاصل کئے ...

اترا کنڑ ا ڈپٹی کمشنر نے نیشنل ہائی وے کام کو بروقت مکمل کرنے کی دی ہدایت؛ صرف 7.8 کلومیٹر کام باقی ہونے کا ہائی وے حکام نے کیا دعویٰ

 ضلع  اُترکنڑا  کی ڈپٹی کمشنر  گنگوبائی مانکر نے جب  ضلع سے گذرنے والے نیشنل ہائی وے فورلائن کے توسیعی کام  کو  بروقت مکمل کرنے  ہائی وے افسران کو  ہدایت دی تو افسران نے دعویٰ کیا کہ  ہائی وے کا صرف 7.8  کلومیٹر  کام ہی باقی رہ گیا ہے۔

بھٹکل: انجمن نور اسکول میں 19 مئی کو شروع ہورہا ہے آدھار کارڈ کیمپ؛ بھٹکل کے عوام اُٹھا سکتے ہیں فائدہ

بھٹکل کے چھ اسپورٹس سینٹروں پر مشتمل نور حلقہ کی جانب سے  مورخہ 19 مئی کو نورمسجد کے قریب واقع نور انجمن اسکول میں آدھار کارڈ کا میگا کیمپ منعقد کیا گیا ہے جہاں پہنچ کر  بھٹکل کے عوام  نیا  آدھار کارڈ بھی بنواسکتے ہیں، پرانے کارڈ کو درست کرنا ہے تو کرکشن بھی کرواسکتے ہیں، نام ...