کروناوائرس کی پابندیاں اورلاک ڈاؤن،دنیا بھر میں مسلمانوں نے عیدالفطر کیسے منائی ؟

Source: S.O. News Service | Published on 25th May 2020, 7:35 PM | خلیجی خبریں | عالمی خبریں |

ریاض؍تہران،25؍مئی(ایس او نیوز؍ایجنسی) دنیا بھر میں مسلمانوں نے اس مرتبہ کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کےلیے حکومتوں کی عاید کردہ پابندیوں اور لاک ڈاؤن میں عیدالفطر بالکل غیر روایتی انداز میں منائی ہے۔ بہت سے اسلامی اور غیراسلامی ممالک میں کرونا وائرس کے تعلق سے لاک ڈاؤن اور کرفیو نافذ ہے جس کی وجہ سے مسلمانوں نے اپنے گھروں ہی میں رہ کر عید منائی ہے اور بہت سے ممالک میں تو وہ عید کی نماز کے لیے مساجد یا عید گاہوں میں بھی نہیں جاسکے ہیں۔

البتہ اس مرتبہ ایک خاص بات یہ ہوئی ہے کہ دنیا کے ایک ارب 80 کروڑ مسلمانوں میں کی کثیر تعداد نے اتوار کو ایک ہی دن عید منائی ہے ۔ البتہ بھارت میں سوموار کو عید منائی جارہی ہے جہاں بیس کروڑ کے لگ بھگ مسلمان آباد ہیں اور وہ کسی بھی ملک میں مسلمانوں کی سب سے بڑی اقلیت ہیں۔

رمضان المبارک کے اختتام پر شوّال المکرم کا چاند نظر آنے کے ساتھ ہی عید کی خوشیوں کا آغاز ہوجاتا ہے اور بیشتر ممالک میں تین روز تک عید منائی جاتی ہے لیکن اس مرتبہ کرونا وائرس کے لاک ڈاؤن کی وجہ سے چاند رات پھیکی رہی ہے اور اسلامی ممالک کے بڑے شہروں میں عید کے پہلے روز گلیوں اور بازاروں میں کوئی زیادہ گھما گھمی اور رش نظر نہیں آرہا تھا۔

بعض ممالک کی حکومتوں نے عید پر مساجد کھولنے کی اجازت دے دی تھی اور مسلم عبادت گزاروں نے ایک دوسرے کے درمیان فاصلہ برقرار رکھتے ہوئے نماز عید ادا کی ہے۔ وہ اپنی میل ملاقاتوں میں بھی سماجی دوری اختیار کررہے ہیں۔

سعودی عرب ، عراق اور اردن سمیت بعض ممالک نے عید الفطر کے موقع پر کرونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے 24 گھنٹے کا کرفیو نافذ کررکھا ہے۔ تاہم بہت سی دیگر پابندیوں میں نرمی کردی ہے۔اسلامی ممالک میں عید کیسے منائی جارہی ہے،اس کی مختصر تفصیل یہاں بیان کی جارہی ہے:

سعودی عرب: الحرمین الشریفین کی مقدس سرزمین سعودی عرب میں حکومت کے اعلان کے مطابق مکمل لاک ڈاؤن نافذ ہے اور مکینوں کو صرف خوراک کی اشیاء اور ادویہ کی خریداری کے لیے گھروں سے باہر جانے کی اجازت ہے۔مکہ مکرمہ میں مسجد الحرام اور مدینہ منورہ میں مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وسلم میں عید کے بڑے اجتماعات منعقد نہیں ہوئے۔

پاکستان: پاکستان میں جمعہ کو کراچی میں ایک مسافر طیارے کے حادثے کے بعد غم واندوہ کے ماحول میں عیدالفطر منائی گئی ہے۔ پاکستان کی قومی فضائی کمپنی کا ایک مسافر طیارہ لاہور سے کراچی پہنچ کر ہوائی اڈے کے نزدیک گر کر تباہ ہوگیا تھا۔اس حادثے میں ستانوے افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔

لیکن گذشتہ کئی سال کے بعد پاکستان بھر میں پہلی مرتبہ ایک ہی دن عید الفطر منائی گئی ہے،ورنہ عام طور پر ملک میں دو دو یا تین تین عیدیں ہوتی رہی ہیں۔ حکومت نے عید سے قبل لاک ڈاؤن میں نرمی کردی تھی اور دکانیں اور کاروباری مراکز کھولنے کی اجازت دے دی تھی۔

ملک بھر کے شہروں، قصبوں اور دیہات میں مساجد اور عید گاہوں میں نماز عید کے بڑے اجتماعات منعقد ہوئے ہیں۔ نمازیوں نے کسی جگہ فاصلہ اختیار کیا اور کسی جگہ کرونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے پابندیوں کی بالکل بھی پاسداری نہیں کی اور انھوں نے قریب قریب کھڑے ہوکر نماز عید ادا کی ہے۔

مقبوضہ فلسطین: مقبوضہ بیت المقدس میں فلسطینیوں کی عید الفطر کے موقع پر اسرائیلی پولیس سے جھڑپ ہوئی ہے۔اسرائیلی پولیس نے کہا ہے کہ اس نے ایک ’’ غیر قانونی مظاہرے‘‘ کو منتشر کردیا ہے اور مسجد الاقصیٰ کے باہر دو افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔

واضح رہے کہ اردن کے زیر انتظام مسلم وقف نے مارچ کے وسط میں کرونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے مسجد الاقصیٰ کو بند کردیا تھا اور اب اس کو عید کی چھٹیوں کے بعد کھولنے کا اعلان کیا گیا ہے۔بعض عبادت گزاروں نے نمازِ عید ادا کرنے کے لیے مسجد الاقصیٰ کے احاطے میں داخل ہونے کی کوشش کی تھی اور ان کی اسرائیلی پولیس سے جھڑپ ہوئی ہے۔

الاقصیٰ مسلمانوں کے نزدیک تیسرا متبرک مقام ہے اور یہاں عام حالات میں ہزاروں افراد نماز عید ادا کرنے کے لیے آتے ہیں۔

ایران: ایران کرونا وائرس کی وبا سے مشرقِ اوسط میں سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے اور اس کی وزارت صحت نے اب تک اس وائرس سے 7000 سے زیادہ ہلاکتوں کی تصدیق کی ہے اور ایک لاکھ 30 ہزار سے زیادہ کیسوں کا اندراج کیا گیا ہے۔

ایرانی حکومت نے ملک کے بعض حصوں میں مساجد میں نماز ادا کرنے کی اجازت دے دی تھی لیکن دارالحکومت تہران میں سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی امامت میں عید کا سالانہ اجتماع منسوخ کردیا تھا۔

متحدہ عرب امارات: متحدہ عرب امارات نے کرونا وائرس کے تعلق سے عاید کردہ پابندیوں میں نرمی کردی ہے اور کاروباروں کو بتدرج کھولنے کی اجازت دے دی ہے لیکن مساجد کو عیدالفطر کے موقع پر بھی بند رکھنے کا فیصلہ کیا تھا۔اماراتی حکومت نے شہریوں اور تارکین وطن کو اپنے گھروں ہی نماز عید ادا کرنے کی ہدایت کی تھی۔

اردن اور لبنان: اردن اور لبنان کی حکومتوں نے عید الفطر کے پہلے روز مکمل لاک ڈاؤن نافذ کردیا تھا۔ان دونوں ملکوں کے شہروں کی ر شاہراہیں سنسان نظر آرہی تھیں اور دکانیں اور ریستوران بھی بند تھے۔عام طور پر عید کے موقع پر اردن میں کاروباری مراکز اور شاہراہوں میں بہت رش ہوتا ہے۔لبنان نے کرونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے سات جون تک لاک ڈاؤن نافذ کررکھا ہے۔

انڈونیشیا: اسلامی دنیا کے آبادی کے اعتبار سے سب سے بڑے ملک انڈونیشیا میں بھی عید الفطر سادگی سے منائی گئی ہے۔انڈونیشی حکومت نے اب تک کرونا وائرس سے 1350 ہلاکتوں اور قریباً 22 ہزار متاثرہ کیسوں کی اطلاع دی ہے۔اس نے کرونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے مساجد اور کھلی جگہوں میں عید کے بڑے اجتماعات پر پابندی عاید کردی تھی۔

تاہم اس کے باوجود انڈونیشیا کے بہت سے شہروں اور علاقوں میں مسلمانوں نے اجتماعی نماز عید ادا کی ہے لیکن انھوں نے اس عبادت کے دوران میں فاصلہ اختیار کررکھا تھا اور چہروں پر ماسک پہن رکھے تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل کا کھلاڑی ابوظبی انڈر۔16 کرکٹ ٹیم میں منتخب؛

بھٹکل کے معروف اور مایہ ناز بلے بازاور کوسموس اسپورٹس سینٹر کے سابق کپتان ارشد گنگاولی کے فرزند ارمان گنگاولی کو ابوظبی انڈر۔ 16 کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو جلد منعقد ہونے والے انڈر 16  ایمریٹس کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

ووٹنگ کے لئے خلیجی ممالک سے لوٹ آئے تیس ہزار سے زائد ملیالیس ؛ گلف کی مختلف جماعتوں پر لگی ہیں بھٹکل اور اُترکنڑا کے ووٹروں کی نگاہیں

ملک میں لوک سبھا کے  دوسرے مرحلہ  کے  انتخابات  جمعہ  26 اپریل کو ہونے والے ہیں ، جس میں  پڑوسی ضلع اُڈپی، مینگلور اور پڑوسی ریاست کیرالہ شامل ہیں۔ مگر اس بار  مودی حکومت سے ناراض   اور ملک میں جمہوری کو اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے  کیرالہ کے تیس ہزار افراد صرف ووٹنگ کےلئے ...

قطر میں بھٹکل مسلم جماعت کی خوبصورت عید ملن تقریب

بھٹکل مسلم جماعت کی طرف سے حسب سابق۲ شوال  مطابق ١١ اپریل  بروز جمعرات قطر کے مختلف علاقوں میں رہائش پذیر بھٹکلی احباب کے لئے عید ملن کے نام سے ایک گیٹ ٹوگیدر تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں بچوں نے اپنی گوناگو صلاحیتوں کا مظاہرہ پیش کرتے ہوئے شریک حاضرین سے داد و تحسین حاصل ...

متحدہ عرب امارات میں شدید بارش؛ نظام زندگی مفلوج، عمان میں 18 افراد جاں بحق

  متحدہ عرب امارات (یو اے ای) اور اس کے گردونواح میں منگل کو طوفانی بارش ہوئی۔ صورتحال ایسی ہو گئی کہ متحدہ عرب امارات میں ہر طرف پانی ہی پانی نظر آیا۔ سیلاب کے باعث کئی شہر جام ہو گئے۔ وہیں، پڑوسی ملک عمان میں شدید بارشوں سے آنے والے سیلاب کے باعث 18 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

عمان میں سیلاب سے تباہی، 13 افراد جاں بحق، لاپتہ لوگوں کی تلاش جاری

مشرق وسطیٰ کے شہر عمان میں اس وقت سیلاب نے زبردست تباہی مچا رکھی ہے۔ اتوار سے ہی عمان میں سیلاب کا قہر دیکھنے کو مل رہا ہے اور پیر کے روز بھی موسلادھار بارش کی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔ موصولہ اطلاع کے مطابق اب تک اس سیلاب نے 13 لوگوں کی جان لے لی ہے اور کئی دیگر لاپتہ ہیں جن کی تلاش ...

سعودی عربیہ میں روڈ ایکسڈینٹ کے کیس میں پھنسا ہے بھٹکل کا ایک نوجوان؛ بھٹکل کمیونٹی جدہ اور بھٹکل مسلم خلیج کونسل سے مدد کی اپیل

  بھٹکل بیلنی کا ایک  28 سالہ نوجوان محمد خالد ابن محمد جعفر گذشتہ چار سال سے   سعودی عربیہ کے   تيماء  میں معمولی  روڈ ایکسیڈنٹ کے   ایک کیس میں بری طرح پھنس گیا ہے اور عدالت نے اُس پر 34500 ریال (قریب سات لاکھ ہندوستانی رقم ) کا جرمانہ عائد کیا ہے۔ نوجوان کا کہنا ہے کہ اُس کی ...

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔