منیش سسودیا کو نہیں ملی راحت، عدالتی تحویل میں مزید 8 مئی تک توسیع

Source: S.O. News Service | Published on 27th April 2024, 10:57 AM | ملکی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

نئی دہلی، 27/اپریل (ایس او نیوز /ایجنسی) دہلی کے مبینہ شراب پالیسی گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں  عام آدمی پارٹی کے لیڈر منیش سسودیا کو عدالت کی طرف سے راحت نہیں ملی ہے اوران   کی عدالتی تحویل میں 8 مئی 2024 تک توسیع کر دی  گئی ہے۔ اس معاملہ کی تفتیش ای ڈی کی جانب سے کی جا رہی ہے۔

سسودیا نے گزشتہ ہفتہ لوک سبھا انتخابات میں عام آدمی پارٹی (عآپ) کے لئے تشہیر کرنے کے لئے پیش کی گئی عبوری ضمانت کی درخواست واپس لے لی تھی۔

عدالتی تحویل ختم ہونے پر جمعہ کو سسودیا کو راؤس اوینیو کورٹ کی جج کاویری باویجا کے سامنے پیش کیا گیا۔ عدالت نے سابقہ سماعت کے دوران دائر کی گئی مستقل ضمانت کی درخواست پر اپنا فیصلہ 30 اپریل کے لئے محفوظ رکھا تھا۔ انہوں نے ان معاملوں میں ضمانت کی درخواست کی تھی جن میں سی بی آئی اور ای ڈی دونوں کی جانب سے تفتیش کی جا رہی ہے۔

قبل ازیں، ای ڈی نے سسودیا اور دیگر ملزمان پر معاملہ کی سماعت میں تاخیر کرنے کا الزام عائد کیا تھا۔ ان کی درخواست ضمانت کی حمایت میں سسودیا کے کے وکیل موہت ماتھر نے تفتیش پوری کرنے کے خلاف دلیل دی تھی۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ان کے موکل کو مبینہ رشوت کی رقم سے منسلک کرنے کا کوئی ثبوت موجود نہیں ہے۔

موہت ماتھر نے کہا کہ جرائم کی مبینہ آمدنی سے سرکاری خزانے کو کوئی نقصان نہ ہونے کی بات ثابت نہیں ہوئی۔ مقدمہ میں تاخیر کے حوالہ سے کہا کہ سسودیا کو کورٹ جانے کی اجازت دینے والا حکم 6 مہینے پرانا ہے اور تفتیش اب تک پوری ہو جانی چاہئے تھی۔

معاملہ میں ایک دیگر ملزم بینائے بابو کو دی گئی ضمانت کا حوالہ دیتے ہوئے ماتھر نے درخواست ضمانت منظور کرنے کے لئے دلیل دی تھی کہ سسودیا با بااثر عہدے پر فائز نہیں ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

مدارس کانظام ِ تعلیم؛ وقت کے تقاضوں کے عین مطابق ہوناچاہیے: امیر جماعت اسلامی ہند سیدسعادت اللہ حسینی کا خطاب

مرکزی تعلیمی بورڈ، جماعت اسلامی ہند نے ''ہندوستان کے دینی مدارس (اسلامی اسکولوں) کے نصاب کی ضابطہ بندی'' کے موضوع پر ایک روزہ ورکشاپ کا انعقاد کیا، جس کے پہلے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے  جماعت اسلامی ہند کے امیرجناب سید سعادت اللہ حسینی نے کہا، ''ملک میں دینی مدارس کا نصاب اس وقت ...

4 جون کو این ڈی اے حکومت گرنے والی ہے، وزیر اعظم مودی خوفزدہ: تیجسوی یادو

 بہار کے سابق نائب وزیر اعلیٰ اور قائد حزب اختلاف تیجسوی یادو نے وزیر اعظم مودی کو نشانہ پر لیا ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ 4 جون کو این ڈی اے حکومت گرنے جا رہی ہے۔ تیجسوی یادو پٹنہ میں صحافیوں سے گفتگو کر رہے تھے۔

وقت بدل رہا ہے، دوست دوست نہ رہا، پی ایم مودی کے بیان پر ملکارجن کھرگے کا جوابی حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے اڈانی-امبانی کے حوالے سے راہل گاندھی پر وزیر اعظم مودی کی تنقید کا سخت جواب دیا ہے۔ انہوں نے ’ایکس‘ پر پوسٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وقت بدل رہا ہے۔ انتخابات کے تین مراحل ہو چکے ہیں اورمودی جی اپنے ہی دوستوں پر حملہ آور ہو گئے ہیں۔ اس سے پتہ چلتا ...

تیسرے مرحلے کی ووٹنگ کا حتمی ڈیٹا جاری، آسام میں سب سے زیادہ 81، یوپی میں سب سے کم 57 فیصد ووٹنگ

لوک سبھا انتخابات کے تیسرے مرحلے کی ووٹنگ کل (7 مئی) کو مکمل ہو گئی۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے رات 11.40 بجے جاری حتمی اعداد و شمار کے مطابق 11 ریاستوں کے 93 لوک سبھا حلقوں میں ووٹنگ کی تعداد 64.40 رہی جبکہ الیکشن کمیشن کی بہت سی کوششوں کے باوجود اس بار بھی ووٹنگ کی فیصد 2019 سے 2.09 کم رہی۔ جن ...

بھٹکل کے شبینہ مکاتب کے بچوں کے درمیان کرکٹ کا انوکھا ٹورنامنٹ؛ جمعرات کوہوگا فائنل

ادارہ ادب اطفال کی جانب سے بھٹکل میں گذشتہ دس روز سے جاری  شبینہ مکاتب کے بچوں کے درمیان کرکٹ ٹورنامنٹ  جمعرات کو اختتام کو پہنچ رہا ہے۔ اس انوکھے ٹورنامنٹ میں  شبینہ مکاتب کی چالیس ٹیمیں شریک ہوئی  تھیں جس میں سے چار ٹیمیں مسجد رحمانیہ شراالی،  عثمانیہ مسجد نوائط کالونی، ...

4 جون کو این ڈی اے حکومت گرنے والی ہے، وزیر اعظم مودی خوفزدہ: تیجسوی یادو

 بہار کے سابق نائب وزیر اعلیٰ اور قائد حزب اختلاف تیجسوی یادو نے وزیر اعظم مودی کو نشانہ پر لیا ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ 4 جون کو این ڈی اے حکومت گرنے جا رہی ہے۔ تیجسوی یادو پٹنہ میں صحافیوں سے گفتگو کر رہے تھے۔

اروند کیجریوال کو نہیں ملی سپریم کورٹ سے راحت، 9 مئی کو ہوگی اگلی سماعت

دہلی آبکاری پالیسی سے متعلق منی لانڈرنگ کے الزام میں گرفتار وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کو سپریم کورٹ سے راحت نہیں ملی۔ سپریم کورٹ میں اب اس معاملے کی اگلی سماعت 9 مئی کو ہوگی۔ آج کی سماعت کے بعد عدالت نے یہ واضح نہیں کیا کہ عبوری ضمانت پر فیصلہ کب آئے گا۔