بھٹکل میں ڈینگی سے نپٹنے کے لئے جگہ جگہ فوگنگ؛ کاروار سے ایکزی کوٹیو انجینرکا غوثیہ اسٹریٹ دورہ

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 28th October 2023, 2:18 AM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بھٹکل 27/ اکتوبر (ایس او نیوز) بھٹکل میں ڈینگی پر قابو پانے کے لئے ایک طرف شہر کے مختلف علاقوں میں مچھروں کو بھگانے کے لئے فوگنگ کی جارہی ہے  وہیں مچھروں کی افزائش کو روکنے کے لئے بھی اقدامات تیز کردئے گئے ہیں۔  اس تعلق سے جمعہ کو کاروار سے محکمہ انڈر گراونڈ ڈرینیج کے ایکزی کوٹیو انجینر نے غوثیہ اسٹریٹ پہنچ کر پمپنگ اسٹیشن کا جائزہ لیا۔ اور یہاں کے ویٹ ویل سے ندی میں پانی چھوڑے جانے سے روکنے کی تدابیر پرغور کیا۔

غوثیہ اسٹریٹ، جہاں سے ڈرینیج کا گندہ پانی کنووں میں داخل ہورہا ہے اور کنووں میں  ڈرینیج کے گندے  پانی کو داخل ہونے  سے روکنےکے لئے قریبی شرابی ندی میں چھوڑا جاتا ہے اسی  کے نتیجے میں مچھروں کی افزائش ہونے کے امکانات ظاہر کئے جارہے ہیں وہیں پوری ندی آلودہ ہونے سے ندی سے متصل  تمام علاقوں میں مختلف قسم کی بیماریاں پھیلنےکے بھی پورے امکانات ظاہر کئے گئے ہیں۔ اس طرح کے حالات کو دیکھتے ہوئے تعلقہ انتظامیہ اب پورا زور اس بات پر لگارہا ہے کہ ڈرینیج کے گندے پانی کو کسی بھی حال میں ندی میں چھوڑے جانے سے روکا جائے اوربیماریوں کو مزید  پھیلنے نہ دیں۔ 

یاد رہے کہ جمعرات کومیونسپالٹی میں منعقدہ میٹنگ میں اسسٹنٹ کمشنر نے میونسپل چیف آفسر کو ہدایت دی تھی کہ وہ کاروار میں موجود یوجی ڈی ایکزی کوٹیو انجینر کو موجودہ حالات سے اگاہ کرتے ہوئے اس کے تدارک کی طرف توجہ دلائے اوربھٹکل میں ہوئے یو جی ڈی کاموں کی رپورٹ دو دن کے اندر منگوائے۔ اس ضمن میں میونسپل چیف افسر نیل کنٹھ میستا نے بتایا کہ ان کی طرف سے تحریری درخواست یو جی ڈی ایکزی کوٹیو انجینر کو دی جاچکی ہے۔


 

ایک نظر اس پر بھی

مرڈیشور سمندر میں غرق ہوکر ایک طالب علم سمیت دو جاں بحق؛ ساگر سمر کیمپ کے طلبہ پکنک کے لئے پہنچے تھے بھٹکل

سیاحت کے لئے مشہور مرڈیشور سمندر میں غرق ہوکر دو نوجوان جاں بحق ہوگئے جس میں ایک کی شناخت  مولوی اسماعیل ابن  مرحوم مولانا اقبال برماور  (22) کی حیثیت سے کی گئی ہے، البتہ دوسرے نوجوان کا نام معلوم نہیں ہوسکا۔ واردات اتوار شام قریب پانچ  بجے پیش آئی۔

کمٹہ میں کانگریس کا پرجا دھونی ۔2 اجلاس - سدا رامیا نے کہا : مودی ایک اچھے ڈرامہ باز ایوینٹ منیجر 

کانگریس پارٹی کی طرف سے منکی میدان میں منعقدہ پرجا دھونی ۔۲ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ریستی وزیر اعلیٰ سدا رامیا نے براہ راست وزیر اعظم پر فقرہ کستے ہوئے کہا کہ مودی ایک بہت اچھے ڈرامے باز اور ایوینٹ منیجر ہیں ۔ 

آئین کو بچانے کے لیے اس اہم الیکشن میں حصہ لیں اور پورے اعتماد کے ساتھ کانگریس کو ووٹ دیں - بھٹکل میں کانگریس جنرل سکریٹری کا بیان

ملک میں ہو رہی تبدیلیوں کو دیکھتے ہوئے یہ الیکشن آئین کو بچانے کے لیے سب سے اہم الیکشن ہے، ایسے میں ملک کے تمام لوگوں کے لئے ضروری ہیں کہ وہ  کانگریس کے حق میں  ووٹ دیں اور دستور کو بچانے کے لئے کانگریس کو مضبوط کریں۔ یہ بات کرناٹکا پردیش کانگریس کمیٹی کے جنرل سکریٹری اور ...

ڈانڈیلی میں والدین کے آپسی جھگڑے نے لی معذور بچے کی جان؛ کیا ماں نے ہی بچے کو کیا مگرمچھ کے حوالے ؟

  معذور بچے کو لے کر شوہر کے بار بار کے جھگڑے سے پریشان  خاتون نے اپنے ہی معصوم بچے کو   اُس ندی میں پھینک دیا جہاں مگرمچھوں کا بسیرا  ہے۔ واردات سنیچر  رات کو پیش آئی۔  پوری رات تلاشی کے بعد آج اتوار صبح بچے کی نعش ندی سے برآمد کرلی گئی ہے۔

لوک سبھا انتخابات پر پڑسکتا ہےگرمی اور لو کا اثر

مئی کے مہینے کی آمد کے ساتھ ہی شمالی ہندوستان کے کئی حصوں میں گرمی کا بڑھتا ہوا اثر بھی دیکھا جا رہا ہے۔ اس کے علاوہ ملک کے کئی حصوں میں ووٹنگ کے ابھی پانچ مراحل باقی ہیں اور بڑھتی ہوئی گرمی کا اثر لوک سبھا انتخابات پر بھی دیکھا جا سکتا ہے۔ ادھر محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر جنرل ...

تین ماہ میں 22کروڑ سے زائد وہاٹس ایپ اکاؤنٹس معطل

اگر آپ بھی واٹس ایپ استعمال کرتے ہیں تو آپ کے لیے بڑی خبر ہے۔ آپ کو یہ جان کر حیرت ہوگی کہ صرف تین ماہ میں واٹس ایپ نے ہندوستان میں 22 کروڑ سے زائد اکاؤنٹس پر پابندی لگا دی ہے۔ واٹس ایپ نے یہ کارروائی پالیسی کی خلاف ورزی پر کی ہے۔ یہ تعداد گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں دوگنی ...

برازیل میں زبردست طوفان ؛ 29 افراد ہلاک

برازیل کی جنوبی ریاست ریو گرانڈے ڈو سل میں مسلسل چار دنوں سے جاری شدید بارش اور لینڈ سلائیڈنگ کے بعد آنے والے طوفان میں 29 افراد کی موت ہو گئی ہے اور 60 دیگر لاپتہ ہیں۔ گورنر ایڈورڈو لیٹی نے جمعرات کو یہ اطلاع دی۔ انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے ہم جانتے ہیں کہ یہ تعداد بڑھے گی۔ انہوں ...

بہار سے بنگال تک شدید گرمی سے عوام کا حال بے حال، دہلی اوریوپی سمیت بعض ریاستوں میں ہلکی بارش کا امکان

  مئی کا مہینہ شروع ہوتے ہی ملک بھر میں شدید گرمی پڑنے لگی ہے۔ ملک کے بعض علاقوں میں دن کا درجہ حرارت 45 ڈگری سے تجاوز کر گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج یعنی 4 مئی کو مغربی بنگال، بہار، تلنگانہ اور رائلسیما میں گرمی کی لہر کا الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ وہیں، پنجاب، ہریانہ، دہلی اور ...

ہیمنت سورین کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے جھٹکا، ای ڈی کی کارروائی کے خلاف دائر درخواست مسترد

جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے اس وقت جھٹکا لگا، جب کارگزار چیف جسٹس ایس چندرشیکھر اور جسٹس نونیت کمار کی بنچ نے ای ڈی کی کارروائی اور گرفتاری کو چیلنج دینے والی ان کی درخواست کو خارج کر دیا۔ اس درخواست پر ہائی کورٹ نے 28 فروری کو سماعت مکمل ...