فاطمہ بانو کو ملک کی پہلی مسلم خاتون ریسلنگ کوچ کا اعزاز

Source: S.O. News Service | Published on 9th June 2020, 12:23 PM | ملکی خبریں | اسپورٹس | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

اندور،9؍جون (ایس او نیوز؍ایجنسی)  ملک کی واحد مسلم ریسلنگ کوچ فاطمہ بانو نے اتوار کو اپنا 45واں یوم پیدائش منایا اس موقع پر مدھیہ پردیش کے ارجن ایوارڈ یافتہ کوچ کرپا شنکر سمیت اہم شخصیات نے مبارکباد دی ہے ۔

فاطمہ نے معاشرے میں گھر سے ہونے والی مخالفت کو نظرانداز کرتے ہوئے ریسلنگ میں بڑی کامیابیاں حاصل کیں اور ملک کی پہلی خاتون ریسلنگ کوچ بن گئیں۔ آج فاطمہ بھوپال میں ریسلنگ کی بہترین کوچ کی حیثیت سے کام کررہی ہیں جس نے ملک اور مدھیہ پردیش میں ریسلنگ کی کامیابیوں میں اضافہ کیا ہے۔ انہوں نے مذہب کی بندشوں کو توڑ کر ملک میں پہلی مسلمان خاتون ریسلنگ کوچ بننے کا اعزاز حاصل کیا اور اپنے خرچ پر بین الاقوامی سطح کی خواتین ریسلنگ کھلاڑیوں کا ایک گروپ تشکیل دیا۔ انہوں نے قومی تربیتی کیمپ میں گیتا ببیتا پھوگاٹ اور ساکشی ملک جیسی مشہور پہلوانوں کو بھی تربیت دی ہے۔

فاطمہ ابتدا میں جوڈوکی کھلاڑی تھیں۔ 45 سالہ فاطمہ نے 1997 میں کشتی شروع کی تھی۔ ان کے والد سید نصراللہ بی ایچ ایل میں تھے اور والدہ نشا بانو گھریلو خاتون تھیں۔ فاطمہ کو مدھیہ پردیش کا 2001 میں اعلی کھیل ایوارڈ وکرم ایوارڈ سے نوازا گیا ہے اور وہ اس مقام کو حاصل کرنے والی مدھیہ پردیش کی پہلی پہلوان ہیں۔ وہ 2004 سے 2016 تک مدھیہ پردیش کے محکمہ کھیل میں کوچ کی حیثیت سے خدمات انجام دے چکی ہیں۔ انہوں نے 2002 میں کوچ کی حیثیت سے اپنی دوسری اننگز کا آغاز کیا اور گاوں سے دیہی علاقوں میں ایسی خواتین کی صلاحیتوں کے ذریعہ قومی اور بین الاقوامی سطح پر متردد تمغے جیتنے میں کامیاب رہیں۔ اندور کے ارجن ایوارڈ یافتہ پہلوان اور معروف کوچ کرپا شنکر نے فاطمہ کو ان کی سالگرہ پر مبارکباد دی ہے۔

1975 میں پیدا ہوئی فاطمہ بچپن سے ہی بہتر قدوقامت کی مالک تھیں انہوں نے کھیلوں کا آغاز خواتین کی کبڈی سے کیا اور مدھیہ پردیش کے لئے تین نیشنل مقابلے کھیلے۔کبڈی میں ہاتھ آزمانے کے بعد انہوں نے جوڈو کے انتخاب کیا تھا انہوں نے مدھیہ پردیش کے 10 قومی مقابلوں میں بھی حصہ لیا۔ پھر سوچا کیوں نہیں کہ کچھ مختلف کریں اور کشتی سیکھیں ۔جب فاطمہ نے ریسلنگ سیکھنا شروع کی تو انہیں بہت سی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ اس کے بعد بھی فاطمہ اپنے والد سید نصر اللہ اور والدہ نشا بانو کی ناراضگی کی پرواہ کیے بغیر اکھاڑے میں اپنا ہاتھ آزماتی رہیں۔ اس کی شروعات بھوپال میں گپو استاد کے اکھاڑے سے ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ مجھے مدھیہ پردیش حکومت کا کھیل کا سب سے بڑا اعزاز وکرم ایوارڈ دیا گیا۔ صرف یہی نہیں ، میرے شوہر شاکرجی کو بھی 'وشامیترا ایوارڈ' سے نوازا گیا۔ ویسے میں مدھیہ پردیش اسپورٹس اینڈ یوتھ ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ میں 10 سال تک کھیلوں کی افسر بھی تھی۔ میں نے بعد میں یہ ملازمت چھوڑ دی اور 2006 سے اپنے شوہر کی مدد سے ریسلنگ اکیڈمی شروع کی اور لڑکیوں کو مفت کوچنگ دینا شروع کردی۔

مسلمان لڑکیوں کو اکھاڑے میں لانا کوئی چھوٹا کام نہیں تھا۔ میں گھر گھر گھومتی اور بچوں کے والدین سے التجا کرتی کہ وہ اپنی بیٹیوں کو ریسلنگ سکھائیں۔ آپ سمجھ سکتے ہیں کہ لڑکیوں کو اکھاڑے میں بھیجنے کے لئے مجھے کن کن کاموں کا سامنا کرنا پڑا ہے ، لیکن میں نے ہار نہیں مانی اور اپنے مقاصد کو جاری رکھا۔

مردوں کے کھیل کے طور پر 'ریسلنگ' کو منتخب کرنے کے بارے میں میرے پاس قطعی طور پر کوئی قابلیت نہیں ہے لیکن یہ ایک حقیقت ہے کہ میں ملک کی پہلی مسلم خاتون ریسلنگ کوچ بھی ہوں۔ میں چاہتی ہوں کہ آنے والے وقت میں مدھیہ پردیش کی لڑکیاں تمغے جیتیں اور زیادہ خوشی اس وقت ہوگی جب ایک مسلمان لڑکی کے گلے میں میڈل ہوگا ، تب میرا مقصد پورا ہوگا۔

ایک نظر اس پر بھی

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔

این سی پی – شردپوار نے جاری کیا اپنا انتخابی منشور، عورتوں کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ

این سی پی - شرد پوار نے لوک سبھا انتخابات کے لیے اپنا منشور جاری کر دیا ہے۔ اس منشور میں خواتین کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ایل پی جی سلنڈر کی قیمت کم کرنے کا بھی منشور میں وعدہ کیا گیا ہے۔ پارٹی نے اپنے منشور کا نام ’شپتھ پتر‘ (حلف نامہ) رکھا ہے۔

حیدرآباد نے آئی پی ایل کا سب سے بڑا اسکور بنایا ، ممبئی کو 31 رنز سے دی بری طرح شکست

آئی پی ایل 2024 کے 8ویں میچ میں سن رائزرز حیدرآباد نے ممبئی انڈینز کو 31 رنز سے شکست دے دی۔ میچ میں حیدرآباد نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں پر 277 رنز بنائے۔ جواب میں ممبئی کی ٹیم 20 اوورز میں 246/5 ​​رنز ہی بنا سکی۔ تلک ورما نے ممبئی کے لیے کافی دیر کوشش کی اور 64 رنز کی ...

آئی پی ایل 2024: دفاعی چمپئن چنئی نے جیت کے ساتھ کیا آغاز، بنگلورو کو 6 وکٹ سے ملی شکست

آج آئی پی ایل 2024 کا پہلا میچ دفاعی چمپئن چنئی سپرکنگز (سی ایس کے) اور رائل چیلنجرس بنگلور (آر سی بی) کے درمیان کھیلا گیا جس میں چنئی کو 6 وکٹ سے جیت ہاتھ لگی ہے۔ بنگلورو نے چنئی کے سامنے جیت کے لیے 174 رنوں کا ہدف رکھا تھا جسے اس نے 18.4 اوورس میں محض 4 وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ اس ...

ہندوستان نے پانچویں ٹیسٹ میں انگلینڈ کو اننگ اور 64 رن سے شکست ، سیریز پر 4-1 سے قبضہ

دھرم شالہ میں کھیلے جا رہے پانچویں ٹیسٹ میچ میں ہندوستان نے انگلینڈ کو اننگز اور 64 رنز سےشکست دی  ہے۔ اس طرح ہندوستان نے سیریز 4-1 سے جیت لی۔ ہندوستانی ٹیم نے میچ کے تیسرے دن انگلینڈ کو بڑی شکست دی۔ انگلینڈ کی ٹیم دوسری اننگز میں بھی بری طرح لڑکھڑا گئی۔ صرف جو روٹ ہی بلے سے کچھ ...

ہندوستان نے دوسرے ٹیسٹ میں انگلینڈ کو 106 رنوں سے دی شکست، سیریز 1-1 سے برابر

) ہندوستان نے پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ سے ملی شکست کا بدلہ آج وشاکھاٹنم میں لے کر سیریز کو 1-1 سے برابر کر دیا ہے۔ 5 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا ٹیسٹ ہندوستان نے 106 رنوں سے جیت لیا ہے۔ اس جیت کے ہیرو پلیئر آف دی میچ جسپریت بمراہ رہے جنھوں نے دونوں اننگ میں مجموعی طور پر 9 ...

کیپ ٹاؤن میں ہندوستان کی جنوبی افریقہ پر تاریخی فتح، میچ دوسرے ہی دن ختم، ٹیسٹ سیریز 1-1 سے برابر

ہندوستانی مینس کرکٹ ٹیم نے 2024 کا آغاز ایک شاندار اور ریکارڈ ساز جیت کے ساتھ کیا ہے۔ کیپ ٹاؤن کے نیولینڈس میں 3 جنوری سے شروع ہوا ٹیسٹ میچ 4 جنوری یعنی دوسرے دن ہی ختم ہو گیا۔ ہندوستان کو جیت کے لیے دوسری اننگ میں 79 رنوں کا ہدف ملا تھا جسے روہت بریگیڈ نے محض 3 وکٹ کے نقصان پر حاصل ...

جنوبی آفریقہ نے پہلے ٹیسٹ میں انڈیا کو دی ایک اننگ اور 32 رنوں سے شکست

جنوبی افریقہ کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ ہندوستانی ٹیم ایک اننگ اور 32 رنوں سے ہار گئی ہے۔ اس شرمناک شکست کا ذمہ دار ہندوستانی بلے باز اور گیندبازوں دونوں رہے، کیونکہ پہلی اننگ میں کسی طرح 245 رن کا اسکور بنانے کے بعد ہندوستانی ٹیم دوسری اننگ میں محض 131 رنوں پر ...

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...

بی جے پی کی پالیسیوں کی وجہ سے دلت ومسلم ترقی سے محروم: مایاوتی

بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے کہا کہ بی جے پی کی ذات پات ، فرقہ وارانہ و پونجی وادی سوچ اور پالیسیوں کی وجہ سے ملک کے غریب، قبائلی، دلت اور مسلمانوںکی ترقی نہیں ہوسکی۔  مایاوتی نے یہاں سکندرآباد میں گوتم بدھ نگر علاقے کے پارٹی امیدوار راجندر سولنکی اور بلندشہر ...