شہریت ترمیمی ایکٹ اور این آر سی کی مخالفت میں بھٹکل میں مزید مظاہروں کےآثار؛ کئی ٹورنامنٹ ملتوی

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 3rd January 2020, 1:36 AM | ساحلی خبریں | اسپیشل رپورٹس |

بھٹکل 2/جنوری (ایس او نیوز) ملک کا خوفناک قانون  شہریت ترمیمی ایکٹ (سی اے اے)  اور این آر سی کی مخالفت  میں جہاں ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے ہورہے ہیں، وہیں بھٹکل  میں بھی آنے والے دنوں میں  مزید بڑے پیمانے پر مظاہرے اور احتجاجی ریلیاں نکالے جانے کے آثار نظر آرہے ہیں۔

مودی حکومت کے ذریعے نافذ کئے جانے والے  شہریت ترمیمی قانون  کی سخت مخالفت کرتے ہوئے بھٹکل میں ایک بڑا احتجاج  درج کیا جاچکا ہے، مزید  مظاہروں، قانونی بیداری جلسوں اور قانونی کاروائیوں کے لئے  مختلف میٹنگوں کا انعقاد بھی ہونے کی  اطلاعات مل رہی ہیں۔ ایسے میں بھٹکل میں منعقد  ہونے والے کئی بڑے ٹورنامنٹ منسوخ یا ملتوی کئے جانے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق آج 2/جنوری سے  آزاد یوتھ کلب کے زیراہتمام  تعلقہ لیول کا  عالیشان کرکٹ  ٹورنامنٹ منعقد ہونے والا تھا مگر  شہریت قانون کے خلاف ہونے والے احتجاج اور اس قانون کے خلاف پائے جانے والے غم و غصے کی لہر کو دیکھتے ہوئے شہر کے  ذمہ داران سے صلاح و مشوروں کے بعد اس ٹورنامنٹ کو اگلے اعلان تک ملتوی کردیا گیا ہے، آزاد یوتھ کلب کے  ایس ایم یحیٰ میموریل کرکٹ ٹورنامنٹ میں بھٹکل تعلقہ کی 28 سے زائد ٹیمیں حصہ لے رہی تھیں اور اس کے لئے تمام تیاریاں مکمل کی جاچکی تھیں مگر اب  ٹورنامنٹ کو ملتوی کئے جانے پر آرگنائزر کو لاکھوں روپیوں کا نقصان ہوا ہے۔

اُدھر دبئی میں ہر سال کھیلا جانے والا بھٹکل پریمئیر لیگ (بی پی ایل) کرکٹ ٹورنامنٹ پر بھی سیاہ بادل چھا گئے ہیں۔ خبر ملی ہے کہ بی پی ایل ٹورنامنٹ کے لئے بھی تمام تیاریاں مکمل کی جاچکی تھیں اور کھلاڑیوں کے یونیفارم سمیت عجمان میں کھیل کے میدان  کو کافی ماہ پہلے ہی بُک کیا جاچکا تھا، مگر ملک بھر میں ہورہے شہریت ترمیمی قانون کی مخالفت اور بھٹکل میں بھی  اس قانون کو لے کر سخت مظاہروں اور اسے واپس لئے جانے تک مسلسل جدوجہد  اوراحتجاج کے انعقاد کو دیکھتے ہوئے 10/جنوری سے شروع ہونے والے اس  ٹورنامنٹ کو منسوخ کیا گیا ہے۔

خبر ہے  کہ بھٹکل مسلم یوتھ فیڈریشن  کی درخواست پر گزشتہ روز  ایک جاری کرکٹ سیریز بھی منسوخ کی جاچکی ہے۔

واضح رہے کہ بھٹکل میں ہر سال دس سے زائد کبڈی اور کرکٹ ٹورنامنٹ منعقد کئے جاتے ہیں، اس کے علاؤہ  والی بال، فٹ بال سمیت کئی دیگر ٹورنامنٹ بھی کھیلے جاتے ہیں،ان ٹورنامنٹوں میں تمام مذاہب کے کھلاڑی حصہ لیتے ہیں اور ان مقابلوں سے آپسی بھائی چارگی میں بھی اضافہ ہوتا ہے، ایک ٹورنامنٹ کے انعقاد پر لاکھوں روپیوں کی لاگت آتی ہے، مگر مودی حکومت کے ذریعے  پارلیمنٹ میں منظور کئے گئے قانون نے آرگنائزروں کو مجبور کردیا ہے کہ اس قانون کی مخالفت میں احتجاج درج کرتے ہوئے ایسے  تمام ٹورنامنٹس منسوخ کردئے جائیں۔

ایک طرف بھٹکل مسلم یوتھ فیڈریشن  کی اپیل پر  بھٹکل میں ہونے والے کئی ایک ٹورنامنٹوں کو منسوخ یا ملتوی کیا گیا ہے وہیں  بھٹکل میں آنے والے دنوں میں  سی اے اے کی مخالفت میں  احتجاج اور مظاہروں میں شدت پیدا ہونے کے آثار نظر آرہے ہیں۔ خبریں مل رہی ہیں کہ بھٹکل سمیت ضلع بھر میں مختلف احتجاجی پروگرام ترتیب دئے جارہے ہیں اور خوفناک قانون سی اے اے کو رد کرنے کے لئے ہر ممکنہ طریقہ پر آواز بلند کرنا طئے کیا گیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

مرڈیشور سمندر میں غرق ہوکر ایک طالب علم سمیت دو جاں بحق؛ ساگر سمر کیمپ کے طلبہ پکنک کے لئے پہنچے تھے بھٹکل

سیاحت کے لئے مشہور مرڈیشور سمندر میں غرق ہوکر دو نوجوان جاں بحق ہوگئے جس میں ایک کی شناخت  مولوی اسماعیل ابن  مرحوم مولانا اقبال برماور  (22) کی حیثیت سے کی گئی ہے، البتہ دوسرے نوجوان کا نام معلوم نہیں ہوسکا۔ واردات اتوار شام قریب پانچ  بجے پیش آئی۔

کمٹہ میں کانگریس کا پرجا دھونی ۔2 اجلاس - سدا رامیا نے کہا : مودی ایک اچھے ڈرامہ باز ایوینٹ منیجر 

کانگریس پارٹی کی طرف سے منکی میدان میں منعقدہ پرجا دھونی ۔۲ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ریستی وزیر اعلیٰ سدا رامیا نے براہ راست وزیر اعظم پر فقرہ کستے ہوئے کہا کہ مودی ایک بہت اچھے ڈرامے باز اور ایوینٹ منیجر ہیں ۔ 

آئین کو بچانے کے لیے اس اہم الیکشن میں حصہ لیں اور پورے اعتماد کے ساتھ کانگریس کو ووٹ دیں - بھٹکل میں کانگریس جنرل سکریٹری کا بیان

ملک میں ہو رہی تبدیلیوں کو دیکھتے ہوئے یہ الیکشن آئین کو بچانے کے لیے سب سے اہم الیکشن ہے، ایسے میں ملک کے تمام لوگوں کے لئے ضروری ہیں کہ وہ  کانگریس کے حق میں  ووٹ دیں اور دستور کو بچانے کے لئے کانگریس کو مضبوط کریں۔ یہ بات کرناٹکا پردیش کانگریس کمیٹی کے جنرل سکریٹری اور ...

ڈانڈیلی میں والدین کے آپسی جھگڑے نے لی معذور بچے کی جان؛ کیا ماں نے ہی بچے کو کیا مگرمچھ کے حوالے ؟

  معذور بچے کو لے کر شوہر کے بار بار کے جھگڑے سے پریشان  خاتون نے اپنے ہی معصوم بچے کو   اُس ندی میں پھینک دیا جہاں مگرمچھوں کا بسیرا  ہے۔ واردات سنیچر  رات کو پیش آئی۔  پوری رات تلاشی کے بعد آج اتوار صبح بچے کی نعش ندی سے برآمد کرلی گئی ہے۔

پرجول ’جنسی اسکینڈل‘سے اُٹھتے سوال ...آز: سہیل انجم

اس وقت ملکی سیاست میں تہلکہ مچا ہوا ہے۔ جنتا دل (ایس) اور بی جے پی شدید تنقیدوں کی زد پر ہیں۔ اس کی وجہ ایک ایسا واقعہ ہے جسے دنیا کا سب سے بڑا جنسی اسکینڈل کہا جا رہا ہے۔ قارئین ذرا سوچئے  کہ اگر آپ کو یہ معلوم ہو کہ ایک شخص نے، جو کہ رکن پارلیمنٹ ہے جو ایک سابق وزیر اعظم کا پوتا ...

بھٹکل تنظیم کے جنرل سکریٹری کا قوم کے نام اہم پیغام؛ اگر اب بھی ہم نہ جاگے تو۔۔۔۔۔۔۔؟ (تحریر: عبدالرقیب ایم جے ندوی)

پورے ہندوستان میں اس وقت پارلیمانی الیکشن کا موسم ہے. ہمارا ملک اس وقت بڑے نازک دور سے گزر رہا ہے. ملک کے موجودہ تشویشناک حالات کی روشنی میں ووٹ ڈالنا یہ ہمارا دستوری حق ہی نہیں بلکہ قومی, ملی, دینی,مذہبی اور انسانی فریضہ بھی ہے۔ گزشتہ 10 سالوں سے مرکز میں فاشسٹ اور فسطائی طاقت ...

تعلیمی وڈیو بنانے والے معروف یوٹیوبر دُھرو راٹھی کون ہیں ؟ ہندوستان کو آمریت کی طر ف بڑھنے سے روکنے کے لئے کیا ہے اُن کا پلان ؟

تعلیمی وڈیوبنانے والے دُھرو راٹھی جو اِ س وقت سُرخیوں میں  ہیں، موجودہ مودی حکومت کو اقتدار سے بے دخل کرنے کے لئے  کھل کر منظر عام پر آگئے ہیں، راٹھی اپنی یو ٹیوب وڈیو کے ذریعے عوام کو سمجھانے کی کوشش کررہے ہیں کہ موجودہ حکومت ان کے مفاد میں  نہیں ہے، عوام کو چاہئے کہ  اپنے ...

بھٹکل: بچے اورنوجوان دور درازاور غیر آباد علاقوں میں تیراکی کے لئے جانے پر مجبور کیوں ہیں ؟ مسجدوں کے ساتھ ہی کیوں نہ بنائے جائیں تالاب ؟

سیر و سیاحت سے دل صحت مند رہتا ہے اور تفریح انسان کی جسمانی اور ذہنی صحت کو بہتر بناتا ہے۔اسلام  سستی اور کاہلی کو پسند نہیں کرتا اسی طرح صحت مند زندگی گزارنے کے لیے غذائیت سے بھرپور خوراک کے ساتھ جسمانی سرگرمیوں کا ہونا بھی ضروری ہے۔ جسمانی سرگرمیوں میں جہاں مختلف قسم کی ورزش ...

یہ الیکشن ہے یا مذاق ؟ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔آز: ڈاکٹر مظفر حسین غزالی

ایک طرف بی جے پی، این ڈی اے۔۔ جی نہیں وزیر اعظم نریندرمودی "اب کی بار چار سو پار"  کا نعرہ لگا رہے ہیں ۔ وہیں دوسری طرف حزب اختلاف کے مضبوط امیدواروں کا پرچہ نامزدگی رد کرنے کی  خبریں آرہی ہیں ۔ کھجوراؤ میں انڈیا اتحاد کے امیدوار کا پرچہ نامزدگی خارج کیا گیا ۔ اس نے برسراقتدار ...

بھٹکل سنڈے مارکیٹ: بیوپاریوں کا سڑک پر قبضہ - ٹریفک کے لئے بڑا مسئلہ 

شہر بڑا ہو یا چھوٹا قصبہ ہفتہ واری مارکیٹ عوام کی ایک اہم ضرورت ہوتی ہے، جہاں آس پاس کے گاوں، قریوں سے آنے والے کسانوں کو مناسب داموں پر روزمرہ ضرورت کی چیزیں اور خاص کرکے ترکاری ، پھل فروٹ جیسی زرعی پیدوار فروخت کرنے اور عوام کو سستے داموں پر اسے خریدنے کا ایک اچھا موقع ملتا ہے ...