مودی جی کیا اب بھی آپ خاموش رہیں گے؟ پرینکا گاندھی نے ریونّا سیکس اسکینڈل معاملہ پر پی ایم مودی سے کیا سوال

Source: S.O. News Service | Published on 29th April 2024, 7:18 PM | ریاستی خبریں | ملکی خبریں |

نئی دہلی، 29/اپریل (ایس او نیوز /ایجنسی) کرناٹک میں جنتا دل سیکولر (جے ڈی ایس) کے لیے اس وقت حالات انتہائی ناخوشگوار معلوم پڑ رہے ہیں۔ لوک سبھا انتخاب کے درمیان ہاسن سے این ڈی اے امیدوار پرجول ریونّا کے مبینہ سیکس اسکینڈل معاملہ نے طول پکڑ لیا ہے اور اب جے ڈی ایس کے کئی لیڈران بھی ان کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ اس درمیان کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے این ڈی اے امیدوار ریونّا کے بہانے وزیر اعظم نریندر مودی کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے اور ان سے ایک تلخ سوال بھی پوچھا ہے۔

دراصل پرینکا گاندھی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ کیا ہے جس میں لکھا ہے کہ ’’جس لیڈر کے کندھے پر ہاتھ رکھ کر وزیر اعظم تصویر کھنچواتے ہیں۔ جس لیڈر کے حق میں انتخابی تشہیر کرنے 10 دن قبل وزیر اعظم خود جاتے ہیں۔ اسٹیج پر اس کی تعریف کرتے ہیں۔ آج کرناٹک کا وہ لیڈر ملک سے فرار ہے۔‘‘ اس پوسٹ میں وہ مزید لکھتی ہیں کہ ’’اس کے بہیمانہ جرم کے بارے میں سن کر ہی دل دہل جاتا ہے۔ سینکڑوں خواتین کی زندگی جس نے تہس نہس کر ڈالی۔ مودی جی کیا اب بھی آپ خاموش رہیں گے؟‘‘

واضح رہے کہ ہندوستان کے سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوگوڑا کے پوتا پرجول ریونّا پر خواتین کے ساتھ چھیڑ چھاڑ اور جنسی استحصال کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ یہ سنگین الزام ان کے گھر پر ہی کام کرنے والی ایک ملازمہ نے لگایا ہے، جس کے بعد ریاست میں ایک سیاسی ہلچل پیدا ہو گئی ہے۔ کئی فحش اور قابل اعتراض ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں جس نے جے ڈی ایس اور بی جے پی کی مشکلات میں اضافہ کر دیا ہے۔

اس معاملے میں کرناٹک کے نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار کا بھی رد عمل سامنے آ چکا ہے۔ انھوں نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ’’ہمارا سر شرم سے جھک گیا ہے۔‘‘ وہ مزید کہتے ہیں کہ یہ ایک ناقابل معافی جرم ہے۔ یہ شرم کی بات ہے۔ وہ ایک رکن پارلیمنٹ ہیں اور سابق وزیر اعظم کے پوتا ہیں۔ وہ اسی سیٹ سے رکن پارلیمنٹ ہیں جس کی نمائندگی سابق وزیر اعظم نے کی تھی۔ مجھے پتہ چلا ہے کہ وہ ملک چھوڑ کر بھاگ گئے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

ایچ ڈی ریونا جنسی استحصال سے متعلق اغوا کیس میں جیل سے باہر آگئے

کرناٹک کے بنگلورو میں ایک خصوصی عدالت نے پیر کو ’فحش ویڈیو‘ اسکینڈل سے متعلق ایک ہائی پروفائل اغوا کیس میں پھنسے ہولیناراسی پورہ سے جنتا دل (ایس) کے ایم ایل اے ایچ ڈی ریونا کو مشروط ضمانت پر رہا کردیا ہے۔ سپریم کورٹ کے حکم کے بعد انہیں منگل کو پارپنا اگرہارا جیل سے مشروط طور پر ...

پرجول ریونا معاملہ کی سی بی آئی تحقیقات ہونی چاہیئے : سابق وزیر اعلی بسواراج بومئی

کرناٹک کے سابق وزیر اعلی بسواراج بومئی نے اتوار کے روز ایم پی پرجول ریوناکیس میں جاری خصوصی تفتیشی ٹیم (ایس آئی ٹی) کی تحقیقات کے بارے میں شدید خدشات کا اظہار کیا اور منصفانہ تحقیقات کو یقینی بنانے کے لئے مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) کی مداخلت کی ضرورت پر زور دیا۔

پرجول ریونا کےجنسی اسکینڈل کا شکار ایک متاثرہ کی آپ بیتی

کرناٹک کے مشہور سیکس اسکینڈل کیس کی ایک شکار نے آگے آکر معطل جے ڈی ایس لیڈر پرجول ریونا اور ان کے والد ایچ ڈی ریونا پر سنگین الزامات لگائے ہیں۔  رپورٹ  کے مطابق اس نے کہا کہ پرجول نے چار سے پانچ سال قبل اس کی بنگلور میں رہائش گاہ پر اس کی ماں کی عصمت دری کی تھی۔ میرے ساتھ بھی جنسی ...

سورنا نیوز چینل پر مسلمانوں کی نشاندہی پاکستانی پرچم سے کرنے پر چینل اور اینکر کے خلاف کارروائی کا مطالبہ ؛ اے پی سی آر نے اسسٹنٹ کمشنر سے کی شکایت

کنڑا نیوز  چینل ایشیاء نٹ سورنا ٹی وی  پر وزیر اعظم کی اقتصادی مشاورتی کونسل (EAC-PM) کی طرف سے جاری کردہ آبادی کی رپورٹ پر تبادلہ خیال کرنے کے دوران  چینل پر ہندو آبادی کی نمائندگی کے لیے ہندوستانی پرچم اور مسلمانوں کی نمائندگی کے لیے پاکستانی پرچم  دکھائے جان کو لے کر ایک طرف ...

1000 ٹھگوں کی اسکائپ آئی ڈی بلاک، ہزاروں سِم کارڈ کیخلاف بھی ہوئی کارروائی

حکومت ہند نے ملک میں تیزی سے بڑھ رہے ڈیجیٹل اریسٹ اور بلیک میلنگ کے واقعات کے خلاف سخت قدم اٹھایا ہے۔حکومت نے 1000 اسکائپ آئی ڈی کو بلاک کر دیا ہے اور ساتھ ہی اس طرح کی دھوکہ دہی میں شامل ہزاروں سِم کارڈ کو بھی بلاک کر دیا ہے۔

سواتی مالیوال کے ساتھ بدتمیزی کی گئی، سنجے سنگھ کا دعویٰ

سواتی مالیوال کے ساتھ بدسلوکی کے معاملے میں عام آدمی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ سنجے سنگھ نے بڑا بیان دیا ہے۔ اے اے پی ایم پی سنجے سنگھ نے منگل کو ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ سواتی مالیوال ان سے ملنے اروند کجریوال کی رہائش گاہ پر پہنچی تھی۔ اس دوران سی ایم کے پی ایم ویبھو کمار نے ...

مودی کی مبینہ نفرت انگیز تقریر کیخلاف دائر درخواستیں سپریم کورٹ میں مسترد

سپریم کورٹ نے پی ایم مودی، مرکزی وزیر انوراگ ٹھاکر اور بھاجپاکے کئی دیگر رہنماؤں کی جانب سے عام انتخابات 2024 میں اپریل۔مئی کے دوران مبینہ طور پر نفرت انگیز تقریرں کرنے کے الزام میں ان کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کی الیکشن کمیشن کو ہدایت دینے کی درخواستیں منگل کو مسترد کر دیں۔

بی جے پی کی غریبوں کو تھوڑا راشن دے کر انتخابی فائدہ اٹھانے کی کوشش: مایاوتی

  بہوجن سماج پارٹی کی قومی صدر مایاوتی نے جمعرات کو بی جے پی پر راشن کے حوالہ سے نشانہ لگایا۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی کے لوگ غریبوں کو تھوڑا سا راشن دے کر اس کے بدلے انتخابی فائدہ حاصل کرنے کی فراق میں ہیں۔

انڈیا اتحاد کی حکومت لوگوں کو ہر ماہ 10 کلو اناج دے گی، امیٹھی میں کانگریس صدرملکارجن کھرگے کا اعلان

کانگریس صدر ملکارجن کھرگے نے آج اتر پردیش کے ان دو پارلیمانی حلقوں کا دورہ کیا جو اس وقت سب سے زیادہ سرخیوں میں ہیں۔ یعنی امیٹھی اور رائے بریلی۔ دونوں ہی پارلیمانی حلقوں میں جلسۂ عام سے خطاب کرتے ہوئے کھڑگے نے مرکز کی مودی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور کانگریس لیڈر ...

پی ایم مودی جھوٹ پھیلانے کے علاوہ کچھ نہیں کرتے، رائے بریلی میں پرینکا گاندھی نے وزیر اعظم مودی کو بنایا تنقید کا نشانہ

کانگریس جنرل سکریٹری آج پھر رائے بریلی میں کانگریس امیدوار راہل گاندھی کی حمایت میں انتخابی تشہیر کرتی ہوئی دکھائی دیں۔ اس دوران انھوں نے پی ایم مودی کو سخت الفاظ میں تنقید کا نشانہ بنایا۔ انھوں نے کہا کہ ’’وزیر اعظم مودی صرف جھوٹ پھیلاتے ہیں۔