کورونا سے نہیں، مرکزی حکومت کی لاپروائی سے مررہے ہیں لوگ ۔ کاروار میں یوتھ کانگریس نیشنل صدر کا حکومت پر راست الزام

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 3rd June 2021, 6:55 PM | ساحلی خبریں | ریاستی خبریں |

کاروار 3/ جون (ایس او نیوز)  یوتھ  کانگریس کے نیشنل صدر بی وی شرینواس نے کورونا وباء پر قابو پانے میں مرکزی حکومت کی ناکامی پر نشانہ سادھتے ہوئے الزام لگایا کہ ملک میں جو اموات ہورہی ہیں  وہ کورونا کی وجہ سے نہیں بلکہ حکومت کی لاپروائی کی وجہ سے ہورہی ہیں۔

    ڈسٹرکٹ پریس کلب میں اخباری نمائندوں سے خطاب کرتے ہوئے شرینواس نے کہا کہ  اگر وقت پر ایمبولینس، آکسیجن، اسپتالوں میں بستر، آئی سی یو میں داخلہ، ریمڈیسویر انجکشنس دستیاب ہوتے تو متاثرین کی موت واقع نہیں ہوتی۔ جب کورونا کی پہلی لہر آئی تھی تو اسی وقت ہمارے ملک اور دنیا کے بہت سے ماہرین نے خدشہ ظاہر کیا تھا کہ اتنی بڑی آبادی والے اس ملک میں کورونا کی وباء بے قابو ہوسکتی ہے۔ لیکن مرکزی حکومت نے اس کے مطابق پیش بندی نہیں کی۔ اسی وجہ سے ہزاروں متاثرین کی موت واقع ہوگئی۔ اسی طرح ماہرین اور عوامی نمائندوں کے ساتھ  کسی قسم کا مشورہ کیے بغیر ہی غیر منصوبہ بند طریقے سے گزشتہ سال لاک ڈاون کا اعلان کردیا۔ اس سے لاکھوں مزدوروں کو  بے انتہا مشکل حالات سے گزرنا پڑا۔

    دنیا اور ملک کے ماہرین نے کورونا کی دوسری لہر کے بارے میں بھی پہلے سے چوکنا کردیا تھا۔ اس کے باوجود اس پر قابو پانے کے پیشگی اقدامات اور انتظامات مرکزی حکومت نے نہیں کیے۔ بلکہ انتخابی ریالیوں میں زیادہ سے زیادہ وقت گنوا دیا۔

    یووا کانگریس لیڈر نے حکومت کرناٹکا سے مطالبہ کیا کہ یہاں پر اگر کووڈ کی وجہ سے موت واقع ہوتی ہے تو اس کے اہل خانہ کو فوری طور پر معاوضہ ادا کیا جائے۔ متوسط طبقہ کے جن لوگوں نے بینکوں سے قرضہ لیا ہے ان سے کم از کم 6 مہینے تک رقم واپسی کا مطالبہ نہ کیا جائے اور بینک والوں کو قرضداروں کے گھروں تک جا کر انہیں ہراساں کرنے سے روکا جائے۔

    اس موقع پر شرینواس نے یہ بھی کہا کہ  کینرا رکن پارلیمان اننت کمار ہیگڈے کہیں گُم ہوگئے ہیں اور ان کا کوئی اتہ پتہ نہیں چل رہا ہے۔ گزشتہ مرتبہ کورونا کی پہلی لہر کے موقع پر انہوں نے غیر ذمہ دارانہ بیانات دئے تھے۔ اب جب کہ ہنگامی صورت حال پیدا ہوگئی ہے تو انہیں دوائی، آکسیجن اور اسپتالوں میں بستروں وغیرہ کا انتظام کرنے کے لئے اگلی صف میں رہنا چاہیے تھا۔

ضلع انچارج وزیر اپنے حلقہ کے لئے فکر مند ہیں اور اپنی ذمہ داریاں نبھا رہے ہیں، لیکن یہ بات انہیں بھی معلوم نہیں ہے کہ یہاں کے رکن پارلیمان اس وقت کہاں ہیں۔ اگر رکن پارلیمان اس مشکل گھڑی میں ضلع انچارج وزیر کے ساتھ کھڑے ہوتے تو عوام کی بڑی خدمت ہوتی۔ لیکن ان کی طرف سے ایسا کوئی بھی اقدام نہیں کیا گیا ہے ۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ عوام کے مسائل کے تعلق سے رکن پارلیمان کو کوئی  دلچسپی نہیں ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

مرڈیشور سمندر میں غرق ہوکر ایک طالب علم سمیت دو جاں بحق؛ ساگر سمر کیمپ کے طلبہ پکنک کے لئے پہنچے تھے بھٹکل

سیاحت کے لئے مشہور مرڈیشور سمندر میں غرق ہوکر دو نوجوان جاں بحق ہوگئے جس میں ایک کی شناخت  مولوی اسماعیل ابن  مرحوم مولانا اقبال برماور  (22) کی حیثیت سے کی گئی ہے، البتہ دوسرے نوجوان کا نام معلوم نہیں ہوسکا۔ واردات اتوار شام قریب پانچ  بجے پیش آئی۔

لوک سبھا انتخابات کے لئے اُترکنڑا ضلعی انتظامیہ تیار؛ 7/مئی کو ہوگی ووٹنگ ؛ 16.41 لاکھ ووٹرس: 1977 پولنگ بوتھس: 6939 عملہ

لوک سبھا  انتخابات-2024 جو اُترکنڑا میں 7/مئی کو ہوں گے،   آزاد، صاف و شفاف اور پرامن  انتخابات کے لئے ضلعی انتظامیہ نے   تمام تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔کاروار ڈی سی آفس میں   اخبارنویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے  اُترکنڑا ڈپٹی کمشنر اورانتخابی ریٹرننگ افسر گنگوبائی مانکر نے  بتایا ...

کمٹہ میں کانگریس کا پرجا دھونی ۔2 اجلاس - سدا رامیا نے کہا : مودی ایک اچھے ڈرامہ باز ایوینٹ منیجر 

کانگریس پارٹی کی طرف سے منکی میدان میں منعقدہ پرجا دھونی ۔۲ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ریستی وزیر اعلیٰ سدا رامیا نے براہ راست وزیر اعظم پر فقرہ کستے ہوئے کہا کہ مودی ایک بہت اچھے ڈرامے باز اور ایوینٹ منیجر ہیں ۔ 

آئین کو بچانے کے لیے اس اہم الیکشن میں حصہ لیں اور پورے اعتماد کے ساتھ کانگریس کو ووٹ دیں - بھٹکل میں کانگریس جنرل سکریٹری کا بیان

ملک میں ہو رہی تبدیلیوں کو دیکھتے ہوئے یہ الیکشن آئین کو بچانے کے لیے سب سے اہم الیکشن ہے، ایسے میں ملک کے تمام لوگوں کے لئے ضروری ہیں کہ وہ  کانگریس کے حق میں  ووٹ دیں اور دستور کو بچانے کے لئے کانگریس کو مضبوط کریں۔ یہ بات کرناٹکا پردیش کانگریس کمیٹی کے جنرل سکریٹری اور ...

لوک سبھا انتخابات کے تیسرے مرحلے کیلئے اتنخابی مہم ختم، کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12 ریاستوں کی 94 لوک سبھا سیٹوں کیلئے کل ہوگی ووٹنگ

  لوک سبھا انتخابات کے تیسرے مرحلے کی انتخابی مہم کا شور اتوار کی شام پانچ بجے تھم گیا۔الیکشن کمیشن تیسرے مرحلے کی پولنگ کی تیاریوں کو حتمی شکل دے رہا ہے ۔ انتخابی ووٹوں کی گنتی 4 جون کو ہوگی۔

مودی پرجول ریونّا کو ملک واپس لا کرکرناٹک سرکار کو سونپیں ، مہیلا کانگریس کا مطالبہ

پرجو َل ریونّا ج کے ذریعہ سیکڑوں  خواتین کے جنسی استحصال کےمعاملے میں  مرکزی حکومت کو گھیرتے ہوئے اتوار کو مہیلا کانگریس نے وزیراعظم مودی سےمطالبہ کیا کہ وہ اپنی اتحادی پارٹی کے لیڈر اور رکن پارلیمان کو جرمنی سے ملک واپس لائیں اور ریاستی حکومت کو سونپیں۔

بی جے پی کا منافرت سے پُر ویڈیو، کمیشن میں شکایت، ایس سی، ایس ٹی اور او بی سی طبقہ کو مسلمانوں کیخلاف بھڑکانے کی کوشش

کانگریس نے کرناٹک میں  بی جےپی کے ذریعہ جاری کئے گئے اس ویڈیو کے خلاف اتوار کوالیکشن کمیشن میں   شکایت درج کرادی ہے جس میں  ایس سی، ایس ٹی اور او بی سی کو مسلمانوں کے خلاف بھڑکانے کی کوشش کی گئی ہے۔ حیرت انگیز طور پر یہ ویڈیو سنیچر کو جاری کیا گیا تھا جس پراسی وقت سے سوشل میڈیا پر ...

کرناٹک فحش ویڈیو معاملہ: مزید تین متاثرہ خواتین ایس آئی ٹی کے پاس پہنچیں

اسپیشل انویسٹی گیشن ٹیم (ایس آئی ٹی) نے جے ڈی ایس کے مفرور ایم پی اور ہاسن سے این ڈی اے امیدوار پرجول ریونا کی بیرون ملک تلاش تیز کر دی ہے۔ اس دوران فحش ویڈیو اسکینڈل کی مزید تین متاثرہ خواتین نے ایس آئی ٹی سے رابطہ کیا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ متاثرہ خواتین نے ایچ ڈی ریونا کی ...

کمٹہ میں کانگریس کا پرجا دھونی ۔2 اجلاس - سدا رامیا نے کہا : مودی ایک اچھے ڈرامہ باز ایوینٹ منیجر 

کانگریس پارٹی کی طرف سے منکی میدان میں منعقدہ پرجا دھونی ۔۲ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ریستی وزیر اعلیٰ سدا رامیا نے براہ راست وزیر اعظم پر فقرہ کستے ہوئے کہا کہ مودی ایک بہت اچھے ڈرامے باز اور ایوینٹ منیجر ہیں ۔ 

کرناٹک کانگریس نے راہل گاندھی و سدارمیا کی اینیمیٹڈ ویڈیو کے خلاف جے پی نڈا و امیت مالویہ کے خلاف درج کرائی شکایت

کرناٹک بی جے پی کی جانب سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر شیئر کی گئی ایک ویڈیو  سے متعلق ریاست میں تنازعہ کھڑا ہوگیا ہے۔ کانگریس نے اس ویڈیو کے حوالے سے بی جے پی صدر جے پی نڈا اور پارٹی کے سوشل میڈیا انچارج امیت مالویہ نیز کرناٹک بی جے پی کے صدر بی وائی وجیندر کے خلاف الیکشن ...