آئندہ سال انجمن حامئی مسلمین منائےگا اپنے قیام کی صدی کا جشن؛ صد سالہ جشن کی تقریبات بنیں گی بھٹکل کی تاریخ کا حصہ

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 22nd October 2018, 4:50 PM | ساحلی خبریں | ریاستی خبریں |

بھٹکل 22/اکتوبر (ایس او نیوز)  بھٹکل کے سب سے  قدیم و باوقارقومی تعلیمی ادارہ انجمن حامئی مسلمین نے اپنے سوسال مکمل کرلئے ہیں  اور اس خوشی میں انجمن  اگلے  سال یعنی 2019 میں  جنوری کے ابتدائی ہفتہ سے ہی  صد سالہ تقریبات کا شاندار آغاز کرنے جارہا ہے۔

انجمن میٹنگ ہال میں منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انجمن کے صدر جناب عبدالرحیم جوکاکو نے بتایا کہ  جنوری پہلے ہفتہ سے ڈسمبر آخر تک صد سالہ جشن کے موقع پر مختلف پروگرامس، سیمینارس وغیرہ منعقد کئے جائیں گے جس میں سیاسی اور مذہبی شخصیات کے ساتھ ساتھ ماہر تعلیم اور دانشوران کو بھی مدعو کیا جائے گا۔

صدسالہ تقریبات کے تعلق سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ جنوری کے پہلے ہفتے میں (غالباً جمعہ کے دن)  دوپہرڈھائی بجے انجمن آباد سے ایک عوامی ریلی کے  ساتھ پروگرام کا آغاز ہوگا، یہ ریلی شمس الدین سرکل ہوتے ہوئے اولڈ بس اسٹائنڈ، سلطان اسٹریٹ، چوک بازار اور محمد علی روڈ ہوتے ہوئے اسلامیہ اینگلو اُردو ہائی اسکول میدان پہنچ کر جلسہ کی شکل اختیار کرے گی ، جہاں صد سالہ پروگرام کی تفصیلات  سے عوام کو آگاہ کیا جائے گا ۔

اگلے روز انجمن آباد میں صبح دس بجے عوامی افتتاحی پروگرام  ہوگا جس میں ایک سیاسی اور ایک مذہبی شخصیت  کو مدعو کیا جائے گا، ساتھ ساتھ مقامی اداروں کے ذمہ داران کو بھی مدعو کیا جائے گا اس موقع پر انجمن کی شروعات سے لے کر اب تک کی کارکردگی کی رپورٹ اور خدمات کا  جائزہ پیش کیا جائے گا۔جلسہ میں انجمن  کےخدام قوم، بہترین اساتذہ، سنئیر اسٹاف سمیت تمام یونیورسٹی رینک ہولڈرس کی   تہنیت  کی جائے گی، جبکہ اسی دن شب کو انجمن کے تحت چلنے والے 17 اسکولوں اور کالجوں کےطلبہ تفریحی پروگرامس پیش کریں گے جس میں عوام کی کثیر تعداد شریک ہونے کی توقع ہے۔

تیسرا دن خواتین کے لئے مختص ہوگا، خواتین نے انجمن کے لئے جو خدمات دی ہیں، اُن کے ساتھ ساتھ یونیورسٹی پر رینک حاصل کرنے والی طالبات کی تہنیت کی جائے گی، جبکہ اسی شام کو  انجمن کی طالبات تفریحی پروگرام  پیش کریں گی۔اس کے اگلے روز نوائط محفل کی طرف سے نوائطی زبان میں مختلف پروگرامس پیش کئے جائیں گے۔

پریس کانفرنس میں انجمن اور انجمن کے بانیان کا مختصر تعارف سمیت انجمن کی خدمات کا بھی خاکہ پیش کیا گیا اور اس موقع پر صد سالہ تقریبات کا ایک لوگو بھی ریلیز کیا گیا۔

پریس کانفرنس میں انجمن کے جنرل سکریٹری صدیق اسماعیل، ایڈیشنل سکریٹری اسحاق شاہ بندری،صدسالہ تقریب کے کنوینر عبدالرقیب ایم جے ندوی، نائب صدر انجمن عبدالرحمن باطن،سابق سکریڑی پرائمری اسکول ایس ایم عبدالعظیم، جیلانی شاہ بندری، عنایت اللہ شاہ بندری، آصف دامودی، آفتاب حُسین کولا، ڈاکٹر زبیر کولا ، ایڈوکیٹ آفاق کولا  و دیگر ذمہ داران موجود تھے۔

خیال رہے کہ سوسالہ سفر میں انجمن نے  ملت کے نونہالوں کے لئے نرسری سے لے کر انجینرنگ، پوسٹ گرائجویٹ، پی ایچ ڈی تک کی اعلیٰ تعلیم کا قابل قدر انتطام کیا ہے  ۔ انجمن کی تعلیمی سرگرمیوں کی شروعات سن 1919 میں ہوئی تھی۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل واطراف بھٹکل والوں کے لئے خوش خبری؛ دیرہ دبئی میں حیدرآباد ہاوس ریسٹورینٹ کا افتتاح

حیدرآبادی کھانے بالخصوص حیدرآبادی بریانی دنیا بھر میں مشہور ہے اور گلف سمیت دبئی میں لوگ اکثر حیدرآبادی کھانوں کا مزہ لینے حیدرآبادی ریسٹورینٹ کی تلاش میں رہتے ہیں،  لیکن اب دبئی میں رہائش پذیر بھٹکل اور اطراف بھٹکل والوں کے لئے خوش خبری یہ ہے کہ بھٹکل والوں کی ملکیت میں ...

بی جے پی نے بیف ایکسپورٹ کمپنی سمیت پاکستانی ایجنسی سے بھی لیا ہے چندہ ؛ بھٹکل میں کانگریس کی پریس کانفرنس

گئو کشی کی مخالفت اور مویشیوں کی سپلائی کے دوران غریب مسلمانوں اور دلتوں پر حملہ کرنے اور کئی ایک کو موت کے گھاٹ اُتارنے والے نام نہاد گئورکھشکوں کی حمایت کرنے والی بی جے پی پر کانگریس نے الزام لگایا ہے کہ بی جے پی نے الیکٹورل بونڈ کے ذریعے بیف ایکسپورٹ کرنے والی کمپنی سے ...

سرسی: نقلی دستاویزات کی بنیاد پر کاروں کی خریداری - بینکوں کو دیا گیا کروڑوں روپیوں کا دھوکہ

موٹر گاڑیوں کی خریداری کے لئے فریب کاروں کی ایک ٹولی کے ذریعے نقلی دستاویزات کی بنیاد پر کروڑوں روپئے قرضہ لینے اور پھر گاڑیاں نہ خریدتے ہوئے کےڈی سی سی بینک کے علاوہ کئی نیشنلائزڈ بینکوں کو دھوکہ دینے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔

منڈگوڈ میں سدارامیا نے کہا : بی جے پی جھوٹ کا کارخانہ اور مودی جھوٹوں کے سردار

منڈگوڈ میں کانگریس کی طرف سے منعقدہ پرجا دھونی - ۲ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سدا رامیا نے بی جے پی اور وزیر اعظم نریندرا مودی پر تیکھے وار کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی جھوٹ کا کارخانہ تو وزیر اعظم مودی جھوٹوں کے سردار ہیں ۔ جھوٹ ہی ان کا خاندانی بھگوان ہے اس لئے ان پر اعتبار ...

بی جے پی اُمیدوار صرف مودی کے نام پرووٹ مانگ رہے ہیں،بھٹکل سمیت کرناٹک کی 20 سے زائد سیٹوں پرہماری جیت یقینی؛ کانگریس ترجمان کا بیان

لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی    ترقی کے نام پر یا حلقہ کے مسائل کو حل کرنے کے نام پر  عوام سے  ووٹ نہیں مانگ رہی ہے   بلکہ مودی کے نام پر ووٹ مانگ رہی  ہے۔ بی جے پی کے پاس ڈیولپمنٹ کا کوئی منصوبہ نہیں ہے،  وہ صرف ذات پات، ہندو مسلم منافرت اور جھوٹے اور نفرتی بیانات کے ذریعے  ...

ہاسن جنسی اسکینڈل معاملے میں جے ڈی (ایس) لیڈر ایچ ڈی ریونّا عدالت کی جانب سے عبوری ضمانت مسترد ہونے کے بعد گرفتار

  سابق وزیر اعظم اور  جے ڈی (ایس) سپریمو ایچ ڈی دیوے گوڑا کے فرزند اور ہولے نرسی پور کے جنتادل ّ(ایس) رکن اسمبلی  ایچ ڈی ریونّا   کو  خصوصی تحقیقاتی ٹیم (ایس آئی ٹی) نے   پدمنابھ نگر میں واقع دیوے گوڈا کے  مکان  سے ہفتہ کی شام  حراست میں لے لیا ہے۔ ان کے خلاف  جنسی ہراسانی اور ...

پرجول ریونّا سیکس اسکینڈل: متاثرہ خواتین کے لیے فکر مند راہل گاندھی نے وزیر اعلیٰ سدارمیا کو لکھا خط

پرجول ریونّا سیکس اسکینڈل نے کرناٹک کی سیاست زوردار ہلچل پیدا کر دی ہے۔ کئی خواتین سے جنسی استحصال کے الزامات کا سامنا کر رہے سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا کے پوتے پرجول ریونّا کی مشکلات دن بہ دن بڑھتی جا رہی ہے۔ اب اس معاملے میں کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے کرناٹک کے وزیر ...

’جاؤ پھانسی لگا لو‘ کہہ دینے کو خودکشی کے لیے اکسانا قرار نہیں دیا جا سکتا: کرناٹک ہائی کورٹ

کرناٹک ہائی کورٹ نے خودکشی کے ایک معاملے میں اہم فیصلہ دیا ہے۔ عدالت نے کہا کہ کسی نے اگر کسی کو کہہ دیا کہ جاؤ پھانسی لگالو، اس کے صرف اتنا کہہ دینے کو خودکشی کے لیے اکسانے کے زمرے میں نہیں رکھا جا سکتا ہے۔ یہ فیصلہ جسٹس ایم ناگ پرسنّا کی عدالت نے قابل اعتراض بیانات پر مشتمل ...

پرجول سیکس معاملہ کو لے کر ششی تھرور نے کہا؛ اس کی بازگشت ملک بھر میں سنائی دے گی، بی جے پی کو صفائی دینا ہوگامشکل

کانگریس کے سینئر لیڈر ششی تھرور نے کہا ہے کہ جنتا دل (ایس) کے رکن پارلیمنٹ پرجول ریونا کے حق میں مہم چلانے کے بعد بی جے پی کے لیے وضاحت دینا مشکل ہو جائے گا اور اس 'سیکس سکینڈل' کی بازگشت نہ صرف کرناٹک بلکہ لوک سبھا میں بھی ہوگی۔ انتخابات کے باقی مراحل پورے ملک میں سنائے جائیں گے۔

کرناٹک: پرجول ریونّا سیکس اسکینڈل معاملہ میں اب ایچ ڈی ریونّا کے خلاف بھی درج ہوئی ایف آئی آر، عصمت دری اور اغوا کا الزام

کرناٹک سیکس اسکینڈل معاملے میں سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیو ے گوڑا کے بیٹے رکن اسمبلی ایچ ڈی ریونّا کے خلاف کرناٹک پولیس نے عصمت دری اور اغوا کی ایف آئی آر درج کی ہے۔ متاثرہ خواتین میں سے ایک کے بیٹے نے پولیس میں اپنی ماں کے اغوا کی شکایت درج کرائی ہے جس کے بعد ایچ ڈی ریونّا کے ...