Mon, 25 Aug 2025 17:04:17
وزیراعلیٰ سدارامیا کی صدارت میں آج ودھان سودھا کے کانفرنس ہال میں پسماندہ طبقات (ایس سی/ایس ٹی) مظالم انسداد و مانیٹرنگ کمیٹی کی اہم میٹنگ منعقد ہوئی۔ اس اجلاس میں وزراء ایچ کے پٹیل، ایچ سی مہادیوپا، آر بی تمّاپور، اراکین اسمبلی اور اعلیٰ سرکاری افسران بشمول چیف سکریٹری شالینی راجنییش شریک ہوئے۔
View more
Mon, 25 Aug 2025 12:07:43
دھر مستھلا میں سینکڑوں لاشیں غیر قانونی طور پر دفن کیے جانے کے معاملے میں کل اسپیشل انویسٹی گیشن ٹیم (ایس آئی ٹی) نے نقاب پوش چنیا کو گرفتار کیا۔ تفتیش کے دوران چنیا نے دفن کھوپڑیوں کے حصول کے راز ایک کے بعد ایک کھل کر افشا کیے ہیں۔
View more
Mon, 25 Aug 2025 11:23:40
شیموگہ شہر کے میگان گورنمنٹ اسپتال کے زچگی وارڈ کے بیت الخلا میں ایک دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا ہے جہاں ایک نومولود بچے کو بے رحمی سے قتل کر دیا گیا۔ پولیس نے تحقیقات کے بعد بچے کی ماں کو گرفتار کر کے عدالتی تحویل میں بھیج دیا ہے۔
View more
Mon, 25 Aug 2025 10:57:09
ریاستی وزیر برائے حج و میونسپل ایڈمنسٹریشن رحیم خان نے کہا ہے کہ حالیہ دنوں بیدر ضلع میں ریکارڈ بارش نے عوامی زندگی کو بری طرح متاثر کیا ہے۔ بارش اور سیلابی پانی کی وجہ سے درجنوں مکانات منہدم ہوگئے ہیں جبکہ کسانوں کی کھڑی فصلیں برباد ہو گئی ہیں۔
View more
Sun, 24 Aug 2025 02:59:32
مرکزی حکومت کی جانب سے بنائے گئے غیر آئینی، غیر جمہوری اور غیر منصفانہ وقف ترمیمی قانون 2025 کے خلاف آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کی سرپرستی میں ملک گیر سطح پر ”وقف بچاؤ دستور بچاؤ تحریک“ زور و شور سے جاری ہے
View more
Sat, 23 Aug 2025 18:43:52
کرناٹک اسمبلی کا ساتواں اجلاس 10 اگست سے شروع ہو کر 22 اگست 2025 کو اختتام پذیر ہوا۔ اسپیکر یو ٹی قادر نے بتایا کہ یہ اجلاس کل 9 دن تک جاری رہا اور اس دوران تقریباً 71 گھنٹے 2 منٹ کارروائی ہوئی۔
View more
Sat, 23 Aug 2025 12:45:09
حکومتِ کرناٹک نے اعلان کیا ہے کہ پولیس کے ای۔چالان میں درج بقایا ٹریفک جرمانوں پر ایک بار پھر 50 فیصد رعایت دی جائے گی۔ یہ رعایت صرف ان کیسوں پر لاگو ہوگی جو 23 اگست 2025 سے 12 ستمبر 2025کے درمیان نمٹائے جائیں گے۔
View more
Sat, 23 Aug 2025 12:39:41
کرناٹک کی سیاست ایک بار پھر نفرت اور منافرت کے گرداب میں الجھتی جا رہی ہے۔ بی جے پی سے معطل شدہ وجےپور (بیجاپور) کے رکن اسمبلی بسونّا گوڑا پاٹل یتنال کے حالیہ بیان نے نہ صرف ریاست بلکہ پورے ملک میں تشویش کی لہر دوڑا دی ہے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ ’’ اگر کوئی ہندو نوجوان مسلم لڑکی سے شادی کرے گا تو اسے پانچ لاکھ روپے نقد انعام دیا جائے گا۔‘‘ یہ جملہ محض ایک سیاسی بیان نہیں بلکہ مسلم خواتین کی عزت و ح
View more
Sat, 23 Aug 2025 11:57:09
ریاستی حکومت نے بنگلور ضلع ڈپٹی کمشنر عدالتوں میں سالہا سال سے زیر التواء مقدمات کے جلد از جلد تصفیہ کے لیے سات خصوصی ڈپٹی کمشنرز کی تقرری کا اعلان کیا ہے۔ یہ اعلان ریاستی وزیر مالگزاری کرشنا بائرے گوڈا نے میڈیا کے ذریعے کیا۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy