بحرین کا قطر کے لیے اپنی فضائی حدود کھولنے کا اعلان

Source: S.O. News Service | Published on 11th January 2021, 4:52 PM | خلیجی خبریں | عالمی خبریں |

دبئی 11جنوری (آئی این ایس انڈیا) سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے بعد بحرین نے بھی قطر کے لیے اپنی فضائی حدود پیر سے کھولنے کا اعلان کر دیا ہے۔

بحرین کے سول ایوی ایشن حکام نے اتوار کو یہ اعلان امریکہ کی حمایت سے ہونے والے اْس معاہدے کے بعد کیا ہے جس میں عرب ملکوں کو قطر سے تنازع ختم کرنے پر زور دیا گیا تھا۔

سعودی عرب نے گزشتہ ہفتے ایک اجلاس کے دوران قطر کے سیاسی بائیکاٹ کے خاتمے کا اعلان کیا تھا جس کے بعد ریاض اور امارات نے قطر کے لیے اپنے فضائی، زمینی اور سمندری راستوں کو کھولنے کا اعلان کیا۔

یاد رہے کہ سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، بحرین اور مصر نے 2017 کے وسط میں قطر کے سفارتی، تجارتی اور سفری بائیکاٹ کا اعلان کیا تھا۔

تاہم گزشتہ ہفتے امارات کے سینئر حکام کا کہنا تھا کہ قطر کے ساتھ تجارتی اور سفری تعلقات ایک ہفتے کے اندر بحال ہو جائیں گے تاہم سفارتی تعلقات کی بحالی میں وقت لگ سکتا ہے۔

بحرین کی جانب سے قطر کے لیے فضائی حدود کھولنے کے اعلان کے باوجود دونوں ملکوں کے درمیان کشیدگی بدستور برقرار ہے۔

بحرین کے وزیرِ خارجہ نے اتوار کو کہا تھا کہ ان کے چیمپئن پہلوان سمیع الحداد کو قطر کے کوسٹ گارڈ نے گرفتار کر لیا ہے۔بحرین کی وزارتِ خارجہ نے دوحہ پر زور دیا ہے کہ وہ بحرین کے مچھیروں کو غیر قانونی طور پر پکڑنے سے باز رہے۔

بحرین کے کوسٹ گارڈ آپریشن کے ڈائریکٹر نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ قطر نے پہلوان الحداد اور بحرین کے مچھیروں پر قطری سمندری حدود کی خلاف ورزی کے الزامات عائد کیے ہیں۔

سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان، خلیج تعاون کونسل کے 41 ویں سربراہ اجلاس کے موقع پر قطر کے امیر شیخ تمیم بن حامد الثانی کا استقبال کر رہے ہیں۔

گزشتہ برس نومبر کے بعد سے اب تک قطری حدود میں داخل ہونے پر بحرین کے شہریوں کی گرفتاری کے تین واقعات سامنے آ چکے ہیں۔

دوسری جانب قطر کی حکومت کی جانب سے فوری طور پر اس معاملے پر کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ برس دسمبر میں قطر کی وزارتِ داخلہ نے ایک بیان میں کہا تھا کہ کوسٹ گارڈز نے بحرین کے ایک بحری جہاز کو قطری حدود میں مچھلیاں پکڑنے سے روکتے ہوئے تین افراد کو حراست میں لیا تھا۔

گزشتہ ماہ ہی بحرین کی وزارتِ داخلہ نے الزام عائد کیا تھا کہ قطر کے کوسٹ گارڈ سمندر میں خطے اور عالمی معاہدوں کی خلاف ورزی کے مرتکب ہو رہے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل کا کھلاڑی ابوظبی انڈر۔16 کرکٹ ٹیم میں منتخب؛

بھٹکل کے معروف اور مایہ ناز بلے بازاور کوسموس اسپورٹس سینٹر کے سابق کپتان ارشد گنگاولی کے فرزند ارمان گنگاولی کو ابوظبی انڈر۔ 16 کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو جلد منعقد ہونے والے انڈر 16  ایمریٹس کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

ووٹنگ کے لئے خلیجی ممالک سے لوٹ آئے تیس ہزار سے زائد ملیالیس ؛ گلف کی مختلف جماعتوں پر لگی ہیں بھٹکل اور اُترکنڑا کے ووٹروں کی نگاہیں

ملک میں لوک سبھا کے  دوسرے مرحلہ  کے  انتخابات  جمعہ  26 اپریل کو ہونے والے ہیں ، جس میں  پڑوسی ضلع اُڈپی، مینگلور اور پڑوسی ریاست کیرالہ شامل ہیں۔ مگر اس بار  مودی حکومت سے ناراض   اور ملک میں جمہوری کو اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے  کیرالہ کے تیس ہزار افراد صرف ووٹنگ کےلئے ...

قطر میں بھٹکل مسلم جماعت کی خوبصورت عید ملن تقریب

بھٹکل مسلم جماعت کی طرف سے حسب سابق۲ شوال  مطابق ١١ اپریل  بروز جمعرات قطر کے مختلف علاقوں میں رہائش پذیر بھٹکلی احباب کے لئے عید ملن کے نام سے ایک گیٹ ٹوگیدر تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں بچوں نے اپنی گوناگو صلاحیتوں کا مظاہرہ پیش کرتے ہوئے شریک حاضرین سے داد و تحسین حاصل ...

متحدہ عرب امارات میں شدید بارش؛ نظام زندگی مفلوج، عمان میں 18 افراد جاں بحق

  متحدہ عرب امارات (یو اے ای) اور اس کے گردونواح میں منگل کو طوفانی بارش ہوئی۔ صورتحال ایسی ہو گئی کہ متحدہ عرب امارات میں ہر طرف پانی ہی پانی نظر آیا۔ سیلاب کے باعث کئی شہر جام ہو گئے۔ وہیں، پڑوسی ملک عمان میں شدید بارشوں سے آنے والے سیلاب کے باعث 18 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

عمان میں سیلاب سے تباہی، 13 افراد جاں بحق، لاپتہ لوگوں کی تلاش جاری

مشرق وسطیٰ کے شہر عمان میں اس وقت سیلاب نے زبردست تباہی مچا رکھی ہے۔ اتوار سے ہی عمان میں سیلاب کا قہر دیکھنے کو مل رہا ہے اور پیر کے روز بھی موسلادھار بارش کی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔ موصولہ اطلاع کے مطابق اب تک اس سیلاب نے 13 لوگوں کی جان لے لی ہے اور کئی دیگر لاپتہ ہیں جن کی تلاش ...

سعودی عربیہ میں روڈ ایکسڈینٹ کے کیس میں پھنسا ہے بھٹکل کا ایک نوجوان؛ بھٹکل کمیونٹی جدہ اور بھٹکل مسلم خلیج کونسل سے مدد کی اپیل

  بھٹکل بیلنی کا ایک  28 سالہ نوجوان محمد خالد ابن محمد جعفر گذشتہ چار سال سے   سعودی عربیہ کے   تيماء  میں معمولی  روڈ ایکسیڈنٹ کے   ایک کیس میں بری طرح پھنس گیا ہے اور عدالت نے اُس پر 34500 ریال (قریب سات لاکھ ہندوستانی رقم ) کا جرمانہ عائد کیا ہے۔ نوجوان کا کہنا ہے کہ اُس کی ...

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔