بھٹکل مسلم یوتھ فیڈریشن کے زیراہتمام 28 نومبر سے شروع ہورہا ہے ٹی ٹوینٹی کا شاندار BCL کرکٹ ٹورنامنٹ

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 18th November 2018, 8:23 PM | ساحلی خبریں | اسپورٹس |

ٹورنامنٹ میں شریک 12 ٹیموں کے لئے تعلقہ بھر کی 32 ٹیموں  سے 180بہترین  کھلاڑیوں کا ہوا بولی کے ذریعے انتخاب

بھٹکل 18/نومبر (ایس او نیوز)  بھٹکل مسلم یوتھ  فیڈریشن کے زیراہتمام مورخہ 28/ نومبر سے  ٹی ٹوینٹی بھٹکل کرکٹ لیگ (BCL) کا شاندار ٹورنامنٹ شروع ہورہا ہے جس میں بارہ ٹیموں کو کھیلنے کا موقع دیا گیا ہے۔ ان بارہ ٹیموں میں بھٹکل ، مرڈیشور اور منکی کی جملہ 32 ٹیموں کے 320 کھلاڑیوں میں سے  180 بہترین کھلاڑیوں کا انتخاب بولی لگا کر کیا گیا ہے، جس کو دیکھتے ہوئے کہا جاسکتا ہے کہ سبھی بارہ ٹیمیں بے حد مضبوط ہیں اور ٹورنامنٹ کے تمام میچس نہایت دلچسپ   اور مقابلے سخت ٹکر کے ہونے کی توقع ہے۔

فیڈریشن کی جانب سے یہ چوتھا BCL ٹورنامنٹ ہے، جسے  امین سیف اللہ بی سی ایل۔4 کے نام سے جانا جائے گا۔ اس بار ٹورنامنٹ میں شریک ہونے کے لئے  جملہ 74 ٹیموں نے اپنا نام درج کروایا تھا، قرعہ اندازی کے ذریعے 11  ٹیموں کا انتخاب عمل میں آیا، جبکہ   ٹورنامنٹ کے ٹائٹل اسپاونسر جناب امین سیف اللہ کی ٹیم  مرڈیشور برادرس  کا راست انتخاب کیا گیا۔ ٹورنامنٹ میں حصہ لینے کے لئے   320 کھلاڑیوں  نے اپنا نام درج کروایا تھا جس  میں سے 180 کھلاڑیوں کے انتخاب کے لئے دو روز قبل آکشن منعقد کیا گیا جس میں ہر ٹیم کو  300 پوائنٹس دئے گئے تھے اور دئے گئے 300 پوائنٹس کا استعمال کرتے ہوئے ہر ٹیم کو 15 کھلاڑیوں کا انتخاب کرنا تھا۔ انفا ٹیم کے عبدالباری خطیب اس بار  سب سے مہنگے کھلاڑی ثابت ہوئے جنہیں سی اسٹار الیون نے  118 پوائنٹس دے کر حاصل کیا۔

آوکشن سے قبل سبھی بارہ ٹیموں کو ایک ایک ائیکون کھلاڑی  کے انتخاب کا موقع دیا گیا تھا اور ہر ٹیم نے اپنے لئے سب سے ٹاپ کھلاڑی کو اپنا ائیکون پلئیر منتخب کیا تھا۔

ٹورنامنٹ میں شریک 12 ٹیموں نے جن ٹاپ کھلاڑیوں کو سب سے زیادہ پوائنٹس دے کر حاصل کیا، اُن کے نام اور پوائنٹس کے ساتھ ساتھ اُس ٹیم کا ائیکون کھلاڑی کون ہے، اُس کا بھی نام  ذیل میں دیا جارہا  ہے:

سی ۔اسٹار 11 ....  عبدالباری خطیب (انفا) ۔۔118 پوائنٹس ۔۔۔ ٹیم کا ائیکون کھلاڑی: تعظیم حافظکا (سوپر اسٹار)

رمضانی چیلنجرس......اسرار حیدر (انفا) ۔۔۔۔99 پوائنٹس ۔۔۔۔ٹیم کا ائیکون کھلاڑی: نعمت اللہ موٹیا (لائن)

یونائیٹید بھٹکل  ........عمران کندن گوڈا (آزاد) ۔۔۔97 پوائنٹس ۔۔۔ ائیکون: وسیم اسرمتا (لائن)

میک اسپورٹس ...... نصر اللہ عسکری (مون اسٹار) ۔۔۔93 پوائنٹس ۔۔۔ ائیکون: انس مُلّا (لائن)

اسکائی بریزرس ...... نسیم اسرمتا (لائن) ۔۔۔۔90 پوائنٹس ۔۔۔۔ ائیکون: کیشو نائک (کٹے ویرا)

آر ایم ایس کنگ  ....مہیش نائک (آزاد) ۔۔۔۔۔88 پوائنٹس ۔۔۔ ائیکون: اسجد حیدر (اسداللہ)

ٹرینڈس سیٹرس .....نوار کھروری (لائن) ۔۔۔۔۔87 پوائنٹس ۔۔۔۔ ائیکون: ائیکروما موٹیا (لائن)

نوائط اسٹرائیکر ...... عبدالباری کھروری (انفا) ۔۔۔84 پوائنٹس ۔۔۔ ائیکون:  شمّاس محتشم (رویل)

سلور رائیڈرس .......ارشد کھمبرا (آزاد) ۔۔۔۔81 پوائنٹس ۔۔۔ ائیکون:  نعمان طاہرہ (مدینہ)

مرڈیشور برادرس ...... نُمیر سائوڑا  (آر ایس اے منکی) ۔۔۔72 پوائنٹس ۔۔۔ ائیکون:  سنّان سدی باپا (شاہین مرڈیشور)

ڈومینیٹرس .............عبدالوصی ایم جے ۔۔۔۔۔68 پوائنٹس  ۔۔۔۔ ائیکون: طلحہ ترچن پلّی (رویل)

اے تھری موبائل ..... اسماعیل خان (عسفا) ۔۔۔۔65 پوائنٹس ۔۔۔۔۔ ائیکون: وسیم بیری (آزاد)

اس بار کھلاڑیوں کے انتخاب کے دوران تعجب خیز بات یہ رہی کہ  بعض اہم کھلاڑی کسی بھی ٹیم میں منتخب ہونے سے رہ گئے، ان میں قابل ذکر حنیف آباد ویلفئیر اسوسی ایشن کے بہترین گیند باز ثوبان بنگالی  ہیں جنہوں نے آخری BCL میں سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے تھے، لائن کے نورالصادقین،  شاہین مرڈیشور کے عنایت مدّاس سمیت بعض دیگر کھلاڑیوں کو اس بار مایوسی کا سامنا کرنا پڑا۔

کھلاڑیوں کے اوکشن کے موقع پر صدارتی خطاب کرتے ہوئے بھٹکل مسلم یوتھ فیڈریشن امتیاز اُدیاور نے بتایا کہ اس بار جو بھی ٹیم ٹورنامنٹ کی فاتح بنے گی، وہ اگلے بی سی ایل ٹورنامنٹ کے لئے بغیر کسی قرعہ اندازی کے  راست منتخب کی جائے گی۔

ٹورنامنٹ کے تعلق سے معلومات فراہم کرتے ہوئے  BCL ٹورنامنٹ کے کنوینر  عُمیر رکن الدین نے بتایا کہ  تمام میچس نوائط کالونی تعلقہ اسٹڈیم (وائی ایم ایس اے میدان)  میں کھیلے جائیں گے،   28 نومبر کو افتتاحی تقریب ہوگی، جبکہ اگلے روز 29/نومبر سے میچس کی شروعات ہوگی۔  دن میں دو میچس کھیلے جائیں گے اور ٹورنامنٹ میں اول آنے والی ٹیم کو 66,666 روپیہ نقد انعام مع ٹرافی دی جائے گی۔

ٹورنامنٹ کو بہترین اور منظم انداز میں منعقد کرنے کے لئے فیڈریشن صدر امتیاز اُدیاور اور سکریٹری مولوی محمد حُسین جوکاکو  اور بی سی ایل کنوینر عُمیر رکن الدین سمیت    فیصل آرمار، رئیس رکن الدین ، محمد شمعون، مبشر حُسین ہلارے، عُبید اسحاقی، محمد صادق مٹّا، مصدق علی اکبرا ، معروف صدیقہ، ہارون شینگری، بلال قمری  ودیگر ممبران پیش پیش نظر آرہے ہیں۔

خیال رہے کہ اس سے قبل BCL-1 میں بینا ویدیا نے جیت درج کی تھی جبکہ BCL-2 اور BCL-3 دونوں ٹورنامنٹ کولا ۔بلاک نے جیتا تھا۔

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...

حیدرآباد نے آئی پی ایل کا سب سے بڑا اسکور بنایا ، ممبئی کو 31 رنز سے دی بری طرح شکست

آئی پی ایل 2024 کے 8ویں میچ میں سن رائزرز حیدرآباد نے ممبئی انڈینز کو 31 رنز سے شکست دے دی۔ میچ میں حیدرآباد نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں پر 277 رنز بنائے۔ جواب میں ممبئی کی ٹیم 20 اوورز میں 246/5 ​​رنز ہی بنا سکی۔ تلک ورما نے ممبئی کے لیے کافی دیر کوشش کی اور 64 رنز کی ...

آئی پی ایل 2024: دفاعی چمپئن چنئی نے جیت کے ساتھ کیا آغاز، بنگلورو کو 6 وکٹ سے ملی شکست

آج آئی پی ایل 2024 کا پہلا میچ دفاعی چمپئن چنئی سپرکنگز (سی ایس کے) اور رائل چیلنجرس بنگلور (آر سی بی) کے درمیان کھیلا گیا جس میں چنئی کو 6 وکٹ سے جیت ہاتھ لگی ہے۔ بنگلورو نے چنئی کے سامنے جیت کے لیے 174 رنوں کا ہدف رکھا تھا جسے اس نے 18.4 اوورس میں محض 4 وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ اس ...

ہندوستان نے پانچویں ٹیسٹ میں انگلینڈ کو اننگ اور 64 رن سے شکست ، سیریز پر 4-1 سے قبضہ

دھرم شالہ میں کھیلے جا رہے پانچویں ٹیسٹ میچ میں ہندوستان نے انگلینڈ کو اننگز اور 64 رنز سےشکست دی  ہے۔ اس طرح ہندوستان نے سیریز 4-1 سے جیت لی۔ ہندوستانی ٹیم نے میچ کے تیسرے دن انگلینڈ کو بڑی شکست دی۔ انگلینڈ کی ٹیم دوسری اننگز میں بھی بری طرح لڑکھڑا گئی۔ صرف جو روٹ ہی بلے سے کچھ ...

ہندوستان نے دوسرے ٹیسٹ میں انگلینڈ کو 106 رنوں سے دی شکست، سیریز 1-1 سے برابر

) ہندوستان نے پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ سے ملی شکست کا بدلہ آج وشاکھاٹنم میں لے کر سیریز کو 1-1 سے برابر کر دیا ہے۔ 5 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا ٹیسٹ ہندوستان نے 106 رنوں سے جیت لیا ہے۔ اس جیت کے ہیرو پلیئر آف دی میچ جسپریت بمراہ رہے جنھوں نے دونوں اننگ میں مجموعی طور پر 9 ...

کیپ ٹاؤن میں ہندوستان کی جنوبی افریقہ پر تاریخی فتح، میچ دوسرے ہی دن ختم، ٹیسٹ سیریز 1-1 سے برابر

ہندوستانی مینس کرکٹ ٹیم نے 2024 کا آغاز ایک شاندار اور ریکارڈ ساز جیت کے ساتھ کیا ہے۔ کیپ ٹاؤن کے نیولینڈس میں 3 جنوری سے شروع ہوا ٹیسٹ میچ 4 جنوری یعنی دوسرے دن ہی ختم ہو گیا۔ ہندوستان کو جیت کے لیے دوسری اننگ میں 79 رنوں کا ہدف ملا تھا جسے روہت بریگیڈ نے محض 3 وکٹ کے نقصان پر حاصل ...

جنوبی آفریقہ نے پہلے ٹیسٹ میں انڈیا کو دی ایک اننگ اور 32 رنوں سے شکست

جنوبی افریقہ کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ ہندوستانی ٹیم ایک اننگ اور 32 رنوں سے ہار گئی ہے۔ اس شرمناک شکست کا ذمہ دار ہندوستانی بلے باز اور گیندبازوں دونوں رہے، کیونکہ پہلی اننگ میں کسی طرح 245 رن کا اسکور بنانے کے بعد ہندوستانی ٹیم دوسری اننگ میں محض 131 رنوں پر ...