Wed, 18 Jun 2025 12:25:07
کرناٹک کے وزیر برائے آئی ٹی و بایوٹکنالوجی پریانک کھرگے کو امریکہ کے مجوزہ سرکاری دورے کے لیے منظوری نہ ملنے کے بعد انہوں نے کہا ہے کہ فی الحال وہ اس معاملے پر کوئی تبصرہ نہیں کریں گے، لیکن وطن واپسی پر وہ حکومتِ ہند سے اس فیصلے کی مکمل وضاحت طلب کریں گے۔
View more
Wed, 18 Jun 2025 11:55:41
منگل کی شام شہر کے کرشنا سی ایم ہوم آفس میں ریاستی وزیر برائے اقلیتی بہبود و اوقاف جناب بی زیڈ ضمیر احمد خان کی قیادت میں علماء کرام اور مسلم عمائدین کے ایک نمائندہ وفد نے وزیر اعلیٰ سدارامیا سے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں ریاست میں مسلمانوں کو درپیش مختلف سماجی و قانونی مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
View more
Wed, 18 Jun 2025 11:19:45
تمل فلم تھگ لائف کی کرناٹک میں ریلیز کو لے کر جاری تنازعے کے درمیان ریاستی نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار نے کنڑا حامی تنظیموں اور کارکنوں سے اپیل کی ہے کہ وہ عدالت کا احترام کریں اور کسی بھی صورت قانون کو اپنے ہاتھ میں نہ لیں۔ ان کا بیان سپریم کورٹ کی سخت تنبیہ کے بعد سامنے آیا ہے، جس میں فلم کی نمائش کو روکنے کی دھمکی دینے والوں کو "غنڈہ گروہ" قرار دیا گیا تھا۔
View more
Wed, 18 Jun 2025 11:05:05
حکومتِ کرناٹک نے ریاستی انتظامیہ میں اعلیٰ سطحی رد و بدل کرتے ہوئے آئی اے ایس افسران کے بڑے پیمانے پر تبادلے کے احکامات جاری کیے ہیں۔ اس اقدام کے تحت 15 سے زائد سینئر افسران کو فوری اثر کے ساتھ نئی ذمہ داریوں پر تعینات کیا گیا ہے۔
View more
Tue, 17 Jun 2025 19:54:45
انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے کانگریس لیڈر اور کرناٹک کے نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار کے بھائی ڈی کے سریش کو منی لانڈرنگ ایکٹ (PMLA) کے تحت ایک دھوکہ دہی معاملے میں پوچھ گچھ کے لیے طلب کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق، ڈی کے سریش سے 19 جون کو ای ڈی کے دفتر میں حاضر ہو کر بیان درج کروانے کو کہا گیا ہے۔
View more
Tue, 17 Jun 2025 18:30:58
نّاسوامی اسٹیڈیم بنگلورو کے قریب پیش آئے افسوسناک بھگدڑ واقعے پر جہاں ایک جانب ریاست بھر میں غم و غصہ پایا جا رہا ہے، وہیں اپوزیشن بی جے پی کی جانب سے حکومت پر شدید تنقید اور استعفیٰ کے مطالبے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ تاہم وزیراعلیٰ سدارامیا نے اس واقعے پر واضح موقف اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی حکومت سیاست سے بالاتر ہو کر شفاف تحقیقات کو اولین ترجیح دے رہی ہے۔
View more
Tue, 17 Jun 2025 18:24:27
ریاستی دارالحکومت بنگلورو میں عالمی یومِ ماحولیات 2025 کے موقع پر ایک خصوصی تقریب منعقد ہوئی جس میں وزیراعلیٰ سدارامیا نے شرکت کرتے ہوئے ماحولیات کے تحفظ پر زور دیا اور ریاستی حکومت کے اہم منصوبوں کا اعلان کیا۔
View more
Tue, 17 Jun 2025 18:11:40
منگل کو سپریم کورٹ نے کرناٹک ہائی کورٹ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور تمل اداکار کمل ہاسن کی فلم’’ٹھک لائف‘‘ کی ریاست میں ریلیز پر پابندی سے متعلق کیس میں نوٹس جاری کیا۔
View more
Tue, 17 Jun 2025 11:36:23
وزیر اعلیٰ سدارامیا نے داونگیرے ضلع میں 1350 کروڑ روپے مالیت کے مختلف ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھ کر بی جے پی کے اس دعوے کو مسترد کر دیا کہ کانگریس حکومت کے پاس ترقیاتی کاموں کے لیے فنڈز نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ محض ایک دن میں اتنے بڑے پیمانے پر اسکیموں کا آغاز بی جے پی کے جھوٹ کا منہ توڑ جواب ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy