بھٹکل تحصیلدار دفتر میں رکن اسمبلی کے ذریعے عوامی شکایات کی سماعت؛ ناگ بنا کے اطراف دیوار تعمیر کرنے کا مطالبہ

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 17th November 2018, 11:00 PM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بھٹکل:17؍نومبر (ایس اونیوز)تعلقہ تحصیل دفتر کی جانب سےہونے والےکاموں کو لے کر رکن اسمبلی سنیل نائک نے سنیچر کو بھٹکل تحصیلدار دفتر میں موجود رہتے ہوئے عوامی شکایات کی سماعت کی۔

نئے راشن کارڈ بنانے کے متعلق غذائی انسپکٹر سے جانکاری حاصل کرنےکے بعد رکن اسمبلی نے کہاکہ  راشن کارڈ کی تعداد  زائد ہونے پر اعلیٰ افسران کو تفصیلی رپورٹ پیش کرنے کے معاملے میں ہم آپ پر کوئی دباؤنہیں بنائیں گے، مگر قانون کے مطابق غریب عوام کو سرکاری سہولیات مہیا کرنےمیں کا م کرنےکی ہدایات دیں۔ وارثہ انٹری جیسے دیگر کاموں  میں ایجنٹوں کو دور کرنےکے لئے نیمدی کیندر سےہی تقسیم کاری کاانتظام کریں۔ کئی ایک دستاویزات کے لئے عوام   روزمرہ کےکاموں کو چھوڑ کر دفتر کے  چکر کاٹنے پر مجبور ہیں اس کے ازالے کے لئے کم سےکم مہینےمیں ایک مرتبہ تما م ولیج اکاؤنٹنٹ، تحصیل انسپکٹر ایک ہی مقام پر حاضر رہنے کا پروگرام بنانےرکن اسمبلی نے صلاح دی۔ تحصیلدار بنیا نے اس سلسلےمیں ضروری اقدامات  اٹھانےکا تیقن دیا۔ اس  دوران رکن اسمبلی نے بھٹکل سب جیل کی درستگی  اور تحصیلدار دفتر میں سی سی ٹی وی کیمروں کی نصب کاری کےلئے فنڈ منظورکروانےکی بات کہی۔ بی جےپی بھٹکل تعلقہ صدر راجیش نائک، سبرائے نائک، کرشنا نائک آسارکیری ، سبرائے دیواڑیگا، پرمود جوشی ، سنتوش نائک، کمار ہیبلے وغیرہ موجود تھے۔

ناگ بنا کے اطراف  کمپاؤنڈ دیوار تعمیر کریں : شہر کےپرانے بس اسٹانڈ کے قریب موجود ناگ بنا کے  اطراف  کمپاؤنڈ دیوار تعمیر کرنے کےلئے بی جے پی لیڈران نے تحصیلدار کو اپیل سونپی۔ ناگ بنا کی  کمپاؤنڈ دیوار کے لئے اس سے قبل ہی رقم منظور ہوئی تھی مگر کام نہیں ہوسکا۔ اسی طرح بھٹکل اربن بینک کے روبرو والے ناگ بنا کے اطراف بھی  کمپاؤنڈ دیوار تعمیر کرنے  کی مانگ کرتےہوئے کہاکہ  متعلقہ زمین کو اتی کرم کرنے نہ دیں ۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل مسلم اسوسی ایشن ریاض کا اہم فیصلہ؛ ووٹنگ کے لئے بھٹکل جانے والے جماعت کے ممبران کو فری ٹکٹ کا اعلان

  فسطائی طاقتوں کو  برسر اقتدار  پر آنے سے روکنے اورملک  میں جمہوری اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے    بھٹکل مسلم اسوسی ایشن  ریاض نے محسوس کیا ہے کہ اِس بار کے انتخابات میں   مسلمانوں کی طرف سے صد فیصد ووٹنگ ضروری ہے  اور اس کے لئے ہرممکن قدم اُٹھانے کی ضرورت ہے۔اسی اقدام کے ...

منگلورو میں بی جے پی کارکن نے پولنگ بوتھ کے پاس کیا ہنگامہ - کنداپور میں 'نوٹا' کی مہم زوروں پر

ووٹنگ کے دوران پولنگ بوتھ کے قریب  بی جے پی کارکنوں  کی پہلے پولس پھر صحافیوں کے ساتھ اُس  وقت جھڑپ شروع ہوگئی جب کانگریس امیدوار پدماراج آر پجاری  ایک گھنٹہ تک  ووٹنگ کی قطار میں کھڑے ہونے کے بعد  اپنا ووٹ ڈال کر باہر آرہے تھے۔  واردات  جمعہ صبح کو پیش آئی۔

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

منیش سسودیا کو نہیں ملی راحت، عدالتی تحویل میں مزید 8 مئی تک توسیع

دہلی کے مبینہ شراب پالیسی گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عدالت نے عام آدمی پارٹی کے لیڈر منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 8 مئی 2024 تک توسیع کر دی ہے۔ اس معاملہ کی تفتیش ای دی کی جانب سے کی جا رہی ہے۔

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...