بھٹکل میں انجمن صدسالہ تقریب کا شاندار افتتاح؛ ننھے بچوں کی تعلیم سے لے کرانجینرنگ، بی بی اے، بی سی اے اور بی ایڈ جیسی تعلیم دینے والا انجمن پورے ضلع میں واحدادارہ

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 5th January 2019, 6:57 PM | ساحلی خبریں | ریاستی خبریں |

بھٹکل 5/جنوری (ایس او نیوز) مشہور معروف تعلیمی ادارہ انجمن حامئی مسلمین بھٹکل  اپنے قیام کے سوسال مکمل کرنے پر صد سالہ جشن منارہا ہے، جس کا افتتاح آج گجرات سے تشریف فرما مولانا غلام محمد وستانوی (صدر جامعہ اسلامیہ اشاعت العلوم اکل کُوا) نے پودوں کو پانی دے کر کیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مولانا نے ایک طرف انجمن کی خدمات کی سراہنا کرتے ہوئے کہا کہ قوموں کی ترقی اور تنزلی تعلیم پر ہی منحصر ہے، اور انجمن نے سماج کے ہر طبقے کو تعلیم سے سیراب کرتے ہوئے بھٹکل سمیت اطراف کے علاقوں کے لوگوں میں  تعلیمی بیداری پیدا کرنے میں کامیاب رہا ہے، وہیں انہوں نے انجمن کے ذمہ داران سے مخاطب ہوتے ہوئے یہ بھی کہا کہ انجمن کو اسی پر اکتفا نہیں کرنا ہے بلکہ انجمن کو  مزید نئے مراحل طئے کرتے ہوئے آگے بڑھنا ہے بالخصوص میڈیکل کالج قائم کرکے انجمن کے  بانیان کے خواب کو شرمندہ تعبیر کرنا ہے۔

مہمان خصوصی کے طورپرتشریف فرما ضلع اُتر کنڑا کے انچارج وزیر آر وی دیش پانڈے نے انجمن کی خدمات کی سراہنا کرتے ہوئے کہا کہ  انجمن  جیسے ادارے پورے ملک میں بے حد کم ہوں گے لیکن  پورے ضلع میں انجمن ہی واحد ایسا ادارہ ہے جہاں ننھے بچوں کو تعلیم دینے کے ساتھ ساتھ  ڈگری، انجینرنگ، بی بی اے ، بی ایڈ وغیرہ تک کی تعلیم دی جاتی ہے۔ انہوں نے اس اہم  خدمات کے لئے انجمن کے بانیان کو پوری کریڈٹ دی اور  شرکاء کی توجہ اُس طرف مبذول کرائی کہ آپ انجمن کے اُن بانیان کو یاد کریں جنہوں نے  ایسے وقت آپ لوگوں کو تعلیم دینے کے بارے میں سوچا جب  بھٹکل میں  اور اُس میں بھی مائنارٹی اور بالخصوص مسلم مائنارٹی میں تعلیم دینے کے بارے میں کوئی سوچ بھی نہیں سکتا تھا۔ انہوں نے بانیان انجمن ایم ایم صدیق، آئی ایچ صدیق اور انجمن کے پہلے صدر ایف اے حسن  مرحوم سمیت  شمس الدین جوکاکو، ایس ایم یحیٰ اور عبدالغنی محتشم مرحوم کو  بھی یاد کرتے ہوئے انجمن کے لئے  اُن کی خدمات کی ستائش کی۔ انہوں نے بھٹکلی عوام کے اتحاد اور اتفاق کو  انجمن کی ترقی اور کامیابی کا راز قرار دیا اور کہا کہ  مل جل کر کام کرنے سے آج انجمن کے تحت 22 تعلیمی ادارے  چل رہے   ہیں اور ہر طرح کی تعلیم فراہم کی جارہی ہے۔

دیش پانڈے نے کہا کہ سن 2025 تک بھارت پوری دنیا میں ایک ایسا ملک  بنے گا جہاں سب سے زیادہ نوجوانوں کی آبادی ہوگی  اور ان نوجوانوں کا مستقبل نہایت تابناک ہوگا۔آج کے ترقی یافتہ دور میں دنیا ایک چھوٹے سے دیہات میں تبدیل ہوچکی ہے، ایسے میں انہوں نے  انجمن کے ذمہ داران کو مشورہ دیا کہ وہ  مستقبل  کے انڈیا کو دھیان میں رکھ کر نئے کورسس متعارف کرائیں کہ نوجوان صرف تعلیم ہی حاصل نہ کرے بلکہ وہ  نہایت  چالاک بھی ہو اور ہر اعتبار سے  ہنرمند بھی ہو۔دیش پانڈے مسلم نوجوانوں  کو ملک کے مین اسٹریم میں لانے کی طرف بھی ذمہ داران کی توجہ مبذول کرائی ۔

ضلع جنوبی کینرا کے انچارج وزیر یوٹی عبدالقادر نے خطاب کرتے ہوئے  کہا کہ بعض  لوگ یہ سوچتے ہیں کہ ائیرکنڈیشن والی کار پر گھومنا ہی ملک کی ترقی ہے ، حالانکہ اصل ترقی وہ ہے جب اسکول میں جانے  والا ہر بچہ تعلیم حاصل کرے۔ انہوں نے انجمن کو سوسال مکمل کرنے پر مبارکباد پیش کرتے  ہوئے  اس بات پر بھی نہایت خوشی کا اظہار کیا کہ انجمن کے  تحت ہر سماج اور ہر طبقہ کو تعلیم دی جاتی ہے اور یہاں سے فارغ ہونے والے  دنیا کے کونے کونے میں پھیلے ہوئے  ہیں۔

بھٹکل رکن اسمبلی سنیل نائک نے اپنے خطاب میں انجمن کی خدمات کی سراہنا کی اور کہا کہ انہوں نے بھی اسی انجمن کالج سے تعلیم حاصل کی  ہے انہوں نے اس بات پر فخر کا اظہار کیا  کہ جب انجمن اپنا صد سالہ جشن منارہا ہے تو  ایسے وقت میں وہ بھٹکل کے رکن اسمبلی  ہیں انہوں نے انجمن کے لئے ابنائے انجمن کی حیثیت سے یا پھر ایم ایل اے ہونے کے ناطے ہر طرح کا تعاون دینے پیش کش کی۔ ریاستی وزیر تنویر سیٹھ نے بھی اس موقع پر اپنے تاثرات پیش کرتے ہوئے انجمن کو سوسال مکمل کرنے پر مبارکباد دی۔

انجمن  میں 20 سالوں تک تدریسی خدمات انجام دینے والوں کی تہنیت کی گئی اسی طرح کئی ہونہار طلبا کی بھی تہنیت کی گئی۔

انجمن کے صدر جناب عبدالرحیم جوکاکو نے پروگرام کی صدارت کی، جنرل سکریٹری صدیق اسماعیل نے   انجمن کا تعارف پیش کیا۔  صدسالہ تقریب کے کنوینر عبدالرقیب ایم جے ندوی نے استقبال کیا، کاشف خان،شمس الدین سدی باپا،  سنیل نائک اور علی مفاذ کھروری نے پروگرام کی نظامت کی۔ایڈیشنل سکریٹری اسحاق شاہ بندری نے کلمہ تشکر پیش کیا۔ حُذیفہ یمان کی تلاوت پاک سے جلسہ کا آغاز ہوا تھا،  حُسین قاضیا نے نعت اور  فرہاد علی نے انجمن کا ترانہ پیش کیا۔ پروگرام میں رویل اسپورٹس سینٹر کی جانب سے ٹھنڈے مشروب کا بہترین انتظام  کیا گیا تھا، جبکہ آخر میں  شرکاء کے لئے  دوپہر کی ضیافت کا بہترین انتظام تھا۔

انجمن کے دیگر ذمہ داران سمیت بھٹکل جماعت المسلمین قاضی مولانا محمد اقبال مُلا ندوی، مرکزی خلیفہ جماعت المسلمین قاضی مولانا خواجہ معین الدین اکرمی مدنی ، سماجی قومی ادارہ مجلس اصلاح و تنظیم بھٹکل کے صدر ایڈوکیٹ مزمل قاضیا سمیت دیگر کافی ذمہ داران اسٹیج پر موجود تھے۔
 

ایک نظر اس پر بھی

لوک سبھا انتخابات جیتنے کے بعد اتی کرم داروں کا مسئلہ حل کرنا اور کمٹہ میں سوپر اسپیشالٹی اسپتال قائم کرنا میری اولین ترجیح؛ ڈاکٹر انجلی نمبالکر

اُترکنڑا لوک سبھا حلقہ  کا سب سے بڑا اور سنگین مسئلہ اتی کرم کا ہے، یہاں کے زیادہ ترعلاقے جنگلات سے گھرے ہوئے  ہیں اوربہت زیادہ لوگ جنگلاتی زمین کو اتی کرم کرکے رہنے پر مجبورہیں، یہاں کے لوگ اگر مجھے اپنا ووٹ دے کر پارلیمنٹ بھیجتے ہیں تو میری اولین ترجیح اس مسئلہ کو حل کرنا ...

بھٹکل واطراف بھٹکل والوں کے لئے خوش خبری؛ دیرہ دبئی میں حیدرآباد ہاوس ریسٹورینٹ کا افتتاح

حیدرآبادی کھانے بالخصوص حیدرآبادی بریانی دنیا بھر میں مشہور ہے اور گلف سمیت دبئی میں لوگ اکثر حیدرآبادی کھانوں کا مزہ لینے حیدرآبادی ریسٹورینٹ کی تلاش میں رہتے ہیں،  لیکن اب دبئی میں رہائش پذیر بھٹکل اور اطراف بھٹکل والوں کے لئے خوش خبری یہ ہے کہ بھٹکل والوں کی ملکیت میں ...

بی جے پی نے بیف ایکسپورٹ کمپنی سمیت پاکستانی ایجنسی سے بھی لیا ہے چندہ ؛ بھٹکل میں کانگریس کی پریس کانفرنس

گئو کشی کی مخالفت اور مویشیوں کی سپلائی کے دوران غریب مسلمانوں اور دلتوں پر حملہ کرنے اور کئی ایک کو موت کے گھاٹ اُتارنے والے نام نہاد گئورکھشکوں کی حمایت کرنے والی بی جے پی پر کانگریس نے الزام لگایا ہے کہ بی جے پی نے الیکٹورل بونڈ کے ذریعے بیف ایکسپورٹ کرنے والی کمپنی سے ...

سرسی: نقلی دستاویزات کی بنیاد پر کاروں کی خریداری - بینکوں کو دیا گیا کروڑوں روپیوں کا دھوکہ

موٹر گاڑیوں کی خریداری کے لئے فریب کاروں کی ایک ٹولی کے ذریعے نقلی دستاویزات کی بنیاد پر کروڑوں روپئے قرضہ لینے اور پھر گاڑیاں نہ خریدتے ہوئے کےڈی سی سی بینک کے علاوہ کئی نیشنلائزڈ بینکوں کو دھوکہ دینے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔

منڈگوڈ میں سدارامیا نے کہا : بی جے پی جھوٹ کا کارخانہ اور مودی جھوٹوں کے سردار

منڈگوڈ میں کانگریس کی طرف سے منعقدہ پرجا دھونی - ۲ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سدا رامیا نے بی جے پی اور وزیر اعظم نریندرا مودی پر تیکھے وار کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی جھوٹ کا کارخانہ تو وزیر اعظم مودی جھوٹوں کے سردار ہیں ۔ جھوٹ ہی ان کا خاندانی بھگوان ہے اس لئے ان پر اعتبار ...

ہاسن جنسی اسکینڈل معاملے میں جے ڈی (ایس) لیڈر ایچ ڈی ریونّا عدالت کی جانب سے عبوری ضمانت مسترد ہونے کے بعد گرفتار

  سابق وزیر اعظم اور  جے ڈی (ایس) سپریمو ایچ ڈی دیوے گوڑا کے فرزند اور ہولے نرسی پور کے جنتادل ّ(ایس) رکن اسمبلی  ایچ ڈی ریونّا   کو  خصوصی تحقیقاتی ٹیم (ایس آئی ٹی) نے   پدمنابھ نگر میں واقع دیوے گوڈا کے  مکان  سے ہفتہ کی شام  حراست میں لے لیا ہے۔ ان کے خلاف  جنسی ہراسانی اور ...

پرجول ریونّا سیکس اسکینڈل: متاثرہ خواتین کے لیے فکر مند راہل گاندھی نے وزیر اعلیٰ سدارمیا کو لکھا خط

پرجول ریونّا سیکس اسکینڈل نے کرناٹک کی سیاست زوردار ہلچل پیدا کر دی ہے۔ کئی خواتین سے جنسی استحصال کے الزامات کا سامنا کر رہے سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا کے پوتے پرجول ریونّا کی مشکلات دن بہ دن بڑھتی جا رہی ہے۔ اب اس معاملے میں کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے کرناٹک کے وزیر ...

’جاؤ پھانسی لگا لو‘ کہہ دینے کو خودکشی کے لیے اکسانا قرار نہیں دیا جا سکتا: کرناٹک ہائی کورٹ

کرناٹک ہائی کورٹ نے خودکشی کے ایک معاملے میں اہم فیصلہ دیا ہے۔ عدالت نے کہا کہ کسی نے اگر کسی کو کہہ دیا کہ جاؤ پھانسی لگالو، اس کے صرف اتنا کہہ دینے کو خودکشی کے لیے اکسانے کے زمرے میں نہیں رکھا جا سکتا ہے۔ یہ فیصلہ جسٹس ایم ناگ پرسنّا کی عدالت نے قابل اعتراض بیانات پر مشتمل ...

پرجول سیکس معاملہ کو لے کر ششی تھرور نے کہا؛ اس کی بازگشت ملک بھر میں سنائی دے گی، بی جے پی کو صفائی دینا ہوگامشکل

کانگریس کے سینئر لیڈر ششی تھرور نے کہا ہے کہ جنتا دل (ایس) کے رکن پارلیمنٹ پرجول ریونا کے حق میں مہم چلانے کے بعد بی جے پی کے لیے وضاحت دینا مشکل ہو جائے گا اور اس 'سیکس سکینڈل' کی بازگشت نہ صرف کرناٹک بلکہ لوک سبھا میں بھی ہوگی۔ انتخابات کے باقی مراحل پورے ملک میں سنائے جائیں گے۔

کرناٹک: پرجول ریونّا سیکس اسکینڈل معاملہ میں اب ایچ ڈی ریونّا کے خلاف بھی درج ہوئی ایف آئی آر، عصمت دری اور اغوا کا الزام

کرناٹک سیکس اسکینڈل معاملے میں سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیو ے گوڑا کے بیٹے رکن اسمبلی ایچ ڈی ریونّا کے خلاف کرناٹک پولیس نے عصمت دری اور اغوا کی ایف آئی آر درج کی ہے۔ متاثرہ خواتین میں سے ایک کے بیٹے نے پولیس میں اپنی ماں کے اغوا کی شکایت درج کرائی ہے جس کے بعد ایچ ڈی ریونّا کے ...