بھٹکل کے بعد خانہ پور میں بھی بی جےپی کارکنان نے آننت کمار ہیگڈے کو لیا آڑے ہاتھ

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 18th January 2024, 8:56 PM | ساحلی خبریں | ریاستی خبریں |

خانہ پور(بیلگام)  :18؍ جنوری  (ایس اؤ نیوز )گذشتہ لوک سبھا انتخابات میں جیت حاصل کرنےکےبعدعوامی رابطہ سے منقطع اترکینرا کے رکن پارلیمان اننت کمار ہیگڈے نے جب خانہ پور کا دورہ کرتےہوئے کارکنان کی میٹنگ منعقد کی تو میٹنگ میں ایم پی کے سامنے ہی کارکنان نے اپنی بے اطمینانی کا اظہار کرتےہوئے اننت کمارہیگڈے کو آڑےہاتھوں لیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ایم پی اننت کمارہیگڈے کی صدارت میں بی جےپی کارکنان کی منعقدہ  میٹنگ میں پارٹی کارکنان نے ایم پی کو راست مخاطب کرتےہوئےکہاکہ پچھلے کئی برسوں سے تم ہمارے رابطہ میں نہیں ہو، تمہار ا پی اے بھی ہماری باتوں کو سنی ان سنی  کر رہاہے، ترقیاتی کام رک سے گئےہیں، حلقہ کےمسائل کی فہرست ایم پی کے سامنے رکھتے ہوئے کارکنان نے اپنی بے اطمینانی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ  ہمارے حلقہ میں کوئی کام نہیں ہوا ہے۔

کارکنان نےکہاکہ خانہ پور کے لوگ بیلگام جاتےہیں تو کہاجاتاہے کہ کاروار جائیں۔ کاروار جاتےہیں تو بولا جاتاہے کہ تم بیلگام ضلع سے تعلق رکھتےہو وہیں جاؤ۔ اب عوام چکی کی دو پاٹوں کے درمیان پسے جارہےہیں کوئی پوچھنے والا نہیں ہے۔ تم 6مرتبہ لوک سبھا ممبر منتخب ہوئے  لیکن ایک بھی مرکزی حکومت کا منصوبہ خانہ پور  میں جاری نہیں ہوا۔ تمہاری طرف سے کارکنان کو کوئی فائدہ نہیں ہورہاہے، عوام سوال کررہے ہیں کہ اننت  کمار ہیگڈے کہاں ہے،تمہاری ملاقات کےلئے ہم لو گ 200کلومیٹر دور بھی جا تےہیں تو  تم ہمیں نہیں ملتے۔

کارکنان کی بے اطمینانی اور راست مسائل کو پیش کرنے سے اننت کمارہیگڈے نے پینترا بدلتےہوئےکہاکہ میں یہاں انتخابات کے لئے نہیں آیاہوں۔ ہائی کمان کس کو ٹکٹ دےگی مجھے پتہ نہیں ہے، میرا مقصد صرف یہی ہےکہ مودی کو دوبارہ وزیرا عظم بنانا ہے۔ اسی لئے میں حلقہ میں بھاگ دوڑ کررہاہوں۔ میری نجی بعض وجوہات تھیں جس کی بنا پر میں حلقہ کا دورہ نہیں کرسکا۔

ایک نظر اس پر بھی

ریاض کے بعد دمام اور جدہ بھٹکلی جماعتوں نے بھی ممبران سے کی ووٹنگ میں حصہ لینے کی اپیل؛ فری ائیرٹکٹ کی بھی پیشکش

لوک سبھا انتخابات کے تیسرے مرحلے میں بھٹکل اور اُترکنڑا میں  7/مئی کو ووٹنگ ہوگی ، یعنی وقت بالکل کم بچا ہے۔ ایسے میں ایک طرف  بھٹکل اسوسی ایشن ریاض نے پہل کرتے ہوئے  اپنے ممبران کے لئے جماعت کی طرف سے  ائیر ٹکٹ  کا اعلان کیا،  وہیں دوسری طرف  لوک سبھا انتخابات کی سنگینی کو ...

حادثے کو دعوت دیتا بھٹکل رنگین کٹہ نیشنل ہائی وے؛ کیا حادثے سے پہلے توجہ دے گی انتظامیہ ؟

  بھٹکل  کا رنگین کٹہ نیشنل ہائی وے   حادثوں کو دعوت دے رہا ہے، مگر  نیشنل ہائی وے اتھارٹی ہو،  آئی آر بی کمپنی  ہو یا پھر تعلقہ انتظامیہ ہو، کوئی اس دعوت نامہ پر توجہ نہیں دے رہا ہے۔

بھٹکل: بچے اورنوجوان دور درازاور غیر آباد علاقوں میں تیراکی کے لئے جانے پر مجبور کیوں ہیں ؟ مسجدوں کے ساتھ ہی کیوں نہ بنائے جائیں تالاب ؟

سیر و سیاحت سے دل صحت مند رہتا ہے اور تفریح انسان کی جسمانی اور ذہنی صحت کو بہتر بناتا ہے۔اسلام  سستی اور کاہلی کو پسند نہیں کرتا اسی طرح صحت مند زندگی گزارنے کے لیے غذائیت سے بھرپور خوراک کے ساتھ جسمانی سرگرمیوں کا ہونا بھی ضروری ہے۔ جسمانی سرگرمیوں میں جہاں مختلف قسم کی ورزش ...

بھٹکل مسلم اسوسی ایشن ریاض کا اہم فیصلہ؛ ووٹنگ کے لئے بھٹکل جانے والے جماعت کے ممبران کو فری ٹکٹ کا اعلان

  فسطائی طاقتوں کو  برسر اقتدار  پر آنے سے روکنے اورملک  میں جمہوری اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے    بھٹکل مسلم اسوسی ایشن  ریاض نے محسوس کیا ہے کہ اِس بار کے انتخابات میں   مسلمانوں کی طرف سے صد فیصد ووٹنگ ضروری ہے  اور اس کے لئے ہرممکن قدم اُٹھانے کی ضرورت ہے۔اسی اقدام کے ...

منگلورو میں بی جے پی کارکن نے پولنگ بوتھ کے پاس کیا ہنگامہ - کنداپور میں 'نوٹا' کی مہم زوروں پر

ووٹنگ کے دوران پولنگ بوتھ کے قریب  بی جے پی کارکنوں  کی پہلے پولس پھر صحافیوں کے ساتھ اُس  وقت جھڑپ شروع ہوگئی جب کانگریس امیدوار پدماراج آر پجاری  ایک گھنٹہ تک  ووٹنگ کی قطار میں کھڑے ہونے کے بعد  اپنا ووٹ ڈال کر باہر آرہے تھے۔  واردات  جمعہ صبح کو پیش آئی۔

مودی جی کیا اب بھی آپ خاموش رہیں گے؟ پرینکا گاندھی نے ریونّا سیکس اسکینڈل معاملہ پر پی ایم مودی سے کیا سوال

کرناٹک میں جنتا دل سیکولر (جے ڈی ایس) کے لیے اس وقت حالات انتہائی ناخوشگوار معلوم پڑ رہے ہیں۔ لوک سبھا انتخاب کے درمیان ہاسن سے این ڈی اے امیدوار پرجول ریونّا کے مبینہ سیکس اسکینڈل معاملہ نے طول پکڑ لیا ہے اور اب جے ڈی ایس کے کئی لیڈران بھی ان کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کر رہے ...

مرکزی حکومت کی ناکامیوں کو چھپانے جگہ جگہ جھوٹ بولا جارہا ہے، گلبرگہ میں وزیر اعلیٰ سدرامیا کا صحافتی کانفرنس  سے خطاب

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدرامیا نے دو دن قبل گلبرگہ کی ایک خانگی ہوٹل میں ایک صحافتی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا گزشتہ دس برسوں کے دوران وزیر اعظم نریند مودی نےبار بار جھوٹ بولتے ہوئے مارکیٹنک کی ہے ۔ وہ جھوٹ بولنے میں مصروف ہیں اور ماہر ہیں ۔ انھوں نے کہا کہ کانگریس کے خلاف ایک ...

سیکس اسکینڈل معاملہ: لوک سبھا انتخاب کے درمیان کرناٹک جے ڈی ایس میں زبردست اختلاف، ریونّا کو پارٹی سے نکالنے کا مطالبہ

سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوگوڑا کے پوتے اور ہاسن سے رکن پارلیمنٹ پرجول ریونّا کے جنسی اسکینڈل نے کرناٹک میں ہلچل مچا رکھی ہے۔ ملازمہ کی شکایت پر پولیس نے پرجول ریونّا اور ان کے والد ایچ ڈی ریونّا کے خلاف ایف آئی آر درج کی ہے۔ کانگریس نے اس واقعے کے خلاف زبردست احتجاج شروع کر دیا ...

گزشتہ لوک سبھا الیکشن کے مقابلے اس الیکشن میں ووٹنگ میں کمی

  ۱۸؍ ویں لوک سبھا کے لئے پولنگ کے دو مرحلوں میں کرناٹک عام قومی رجحان سے جدا دکھائی دے رہا ہے۔ اس نے ۲۰۱۹ء کے لوک سبھا انتخابات کے مقابلے میں کم رائے دہندگی کے قومی رجحان کو غلط ثابت کر دیا ہے، حالانکہ بنگلورو نے ریاست کے ووٹنگ فیصد کو کافی حد تک کم کیا ہے۔

مرکز کی جانب سے جاری خشک سالی کے لیے ناکافی فنڈ کے خلاف کرناٹک حکومت کا احتجاج

خشک سالی میں راحت کے طور پر مرکزی حکومت کے ذریعے جاری مطالبے سے بہت کم فنڈ کے خلاف کرناٹک حکومت نے سخت احتجاج کیا ہے۔ ریاستی اسمبلی کے احاطے میں بابائے قوم مہاتما گاندھی کے مجسمہ کے سامنے وزیر اعلیٰ سدارمیا و نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار کی قیادت میں آج (27 اپریل) یہ احتاج کیا ...

جے ڈی ایس کے ایم پی کا فحش ویڈیو وائرل، کرناٹک حکومت نے تحقیقات کے لئے ایس آئی ٹی تشکیل دی

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے ہاسن لوک سبھا سیٹ سے بی جے پی اور جے ڈی ایس کے امیدوار پراجول ریوننا کے جنسی اسکینڈل کی تحقیقات کے لیے ایک خصوصی تحقیقاتی ٹیم بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ پراجول ریوننا کا مبینہ ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد خواتین کمیشن کی چیئرپرسن نے حکومت کو خط لکھ ...