اے پی سی آر نے جاری کی عیسائیوں  پر حملوں کی تفتیشی رپورٹ ؛ اُترپردیش میں سب سے زیادہ معاملات؛ چھتیس گڑھ دوسرے اور کرناٹک تیسرے نمبر پر

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 6th December 2021, 7:34 PM | ریاستی خبریں | ملکی خبریں |

بنگلور 6 ڈسمبر (ایس او نیوز)ملک کے مختلف حصوں میں   مسلمانوں اور دلتوں پر ہورہے مسلسل حملوں کے بعد اب عیسائیوں پر بھی  حملے جاری ہیں جس کے تعلق سے اسوسی ایشن فور پروٹیکشن آف سیول رائٹس کی جانب سے ایک فیکٹ فائنڈنگ رپورٹ جاری کی گئی ہے جس کے مطابق عیسائیوں پر حملوں کے   ملک میں سب سے زیادہ معاملات اُترپردیش سے  سامنے آئے ہیں، چھتیس گڑھ دوسرے  نمبر پر جبکہ  کرناٹک تیسرے نمبر پر ہے۔ کرناٹک میں پچھلے دو مہینوں میں 5 عیسائی عبادت گاہوں پر دائیں بازو کے شدت پسندوں کی طرف سے حملہ کیے جا چکے ہیں ۔ 

    یاد رہے کہ امسال جنوری میں کرناٹکا کے کوپل میں عیسائی پادری دیویندر پر کچھ لوگوں کی بھیڑ نے حملہ کیا تھا ۔ 10اکتوبر میں اُڈپی کے چرچ میں گھس کر پادری پرکاش پر لوگوں کا مذہب تبدیل کروانے کا الزام لگاتے ہوئے ہندوتوا وادیوں کے ایک گروپ نے حملہ کیا تھا ۔ اس معاملے میں پادری پرکاش اور دو تین دیگر افراد کو پولیس نے گرفتار کیا تھا ۔ اسی دن شمالی کینرا کے ہلیال کے ایک چرچ میں بھی  گھس کر پادری سریش ڈوڈمنی پر حملہ کیا گیا تھا ۔ 10 نومبر کو بیلگاوی میں نیو لائف فیلو شپ کے پادری کے جے لیمو چیریئن کے چرچ میں ہندوتووادی کا گروپ گھس گیا تھا اور وہاں چل رہی عبادت میں خلل ڈالتے ہوئے ہنگامہ کھڑا کیا تھا ۔ اس طرح آئے دن اس قسم کے حملوں کی خبریں ملک کے دیگر علاقوں سے بھی مل رہی ہیں ۔

اتوار کو بنگلور میں منعقدہ پروگرام کے دوران ایسو سی ایشن فار پروٹیکشن آف سول رائٹس  (اے پی سی آر) ، یونائٹیڈ کرسچین فورم اور یونائٹیڈ اگینسٹ ہیٹ کی طرف سے  " بھارت میں حملہ کی زد میں آئے عیسائی" کے عنوان سے عیسائی عبادت گاہوں پر حملوں کی تفتیشی رپورٹ جاری کی گئی ، جس میں بتایا گیا ہے کہ  جنوری اور ستمبر کے درمیان ملک بھر میں جملہ 305 معاملات درج کئے گئے ہیں۔رپورٹ کے مطابق   عوامی حملوں کے 288 واقعات ہوئے ہیں اور عیسائی عبادت گاہوں پر حملوں کے 28 معاملات درج کئے گئے ہیں، حملوں کے  305 معاملات میں 66 معاملات کے ساتھ اُترپردیش اول نمبر پر، 47 معاملات کے ساتھ  چھتیس گڑھ دوسرے نمبر پر اور 32 معاملات کے ساتھ کرناٹک تیسرے نمبر پر ہے۔ رپورٹ کے مطابق صرف ستمبر ایک ماہ میں ہی 69 حملوں کی وارداتیں پیش آئی ہیں، اگست میں 50 اور ماہ جنوری میں 37 معاملات درج کئے گئے ہیں۔ 

    حکومت کو اپنا رویہ بدلنا چاہیے :    بنگلور میں اے پی سی آر کے زیراہتمام    منعقدہ کرسچن انڈر اٹیک اِن انڈیا  کی فیکٹ فائنڈنگ رپورٹ کے  کنڑا.  ورژن کی  رسم اجرائی کے موقع پر عیسائی پادری اور عیسائیوں کے اہم  مذہبی رہنما   ڈاکٹر پیٹر مچادو نےکہا : "کسی شخص کو کوئی مذہب اپنانے کی آزادی دستور نے دے رکھی ہے ۔ ایسے میں تبدیلئ مذہب مخالف قانون لانے کی آخر ضرورت ہی کیا ہے ۔ کسی اکّا دُکّا واقعہ کو لے کر پوری عیسائی برادری کو الزام دینا درست نہیں ہے ۔ ریاستی حکومت کو یہ بات سمجھ لینی چاہیے  اور اپنا رویہ تبدیل کرنا چاہیے ۔"

    الزام ثابت ہوتو ادارے بند کردیں گے :      آرک بشپ ڈاکٹر پیٹر مچادو نے  حکومت کو چیلنج کرتے ہوئے کہا کہ  اگر زبردستی تبدیلئ مذہب  کا الزام ثابت کرے  تو ہم اپنے عیسائی اسکولوں اور اسپتالوں کو  بند کردیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ کورونا کے  تشویشناک دور میں عیسائیوں کے ایک اسپتال میں 900 لوگ جب مررہے تھے تو  ہم اگر چاہتے تو  ان میں سے آدھی تعداد کا مذہب تبدیل کرکے اُنہیں عیسائی مذہب میں تبدیل کراسکتے تھے ، ہم کہہ سکتے تھے کہ  مرنے سے پہلے جنت میں داخل ہونے کےلئے مذہب تبدیل کریں، مگر ہم نے ایسا کچھ نہیں کیا اور نہ ہم ایسا کبھی کریں گے اور نہ ہی کسی کو ایسا کرنے کا موقع دیں گے۔ کیونکہ ہم تمام مذاہب کا احترام کرتے ہیں، ہم تمام مذاہب کی تعلیمات کا بھی احترام کرتے ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ  تبدیلی مذہب  سے عیسائی مذہب کا کچھ لینا دینا نہیں ہے  اور یہ الزام  جھوٹا اور بے بنیاد ہے  انہوں نے  حکومت کی  طرف سے تبدیلئ مذہب مخالف  قانون لانے کی باتوں  پر سخت ناراضگی  ظاہر  کرتے ہوئے کہا کہ   اس سے اقلیتوں پر ظلم و ستم ڈھانے والوں کو تقویت ملے گی ۔ انہوں نے کہا کہ  اس کے پیچھے عیسائیوں کو دوسرے درجے کے شہریوں میں تبدیل کرنے کی ذہنیت کام کررہی ہے جس کی ہم سخت مخالفت کرتے ہیں ۔"

مسٹر پیٹر میچاڈو  نے ملک کے مختلف حصوں میں  عیسائیوں پر ہورہے حملوں کی  سچائی پر مبنی تحقیقاتی رپورٹ پیش کرنے پر  اے پی سی آر کا  شکریہ ادا کیا اور کہا کہ عیسائیوں پر اس وقت جس طرح کے مشکل حالات  آئے ہیں،ایسے حالات میں اے پی سی آر نے ریسرچ کا ایک بہت بڑا کام کرکے عیسائیوں کی مدد کی ہے۔

 انہوں نے بتایا کہ فیکٹ فائنڈنگ رپورٹ میں صرف اُن رپورٹوں کا تذکرہ ہے جنہوں نے  جاری کئے گئے    United Christian Forum’s کے ہیلپ لائن    نمبر پر فون کرکے  رپورٹ درج کرائی ہے، ورنہ اعداد و شمار کافی زیادہ ہیں ۔ جناب  پیٹر مچاڈو نے بتایا کہ  کرناٹک کے مضافاتی علاقوں میں عبادت گاہوں پر حملہ کرنےا ور عیسائیوں کو عبادت کرنے  سے روکنے یا  عبادت کےدوران رکاوٹیں پیدا کرنے  کی متعدد وارداتیں ہوئی ہیں جن کو لے کر ہمیں سخت تشویش لاحق  ہورہی ہے۔ مسٹر میچاڈو کے مطابق  کئی حملوں کا ذکر اس لئے بھی  نہیں ہوا  ہے کیونکہ  دائیں بازو کی شدت پسند تنظیموں کے کارکنوں کے حملوں کے بعد ان پر قابو پانے میں پولس بھی ناکام رہی ہے، افسوس اس بات پر ہے کہ اُلٹا   حملوں کی زد میں آئے ہوئے عیسائی کمیونٹی کے لوگوں پر ہی معاملات درج کئے گئے ہیں۔ مسٹر میچاڈو نے  کرناٹک کے بیلگام کا تذکرہ کرتے ہوئے بتایا کہ وہاں پولس نے کمیونٹی ممبرس کو قانون سازی کا اجلاس جاری رہنے تک  عبادت گاہوں میں جمع  نہ ہونے کی ہدایت دی ہے ،  میچاڈو نے  اس ہدایت پر سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ  پولس کا ایسا   کہنا کہ  کچھ دنوں کے لئے عبادت بند کریں، گویا  ایسا ہے کہ آپ کچھ دنوں کے لئے  کھانا نہ کھائیں۔انہوں نے کہا کہ  پہلے اس طرح کی وارداتیں اُن مضافاتی قصبوں میں ہورہی تھی جہاں عیسائیوں کی آبادی کم ہے اور  چھوٹے چرچ پائے جاتے ہیں، مگر اب کرناٹک کے  ہبلی، دھارواڑ اور بنگلور میں بھی ایسی وارداتیں ہورہی ہیں جہاں قانون کو اپنے ہاتھوں میں لے کر اُس کی دھجیاں اُڑائی جارہی ہیں۔

     دستور مخالف قوانیں  منسوخ ہوسکتے ہیں :     اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے  انسانی حقوق کے  کارکن اور  مشہور و معروف وکیل بی ٹی وینکٹیش نے کہا : "حکومتیں قانون جاری کرسکتی ہیں لیکن اگر اس سے دستور ہند کی دفعات اور مراعات پر ضرب پڑتی ہے تو سپریم کورٹ کو اختیار ہے کہ ایسے قوانین کو ردی کی ٹوکری میں پھینک دے ۔ اور حکمراں طبقہ کو یہ بات نہیں بھولنی چاہیے ۔"

    انہوں نے کہا کہ :" ریاستی حکومت جو تبدیلئ مذہب مخالف قانون لانے جارہی ہے یہ بالکل غیر ضروری ہے ۔ کیوں کہ کسی مذہب پر قائم رہنا یا اسے چھوڑ دینا دستوری اعتبار سے کسی شہری کا بنیادی حق ہے ۔ ایسی حالت میں دستور مخالف رویہ برداشت کرنا کسی بھی طرح ممکن نہیں ہے ۔"     حکمراں طبقہ شرپسندوں کی حمایت کرتا ہے :    ایڈوکیٹ وینکٹیش نے الزام لگایا کہ "  مسلمانوں، عیسائیوں اور دلتوں سمیت مذہبی اقلیتوں کو نشانہ بنا کر کچھ آوارہ اور اوباش قسم کی ٹولیاں مسلسل حملے کررہی ہیں ۔ ان کی تعداد کم ہونے کے باوجود ان کی شدت پسند کارروائیوں کی کھلے عام  پشت پناہی حکمراں طبقہ اور سیاسی طاقتیں کر رہی ہیں ۔"

    انہوں نے کہا کہ :" وزیر اعلیٰ بسواراج بومئی نے دائیں بازو والوں(شدت پسندوں) کی جس طرح حمایت کی ہے  وہ سراسر غلط ہے ۔ ان پر قانون کا نظام بنائے رکھنے کی ذمہ داری ہے ۔ انہیں کی طرف سے ایسے لوگوں کی حمایت کرنا انتہائی نامناسب بات ہے ۔"    ایڈوکیٹ وینکٹیش نے کہا کہ ملک میں اب تک 51 افراد کے خلاف ملک سے غداری کے معاملات درج کیے گئے ہیں اور عدالت میں اس صورتحال کا مقابلہ کرنے کے لئے ان میں سے بہت سارے لوگوں کو اپنے گھر بار تک فروخت کرنے کی نوبت آگئی ہے ۔ ایسی حالت میں اے پی سی آر کی طرف سے حقوق انسانی کے تحفظ کے لئے جو جد وجہد کی جارہی ہے وہ لائق ستائش ہے ۔

    اے پی سی آر کے صدر پی عثمان نے کہا :" امسال پورے ملک میں عیسائیوں پر اب تک 305 حملے کیے جانے کی رپورٹس سامنے آئی ہیں ۔ حکومت کو چاہیے کہ اسے سنجیدگی سے لے اور قصور واروں کے خلاف سخت قانونی اقدامات کرے ۔ ساتھ ساتھ اقلیتوں کے تحفظ کو یقینی بنائے ۔  

پروگرام میں  اے پی سی آر کے فاونڈر رکن  ایڈوکیٹ محمود قاضی ، سیکریٹری ایڈوکیٹ   محمد نیاز، کوآرڈی نیٹر  شیخ شفیع احمد، جماعت اسلامی ہند کرناٹک کےامیر حلقہ  ڈاکٹر محمد سعد بیلگامی، معاون امیر حلقہ   مولانا  محمد یوسف کنّی سمیت ریاست بھر سے آئے ہوئے مختلف اضلاع کے   اے پی سی آر کے مندوبین  بھی   موجود تھے ۔

 

ایک نظر اس پر بھی

’جاؤ پھانسی لگا لو‘ کہہ دینے کو خودکشی کے لیے اکسانا قرار نہیں دیا جا سکتا: کرناٹک ہائی کورٹ

کرناٹک ہائی کورٹ نے خودکشی کے ایک معاملے میں اہم فیصلہ دیا ہے۔ عدالت نے کہا کہ کسی نے اگر کسی کو کہہ دیا کہ جاؤ پھانسی لگالو، اس کے صرف اتنا کہہ دینے کو خودکشی کے لیے اکسانے کے زمرے میں نہیں رکھا جا سکتا ہے۔ یہ فیصلہ جسٹس ایم ناگ پرسنّا کی عدالت نے قابل اعتراض بیانات پر مشتمل ...

پرجول سیکس معاملہ کو لے کر ششی تھرور نے کہا؛ اس کی بازگشت ملک بھر میں سنائی دے گی، بی جے پی کو صفائی دینا ہوگامشکل

کانگریس کے سینئر لیڈر ششی تھرور نے کہا ہے کہ جنتا دل (ایس) کے رکن پارلیمنٹ پرجول ریونا کے حق میں مہم چلانے کے بعد بی جے پی کے لیے وضاحت دینا مشکل ہو جائے گا اور اس 'سیکس سکینڈل' کی بازگشت نہ صرف کرناٹک بلکہ لوک سبھا میں بھی ہوگی۔ انتخابات کے باقی مراحل پورے ملک میں سنائے جائیں گے۔

کرناٹک: پرجول ریونّا سیکس اسکینڈل معاملہ میں اب ایچ ڈی ریونّا کے خلاف بھی درج ہوئی ایف آئی آر، عصمت دری اور اغوا کا الزام

کرناٹک سیکس اسکینڈل معاملے میں سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیو ے گوڑا کے بیٹے رکن اسمبلی ایچ ڈی ریونّا کے خلاف کرناٹک پولیس نے عصمت دری اور اغوا کی ایف آئی آر درج کی ہے۔ متاثرہ خواتین میں سے ایک کے بیٹے نے پولیس میں اپنی ماں کے اغوا کی شکایت درج کرائی ہے جس کے بعد ایچ ڈی ریونّا کے ...

منڈگوڈ میں سدارامیا نے کہا : بی جے پی جھوٹ کا کارخانہ اور مودی جھوٹوں کے سردار

منڈگوڈ میں کانگریس کی طرف سے منعقدہ پرجا دھونی - ۲ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سدا رامیا نے بی جے پی اور وزیر اعظم نریندرا مودی پر تیکھے وار کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی جھوٹ کا کارخانہ تو وزیر اعظم مودی جھوٹوں کے سردار ہیں ۔ جھوٹ ہی ان کا خاندانی بھگوان ہے اس لئے ان پر اعتبار ...

سیکس اسکینڈل: ریونّا کی گرفتاری کے لیے لُک آؤٹ سرکلر جاری، مزید ایک خاتون نے درج کرائی شکایت

ایک طرف لوک سبھا انتخاب کی سرگرمیاں جاری ہیں، اور دوسری طرف کرناٹک میں ریونّا سیکس اسکینڈل نے ہلچل مچا رکھی ہے۔ کئی خواتین پر جنسی استحصال کرنے کے الزامات کا سامنا کر رہے سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا کے پوتے پرجول ریونّا کی مشکلات بڑھتی ہی جا رہی ہیں۔ تازہ ترین خبروں کے ...

سپریم کورٹ نے حکومت سے طلب کیا جی ایس ٹی نوٹس اور گرفتاریوں کا ڈیٹا

سپریم کورٹ نے مرکز سے اشیا اور خدمات ٹیکس (جی ایس ٹی) کی دفعات کے تحت جاری کردہ نوٹس اور گرفتاریوں کی تفصیلات طلب کی ہیں۔ اس کے ساتھ، عدالت نے کہا کہ وہ قانون کی تشریح کر سکتی ہے اور شہریوں کو آزادی سے محروم کرنے والے کسی بھی ظلم سے بچانے کے لیے مناسب رہنما اصول دے سکتی ہے۔

روہت ویمولا کیس میں مزید تحقیقات کرے گی تلنگانہ پولیس، والدہ نے کلوزر رپورٹ پر ظاہر کیا شبہ

 تلنگانہ پولیس نے جمعہ کو کہا کہ وہ طالب علم روہت ویمولا کی موت کی مزید تحقیقات کرے گی کیونکہ پولیس نے عدالت میں جو کلوزر رپورٹ داخل کی ہے اس پر متوفی کی والدہ اور کچھ دیگر افراد کی جانب سے شکوک و شبہات ظاہر کئے گئے ہیں۔ اس بارے میں جانکاری دیتے ہوئے تلنگانہ کے ڈی جی پی نے کہا کہ ...

بہار سے بنگال تک شدید گرمی سے عوام کا حال بے حال، دہلی اوریوپی سمیت بعض ریاستوں میں ہلکی بارش کا امکان

  مئی کا مہینہ شروع ہوتے ہی ملک بھر میں شدید گرمی پڑنے لگی ہے۔ ملک کے بعض علاقوں میں دن کا درجہ حرارت 45 ڈگری سے تجاوز کر گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج یعنی 4 مئی کو مغربی بنگال، بہار، تلنگانہ اور رائلسیما میں گرمی کی لہر کا الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ وہیں، پنجاب، ہریانہ، دہلی اور ...

سیبی کی کارروائی ایک بار پھر اڈانی گروپ، بی جے پی اور ان کے حامیوں کے جھوٹے دعووں پر مہر: کانگریس

شیئر مارکیٹ ریگولیٹر سیبی نے اڈانی گروپ کی چھ کمپنیوں کو نوٹس جاری کیا ہے جس کے بعد کانگریس ایک بار پھر پی ایم مودی اور اڈانی پر حملہ آور دکھائی دے رہی ہے۔ کانگریس جنرل سکریٹری اور رکن پارلیمنٹ جئے رام رمیش کا کہنا ہے کہ ’’سالوں تک ہاتھ پر ہاتھ دھرے بیٹھے رہنے والے سیبی نے ...

لگتا ہے وزیر اعظم ایمس کا جائزہ لینے آ رہے ہیں، پی ایم مودی کے دربھنگہ دورہ پر تیجسوی یادو کا طنز

آر جے ڈی لیڈر تیجسوی یادو نے وزیر اعظم نریندر مودی کے دربھنگہ دورہ پر طنز کے تیر چلائے ہیں۔ انھوں نے دربھنگہ میں اب تک ایمس نہیں بنائے جانے پر مزاحیہ انداز میں کہا کہ لگتا ہے وزیر اعظم مودی ایمس کا جائزہ لینے آ رہے ہیں۔