گزشتہ لوک سبھا الیکشن کے مقابلے اس الیکشن میں ووٹنگ میں کمی

Source: S.O. News Service | Published on 28th April 2024, 7:48 PM | ملکی خبریں | ریاستی خبریں |

نئی دہلی، 28/اپریل (ایس او نیوز /ایجنسی)  ۱۸؍ ویں لوک سبھا کے لئے پولنگ کے دو مرحلوں میں کرناٹک عام قومی رجحان سے جدا دکھائی دے رہا ہے۔ اس نے ۲۰۱۹ء کے لوک سبھا انتخابات کے مقابلے میں کم رائے دہندگی کے قومی رجحان کو غلط ثابت کر دیا ہے، حالانکہ بنگلورو نے ریاست کے ووٹنگ فیصد کو کافی حد تک کم کیا ہے۔

کرناٹک میں لوک سبھا کی ۲۸؍ میں سے ۱۴؍ سیٹوں کے لئے پہلے ووٹنگ کے مرحلے میں، ریاستی انتخابی دفتر نے ۵۶ء۶۹؍ فیصد رائے دہندگی کی اطلاع دی جو کہ ۲۰۱۹ء میں ان ہی لوک سبھا سیٹوں کے لئے ۹۶ء۶۸؍ فیصد تھی۔

منڈیا، جہاں سے سابق وزیر اعلیٰ ایچ ڈی کمار سوامی کانگریس امیدوار وینکٹ راما نے گوڑا کے خلاف جنتا دل (سیکولر) بی جے پی کے امیدوار ہیں۔ کرناٹک الیکشن آفس کی طرف سے جاری کردہ رائے دہندگی کے اعداد و شمار کے مطابق، ۶۷ء۸۱ فیصد کی سب سے زیادہ ووٹنگ فیصددرج کی گئی۔ ۲۰۱۹ء میں، منڈیا نے ۴۸ء۸۱؍ فیصد ووٹنگ درج کی تھی۔

لوک سبھا کی چار سیٹوں اُڈپی، ہاسن ، دکشن کنڑا اور  ٹمکورو میں ووٹنگ کا فیصد ۷۷؍ فیصد سے زیادہ درج کیا گیا۔ اُڈپی اور ٹمکورو میں ۲۰۱۹ء کے مقابلے میں تقریباً ایک فیصد زیادہ ووٹنگ درج کی گئی جبکہ  ہاسن  اور دکشن کنڑا میں یہ ۲۰۱۹ کے لوک سبھا انتخابات کی طرح ہی تھی۔

تاہم، بنگلور کی تین سیٹوں، بنگلورو شمال (۴۵ء۵۴؍) بنگلورو جنوب (۱۷ء۵۳؍) مرکزی بنگلورو (۰۶ء۵۴؍) تمام ۱۴؍ لوک سبھا سیٹوں میں، شہری ووٹروں کی بے حسی کے رجحان کو جاری رکھتے ہوئے سب سے کم رائے دہندگی درج کی گئی۔ بنگلورو کی تین لوک سبھا سیٹوں پر ووٹنگ کا فیصد تقریباً ۲۰۱۹ء سے ملتا جلتا ہے۔

دو دیگر جنوبی ریاستیں، تمل ناڈو، جہاں ۱۹؍ اپریل کو پہلے مرحلے کی پولنگ، اور کیرالہ، جہاں ۲۶؍ اپریل کو پولنگ ہوئی تھی، ۲۰۱۹ء کے مقابلے میں کم رائے دہندگی درج کی گئی۔

تمل ناڈو میں، یہ ۲۰۱۹ء میں ۰۹ء۷۲؍ فیصد کے مقابلے میں ۴۶ء۶۹؍ فیصد تھی جس میں خواتین رائے دہندگان نے مردوں سے زیادہ حصہ لیا۔ کیرالہ میں، یہ ۲۰۱۹ء میں ۸۴ء۷۴؍ فیصد کے مقابلے میں ۱۶ء۷۱؍ فیصد تھی۔ آندھرا اور تلنگانہ میں بعد کے مراحل میں ووٹ ڈالے جائیں گے۔

تمام ہندی زبانوں والی ریاستوں میں راجستھان کے ساتھ دو مرحلوں میں پولنگ میں کمی دیکھی گئی ہے، جہاں پہلے دو مرحلوں میں ۲۵؍ لوک سبھا سیٹوں کے لئے ووٹنگ ہوئی، ۲۰۱۹ء میں ۱۷ء۶۸؍ کے مقابلے میں تین فیصد کی کمی درج کی گئی۔

مدھیہ پردیش، جہاں لوک سبھا کی ۲۹؍ میں سے ۱۲؍ سیٹوں کے لئے دو مرحلوں میں پولنگ ہوئی ہے، ریاستی انتخابی دفتر کے ذریعہ جاری کردہ عارضی اعداد و شمار کے مطابق، رائے دہندگی کا فیصد ۲۰۱۹ء میں تقریباً ۶۷؍ فیصد سے تقریباً سات فیصد تک گر گیا ہے۔ مہاراشٹر میں ووٹنگ کا تناسب تقریباً تین فیصد کم ہے۔

اتر پردیش میں، جہاں لوک سبھا کی ۸۰؍ میں سے ۱۶؍ سیٹوں پر پولنگ ہوئی ہے، ۲۰۱۹ء کے مقابلے میں ووٹنگ میں چھ فیصد کمی کا امکان ہے، ریاستی انتخابی دفتر کے ایک افسر نے کہا، ’’حتمی اعداد و شمار پیر تک دستیاب ہوں گے۔‘‘

مغربی بنگال میں، لوک سبھا کی چھ سیٹوں پر ووٹنگ کا فیصد گر گیا ہے، جہاں پولنگ ۲۰۱۹ء میں ۴ء۸۰؍ فیصد ہوئی تھی۔

بہار میں، جہاں لوک سبھا کی ۴۰؍ میں سے آٹھ سیٹوں پر دو مرحلوں میں انتخابات ہونے ہیں۔ ریاستی انتخابی دفتر کے مطابق ووٹنگ فیصد میں تقریباً چھ فیصد کی کمی ہے۔

زیادہ تر شمال مشرقی ریاستوں میں، جہاں پہلے دو مرحلوں میں ووٹنگ مکمل ہوئی، آسام کے علاوہ، ووٹنگ کا فیصد کم ہوا ہے۔

الیکشن کمیشن نے پہلے مرحلے میں رائے دہندگی میں کمی کے بعد کہا تھا کہ وہ آنے والے مراحل میں ووٹرز کی شرکت کو بہتر بنانے کیلئے اقدامات کرے گا۔ پہلے دو مراحل، ۱۹؍ اپریل اور ۲۶؍ اپریل، جمعہ کے دن تھے، جو لوگوں کو مسلسل چھٹی کا ایک اور دن مہیا کراتے ہیں، جبکہ تیسرا مرحلہ ۷ ؍مئی جمعرات کو ہے۔

سابق چیف الیکشن کمشنر ایس وائی قریشی نے کہا کہ، ’’ووٹروں کی کم تعداد ہندوستانی جمہوریت کیلئے مایوس کن ہے۔ اس کی وجہ میں سیاسی جماعتوں کے تئیں رائے دہندگان کی بے رغبتی اور کئی حصوں میں گرم موسم کو سمجھتا ہوں۔ الیکشن کمیشن کو بقیہ مراحل میں رائے دہندگی کو بہتر بنانے کے لئے سخت محنت کرنا ہوگی۔‘‘

ایک نظر اس پر بھی

حیدر آباد سے بی جے پی امیدوار مادھوی لتا کے خلاف کیس درج، برقع پوش خواتین سے بدسلوکی کا الزام، ویڈیو وائرل

حیدر آباد پولیس نے آج حیدر آباد لوک سبھا سیٹ پر ووٹنگ کے درمیان بی جے پی امیدوار مادھوی لتا کے خلاف کئی دفعات میں معاملہ درج کیا ہے۔ دراصل مادھوی لتا کی ایک ویڈیو سامنے آئی تھی جس میں وہ ایک بوتھ پر  برقع پوش  کچھ مسلم خاتون ووٹرس سے ان کے چہرے کا نقاب ہٹانے کہہ رہی تھیں۔ ...

سماج وادی پارٹی کے افضال انصاری کا معاملہ: ہائی کورٹ میں سماعت ملتوی، افضال اور ان کی بیٹی دونوں نے غازی پور سے داخل کیا پرچۂ نامزدگی

اتر پردیش کی غازی پور سیٹ سے سماجوادی پارٹی امیدوار افضال انصاری کی گینگسٹر معاملے میں ملی چار سال کی سزا کے خلاف عرضی پر آج ہائی کورٹ میں سماعت ہوئی اور پھر آئندہ پیر یعنی 20 مئی تک کے لیے اسے ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اس درمیان غیر یقینی والی حالت کو دیکھتے ہوئے افضال ...

ہیمنت سورین کی گرفتاری کے خلاف داخل عرضی پر سپریم کورٹ نے ای ڈی سے 17 مئی تک جواب طلب کیا

سپریم کورٹ نے 13 مئی کو ایک اہم قدم اٹھاتے ہوئے مبینہ اراضی گھوٹالہ سے منسلک منی لانڈرنگ کے ایک معاملے میں جھارکھنڈ مکتی مورچہ (جے ایم ایم) اور سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی گرفتاری کو چیلنج دینے والی عرضی پر انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) سے 17 مئی تک جواب مانگا ہے۔

سونیا گاندھی کا خواتین کو سالانہ ایک لاکھ روپئے دینے کا اعلان، ویڈیو پیغام جاری

لوک سبھا انتخابا ت کے چوتھے مرحلے کے تحت ملک کی 10 ریاستوں میں میں 96 سیٹوں پر ووٹنگ جاری ہے۔ ایسے میں کانگریس پارٹی نے اپنے انتخابی منشور کی گارنٹیوں کا ایک بار پھر اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ’مہا لکشمی‘ اسکیم کے تحت ہر غریب خاندان کی ایک خاتون کو سالانہ ایک لاکھ روپئے دے گی۔

ہندوستانی مال بردار جہاز کیرالہ کے ماہی گیروں کی کشتی سے ٹکرایا، 2 لوگ ہلاک

کیرالہ میں دو کشتیوں کے آپس میں ٹکرانے کا اندوہناک واقعہ پیش آیا ہے۔ معاملہ 13 مئی کا ہے جب کیرالہ کے ماہی گیروں کی ایک کشتی کو سمندر میں ایک ہندوستانی مال بردار جہاز نے ٹکر مار دی۔ علی الصبح پیش آئے اس حادثہ میں دو ماہی گیروں کی موت واقع ہو گئی ہے۔

پرجول ریونا معاملہ کی سی بی آئی تحقیقات ہونی چاہیئے : سابق وزیر اعلی بسواراج بومئی

کرناٹک کے سابق وزیر اعلی بسواراج بومئی نے اتوار کے روز ایم پی پرجول ریوناکیس میں جاری خصوصی تفتیشی ٹیم (ایس آئی ٹی) کی تحقیقات کے بارے میں شدید خدشات کا اظہار کیا اور منصفانہ تحقیقات کو یقینی بنانے کے لئے مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) کی مداخلت کی ضرورت پر زور دیا۔

پرجول ریونا کےجنسی اسکینڈل کا شکار ایک متاثرہ کی آپ بیتی

کرناٹک کے مشہور سیکس اسکینڈل کیس کی ایک شکار نے آگے آکر معطل جے ڈی ایس لیڈر پرجول ریونا اور ان کے والد ایچ ڈی ریونا پر سنگین الزامات لگائے ہیں۔  رپورٹ  کے مطابق اس نے کہا کہ پرجول نے چار سے پانچ سال قبل اس کی بنگلور میں رہائش گاہ پر اس کی ماں کی عصمت دری کی تھی۔ میرے ساتھ بھی جنسی ...

سورنا نیوز چینل پر مسلمانوں کی نشاندہی پاکستانی پرچم سے کرنے پر چینل اور اینکر کے خلاف کارروائی کا مطالبہ ؛ اے پی سی آر نے اسسٹنٹ کمشنر سے کی شکایت

کنڑا نیوز  چینل ایشیاء نٹ سورنا ٹی وی  پر وزیر اعظم کی اقتصادی مشاورتی کونسل (EAC-PM) کی طرف سے جاری کردہ آبادی کی رپورٹ پر تبادلہ خیال کرنے کے دوران  چینل پر ہندو آبادی کی نمائندگی کے لیے ہندوستانی پرچم اور مسلمانوں کی نمائندگی کے لیے پاکستانی پرچم  دکھائے جان کو لے کر ایک طرف ...

پرجول ریونا کا سفارتی پاسپورٹ رَد کرنے سے کون روک رہا؟‘ جئے رام رمیش نے مودی حکومت کو پھر کٹہرے میں کھڑا کیا

کانگریس جنرل سکریٹری جئے رام رمیش نے آج ایک بار پھر پرجول ریونّا معاملے میں مرکز کی مودی حکومت کو کٹہرے میں کھڑا کیا۔ انھوں نے بی جے پی حکومت پر حملہ کرتے ہوئے سوال کیا کہ جے ڈی ایس کے معطل رکن پارلیمنٹ پرجول ریونّا کا سفارتی پاسپورٹ رد کرنے سے اسے کون روک رہا ہے؟