بھٹکل : پرشورام اسپورٹس کلب کے زیراہتمام 24 اور 25 ڈسمبر کو ہورہا ہے انٹر ڈسٹرکٹ لیول کبڈی ٹورنامنٹ

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 11th December 2022, 8:19 PM | ساحلی خبریں | اسپورٹس |

بھٹکل 11 دسمبر (ایس او نیوز) بھٹکل کے معروف پرشورام اسپورٹس کلب بھٹکل کے زیراہتمام تعلقہ کے موڈبھٹکل میدان میں پرشورام  کے آنجہانی کبڈی کھلاڑی منوج نائک کی یاد میں 24 اور 25 دسمبر کو ایک بین ضلعی کبڈی ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا ہے جس میں ریاست کے سات اضلاع کی کبڈی تیمیں حصہ لیں گی۔ اس بات کی اطلاع پرشورام اسپورٹس کلب کے بانی صدر ایم بی نائک نے ایک پریس کانفرنس میں دی۔ انہوں نے کہا کہ ٹورنامنٹ میں دیگر اضلاع سے دلچسپی رکھنے والی ٹیموں کو بھی شرکت کی اجازت رہے گی۔

ٹورنامنٹ میں پہلی پوزیشن پر آنے والی ٹیم کو 44444 روپے نقد اور ٹرافی، رنر اپ ٹیم کو 33333 روپے نقد اور ٹرافی اور تیسرے اور چوتھے نمبر پر آنے والی ٹیم کو 11111 روپے اور ٹرافی دی جائے گی۔ اس کے علاوہ بیسٹ رائیڈر، بیسٹ کیچر، سیریز بیسٹ سمیت انفرادی طور پر بھی کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے جائیں گے۔

ٹورنامنٹ میں شرکت کرنے والے کھلاڑیوں کو مفت رہائش، کھانا اور سفری اخراجات فراہم کیے جائیں گے۔ ایک بہترین گیلری نما اسٹدیم تیار کیا جائے گا تاکہ تماشائی بغیر کسی پریشانی کے بیٹھ کر ٹورنامنٹ دیکھ سکیں، اس موقع پر ضلع انچارج وزیر کوٹا سری نواس پجاری، ایم ایل اے سنیل نائک اور سابق ایم ایل اے وغیرہ بھی موجود رہیں گے۔

پرشورام کلب کی تاریخ کی 4 دہائیاں:
کلب کے بانی  ایم بی نائک  نے بتایا کہ 1978 میں قائم ہونے والا پرشورام اسپورٹس کلب 44 سال مکمل کر کے 45 سال میں داخل ہو گیا ہے۔ یہ کلب دسمبر کے مہینے میں ہی قائم ہوا تھا ،  اسی لیے ہم دسمبر میں ہی ٹورنامنٹ کا انعقاد کر رہے ہیں۔ اسپورٹس کلب نے گزشتہ 44 سالوں میں کئی اتار چڑھاؤ دیکھے ہیں لیکن صرف کھیلوں کی سرگرمیاں تسلسل کے ساتھ جاری ہیں۔ اسپورٹس کلب کے کئی کھلاڑیوں نے نہ صرف ریاستی اور قومی سطح پر بلکہ پرو کبڈی ٹورنامنٹ میں بھی حصہ لے کر ٹیم اور ضلع کی شہرت میں اضافہ کیا ہے۔ گرو، پرسنا، رنجیت جو اس وقت پٹنہ پائریٹس کے لیے کھیل رہے ہیں وہ بھی پرشورام ٹیم کے کھلاڑی ہیں۔ یہ اسپورٹس کلب کسی ذات، مذہب یا جماعت تک محدود نہیں ہے۔ انہوں نے وضاحت کی کہ سنیل نائک، جو بھٹکل میں موجودہ ایم ایل اے ہیں، بھی اسی ٹیم کے کھلاڑی ہیں۔

پریس کانفرنس میں پرشورام اسپورٹس کلب کے صدر گنیش ایس۔ نائک، سکریٹری دیوراج جٹپا نائک، ایم ایچ۔ گنیش، مستپا لچھمیا نائک، یوگیش دیواڈیگا، تھیمپا نائک، بھاسکر نائک، راگھویندر نائک اور دیگر موجود تھے۔

 

 

 

ایک نظر اس پر بھی

کل منگل 7 مئی کو ہوں گے انتخابات؛ تیاریاں مکمل ؛ بھٹکل میں 248 پولنگ اسٹیشنوں میں ہوگی ووٹنگ؛ای وی ایم کے ساتھ پولنگ بوتھوں پر افسران روانہ

  کل منگل کو  لوک سبھا انتخابات کا ملک میں تیسرا مرحلہ اور کرناٹک میں دوسرا مرحلہ ہوگا جس کے دوران ضلع اُترکنڑا سمیت   بیلگام، چکوڈی، باگلکوٹ، بیجاپور، گلبرگہ، رائچور، بیدر، کوپّل، بلاری، ہاویری، دھارواڑ، داونگیرے اور شموگہ میں ووٹنگ ہوگی۔   تمام انتخابی حلقوں میں  پولنگ ...

مرڈیشور سمندر میں غرق ہوکر ایک طالب علم سمیت دو جاں بحق؛ ساگر سمر کیمپ کے طلبہ پکنک کے لئے پہنچے تھے بھٹکل

سیاحت کے لئے مشہور مرڈیشور سمندر میں غرق ہوکر دو نوجوان جاں بحق ہوگئے جس میں ایک کی شناخت  مولوی اسماعیل ابن  مرحوم مولانا اقبال برماور  (22) کی حیثیت سے کی گئی ہے، البتہ دوسرے نوجوان کا نام معلوم نہیں ہوسکا۔ واردات اتوار شام قریب پانچ  بجے پیش آئی۔

لوک سبھا انتخابات کے لئے اُترکنڑا ضلعی انتظامیہ تیار؛ 7/مئی کو ہوگی ووٹنگ ؛ 16.41 لاکھ ووٹرس: 1977 پولنگ بوتھس: 6939 عملہ

لوک سبھا  انتخابات-2024 جو اُترکنڑا میں 7/مئی کو ہوں گے،   آزاد، صاف و شفاف اور پرامن  انتخابات کے لئے ضلعی انتظامیہ نے   تمام تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔کاروار ڈی سی آفس میں   اخبارنویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے  اُترکنڑا ڈپٹی کمشنر اورانتخابی ریٹرننگ افسر گنگوبائی مانکر نے  بتایا ...

ہبلی میں منعقدہ انٹرکالج کرکٹ ٹورنامنٹ میں بھٹکل انجمن کا شاندار پرفارمینس؛ دوسرا مقام حاصل کرنے میں کامیاب

ہبلی میں منعقدہ کرناٹکا یونیورسٹی دھارواڑ (کے یو ڈی) سکینڈ زون انٹرکالج کرکٹ ٹورنامنٹ میں بھٹکل انجمن انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ اینڈ کمپوٹر اپلیکشن (AIMCA) نے شاندارپرفارمینس پیش کرتے ہوئے دوسرا مقام حاصل کیا ہے۔

ٹی 20 ورلڈ کپ کیلئے ہندوستانی ٹیم کا اعلان، روہت شرما کپتان

آئی سی سی ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کے لیے ہندوستان کی کرکٹ ٹیم کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ منگل 30 اپریل کو احمد آباد میں منعقدہ میٹنگ میں 15 رکنی ٹیم کا انتخاب کیا گیا۔ بی سی سی آئی کے سکریٹری جے شاہ اور چیف سلیکٹر اجیت اگرکر دوپہر کو ہوٹل پہنچے۔ اس سے پہلے اگرکر نے دہلی میں ہندوستانی کپتان ...

حیدرآباد نے آئی پی ایل کا سب سے بڑا اسکور بنایا ، ممبئی کو 31 رنز سے دی بری طرح شکست

آئی پی ایل 2024 کے 8ویں میچ میں سن رائزرز حیدرآباد نے ممبئی انڈینز کو 31 رنز سے شکست دے دی۔ میچ میں حیدرآباد نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں پر 277 رنز بنائے۔ جواب میں ممبئی کی ٹیم 20 اوورز میں 246/5 ​​رنز ہی بنا سکی۔ تلک ورما نے ممبئی کے لیے کافی دیر کوشش کی اور 64 رنز کی ...

آئی پی ایل 2024: دفاعی چمپئن چنئی نے جیت کے ساتھ کیا آغاز، بنگلورو کو 6 وکٹ سے ملی شکست

آج آئی پی ایل 2024 کا پہلا میچ دفاعی چمپئن چنئی سپرکنگز (سی ایس کے) اور رائل چیلنجرس بنگلور (آر سی بی) کے درمیان کھیلا گیا جس میں چنئی کو 6 وکٹ سے جیت ہاتھ لگی ہے۔ بنگلورو نے چنئی کے سامنے جیت کے لیے 174 رنوں کا ہدف رکھا تھا جسے اس نے 18.4 اوورس میں محض 4 وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ اس ...

ہندوستان نے پانچویں ٹیسٹ میں انگلینڈ کو اننگ اور 64 رن سے شکست ، سیریز پر 4-1 سے قبضہ

دھرم شالہ میں کھیلے جا رہے پانچویں ٹیسٹ میچ میں ہندوستان نے انگلینڈ کو اننگز اور 64 رنز سےشکست دی  ہے۔ اس طرح ہندوستان نے سیریز 4-1 سے جیت لی۔ ہندوستانی ٹیم نے میچ کے تیسرے دن انگلینڈ کو بڑی شکست دی۔ انگلینڈ کی ٹیم دوسری اننگز میں بھی بری طرح لڑکھڑا گئی۔ صرف جو روٹ ہی بلے سے کچھ ...

ہندوستان نے دوسرے ٹیسٹ میں انگلینڈ کو 106 رنوں سے دی شکست، سیریز 1-1 سے برابر

) ہندوستان نے پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ سے ملی شکست کا بدلہ آج وشاکھاٹنم میں لے کر سیریز کو 1-1 سے برابر کر دیا ہے۔ 5 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا ٹیسٹ ہندوستان نے 106 رنوں سے جیت لیا ہے۔ اس جیت کے ہیرو پلیئر آف دی میچ جسپریت بمراہ رہے جنھوں نے دونوں اننگ میں مجموعی طور پر 9 ...