مینگلور میں اُترے 20 مسافروں کی رپورٹ کورونا پوزیٹو آنے پر کرناٹکا این آ ر آئی فورم کو حیرت؛ فورم کی کوششوں سے اگلی فلائٹ 18 مئی کو دبئی سے بھرے گی اُڑان

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 15th May 2020, 6:25 PM | ساحلی خبریں | ریاستی خبریں | ملکی خبریں |

بھٹکل 15/مئی (ایس او نیوز) کورونا کے لاک ڈاون کے بعد   دبئی سے مینگلور ائرپورٹ پر پہلی فلائٹ 12 مئی کو لینڈ  ہوئی تھی جس کے لئے دبئی میں کرناٹکا این آر آئی فورم نے انتھک کوششیں کیں تھی  اس فورم کے صدر پروین شٹی نے ساحل آن لائن سے فون پر گفتگو کرتے ہوئے اس بات پرحیرت کا اظہار کیا ہے  کہ  کورونا کے لاک ڈاون کے بعد  دبئی سے کیرالہ کے لئے 14 فلائٹ گئی ہیں، لکھنو، دہلی،  حیدرآباد،  چینائی وغیرہ میں بھی فلائٹیں گئی ہیں، کیرالہ میں جو 14 فلائٹ گئی تھیں ، اُس میں سوار صرف چھ مسافروں  کی رپورٹ کورونا پوزیٹو آئی ہے جبکہ  دہلی میں صرف ایک کیس ملا ہے، دیگر کسی بھی شہروں میں کورونا کا کوئی معاملہ سامنے نہیں آیا  مگر مینگلور میں صرف ایک فلائٹ اُتری اور اتنی بڑی تعداد میں یعنی 20 لوگوں کی رپورٹ کورونا پوزیٹو آئی ہے ؟ اس تعلق سے میں اب کیا کہوں ؟ پروین شٹی نے بتایا کہ  دبئی ائرپورٹ  میں ہندوستانی سفارت خانے  کی طرف سے تمام لوگوں کا ریپیڈ ٹیسٹ لیا  گیا تھا  اور رپورٹ نیگیٹو آنے پر ہی اُنہیں فلائٹ پر سوار ہونے کی اجازت دی گئی تھی، مگر تعجب ہورہا ہے کہ مینگلور میں ایک ساتھ 20 لوگوں کی رپورٹ کورونا پوزیٹو آئی ہے، یہ کیسے ممکن ہے  ، مجھے اس پر حیرت ہورہی ہے۔

18مئی کو دبئی سے مینگلور کے لئے روانہ ہوگی دوسری فلائٹ: کرناٹکا این آر آئی فورم کے صدر پروین شٹی نے بتایا کہ لاک ڈاون کی وجہ سے دبئی اور امارات کے مختلف شہروں میں دیگر ورکروں  کی طرح کنڑیگاس  بھی بہت بری طرح متاثر ہوئے ہیں،  کام کاج نہ ہونے، لاک ڈاون سے تمام کاروبار بند ہونے اور ٹیکسی نیز ہوٹل چلانے والے لوگوں کے لئے  دو وقت کی روٹی مشکل ہوکر رہ گئی ہے، ایسے میں کرناٹکا این آر آئی فورم کی طرف سے  600  ایسے پریشان حال لوگوں کو راشن کٹس فراہم کی گئی ہیں  اور یہ سلسلہ جاری ہے۔انہوں نے بتایا کہ کورونا وباء پھیلنے کے بعد قریب چار ہزار لوگوں کا روزگار چلا گیا ہے، جس کی وجہ سے لوگ بے حد پریشان ہیں۔ ہم   کوشش کررہے ہیں کہ حاملہ خواتین، بزرگ حضرات، بیمار لوگ، بے روزگار نوجوان اور ایسے لوگ جن کی ویزا کی میعاد ختم ہوچکی ہے اور لاک ڈاون کی وجہ سے امارات کے شہروں میں  بری طرح پھنس گئے ہیں اُن لوگوں کو ہندوستانی سفارت خانے کی طرف سے ترجیحی بنیاد پر روانہ کیا جائے۔ اب چونکہ پہلی فلائٹ پر دبئی سے مینگلور کے لئے 176 لوگ جاچکے ہیں، اگلی فلائٹ 18 مئی کو دبئی سے مینگلور کے لئے نکلنے والی ہے۔

آئندہ بچوں اور بوڑھوں کو ہوم کورنٹائن:  پروین شٹی نے بتایا کہ 12مئی کو دبئی سے مینگلور جانے والوں کو اُن کے خود کے خرچہ پر  مختلف ہوٹلوں میں کورنٹائن کیا گیا ہے، مگر اگلی فلائٹ جو 18 مئی کو دبئی سے روانہ ہوگی،  نوسال تک کے  بچوں،70 سال  کے بوڑھوں اور حاملہ خواتین کو  ہوٹلوں میں کورنٹائن نہیں کیا جائے گا بلکہ اُنہیں اُن کے گھر وں پر ہی کورنٹائن کیا جائے گا۔ شٹی نے کہا کہ اس تعلق سے انہیں ریاستی حکومت کی طرف سے  مکتوب موصول ہوچکا ہے۔

کرناٹک کے  ڈپٹی چیف منسٹر اور مرکزی وزیرسے ملاقات:   پروین شٹی  نے بتایا کہ دبئی اور امارات میں پھنسے کنڑیگاس کو واپس  انڈیا روانہ کرنے کے لئے انہوں نے کرناٹک کے ڈپٹی چیف منسٹر  اشوتھ نارائن سے بات  کی تھی اور امارات میں موجود کنڑیگاس کے مسائل اُن کے سامنے پیش  کیا تھا، اسی طرح دو روز قبل کرناٹک سے تعلق رکھنے  والے مرکزی وزیر سریش انگڑی جب دبئی آئے تھے تو اُن  سے بھی بات چیت ہوئی تھی۔فورم کی طرف سے ان کی توجہ اس جانب مبذول کرائی گئی  کہ ٹمکور اور داونگیرے وغیرہ کے بھی کافی لوگ امارات کے شہروں میں پھنسے ہوئے ہیں اور ان کے لئے بنگلور کے لئے فلائٹ سروس شروع کرنے کی ضرورت ہے، شٹی کے مطابق اس مسئلہ کو بھی حل کرنے کی انہیں یقین دہانی کرائی گئی ہے۔

مینگلورائرپورٹ پر عوام ہوئے پریشان:  پروین شٹی نے بتایا کہ  ہم  نے دبئی میں دبئی حکومت اور انڈین کونسلیٹ کی مشترکہ کوششوں سے   یہاں پر پھنسے ہوئے کنڑیگاس کو 12مئی کو مینگلور کے لئے پہلی فلائٹ پر انڈیا روانہ کیا تھا ، ہم نے کوشش کی تھی  کہ اُن کو کسی بھی طرح کی کوئی پریشانی نہ ہو، مگر ہمیں یہ جان کر بے حد افسوس ہوا کہ مینگلور ائرپورٹ پراُترتے ہی لوگوں کو پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑا۔ وہاں انہیں کسی بھی طرح کی سہولت فراہم نہیں کی گئی، حاملہ خواتین اور بوڑھے بزرگوں کو اپنا لگیج خود اُٹھانا پڑا  اور ایرپورٹ کے باہر تین اور چار گھنٹوں تک انتطار کرنا پڑا۔

پروین شٹی نے بتایا کہ اس فورم سے   بھٹکل کے (قائد قوم) جناب ایس ایم سید خلیل الرحمن صاحب اول دن سے جڑے ہوئے ہیں، وہ اس فورم کے سرپرست ہیں،  جبکہ بھٹکل کے قریبی علاقہ منکی کے ابومحمد اور شیرور کے  میراں صاحب سمیت دبئی میں موجود  کئی  اہم شخصیات ، تاجر ، صنعتکار وغیرہ بھی اپنے طور پر ہرممکن تعاون فراہم کرتے ہیں۔انہوں نے  بتایا کہ کنڑیگاس ہیلپ لائن، انیواسی کنڑیگاس اور اس طرح کے دوسرے کنڑیگا گروپ بھی ہمیں تعاون کررہے ہیں  انہوں نے کہا کہ امارات میں کرناٹک کے باشندوں کو کسی بھی طرح کی کوئی پریشانی نہ ہو، اُس کے لئے یہ فورم کام کرتا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل مسلم اسوسی ایشن ریاض کا اہم فیصلہ؛ ووٹنگ کے لئے بھٹکل جانے والے جماعت کے ممبران کو فری ٹکٹ کا اعلان

  فسطائی طاقتوں کو  برسر اقتدار  پر آنے سے روکنے اورملک  میں جمہوری اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے    بھٹکل مسلم اسوسی ایشن  ریاض نے محسوس کیا ہے کہ اِس بار کے انتخابات میں   مسلمانوں کی طرف سے صد فیصد ووٹنگ ضروری ہے  اور اس کے لئے ہرممکن قدم اُٹھانے کی ضرورت ہے۔اسی اقدام کے ...

منگلورو میں بی جے پی کارکن نے پولنگ بوتھ کے پاس کیا ہنگامہ - کنداپور میں 'نوٹا' کی مہم زوروں پر

ووٹنگ کے دوران پولنگ بوتھ کے قریب  بی جے پی کارکنوں  کی پہلے پولس پھر صحافیوں کے ساتھ اُس  وقت جھڑپ شروع ہوگئی جب کانگریس امیدوار پدماراج آر پجاری  ایک گھنٹہ تک  ووٹنگ کی قطار میں کھڑے ہونے کے بعد  اپنا ووٹ ڈال کر باہر آرہے تھے۔  واردات  جمعہ صبح کو پیش آئی۔

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...

لوک سبھا انتخابات 2024: 88 سیٹوں پر ووٹنگ ختم؛ شام پانچ بجے تک تریپورہ میں سب سے زیادہ اور اُترپردیش میں سب سے کم پولنگ

لوک سبھا الیکشن 2024 کے کے دوسرے مرحلہ میں آج ملک کی 13 ریاستوں  سمیت  مرکز کے زیر انتظام خطوں کی جملہ  88 سیٹوں پر انتخابات  کا عمل انجام پا گیا۔جس میں شام پانچ  بجے تک ملی اطلاع کے مطابق  تریپورہ میں سب سے زیادہ   79.50 فیصد پولنگ ریکارڈکی گئی جبکہ  سب سے کم پولنگ اُترپردیش ...

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔