بھٹکل : اننت کمار ہیگڈے کی قیادت میں تینگن گنڈی بندرگاہ پر دوبارہ لہرایا گیا بھگوا جھنڈا - فرقہ وارانہ ماحول پیدا کرنے کی مذموم کوشش

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 4th March 2024, 8:10 PM | ساحلی خبریں | ریاستی خبریں |

بھٹکل :4؍مارچ؍   (ایس اؤ نیوز ) آنے والے پارلیمانی انتخابات کو دیکھتے ہوئے  ماحول کو گرمانے کی کوششیں گذشتہ دو ماہ سے جاری ہیں، مگر کوششیں کارگر ثابت ہوتی نظر نہیں آرہی ہیں، اس دوران مسلمانوں کے خلاف زہریلے بیانات دے کر میڈیا میں سُرخیاں بٹورنے میں مشہور رکن پارلیمان اننت کمار ہیگڈے  پیر کو بھٹکل پہنچے اور مختلف علاقوں میں بی جے پی کارکنوں کے ساتھ میٹنگ کا انعقاد کرنے کے بعد دوپہر کو شہر کے نواحی علاقے تینگن گُنڈی بندرگاہ پہنچ کر سابق رکن اسمبلی سنیل نائک اور دیگر  بی جے پی کارکنوں کے ساتھ اُسی مقام پر  بھگوا جھنڈا لہرادیا  اور نیچے  ویرساورکر کا بورڈ اویزاں کردیا جہاں اس سے قبل اسی طرح کی کوشش کو ہیبلے پنچایت نے غیر قانونی قرار دے کر  جھنڈے کے ساتھ کھمبے کو بھی اُکھاڑ دیا تھا اور نیچے لگائے گئے  ویرساورکر کے بورڈ کو ہٹادیا تھا۔

پیر کو واپس اُسی جگہ پر بھگوا جھنڈا لہرانے کے بعدوہاں پر موجود کارکنان نے جئے شری رام اور ہرہر مہادیو کے نعرے لگائے۔کہا جارہا ہے کہ ایک طرح سے ایم پی اننت کمارہیگڈے نے اپنی عادت کے مطابق قانون کی دھجیاں اُڑاتے ہوئے  تعلقہ اتنظامیہ کو چیلنج کیا ہے کہ اُنہیں ایسا کرنے سے کوئی  روک کر دکھائے۔

واقعے کو لے کر عوام اور پنچایت ممبران کی طرف سے کہا جارہا ہے  کہ آنے والے لوک سبھا انتخابات میں عوام سے  ووٹ مانگنے کے لئے ہیگڈے کے پاس کوئی موضوع نہیں ہے، ضلع میں انہوں نے کسی بھی طرح کا کوئی  ترقیاتی کام نہیں کیا ہے، یہی وجہ ہے کہ وہ پھر ایک بار ضلع میں فرقہ پرستی کو ہوادینے کی مذموم کوشش کررہے ہیں۔ عوام کا کہنا ہے کہ اس سے قبل انہوں نے بھٹکل کی چینن پلّی کو  مندر میں منتقل کرنے کا اعلان کیا تھا، پھر انہوں نے وزیر اعلیٰ سدرامیا کا مذاق اُڑاتے ہوئے انہیں  سدرا مُلّا  خان قرار دیا تھا۔

یاد  رہےکہ 21جنوری کو جب ایودھیا میں رام مندر کا افتتاح ہورہاتھا تو ٹھیک ایک دن پہلے اسی تینگنگنڈی بندرگاہ  پر راتوں  رات  غیر قانونی طورپر جھنڈے کا کٹّا تعمیر کرتےہوئے  بھگوا جھنڈا لہرا یا گیا تھا۔ ریاست کے منڈیا میں جھنڈے کا معاملہ زور پکڑا تو بیدار ہوئی تعلقہ انتظامیہ نے 27جنوری 2024کو تینگنگنڈی میں تعمیر کئے گئے  کٹے کو اُکھاڑ دیا تھا اور لہرائے گئے بھگوا جھنڈے کو نکال دیا تھا۔ لیکن سنگھ پریوار کے کارکنان اپنی حرکتوں سے باز نہیں آئے تھے اور کچھ روز بعد یعنی  30 جنوری کو  وہ دوبارہ  اسی جگہ پر پہنچ کر جھنڈے کے کھمبے کا کٹّا  دوبارہ تعمیر کیا تھا۔ اس موقع پر  بھٹکل تحصیلدار تپّے سوامی ہیبلے پنچایت افسران کے ساتھ  جائے وقوع پر پہنچے تھے اور جھنڈا لہرانے پر پابندی عائد کرتےہوئے  اُس کھمبے کو اور کٹّے کو جوں کی توں حالت میں برقرار رکھنےکا حکم صادر کیا تھا۔

قریب ایک مہینے کے بعد رکن پارلیمان اننت کمار ہیگڈے ، آج پیر کو  اپنے چند حامیوں کے ساتھ تینگنگنڈی بندرگاہ پہنچ کر اُسی جگہ  پر بھگوا جھنڈ ا لہراتےہوئے انتخابی ماحول کو فرقہ پرستانہ رنگ دینے کی کوشش کی ہے۔ اب تازہ واردات کے بعد یہ دیکھنا دلچسپ ہوگا کہ ریاست کی کانگریس سرکار قانون کی دھجیاں اُڑانے والوں کے خلاف کسی طرح کی کاروائی کرتی ہے یا  انتخابات کو دیکھتے ہوئے قانون کا مذاق اُڑانے والوں کے ساتھ  سمجھوتہ کرتے ہوئے خاموشی اختیار کرتی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

مرڈیشور سمندر میں غرق ہوکر ایک طالب علم سمیت دو جاں بحق؛ ساگر سمر کیمپ کے طلبہ پکنک کے لئے پہنچے تھے بھٹکل

سیاحت کے لئے مشہور مرڈیشور سمندر میں غرق ہوکر دو نوجوان جاں بحق ہوگئے جس میں ایک کی شناخت  مولوی اسماعیل ابن  مرحوم مولانا اقبال برماور  (22) کی حیثیت سے کی گئی ہے، البتہ دوسرے نوجوان کا نام معلوم نہیں ہوسکا۔ واردات اتوار شام قریب پانچ  بجے پیش آئی۔

لوک سبھا انتخابات کے لئے اُترکنڑا ضلعی انتظامیہ تیار؛ 7/مئی کو ہوگی ووٹنگ ؛ 16.41 لاکھ ووٹرس: 1977 پولنگ بوتھس: 6939 عملہ

لوک سبھا  انتخابات-2024 جو اُترکنڑا میں 7/مئی کو ہوں گے،   آزاد، صاف و شفاف اور پرامن  انتخابات کے لئے ضلعی انتظامیہ نے   تمام تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔کاروار ڈی سی آفس میں   اخبارنویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے  اُترکنڑا ڈپٹی کمشنر اورانتخابی ریٹرننگ افسر گنگوبائی مانکر نے  بتایا ...

کمٹہ میں کانگریس کا پرجا دھونی ۔2 اجلاس - سدا رامیا نے کہا : مودی ایک اچھے ڈرامہ باز ایوینٹ منیجر 

کانگریس پارٹی کی طرف سے منکی میدان میں منعقدہ پرجا دھونی ۔۲ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ریستی وزیر اعلیٰ سدا رامیا نے براہ راست وزیر اعظم پر فقرہ کستے ہوئے کہا کہ مودی ایک بہت اچھے ڈرامے باز اور ایوینٹ منیجر ہیں ۔ 

آئین کو بچانے کے لیے اس اہم الیکشن میں حصہ لیں اور پورے اعتماد کے ساتھ کانگریس کو ووٹ دیں - بھٹکل میں کانگریس جنرل سکریٹری کا بیان

ملک میں ہو رہی تبدیلیوں کو دیکھتے ہوئے یہ الیکشن آئین کو بچانے کے لیے سب سے اہم الیکشن ہے، ایسے میں ملک کے تمام لوگوں کے لئے ضروری ہیں کہ وہ  کانگریس کے حق میں  ووٹ دیں اور دستور کو بچانے کے لئے کانگریس کو مضبوط کریں۔ یہ بات کرناٹکا پردیش کانگریس کمیٹی کے جنرل سکریٹری اور ...

کرناٹک فحش ویڈیو معاملہ: مزید تین متاثرہ خواتین ایس آئی ٹی کے پاس پہنچیں

اسپیشل انویسٹی گیشن ٹیم (ایس آئی ٹی) نے جے ڈی ایس کے مفرور ایم پی اور ہاسن سے این ڈی اے امیدوار پرجول ریونا کی بیرون ملک تلاش تیز کر دی ہے۔ اس دوران فحش ویڈیو اسکینڈل کی مزید تین متاثرہ خواتین نے ایس آئی ٹی سے رابطہ کیا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ متاثرہ خواتین نے ایچ ڈی ریونا کی ...

کمٹہ میں کانگریس کا پرجا دھونی ۔2 اجلاس - سدا رامیا نے کہا : مودی ایک اچھے ڈرامہ باز ایوینٹ منیجر 

کانگریس پارٹی کی طرف سے منکی میدان میں منعقدہ پرجا دھونی ۔۲ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ریستی وزیر اعلیٰ سدا رامیا نے براہ راست وزیر اعظم پر فقرہ کستے ہوئے کہا کہ مودی ایک بہت اچھے ڈرامے باز اور ایوینٹ منیجر ہیں ۔ 

کرناٹک کانگریس نے راہل گاندھی و سدارمیا کی اینیمیٹڈ ویڈیو کے خلاف جے پی نڈا و امیت مالویہ کے خلاف درج کرائی شکایت

کرناٹک بی جے پی کی جانب سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر شیئر کی گئی ایک ویڈیو  سے متعلق ریاست میں تنازعہ کھڑا ہوگیا ہے۔ کانگریس نے اس ویڈیو کے حوالے سے بی جے پی صدر جے پی نڈا اور پارٹی کے سوشل میڈیا انچارج امیت مالویہ نیز کرناٹک بی جے پی کے صدر بی وائی وجیندر کے خلاف الیکشن ...

ہندوستان کی سیاست کو ٹھیک کرنے کے لیے نیا وزیر اعظم منتخب کرنے کا وقت آ گیا، پرینکا گاندھی کی ووٹرس سے اپیل

کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے آج وزیر اعظم نریندر مودی کے ذریعہ کی جا رہی تقریروں کو ہدف تنقید بنایا اور کہا کہ وہ انتخابی تشہیر کے دوران جس طرح قابل اعتراض الفاظ کا استعمال کر رہے ہیں، وہ وزیر اعظم عہدہ کے وقار کو مجروح کر رہا ہے۔ ہفتہ کے روز ایک جلسۂ عام سے خطاب ...

سی بی آئی پرجول ریونّا کیخلاف بلیو کارنر نوٹس جاری

جنسی ہراسانی میں ملوث جے ڈی ایس لیڈرپرجول ریونّا کےخلاف سی بی آئی نے تفتیش اپنے ہاتھوں میں لیتے ہی ان کے خلاف انٹر پول کے ذریعے بلیو کارنر نوٹس جاری کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس بارے میں سی بی آئی کے باوثوق ذرائع کا کہنا ہے کہ پرجول ریونّا جو اس وقت جرمنی میں سفارتی پاسپورٹ پر ...

ہاسن جنسی اسکینڈل معاملے میں جے ڈی (ایس) لیڈر ایچ ڈی ریونّا عدالت کی جانب سے عبوری ضمانت مسترد ہونے کے بعد گرفتار

  سابق وزیر اعظم اور  جے ڈی (ایس) سپریمو ایچ ڈی دیوے گوڑا کے فرزند اور ہولے نرسی پور کے جنتادل ّ(ایس) رکن اسمبلی  ایچ ڈی ریونّا   کو  خصوصی تحقیقاتی ٹیم (ایس آئی ٹی) نے   پدمنابھ نگر میں واقع دیوے گوڈا کے  مکان  سے ہفتہ کی شام  حراست میں لے لیا ہے۔ ان کے خلاف  جنسی ہراسانی اور ...