سیکس اسکینڈل معاملہ: لوک سبھا انتخاب کے درمیان کرناٹک جے ڈی ایس میں زبردست اختلاف، ریونّا کو پارٹی سے نکالنے کا مطالبہ

Source: S.O. News Service | Published on 29th April 2024, 5:13 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو، 29/اپریل (ایس او نیوز /ایجنسی ) سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوگوڑا کے پوتے اور ہاسن سے رکن پارلیمنٹ پرجول ریونّا کے جنسی اسکینڈل نے کرناٹک میں ہلچل مچا رکھی ہے۔ ملازمہ کی شکایت پر پولیس نے پرجول ریونّا اور ان کے والد ایچ ڈی ریونّا کے خلاف ایف آئی آر درج کی ہے۔ کانگریس نے اس واقعے کے خلاف زبردست احتجاج شروع کر دیا ہے۔ دریں اثناء جنتا دل سیکولر (جے ڈی ایس) میں بھی ریونّا کے بارے میں سخت اختلاف شروع ہوچکا ہے۔ جے ڈی ایس کے ارکان اسمبلی نے پارٹی ہائی کمان سے ریونّا کو پارٹی سے نکالنے کا مطالبہ کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اس معاملے کی وجہ سے وہ کافی شرمندگی محسوس کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ ایک دو نہیں بلکہ پرجول ریونّا کی اب تک ہزاروں ویڈیوز منظر عام پر آ چکی ہیں۔ ان کے گھر پر کام کرنے والی ایک ملازمہ نے اپنی شکایت میں کہا ہے کہ جب وہ اکیلی ہوتی تھی تو پرجول ریونّا اسے اپنے پاس بلاتے تھے اور کپڑے اتار کر اس کے ساتھ گندی حرکتیں کیا کرتے تھے۔ متاثرہ خاتون نے ریونّا پر اپنی بیٹی سے فحش باتیں کرنے کا بھی الزام لگایا ہے۔ کرناٹک کی کانگریس حکومت نے اس معاملے میں ریونّا کے خلاف ایس آئی ٹی تحقیقات کا حکم دیا ہے۔

جے ڈی ایس رکن اسمبلی شارنگودا کانڈکور نے منظرعام پر آئیں ان فحش ویڈیوز کے تنازعہ کے درمیان پارٹی رکن پارلیمنٹ پرجول ریونّا کو پارٹی سے نکالنے کا مطالبہ کیا ہے۔ سابق وزیر اعلیٰ ایچ ڈی کمار سوامی کے قریبی مانے جانے والے کانڈکور نے پارٹی کے قومی صدر دیوگوڑا کو ایک خط لکھ کر کہا ہے کہ گزشتہ کچھ دنوں سے ریاست بھر میں سیکس اسکینڈل والی ویڈیوز شیئر ہو رہی ہیں، جس سے پارٹی کو بڑی شرمندگی ہو رہی ہے۔ ویڈیوز کو دیکھ کر ایسا لگتا ہے کہ اس گھناؤنے واقعے میں پرجول ریونّا ملوث ہیں۔ پہلی نظر میں ایسا لگتا ہے کہ وہ ملزم ہیں۔ اس لیے میں آپ سے درخواست کرتا ہوں کہ انہیں فوری طور پر پارٹی سے خارج کر دیا جائے۔ ریونّا کو پارٹی سے نکالنے کے مطالبے پر پارٹی ہائی کمان کا کہنا ہے کہ وہ اس معاملے کی تحقیقات کے نتائج کا انتظار کر رہی ہے۔ پارٹی نے اس پر کوئی تبصرہ کرنے سے صاف انکار کر دیا ہے۔

دوسری طرف سابق وزیر اعلیٰ ایچ ڈی کمارسوامی کا کہنا ہے کہ جس نے بھی جرم کیا ہے اسے معاف کرنے کا کوئی سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ پارٹی کا ریونّا کے بیرون ملک جانے سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔ اگر وہ بیرون ملک چلے گئے ہیں تو انہیں واپس لانا ان (ایس آئی ٹی) کی ذمہ داری ہے۔ میں اس بارے میں کیا کہہ سکتا ہوں۔ کوئی فکر نہ کرے، ایس آئی ٹی انہیں پکڑ لے گی۔

واضح رہے کہ ریونّا کے گھر میں ملازمہ کے طور پر کام کرنے والی ایک خاتون نے الزام لگایا ہے کہ ریونّا نے 2019 سے 2022 کے درمیان کئی بار اس کے ساتھ جنسی زیادتی کی۔ ریونّا پر الزام لگاتے ہوئے اس خاتون کا کہنا ہے کہ اس کا جنسی استحصال ریونّا کے گھر میں کام کرنے کے صرف چار ماہ بعد شروع ہوا۔ جب وہ اکیلی ہوتی تھی تو وہ اسے بلاتے تھے اور اس کی ساڑھی کا پن ہٹا کر اس کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرتے تھے۔ یہی نہیں بلکہ متاثرہ خاتون کا یہ بھی الزام ہے کہ ریونّا نے کئی بار فون پر ان کی بیٹی سے فحش باتیں بھی کیں۔ بہرحال، ریونّا کی کئی خواتین کے ساتھ جنسی زیادتی کی ویڈیوز منظر عام پر آ چکی ہیں۔ ان کے خلاف مزید مقدمات درج ہو سکتے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

ہبلی : ناکام عاشقی کے نتیجے میں دوسرا قتل 

ہبلی میں ایک 20 سالہ لڑکی کو مبینہ طور پر چاقو کے وار کر کے قتل کر دیا گیا کیونکہ اس نے اپنے پڑوسی کی محبت کو ٹھکرا دیا تھا۔ اس شخص کو اپنی محبت کے انکار پر اتنا غصہ آیا کہ اس نے لڑکی کو قتل کر دیا۔ پولیس رپورٹ کے مطابق مذکورہ شخص نے خاتون کے گھر میں گھس کر اس پر چاقو سے وار کیا جب وہ ...

ایچ ڈی ریونا جنسی استحصال سے متعلق اغوا کیس میں جیل سے باہر آگئے

کرناٹک کے بنگلورو میں ایک خصوصی عدالت نے پیر کو ’فحش ویڈیو‘ اسکینڈل سے متعلق ایک ہائی پروفائل اغوا کیس میں پھنسے ہولیناراسی پورہ سے جنتا دل (ایس) کے ایم ایل اے ایچ ڈی ریونا کو مشروط ضمانت پر رہا کردیا ہے۔ سپریم کورٹ کے حکم کے بعد انہیں منگل کو پارپنا اگرہارا جیل سے مشروط طور پر ...

پرجول ریونا معاملہ کی سی بی آئی تحقیقات ہونی چاہیئے : سابق وزیر اعلی بسواراج بومئی

کرناٹک کے سابق وزیر اعلی بسواراج بومئی نے اتوار کے روز ایم پی پرجول ریوناکیس میں جاری خصوصی تفتیشی ٹیم (ایس آئی ٹی) کی تحقیقات کے بارے میں شدید خدشات کا اظہار کیا اور منصفانہ تحقیقات کو یقینی بنانے کے لئے مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) کی مداخلت کی ضرورت پر زور دیا۔

پرجول ریونا کےجنسی اسکینڈل کا شکار ایک متاثرہ کی آپ بیتی

کرناٹک کے مشہور سیکس اسکینڈل کیس کی ایک شکار نے آگے آکر معطل جے ڈی ایس لیڈر پرجول ریونا اور ان کے والد ایچ ڈی ریونا پر سنگین الزامات لگائے ہیں۔  رپورٹ  کے مطابق اس نے کہا کہ پرجول نے چار سے پانچ سال قبل اس کی بنگلور میں رہائش گاہ پر اس کی ماں کی عصمت دری کی تھی۔ میرے ساتھ بھی جنسی ...

سورنا نیوز چینل پر مسلمانوں کی نشاندہی پاکستانی پرچم سے کرنے پر چینل اور اینکر کے خلاف کارروائی کا مطالبہ ؛ اے پی سی آر نے اسسٹنٹ کمشنر سے کی شکایت

کنڑا نیوز  چینل ایشیاء نٹ سورنا ٹی وی  پر وزیر اعظم کی اقتصادی مشاورتی کونسل (EAC-PM) کی طرف سے جاری کردہ آبادی کی رپورٹ پر تبادلہ خیال کرنے کے دوران  چینل پر ہندو آبادی کی نمائندگی کے لیے ہندوستانی پرچم اور مسلمانوں کی نمائندگی کے لیے پاکستانی پرچم  دکھائے جان کو لے کر ایک طرف ...